Tag: شہرام ترکئی

  • الیکشن 2024 پاکستان : شہرام ترکئی کا ہزاروں کی تعداد میں کبوتر اڑا کر انتخابی مہم کا آغاز

    الیکشن 2024 پاکستان : شہرام ترکئی کا ہزاروں کی تعداد میں کبوتر اڑا کر انتخابی مہم کا آغاز

    صوابی : خیبر پختوںخواہ سے آزاد امیدوار شہرام ترکئی نے ہزاروں کی تعداد میں کبوتراڑا کر انتخابی مہم کا آغاز کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوابی میں این اے 20 کے امیدوار شہرام ترکئی نے ہزاروں کی تعداد میں کبوتر اڑا کر انتخابی مہم کا آغاز کردیا۔

    جس کے بعد صوابی میں کبوتر کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا اور 600،500 والے کبوتر 1000روپے تک ملنے لگے

    الیکشن کیمپ کےافتتاح میں ہزاروں کی تعدادمیں کبوترفضاؤں میں آزاد کیے گئے ، این اے 20 کے آزاد امیدوار شہرام ترکئی کا انتخابی نشان کبوتر ہے۔

  • صوابی میں اسد قیصر اور شہرام ترکئی کے حجرے پر ایکسائز کا چھاپہ

    صوابی میں اسد قیصر اور شہرام ترکئی کے حجرے پر ایکسائز کا چھاپہ

    صوابی: ایکسائزاہلکاروں نے سابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصراورسابق وزیر تعلیم کے پی شہرام ترکئی کےحجرے پر چھاپہ مار کر حجرے سے 4 گاڑیاں برآمد کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوابی میں سابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصراورسابق وزیر تعلیم کے پی شہرام ترکئی کے حجرے پر ایکسائز نے چھاپہ مارا۔

    چھاپے کے دوران اہکاروں نے اسد قیصر کےحجرے سےدو گاڑیاں اور سابق وزیرتعلیم شہرام ترکئی کے حجرے سے دونان کسٹم پیڈ اور غیر رجسٹرڈگاڑیاں برآمد کرلی گئیں۔

    ایکسائز نے گاڑیاں قبضے میں لے کر تفتیش کاآغازکردیا ہے، گاڑیوں کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے، شہرام ترکئی، لیاقت ترکئی اور محمدعلی ترکئی کیخلاف تفتیش جاری ہے۔

    ایکسائز حکام کا کہنا تھا کہ چھاپے کے وقت شہرام ترکئی گھر میں موجود نہیں تھے، اس لئے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

  • عمران خان کی 10 مقدمات میں 18 جولائی تک عبوری ضمانت منظور، دیگر رہنماؤں کی بھی ضمانت ہو گئی

    عمران خان کی 10 مقدمات میں 18 جولائی تک عبوری ضمانت منظور، دیگر رہنماؤں کی بھی ضمانت ہو گئی

    اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 10 مقدمات میں 18 جولائی تک عبوری ضمانت منظور ہو گئی، دیگر رہنماؤں کی بھی ضمانت ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی سیشن عدالت میں لانگ مارچ، توڑ پھوڑ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی، عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف کی عبوری ضمانت میں 18 جولائی تک توسیع کر دی۔

    بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کو جان کا خطرہ ہے، تحریری طور پر دھمکیاں دی گئی ہیں، اس لیے پیش نہیں ہو سکتے، جج کامران بشارت مفتی نے عمران خان کی جان کو خطرے کے پیش نظر حاضری سے استثنیٰ کے لیے دی گئی درخواست منظور کی۔

    اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں شاہ فرمان، شہرام خان ترکئی اور عمران اسماعیل کی ضمانت بھی پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی۔

    واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ نمبر 708/22 اور 709/22 درج ہے، تھانہ ترنول میں مقدمہ نمبر 727/22628/22، تھانہ کوہسار میں بھی 2 مقدمات نمبر 421/224222/22، تالانی سیکریٹریٹ میں مقدمہ نمبر 260/22، تھانہ آبپارہ میں مقدمہ نمبر 485/22، تھانہ انڈسٹریل ایریا میں مقدمہ نمبر 740/22، اور تھانہ کراچی کمپنی میں مقدمہ نمبر 469 درج ہے۔

    عدالت نے علی امین گنڈاپور اور شفقت محمود کی بھی عبوری ضمانت 23 جولائی تک منظور کر لی ہے، علی امین اور شفقت محمود ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشارت مفتی کے عدالت میں پیش ہوئے تھے، دونوں کو پانچ پانچ ہزار کے مچلکے داخل کروانے کا حکم دیا گیا۔

    کل وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان بھی اپنی عبوری ضمانت کنفرم کروانے کے لیے عدالت میں پیش ہوں گے۔

  • "امریکا بھی امپورٹڈ حکومت  کو ڈالر نہیں دے رہا کیونکہ وہ جانتا ہے کہ یہ چور ہیں”

    "امریکا بھی امپورٹڈ حکومت کو ڈالر نہیں دے رہا کیونکہ وہ جانتا ہے کہ یہ چور ہیں”

    پشاور: وزیر تعلیم خیبر پختونخواہ شہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت عوام کی بجائے امریکا کے لئے کام کرتی ہے، امریکا بھی انہیں ڈالر نہیں دے رہا کیونکہ وہ جانتاہےکہ یہ چورہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے آئی ایس ایف آزادی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا حقیقی آزادی کا حصول ہی سب سے اہم مقصد ہے۔

    شہرام ترکئی کا کہنا تھا کہ آج ہرشخص کوعمران خان میں اپنی حقیقی آزادی نظرآتی ہے، ہم مر جائیں گے مگر کسی کی غلامی قبول نہیں کریں گے۔

    شہباز حکومت پر تنقید کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت عوام کی بجائےامریکاکے لئے کام کرتی ہے، امریکا بھی انہیں ڈالرنہیں دےرہاکیونکہ وہ جانتاہےکہ یہ چورہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ شوباز شریف کپڑوں کی بجائے لندن کی جائیداد کیوں نہیں بیچ دیتے، حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں آزادی مارچ کی نوبت نہیں آئے گی۔

    شہرام ترکئی نے مزید کہا کہ صوبائی وزیر ملکی مسائل کا واحد حل شفاف انتخابات ہیں۔

  • مالا کنڈ میں نقل کروانے والے کنٹرولر کو عہدے سے ہٹادیا: شہرام ترکئی

    مالا کنڈ میں نقل کروانے والے کنٹرولر کو عہدے سے ہٹادیا: شہرام ترکئی

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ کے وزیر شہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ امتحانات میں کل 6 لاکھ سے زائد بچے حصہ لے رہے ہیں، نویں اور گیارہویں جماعت کے طلبا امتحانات کے لیے بھی تیاری کریں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر شہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ پورے ضلعے میں ہماری ٹیمیں امتحانی ہالوں کا دورہ کر رہی ہیں، امتحانات میں کل 6 لاکھ سے زائد بچے حصہ لے رہے ہیں۔

    شہرام تراکئی کا کہنا تھا کہ این سی او سی احکامات کے مطابق بچوں کو امتحانات میں بٹھایا گیا ہے، نویں اور گیارہویں جماعت کے طلبا امتحانات کے لیے بھی تیاری کریں۔ کل سے ہم اسکولوں میں شجر کاری مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے سب بچوں کو سہولتیں دی جائیں، میٹرک اور انٹر کے امتحانات کا رزلٹ اگست میں دیا جائے گا، ہدایت دی ہے کہ ایس او پیز کے تحت کلاسز کی کھڑکیاں کھلی رکھی جائیں، بچوں کی سہولت کے لیے وقت صبح 7 سے 10 بجے تک رکھا ہے۔

    شہرام ترکئی نے مزید کہا کہ مالا کنڈ پرچے میں نقل کا واقعہ شرمناک تھا، مالا کنڈ میں کنٹرولر کو عہدے سے ہٹایا اور ایف آئی آر درج کی، آٹھویں جماعت تک کلاسز اس لیے کھولیں کہ بچے شجر کاری میں حصہ لے سکیں۔

  • اختلافات ختم ، سابق صوبائی وزیر شہرام ترکئی کو کابینہ میں دوبارہ شامل کرنے کا فیصلہ

    اختلافات ختم ، سابق صوبائی وزیر شہرام ترکئی کو کابینہ میں دوبارہ شامل کرنے کا فیصلہ

    پشاور : سابق صوبائی وزیر شہرام ترکئی کو کابینہ میں دوبارہ شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ، فیصلہ وزیراعظم کی ذاتی دلچسپی کے بعد کیا گیا، وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا ہے کہ غلط فہمیاں دور ہوگئیں، کسی سے کوئی ذاتی رنجش نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر شہرام ترکئی سے 5 ماہ بعد اختلافات ختم اور غلط فہمیاں دورکرلی گئیں، جس کے بعد شہرام ترکئی کو کابینہ میں دوبارہ شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔

    وزیراعظم کی ذاتی دلچسپی کےبعدشہرام ترکئی کوکابینہ میں شامل کرنیکا فیصلہ کیا، دوسرےمرحلےمیں سابق وزیرعاطف خان کو وزارت واپس دینے کیلئے لابنگ شروع کی جائے گی۔

    وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا ہے کہ غلط فہمیاں دور ہوگئیں، کسی سے کوئی ذاتی رنجش نہیں،جوپارٹی ایجنڈےکی تکمیل کیلئے کام کرے گا، اس کی بھرپور عزت کریں گے۔

    خیال رہے جنوری میں اختلافات کی بنیادپرشہرام ترکئی،محمدعاطف،شکیل احمد سے قلمدان لئےگئے تھے ، برطرف وزراپر کابینہ کے فیصلوں سے اختلاف اور پریشر گروپ بنانے کا الزام تھا۔

    مزید پڑھیں : خیبر پختونخواہ کے 3 وزرا کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

    ذرائع نے بتایا تھا کہ شہرام ترکئی اور محمدعاطف کی کارکردگی صوبائی حکومت کیلئے شرمندگی کی وجہ بنتی رہی، وزیراعلیٰ کی باربار توجہ دلوانے کےباوجود دونوں وزیر ٹس سے مس نہ ہوئے اور مسلسل ناکامیوں کے بعد وزیر اعلیٰ نے دونوں وزرا کو فار غ کیا، خالی محکموں کے لیے نئے وزرا کا تقرر جلد کر دیا جائے گا۔

    عاطف خان وزیر کلچر، سیاحت اور کھیل کے وزیر تھے، شہرام خان ترکئی بطور صوبائی وزیر صحت کام کرر ہے تھے جبکہ شکیل احمد صوبائی وزیر برائے ریونیو کی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے تھے۔

    بعد ازاں وزیراعلیٰ کےپی نے حکومتی امور میں ڈسپلن معاملے پرمزید سختی کرنے کافیصلہ کرتے ہوئے کہا وزیر ہوں یا مشیر،سب کوپارٹی ڈسپلن کی پابندی کرناپڑےگی اور خیبرپختونخوامیں کابینہ ارکان کواپنی کارکردگی پرپہلےسےمزیدتوجہ دیناہوگی، صوبائی وزراکی کارکردگی کوبھی اعلیٰ سطح پر مانیٹر کیا جائے گا۔

  • وزیراعظم سےعاطف خان اور شہرام ترکئی کی ملاقات

    وزیراعظم سےعاطف خان اور شہرام ترکئی کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے سابق صوبائی وزار عاطف خان اور شہرام ترکئی نے ملاقات میں صوبے کے سیاسی اختلافات پر بات چیت کی۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کابینہ سے برطرفی کے بعد وزیراعظم عمران خان سے آج عاطف خان اور شہرام ترکئی نے ملاقات کی جس میں خیبرپختونخواہ کے سیاسی امور پر گفتگو کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اندرونی معاملات کی تشہیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈسپلن پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، وزراتوں سے ہٹانے کا فیصلہ آسان نہیں تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عاطف خان اور شہرام ترکئی نے وزیراعظم سے کہا کہ آپ کے فیصلے پرکوئی اعتراض یا شکوہ نہیں ہے، دونوں نے وزیراعلیٰ کے خلاف تحفظات سے آگاہ کیا۔

    ذرائع کے مطابق برطرف وزار کا کہنا تھا کہ ہماری کارکردگی نے پارٹی کو صوبے میں دو تہائی اکثریت دلوائی، صوبے میں گورننس کی صورتحال پر تشویش تھی۔

    عاطف خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ بننے کی خواہش نہیں، اصل مقصد بہترماحول میں کام کرنا ہے، عرصےسے پی ٹی آئی کا کارکن ہوں،اب بھی کام جاری رکھوں گا۔ برطرف وزرا نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کی کارکردگی پر اسمبلی ارکان نے ہم سے رابطے کیے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ آپ دونوں خیبرپختونخوا میں میرے قابل اعتماد ساتھی تھے، میں نے کبھی شخصیات کو اہمیت نہیں دی، ہمیشہ مشکل فیصلے کیے، امیدہےمستقبل میں آپ لوگ مزید محنت کریں گے۔

    خیبر پختونخواہ کے 3 وزرا کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

    یاد رہے کہ 26 جنوری کو صوبہ خیبر پختونخوا کے 3 وزرا کو عہدوں سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا ، ہٹائے جانے والے وزرا میں عاطف خان، شہرام خان ترکئی اور شکیل احمد شامل تھے۔

  • خیبر پختونخواہ کے 3 وزرا کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

    خیبر پختونخواہ کے 3 وزرا کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ کے 3 وزرا عاطف خان، شہرام ترکئی اور شکیل احمد کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں وزرا پریشر گروپ کے کرتا دھرتا تھے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے 3 وزرا کو عہدوں سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، ہٹائے جانے والے وزرا میں عاطف خان، شہرام خان ترکئی اور شکیل احمد شامل ہیں۔

    ہٹائے جانے والے وزرا میں سے عاطف خان وزیر کلچر، سیاحت اور کھیل کے وزیر تھے، شہرام خان ترکئی بطور صوبائی وزیر صحت کام کرر ہے تھے جبکہ شکیل احمد صوبائی وزیر برائے ریونیو کی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں وزرا پریشر گروپ کے کرتا دھرتا تھے۔ محمد عاطف خان پی کے 50 مردان سے منتخب ہوئے تھے، شہرام ترکئی پی کے 47 جبکہ شکیل احمد پی کے 18 مالا کنڈ سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

    صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ پارٹی رہنما پالیسیوں کی مخالفت کرتے رہے، ایک عرصے سے تینوں وزرا گروپنگ کی طرف جا رہے تھے۔

    شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ تینوں وزرا کو کئی بار سمجھایا گیا اور بات وزیر اعظم تک بھی گئی، تینوں کو سمجھانے کے بعد بھی معاملہ حل نہ ہوا تو مجبوراً انہیں ہٹانا پڑا۔

    صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ فی الحال تینوں پارٹی ارکان کو وزارتوں سے ہٹانے کا فیصلہ ہوا ہے، تینوں ارکان سے متعلق آئندہ کا فیصلہ پارٹی ہی کرے گی۔ لوگوں کو ڈیل کرنا، مشکلات حل کرنا اور اپنے حلقے میں موجود رہنا ہر رکن کی ذمہ داری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پارٹی رولز کی خلاف ورزی پر پہلے بھی 20 لوگوں کو فارغ کیا گیا، تینوں وزرا کے عمل سے پارٹی اور حکومت کو نقصان پہنچ رہا تھا۔ فارغ کیے گئے وزرا میں ایک وزیر وزارت اعلیٰ کے امیدوار بھی تھے۔