Tag: شہرقائد

  • شادی کیوں نہیں کی، نئے آشنا کے ساتھ مل کر پرانے کو قتل کردیا

    شادی کیوں نہیں کی، نئے آشنا کے ساتھ مل کر پرانے کو قتل کردیا

    کراچی: شہرقائد میں ہونے والے اندھے قتل کا معمہ حل ہوگیا، پولیس نے آشنا کے ساتھ مل کر قتل کی واردات کر نے والی قاتلہ کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ ملیر کینٹ پولیس نے گزشتہ روز ملنے والی لاش کا معمہ ایک دن میں حل کرلیا، کامیابی کے لیے پولیس نے جدید تکنیکی سہولیا ت کا سہارا بھی لیا۔

    گزشتہ روز گلشنِ رومی سے جوادنامی شخص کی لاش برآمد ہوئی تھی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کی۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے ٹیکنیکل سپورٹ سسٹم اور انٹیلی جنس اطلاعات پر کامیاب کارروائی کی۔

    حراست میں لیے جانے پر ملزمہ نے اعترافی بیان میں بتایا کہ مقتول نے اُس سے شادی کا وعدہ کیا تھا۔مقتول کے شادی سے انکار پر ملزمہ نے بدلہ لینے کے لیے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر قتل کی واردات کی ۔

    پولیس نے ملزمہ کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے تاہم زیر حراست ملزمہ کے بیان کے مطابق قتل کی اس واردات کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد میں اس کا آشنا بھی شامل ہے۔پولیس نے ملزمان کے زیرِ استعمال گاڑی، جس میں قتل کی واردات کی گئی، تحویل میں لے لی ہے۔

    ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق حراست میں لی گئی ملزمہ کا ساتھی فرار ہے، جس کی تلاش جاری ہے، انٹیلی جنس بنیادوں پر چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔پولیس نے ضابطے کی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

  • کراچی میں 2 ملی میٹر بارش سے بجلی کا نظام درہم برہم

    کراچی میں 2 ملی میٹر بارش سے بجلی کا نظام درہم برہم

    کراچی: شہرقائد میں دو ملی میٹر بارش سے بجلی کا نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا، تاہم بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی پیپری ون بلوچ سرکٹ ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرگئی، کےالیکٹرک کے 365فیڈرٹرپ کرنے سے شہرکا ستر فیصد علاقے میں اندھیرا چھا گیا۔

    کراچی کے علاقے بلوچ کالونی، جیکب لائن، کوئنزروڈ، ڈیفنس، ایلنڈرروڈ گرڈ اسٹیشن ٹرپ کرگئی، گزری، گارڈن، کورنگی ساؤتھ سمیت 17گرڈاسٹیشن شامل ہیں۔

    ہائی ٹینشن ٹرپ کرجانے سے کلفٹن، ڈیفنس، سول لائنز، سلطان آباد، گلستان جوہر، ایف بی ایریا، طارق روڈ، ملیر، شاہ فیصل اور نارتھ ناظم آباد میں بجلی بند تاحال بند ہے۔

    گلشن حدید، لانڈھی، قائدآباد، کورنگی کراسنگ، بھٹائی آباد، کرسچن کالونی، ناصرکالونی، کورنگی نمبر ایک سے پانچ تک بجلی کی فراہمی بند ہے۔

    لیاقت آباد، سرجانی، اورنگی ٹاؤن، اتحادٹاؤن، قائم خانی کالونی میں بجلی معطل ہے، بجلی کی بندش سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

    خیال رہے کہ شہرقائد میں گذشتہ شام سے ہلکی بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

  • کراچی میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق، پولیس مقابلے میں تین ملزمان گرفتار

    کراچی میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق، پولیس مقابلے میں تین ملزمان گرفتار

    کراچی: شہرقائد میں رات گئے فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ پولیس مقابلے میں تین ملزمان دھر لیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم سے دو افراد جان بحق ہوئے، جبکہ پولیس مقابلہ کے بعد تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    کراچی کے علاقے پاک کالونی ریکسرلین میں فائرنگ سے دو افراد جان کی بازی ہار گئے، ایس ایس پی ویسٹ شوکت کٹھیان کہتے جاں بحق افراد کی شناخت علی اصغر اور سعد حسین کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    مقتولین لیاری اور صدر کے رہائشی تھے جس جگہ واقعہ ہوا وہاں ماضی میں منشیات فروشوں کے اڈے ہوا کرتے تھے دونوں وہاں کیوں آئے معلوم نہیں ہوسکا پولیس کی تفتیش جاری ہے۔

    دوسری جانب راشد منہاس روڈ پر پولیس مقابلے کے بعد ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، گرفتار زخمی ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

    زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کردیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، دریں اثنا دو ملزمان مومن اسکوائر کے قریب شہریوں سےلوٹ مار کررہے تھے کہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    کراچی پولیس کی بڑی کارروائی: داعش کے 5 دہشت گرد گرفتار

    خیال رہے کہ عید آتے ہی شہر قائد میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوچکا ہے، گذشتہ دنوں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک دکان دار جاں بحق ہوگیا تھا۔

  • ساحل پرریس لگانا بھاری پڑگیا، لاکھوں کی گاڑی لمحوں میں ڈوب گئی

    ساحل پرریس لگانا بھاری پڑگیا، لاکھوں کی گاڑی لمحوں میں ڈوب گئی

    شہرقائد کے ساحل پر ریس لگانا منچلے نوجوانوں کو اس وقت مہنگا پڑگیا ، جب لاکھوں روپے مالیت کی گاڑی سمندرکی نذرہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے متصل فرنچ بیچ نامی ساحل پر نوجوان پانی میں گاڑی اتار کر ریس لگا رہے تھے کہ گاڑی ریت میں پھنس گئی، لہروں کے زور سے گاڑی کا توازن بھی برقار نہ رہا۔

    نوجوانوں نے گاڑی کو ریت سے نکالنے کی جتنی کوشش کی ، وہ اتنا ہی اندر دھنستی گئی یہاں تک کہ مکمل طور پر ڈو بنے پر آگئی۔

    خوش قسمتی سے نوجوانوں نے عین وقت پر درست فیصلہ کیا اور گاڑی کو سمندری ریت سے باہر نکالنے کی کوشش چھوڑ کر باہر کی جانب کودے اور اپنی جان بچائی۔

    نوجوانوں کے دیکھتے ہی دیکھتے سمندر کی تیزو تند اور بھپری ہوئی لہروں نے گاڑی کو ایسے حرکت دینا شروع کردی جیسے کوئی بچہ اپنے کھلونے سے کھیلتا ہے۔

    کچھ ہی دیر میں گاڑی نوجوانوں کی آنکھوں کے سامنے سے غائب ہوکر سمندر برد ہوگئی ، شاید ہمیشہ اس کی تہہ میں رہنے کے لیے ہے۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، سردی میں اضافہ

    کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، سردی میں اضافہ

    کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا، بارش کا سلسلہ آج رات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

    شہر کے کئی علاقوں میں ہلکی بارش بھی ہورہی ہے، سہراب گوٹھ، فیڈرل بی ایریا، عزیز آباد، گلشن اقبال، جمشید ٹاؤن، بہادرآباد، گلستان جوہر، بلدیہ، اورنگی ٹاؤن، ناظم آباد، حسن اسکوائر، گڈاپ کاٹھور، سپر ہائی وے اور گلشن معمار میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

    محکمہ موسمیات نے حیدر آباد، سکھر، لاڑکانہ اور نوابشاہ میں آج ہلکی بارش کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔ مالا کنڈ، ہزارہ، مری، گلیات، گلگت بلتستان، کوئٹہ اور کشمیر میں شدید برفباری ہوسکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کاسلسلہ آج رات تک جاری رہ سکتا ہے۔ بارش کے دوران کراچی میں کم از کم درجہ حرارت 9 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

    ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری اور سرد ہواؤں سے کڑاکے کی سردی ہوگی، برف باری کے دوران مالا کنڈ، ہزارہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

  • کراچی: رات گئے پولیس آپریشن، 33 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: رات گئے پولیس آپریشن، 33 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں رات گئے پولیس کارروائیوں کے دوران تینتیس ملزمان گرفتار ہوئے جن سے اسلحہ سمیت مسروقہ سامان بھی برآمد کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سائٹ تھانہ اے پولیس نے کارروائی کرکے دو گینگ وار ملزمان گرفتار کیئے، ملزمان سے دو پستول مع سیون راؤنڈ، موبائل اور کیش برآمد ہوا۔ گلشن اقبال پولیس نے چار ملزمان گرفتار کیئے، ملزمان سے چار ٹی ٹی پستول، دو موٹر سائیکل اور چھینے گئے موبائل برآمد ہوئے۔

    درخشاں پولیس نے تین ڈکیتوں کو گرفتار کرکے ورٹس گھڑیاں، سونا اور کیش برآمد کیا۔ پیرآباد پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرکے پانچ سو دس گرام چرس برآمد کی۔ قائد آباد پولیس نے دس منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے گیارہ سو گرام چرس اور قرم برآمد کیں۔

    نیپئر پولیس نے ڈکیت گرفتار کرکے ایک پستول مع تین راؤنڈ برآمد کیا۔ پاپوش پولیس نے دو ملزمان گرفتار کیئے ایک ملزم سے ٹی ٹی پستول مع تیس بور اور موٹر سائیکل جبکہ دوسرے ملزم سے ایک سو ساٹھ گرام چرس برآمد کی۔

    علاوہ ازیں سعود آباد پولیس نے تین ملزمان گرفتار کیئے، ایک سے پستول، دوسرے سے گٹکا کی بھاری مقدار برآمد کی۔ ماڈل کالونی پولیس نے دو ڈکیت گرفتار کرکے ان سے ایک ریپیٹر اور ایک پستول برآمد کیا۔

    الفلاح پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان سے ایک پستول اور بھاری مقدار میں گٹکا برآمد کیا۔ زمان ٹاؤن پولیس نے دو ڈکیت گرفتار کرکے ان سے اسلحہ برآمد کیا، جبکہ شاہ فیصل کالونی نے ایک ملزم سے پانچ بوتلیں شراب کی برآمد کیں۔

  • کراچی کے دو مختلف مقامات پر آتشزدگی کے واقعات

    کراچی کے دو مختلف مقامات پر آتشزدگی کے واقعات

    کراچی: شہر قائد کے دو مختلف مقامات پر آتشزدگی کے واقعات پیش آئے، آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کا عملہ مصروف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس اور سائٹ ایریا میں آتشزدگی کے واقعات پیش آئے، فائر فائٹرز کی جانب سے آگ بجھانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ سائٹ ایریا میں فیکٹری کی چھت پر آگ لگ گئی، تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں، فائربریگیڈ کی 3 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

    دوسری جانب کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں فلیٹ میں آگ لگ گئی، جہاں فائربریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔

    کراچی: گتے کی فیکٹری میں آتشزدگی‘3 ملازمین زخمی

    گذشتہ سال ستمبر میں شہر قائد کے علاقے شاہراہ فیصل پر کاسمیٹک فیکٹری میں آگ بھڑ ک اٹھی تھی جس کے باعث فیکٹری مالک کو شدید مالی نقصان ہوا تھا۔

    واضح رہےکہ گزشتہ سال 7 دسمبر 2016 کو کراچی میں لائٹ ہاؤس کے قریب کیمیکل گودام میں لگنے والی آگ نے قریبی عمارتوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

    یاد رہے کہ گذشتہ سال جون میں عزیز آباد کی ایک گتہ فیکٹری میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 3 فیکٹری ملازمین زخمی ہوگئے تھے۔