Tag: شہدا کے لواحقین

  • وزیراعلیٰ کے پی کا بھارتی جارحیت کے شہدا کے لواحقین اور زخمیوں کیلیے امدادی پیکیج کا اعلان

    وزیراعلیٰ کے پی کا بھارتی جارحیت کے شہدا کے لواحقین اور زخمیوں کیلیے امدادی پیکیج کا اعلان

    وزیراعلیٰ کے پی نے بھارتی جارحیت میں صوبے کے شہید افراد کے لواحقین کو 50 پچاس لاکھ اور زخمیوں کو دس دس لاکھ دینے کا اعلان کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بھارتی جارحیت میں کے پی میں شہید اور زخمیوں کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے شہدا کے لواحقین کو 50 پچاس لاکھ جب کہ زخمیوں کو 10 دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کرتے ہوئے متعلقہ ممبران اور انتظامیہ کو شہدا اور زخمیوں کے گھروں میں جا کر امدادی پیکیج ادا کرنے کی ہدایت کی۔

    علی امین گنڈاپور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت کا موثر جواب دینے پر مسلح افواج کو خراج تحسین اور شہید ہونے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ بھارت کے خلاف شاندار فتح پر مسلح افواج اور قوم مبارکباد کے مستحق ہیں۔

    انہوں نے اجلاس سے خطاب میں کوہستان میں مبینہ مالی بے ضابطگی کیخلاف نیب کی کارروائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اس سلسلے میں نیب کو بھر پور سپورٹ فراہم کرے گی اور جو بھی دستاویز درکار ہوں گی فراہم کی جائیں گی۔ خوش آئند بات ہے کہ نیب نے اس کیس میں کچھ ریکوریاں بھی کی ہیں۔

    وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ جو لوگ اور ادارے ملوث ہیں، ان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔ بدعنوانی کیس میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی صوبائی حکومت خود کرے گی۔ متعلقہ کابینہ اراکین پریس کانفرنس کے ذریعے حقائق عوام کے سامنے رکھیں۔

    اجلاس میں کے پی کابینہ کا بدعنوانی کے کیس کی حکومتی سطح پر تحقیقات کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ کمیٹی میں متعلقہ کابینہ اراکین اور ممبران اسمبلی شامل ہوں گے جب کہ کمیٹی کی سربراہی وزیراعلیٰ خود کریں گے۔

    واضح رہے کہ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے گزشتہ روز بھارتی جارحیت کے خلاف معرکہ حق کے دوران شہدا اور زخمیوں کی تفصیلات جاری کی تھیں۔

    بھارتی مسلح افواج کے بلا اشتعال اور وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں 40 شہری شہید ہوئے تھے۔ ان میں 7 خواتین اور 15 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 121 شہری زخمی ہوئے تھے۔

    بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح افواج کے معرکہ حق کے تحت بھرپور جوابی کارروائی میں آپریشن بنیان مرصوص کے دوران 11 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ بعد ازاں مزید دو زخمی جوان دوران علاج شہادت کے رتبے پر پہنچ گئے تھے۔

  • سانحہ 9 مئی کے ایک سال گزر جانے کے باوجود شہدا کے لواحقین انصاف کے منتظر

    سانحہ 9 مئی کے ایک سال گزر جانے کے باوجود شہدا کے لواحقین انصاف کے منتظر

    سانحہ 9 مئی کے ایک سال گزر جانے کے باوجود بھی شہدا کے لواحقین انصاف کے منتظر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سانحہ 9 مئی کو ایک سال مکمل ہونے کو ہے لیکن ایک سال گزر جانے کے باوجود بھی شہدا کے معصوم لواحقین انصاف کے منتظر ہیں۔

    سانحہ 9 مئی میں شہید سپاہی محمد یاسین کی بیٹی نے کہا کہ میں شہید کی بیٹی ہونے کے ناطےحکومت سے اپیل کرتی ہوں کہ 9مئی کےواقعےمیں ملوث افراد کوجلدسےجلدسزادی جائے۔

    میجر یاسر شہید ہے کہ ہمارے شہدانے اپنی جانیں سرزمین پاکستان کے لئے قربان کیں جو ہم ہر شہدا کا احسان ہے، جو قومیں اپنے محسنوں کی قدر نہیں کرتیں وہ تاریخ کے صحفات سے مٹ جاتی ہیں، ہمارا فرض ہے کہ ہم شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھیں۔

    صوبیدار میجر رانا اسلم شہید کی بیٹی کا کہنا تھا کہ ہم شہدا کے وارثین ہونے کےناطے حکومت اور آرمی چیف سےاپیل کرتےہیں 9 مئی کے ذمہ داران اور سہولت کاروں کو فوری طور پر سزا دی جائے۔

    سپاہی محمد یاسین شہید کی بیوہ نے کہا کہ شہداکی قربانیوں کے باعث ہم چین کی نیند سوتے ہیں، ان کی قربانیوں کی وجہ سے ملک میں امن قائم ہے، کیا شہدانے اس وطن کی خاطر قربانیاں اس وجہ سے دی تھیں کہ ان کی یادگاروں کی بے حرمتی کی جائے۔

  • سانحہ اے پی ایس کو 9 سال بیت گئے ، شہدا کے لواحقین کا حوصلہ پہاڑ جیسا بلند

    سانحہ اے پی ایس کو 9 سال بیت گئے ، شہدا کے لواحقین کا حوصلہ پہاڑ جیسا بلند

    سانحہ اے پی ایس کو 9 سال مکمل ہونے کے بعد بھی شہدا کے لواحقین کا حوصلہ پہاڑ جیسا بلند ہے، والدہ شہید محمدعلی نے کہا کہ میرا بیٹا ایس ایس جی کمانڈو بننا چاہتا تھا، اس نے لڑائی لڑی مگر زندگی نے وفا نہ کی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن سانحہ اے پی ایس کو نو سال مکمل ہو گئے ہیں اور اب بھی شہداء اے ایس کے والدین کا حوصلہ پہاڑ سے بھی بلند ہے۔

    دہشتگردوں نے جس سفاکی کے ساتھ بچوں کو شہید کیا قوم اسکو کبھی نہیں بھول سکتی ہے، شہدائے اے پی ایس کو یاد کرتے ہوئے ان کے لواحقین نے اپنے احساسات کا اظہار کیا، شہداء کے لواحقین نے اپنے احساسات کا اظہار کیا۔

    محمد علی شہید کی والدہ کا کہنا تھا کہ محمد علی شہید نہایت ہی زندہ دل اور یارو کا یار تھا، سکول میں بھی گولڈن بواۓ کے نام سے جانا جاتا تھا اور میرا بیٹا ایس ایس جی میں کمانڈو بننا چاہتا تھا۔

    شہید کی والدہ نے بتایا کہ آج بھی مجھ کوئی پوچھتا ہے تو میں کہتی ہوں میرا ایک بیٹا اور تین بیٹیاں ہیں کیونکہ شہید زندہ ہوتا ہے۔

    شایان ناصر شہید کے والد کا اپنے بیٹے کو یاد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شایان ناصر شہید سائنسدان بننا چاہتا تھا وہ سب سے چھوٹا تھا تو سب گھر والوں کی آنکھوں کا تارہ تھا۔

    شہید کے والد نے مزید کہا کہ میرا یہی پیغام ہے کہ پاک فوج کے خلاف جو پروپیگینڈا کر رہے ہیں وہ نہ کریں ہمیں اپنی پاک فوج پر فخر ہے۔

    ننگیال اور شموئیل شہید کی بہن نے آبدیدہ ہوتے ہوئے کہنا تھا کہ کے جانے بعد دنیا ادھوری رہ گئی ہے مگر الحمد اللہ ہم فخر کرتے ہے کہ ہمارے بھائی شہید ہیں۔ پاکستانی قوم کبھی بھی اپنے شہیدوں کو فراموش نہیں کرتی اور پاک فوج وطن عزیز کا دفاع خون کے آخری قطرے تک کرتی رہے گی انشاء اللہ۔

  • پاک فوج کی مہم’’ہمیں پیار ہے پاکستان سے ‘‘نے شہدا کے لواحقین کے دل جیت لئے

    پاک فوج کی مہم’’ہمیں پیار ہے پاکستان سے ‘‘نے شہدا کے لواحقین کے دل جیت لئے

    اسلام آباد : پاک فوج کی مثالی مہم ’’ہمیں پیار ہے پاکستان سے ‘‘نے شہدا کے لواحقین کے دل جیت لئے، شہدا کے اہل خانہ کا کہنا ہے آرمی چیف کے مشکور ہے ، تاریخ میں شہدا کو یاد رکھنے کی ایسی کوئی مثال نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق یوم دفاع و شہدا کے موقع پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے کے لئے پاک فوج کی مثالی مہم ’’ہمیں پیار ہے پاکستان سے ‘‘ نے شہدا کے لواحقین کے دل جیت لئے۔

    شہدا کے اہل خانہ کا کہنا ہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے مشکور ہیں، دنیا میں اپنے شہدا کو یا د رکھنے کی ایسی کوئی مثال نہیں جبکہ مہم میں معاونت پر میڈیا اور آرگنائزر کو بھی سلام پیش کیا۔

    خیال رہے ملک بھر میں یوم دفاع و شہدا آج ملی جوش جزبے سے منایا جا رہا ہے، ہمیں پیار ہے پاکستان کے نام سے آئی ایس پی آر کی خصوصی مہم میں شہیدوں اور ان کے اہل خانہ کو ملک بھر میں خراج تحسین دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

    مزید پڑھیں : قوم آج یوم دفاع پاکستان ملی جوش وجذبے سے منارہی ہے

    شہدا کی یادگاروں پر پھول رکھے جارہےہیں جبکہ غازیوں اور شہدا کے ساتھیوں کے گھر جاکر ان سے محبت کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    واضح رہے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ہمیں پیار ہے پاکستان سے‘ کے نام سے یوم دفاع وشہداء منانے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ کوئی شہادت بھولی نہیں جائے گی اور وطن کی حفاظت کے لیے جانیں دینے والوں کو سلام پیش کیا جائے گا۔