Tag: شہد کی مکھیوں

  • شہد کی مکھیوں کے حملے میں چرواہا جاں بحق

    شہد کی مکھیوں کے حملے میں چرواہا جاں بحق

    شہد کی مکھیوں نے حملہ کر کے بکریاں چرانے والے ضعیف العمر شخص کو شدید زخمی کر دیا جو بعد ازاں اسپتال میں چل بسا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ واقعہ پنڈی کے تھانہ کلر سیداں کے علاقے سکوٹ میں پیش آیا۔ جہاں محمد سلیم نامی ضعیف العمر شخص بکریاں چرا رہا تھا۔

    اسی دوران قریبی لگے چھتوں سے شہد کی مکھیوں نے اچانک اس پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں بوڑھا چرواہا شدید زخمی ہوگیا۔

    اس کی چیخ وپکار سن کر قریبی علاقے سے لوگ وہاں پہنچے اور چرواہے کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج اسپتال میں ہی چل بسا۔

    واضح رہے کہ شہد کی مکھیوں کے حملے میں اس سے قبل بھی کئی افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

    تاہم دلچسپ امر یہ ہے کہ جہاں کئی لوگ شہد کی مکھیوں کے کاٹے سے ہلاک ہوئے وہیں سعودی عرب میں ایک منفرد واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون کو شہد کی مکھیوں کے کاٹنے کے بعد جوڑوں کے درد سے نجات مل گئی۔

    دوسری جانب حال ہی میں ایک دلچسپ خبر یہ بھی سامنے آئی کہ روس سے تین سال سے جاری جنگ میں اسلحہ اور گولہ بارود ختم ہونے کے بعد یوکرینی فوج شہد کی مکھیوں کے ذریعہ روسی فوج سے لڑنے لگی۔

    https://urdu.arynews.tv/video-ukrainian-army-starts-fighting-russia-with-honey-bees/

  • ویڈیو: یوکرینی فوج روس سے گولا بارود کے بجائے ’’شہد کی مکھیوں‘‘ کے ذریعہ لڑنے لگی!

    ویڈیو: یوکرینی فوج روس سے گولا بارود کے بجائے ’’شہد کی مکھیوں‘‘ کے ذریعہ لڑنے لگی!

    جنگ میں فوجیں ہتھیاروں گولا بارود سے لڑتی ہیں لیکن یوکرینی فوج نے روسی فوج کا مقابلہ کرنے کے لیے شہد کی مکھیوں کو ہتھیار بنا لیا۔

    روس اور یوکرین میں جاری جنگ کو تین سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔ امریکی صدر اس جنگ کے خاتمے کے لیے متحرک ہوگئے ہیں تاہم صورتحال یہ ہے کہ دونوں ممالک کی فوجوں کے درمیان لڑائی جاری ہے۔

    اس جنگ کی ایک دلچسپ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں یوکرینی فوج کو شہد کی مکھیوں کو روسی فوج کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    اس وائرل ویڈیو میں 2 یوکرینی فوجیوں کو ایک کھنڈر نما علاقے میں شہد کی مکھیوں کا چھتہ اٹھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ لکڑی کے اس باکس میں ہزاروں شہد کی مکھیاں بھری ہوئی تھیں۔ فوجی اسے لے کر سیدھے اس بنکر کی جانب بڑھتے ہیں۔

    ڈرون سے لی گئی فوٹیج میں واضح طور پر نظر آ رہا ہے کہ دونوں فوجی اس باکس کو روسی بنکر کے اندر پھینک دیتے ہیں اور پھر پاس کی ایک عمارت کی جانب بھاگ جاتے ہیں۔

    ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ یوکرینی فوجیوں کے پاس جب گرینیڈ ختم ہو گئے تو انہوں نے روسی فوجیوں کو باہر نکالنے کے لیے شہد کی مکھیوں کا سہارا لیا۔

    تاہم شہد کی مکھیوں کا چھتہ بنکر میں پھینکے جانے کے باعد اس میں موجود روسی فوجی باہر آتے ہوئے نظر نہیں آئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں یہ واقعہ یوکرین کے مشرقی شہر میں واقع پوکروسک کے قریب کا بتایا جا رہا ہے۔ جہاں جنگ کی شدت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے۔

    اس سے قبل بھی یوکرینی فوج روس کے خلاف جنگ میں نت نئی حکمت عملیاں اپنا چکی ہیں گزشتہ ماہ ڈرون کا استعمال دھماکا خیز آلات کے طور پر کیا گیا، تاہم جنگ میں شہد کی مکھیوں کا استعمال پہلی بار دیکھا جا رہا ہے۔

  • شہد کی مکھیوں کے کاٹنے سے 6 افراد ہلاک

    شہد کی مکھیوں کے کاٹنے سے 6 افراد ہلاک

     وسطی امریکا میں بس سڑک سے پھسل کر کھائی میں جا گری، کھائی میں موجود شہد کی مکھیوں نے حملہ کردیا جس سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق وسطی امریکا کے ملک نکارا گوا میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں بس کے حادثے میں تو کوئی ہلاکت نہیں ہوئی لیکن اس کے بعد شہد کے مکھیوں کے حملے سے 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    ڈرامے باز چیونٹی دریافت، مرنے کا ڈھونگ رچاتی ہے!

    حکام نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں بس 160 فٹ گہری کھائی میں جا گری جہاں شہد کی مکھیوں کے چھتے موجود تھے، شہد کی مکھیوں نے 60 مسافروں میں سے 45 مسافروں پر حملہ کیا جس میں 84 سالہ شخص اور 8 سالہ بچی سمیت 6 افراد ہلاک ہوئے۔

    مقامی حکام نے بتایا کہ دیگر زخمیوں کو فوراً اسپتال منتقل کیا گیا۔

  • سری لنکا بمقابلہ جنوبی افریقا، میچ کے دوران شہد کی مکھیوں کا حملہ

    سری لنکا بمقابلہ جنوبی افریقا، میچ کے دوران شہد کی مکھیوں کا حملہ

    چیسٹر لی اسٹریٹ: ورلڈکپ 2019 کا 35واں میچ سری لنکا اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان جاری تھا کہ اسی دوران شہد کی مکھیوں نے حملہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا اور سری لنکا کی ٹیموں کے مابین کھیلے جانے والے میچ کی پہلی اننگز کے دوران اچانک شہد کی مکھیوں کا جھنڈ اسٹیڈیم میں داخل ہوا۔

    شہد کی مکھیوں کا حملہ ہوتے ہی فیلڈنگ کرنے والے کھلاڑی ، دونوں بلے باز اور ایمپائر زمین پر لیٹ گئے جس کی وجہ سے میچ کچھ دیر کے لیے روکنا پڑا البتہ جیسے ہی جھنڈ گیا کھیل کا دوبارہ آغاز کیا گیا۔

    یاد رہے کہ جنوبی افریقا کی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے جبکہ سری لنکا کو آگے کا سفر جاری رکھنے کے لیے آج کا میچ جیتنا لازمی ہے۔

    اگر بات کی جائے مجموعی ایونٹ کی تو سری لنکا کی ٹیم اب تک 6 میچز کھیل چکی ہے جن میں سے انہیں 2 میچز میں کامیابی حاصل ہوئی جبکہ 2 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور 2  ہی میچز بارش کی نذر بھی ہوئے۔

    پوائنٹس ٹیبل پر سری لنکا کی ٹیم ساتویں نمبر پر ہے، دوسری جانب جنوبی افریقا کی ٹیم اب تک 7 میچز کھیل چکی ہے جس میں سے وہ صرف 1 میچ  جیت سکی جبکہ جیتنے اور ایک 1 بارش کی نذر ہوا اور پانچ میں اُسے شکست کا سامنا کرنا پڑا،  پوائنٹس ٹیبل پر 3 پوائنٹس کے ساتھ ساؤتھ افریقا کی ٹیم نویں نمبر پر موجود ہے۔