Tag: شہداد پور

  • شہداد پور کے نزدیکی گاوٗں میں تصادم، 16 افراد زخمی

    شہداد پور کے نزدیکی گاوٗں میں تصادم، 16 افراد زخمی

    سانگھڑ: شہداد پورکے نزدیک گاوں جمعہ خان میں معمولی تکرارپردوگروہوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خواتین سمیت 16 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق رنگ برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہوگیا دونوں جانب سے سے کلہاڑیوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال ہوا جسکے نتیجے میں 6 خواتین سمیت 16 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

    زخمیوں کو تعلقہ اسپتال شہداد پورمنتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی گئی اورشدید نوعیت کے زخموں کے حامل 3 افراد کوعلاج کے لئے نوابشاہ منتقل کیا گیا ہے۔

    ملدسی تھانہ پولیس کے مطابق رنگ برادری کی خواتین کھیت میں کپاس کی چنائی کرتی ہیں جس کی مزدوری کی رقم مانگنے پر تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دونوں اطراف کے لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

  • شہداد پور: پولیس مقابلہ، 2 پولیس اہلکار شہید،2ڈاکو ہلاک

    شہداد پور: پولیس مقابلہ، 2 پولیس اہلکار شہید،2ڈاکو ہلاک

    شہداد پور: نواحی گاؤں میں پولیس مقابلے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

    شہدادپور کے نواحی گاؤں دوران بروہی میں پولیس کو اطلاع ملی کہ مطلوب ڈاکوؤں کا گروہ روش پوش ہے، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاؤں کو گھیرے میں لے لیا ۔ملزمان کے فرار ہونے کی کوشش پر پولیس نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

    ڈاکوؤں کی جوابی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار موقع پر جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوئے۔

    ذرائع کے مطابق ہلاک ڈاکو حیدر بروہی اور یونس بروہی سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔ کارروائی میں پولیس نے پانچ ڈاکوؤں کو بھی گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملزمان سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے ۔