Tag: شہریار آفریدی

  • وفاقی وزیر مملکت شہریار آفریدی کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات

    وفاقی وزیر مملکت شہریار آفریدی کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات

    کوئٹہ: وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے پیر کو وزیر اعلیٰ ہاؤس بلوچستان میں وزیر اعلی جام کمال سے ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق شہریار آفریدی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کی، اس موقع پر مشیر وزیر اعظم زلفی بخاری، صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا لانگو بھی موجود تھے۔

    ملاقات میں چیف سیکرٹری ڈاکٹر نذیر اختر، آئی جی ایف سی میجر جنرل فیاض احمد شاہ، آئی جی پولیس محسن حسن بٹ بھی موجود تھے۔

    وزیر مملکت برائے داخلہ نے وزیر اعلی بلوچستان سے سیکورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اور کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے پر ہونے والے نقصان پر اظہار افسوس کیا۔

    شہریار آفریدی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے کوئٹہ دھماکے پر ہونے والی تحقیقات کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  کوئٹہ: ہزار گنجی دھماکے کی تحقیقات میں پیشرفت

    یاد رہے کہ 12 اپریل کو ہزار گنجی فروٹ مارکیٹ کے قریب دھماکے میں 20 افراد جاں بحق اور 48 زخمی ہو گئے تھے، دھماکے میں ہزارہ کمیونٹی کو نشانہ بنایا گیا تھا، دھماکا خیز مواد آلوؤ ں میں رکھا گیا تھا، جاں بحق افراد میں سیکورٹی اہل کار بھی شامل تھے جب کہ 8 جاں بحق افراد کا تعلق ہزارہ کمیونٹی سے تھا۔

    دھماکے کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں نا معلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا کہ دھماکا پلانٹڈ نہیں بلکہ خود کش تھا، جائے وقوعہ سے حملہ آور کے اعضا بھی ملے۔

  • بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے، شہریار آفریدی

    بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے، شہریار آفریدی

    کوہاٹ: وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ بھارت کو واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کوہاٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی سے ڈکٹیشن نہیں لیں گے، بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے، بھارت سمیت ہمسایہ ممالک سے برابری کی سطح پر تعلقات چاہتے ہیں۔

    شہریار آفریدی نے کہا کہ ہمارے دروازے دنیا بھر کی مہمان نوازی کے لیے کھلے ہیں، دنیا کو باور کرائیں گے پاکستان میں امن بحال ہوچکا ہے، پاکستان ایک امن پسند ملک ہے۔

    وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ قبائلی عوام کے مسائل حل کریں گے، موجودہ حکومت قبائلی عوام کو گلے لگا رہی ہے۔

    مزید پڑھیں: کالعدم تنظیموں کے خلاف ایکشن میں تمام اداروں، اپوزیشن کو آن بورڈ لیا: شہریار آفریدی

    شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور شدت پسندی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، فرقہ واریت پھیلانے والے ملک دشمن ہے، پاکستان کے تمام ادارے اور پورا ملک ایک پیچ پر ہیں۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ کوئی دشمن ہمیں ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا، ایف اے ٹی ایف ایکشن کسی ڈکٹیشن پر نہیں، اپنی آئندہ نسلوں کے لیے کررہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان قومی سیکورٹی کے لیے ایک قدم ہے، اس میں موجود کمیٹیوں میں علمائے کرام بھی شامل ہیں، امن کے بغیر ہم کبھی بھی اپنا مقصد حاصل نہیں کر سکتے۔

  • کالعدم تنظیموں کے خلاف ایکشن میں تمام اداروں، اپوزیشن کو آن بورڈ لیا: شہریار آفریدی

    کالعدم تنظیموں کے خلاف ایکشن میں تمام اداروں، اپوزیشن کو آن بورڈ لیا: شہریار آفریدی

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف ایکشن میں تمام اداروں اور اپوزیشن کو آن بورڈ لیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سفیروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ آپ صرف پاکستان نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے انسانیت کے سفیر ہیں۔

    شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور شدت پسندی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، فرقہ واریت پھیلانے والے ملک دشمن ہے، پاکستان کے تمام ادارے اور پورا ملک ایک پیچ پر ہیں۔

    وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ کوئی دشمن ہمیں ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا، ایف اے ٹی ایف ایکشن کسی ڈکٹیشن پر نہیں، اپنی آئندہ نسلوں کے لیے کر رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان قومی سیکورٹی کے لیے ایک قدم ہے، اس میں موجود کمیٹیوں میں علماے کرام بھی شامل ہیں، امن کے بغیر ہم کبھی بھی اپنا مقصد حاصل نہیں کر سکتے۔

    یہ بھی پڑھیں:  نیشنل ایکشن پلان پر غیرملکی سفیروں کو بریفنگ، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار پر روشنی

    شہریار آفریدی نے کہا کہ ہم نے بارڈر کے پاس منشیات اور انسانی اسمگلنگ ختم کرنے کے اقدامات کو یقینی بنایا ہے۔

    خیال رہے کہ آج دفتر خارجہ میں غیر ملکی سفیروں کو نیشنل ایکشن پلان پر بریفنگ دی گئی، اس دوران دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار پر روشنی ڈالی گئی۔

    سفرا کو بتایا گیا کہ حالیہ ایکشن کالعدم تنظیموں اور انفرادی شخصیات کے خلاف ہو رہا ہے، ان کے اثاثے منجمد کیے جا رہے ہیں، عالمی ذمہ داری کے تحت دہشت گردوں کی فنانسنگ بند کی جا رہی ہے، نیز یہ ایکشن نا قابل واپسی ہے۔

  • وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کی طبیعت ناساز، ایم آر آئی کی گئی

    وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کی طبیعت ناساز، ایم آر آئی کی گئی

    اسلام آباد: وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی طبیعت ناسازی کے بعد پمز اسپتال پہنچے جہاں اُن کے مختلف ٹیسٹ اور ایم آئی آر کی گئی۔

    نمائندہ اے آر وائی جہانگیر خان کے مطابق شہریار آفریدی بغیر پروٹوکول کے اسلام آباد کے پمز اسپتال پہنچے اور انہوں نے ڈاکٹر کو گردن میں شدید تکلیف اور درد کی شکایت کی۔

    آرتھو نیورولوجی کے ڈاکٹر نے اُن کا معائنہ کرنے کے بعد ایم آر آئی ٹیسٹ کروایا، جس کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ وزیرمملکت برائے داخلہ کو سروائیکل پین ہے۔

    ڈاکٹرز نے شہریار آفریدی کو مرض کی تشخیص کے دوران چند گھنٹوں کے لیے داخل بھی کیا۔ رپورٹ کی روشنی میں ڈاکٹرز نے انہیں کالر لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے مکمل آرام کا مشورہ دیا جبکہ ادویات بھی فراہم کیں۔

    طبی معائندہ مکمل ہونے کے بعد شہریار آفریدی اپنے گھر واپس روانہ ہوگئے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس جولائی میں ہونے والے عام انتخابات میں تحریک انصاف نے ملک بھر سے واضح اکثریت حاصل کر کے حکومت بنائی تھی، وزیراعظم نے اپنی کابینہ میں شہریار آفریدی کو بھی شامل کیا۔ وزیرمملکت برائے داخلہ کا قلمدان سنبھالنے کے بعد شہریار آفریدی بھی دیگر وزراء کی طرح متحرک نظر آئے۔

    شہریار آفریدی کے سیاسی سفر پر مختصر نظر

    شہریار نے سنہ 2002 میں خیبر پختونخواہ کے حلقے این اے-14 کوہاٹ سے بطور آزاد امیدوار عام انتخابات میں حصہ لیا جس میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    بعد ازاں انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اور پارٹی کے لیے سرگرم رہے، پی ٹی آئی قیادت نے انہیں 2013 میں خیبرپختونخواہ کے حلقہ این اے 14 سے ٹکٹ دیا جس میں وہ کامیاب ہوئے تھے۔

    بعد ازاں انہوں نے 2018 کے انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست حلقہ این اے-32 (کوہاٹ) سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا اور 82 ہزار سے زائد ووٹ لے کر دوبارہ ممبر اسمبلی منتخب ہوئے۔

    وزیر اعظم عمران خان نے شہری یار آفریدی کو وزیرمملکت کا قلمدان دینے کا 28 اگست 2018 کو اعلان کی اور انہوں نے 31 اگست کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔

  • جان قربان کرنے والے پولیس کے شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں، شہریار آفریدی

    جان قربان کرنے والے پولیس کے شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں، شہریار آفریدی

    کراچی : وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ سلام ہے پولیس کے ان جوانوں کو جو مفتی تقی عثمانی کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہوئے۔

    یہ بات انہوں نے کراچی میں مفتی تقی عثمانی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ پولیس چاہے سندھ کی ہو یا کسی بھی صوبے کی ہو شہر میں امن ان ہی کی قربانیوں سے آیا ہے، پولیس کے ان جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنے فرائض کی ادائیگی دوران جام شہادت نوش کیا۔

    ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان سے جو منافقت کرے گا اللہ اس کو ذلت کا نشانہ بنادے گا، پاکستان پر اور پاکستان کی سوچ پر کبھی بھی سیات نہیں ہونی چاہیے۔

    یہ بات یہاں کے لیڈر بھول جاتے ہیں جو پاکستان کے ساتھ کھیلتے ہیں، اقتدارمیں عزت نہیں ملتی بلکہ عزت اللہ کے فضل سے حاصل ہوتی ہے۔

    تمام مذاہب کو تحفظ دینا ریاست کی ذمہ داری ہے، مدارس، مساجد، علما، چرچ، مندر کو عزت دینا ذمہ داری ہے، مدارس کے لوگوں کو بدقسمتی سے عزت نہیں دی گئی۔ اب ان کو بھی عزت ملے گی۔

    مزید پڑھیں: تمام مذاہب کو تحفظ دینا ریاست کی ذمہ داری ہے: شہریار آفریدی

    یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ رینجرز کے26ویں بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ ملک میں بیٹھ کر دشمن کی بولی بولنے والے اپنا قبلہ درست کرلیں، انہیں عبرت کا نشانہ بنا دیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ اب کوئی پاکستان کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکے گا، ریاست اب کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ اب کوئی بھی پاکستان کے باہر سے یہاں کے نظام کو مفلوج نہیں کرسکے گا۔

    وزیر داخلہ نے مزیدکہا کہ کراچی کے حالات پہلے کے مقابلے میں بہت بہتر  ہوگئے ہیں، یہ شہر  پھر سے معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا ہے اور اس کی رونقیں لوٹ آئی ہیں۔

  • پاکستان پر ففتھ جنریشن وارمسلط کی گئی، تمام جماعتوں‌ کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا: شہریار آفریدی

    پاکستان پر ففتھ جنریشن وارمسلط کی گئی، تمام جماعتوں‌ کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا: شہریار آفریدی

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ قانون وزیراعظم سمیت کابینہ اور عام شہریوں پر بھی لاگو ہے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے خصوصی پریس کانفرنس میں کیا. شہریارآفریدی نے پی پی پی کے احتجاج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جو ہوا، قوم اس کی گواہ ہے، چاہےوہ پلاننگ تھی یا نہیں، کیمرے کی آنکھ سے کوئی چیز نہیں چھپ سکتی.

    [bs-quote quote=” اگر ہم کہیں جائیں گے, تو کیا ہم ساتھ میں لوگ اور کارکن لے کر جائیں گے.” style=”style-8″ align=”left” author_name=”شہریار آفریدی”][/bs-quote]

    شہریارآفریدی نے مزید کہا کہ کبھی  ہماری طرف سے ناانصافی نہیں ہوگی، تمام سیاسی جماعتوں کو سنجیدگی سے معاملات دیکھنے کی ضرورت ہے، پاکستان پرففتھ جنریشن وار مسلط کی گئی ہے، نیشنل ایکشن پلان پرتمام سیاسی جماعتوں نےاتفاق کیا.

    انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے کل جو کیا وہ کیمرے نے محفوظ کرلیا، ہم نےکل ہرایک کواجازت دی، لیکن کچھ ایس اوپی کوئی نظراندازنہیں کرسکتا۔

    مزید پڑھیں: ہم سب مل کر امن کا قیام چاہتے ہیں: شہریار آفریدی

    ان کا مزید کہنا تھا کہ آئین وقانون کے خلاف کوئی بھی جائے گا حکومت ایکشن لے گی، اگر ہم کہیں جائیں گے, تو کیا ہم ساتھ میں لوگ  اور کارکن لے کر جائیں گے.

    شہریارآفریدی کا کہنا تھا کہ بھارت سے کشیدگی پرہماری آواز پوری دنیا میں سنی گئی، حکومت کی سنجیدگی کو وقت ثابت کرے گا.

  • ہم سب مل کر امن کا قیام چاہتے ہیں: شہریار آفریدی

    ہم سب مل کر امن کا قیام چاہتے ہیں: شہریار آفریدی

    کراچی: وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ ملک کے تمام ادارے ایک پیج پر ہیں، ہم سب مل کر امن کا قیام چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم کہہ چکے پی ایس ایل 5 پاکستان میں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا، کراچی میں خوشیاں واپس آچکی ہیں۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ملک کے تمام ادارے ایک پیج پر ہیں، ہم سب مل کر امن کا قیام چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم کہہ چکے پی ایس ایل 5 پاکستان میں ہوگا۔ بہت جلد بڑی ٹیمیں پاکستان میں کھیلیں گی۔ بڑے ایونٹ کی میزبانی ہماری ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ جنگ پاگل پن ہے، پاکستان امن کا خواہش مند ہے۔ ہم نے پائلٹ کو رہا کر کے امن کے پیغام کو فروغ دینا ہے۔ پی ایس ایل کا فائنل خوشیاں بکھیر دے گا۔

    اس سے قبل انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں نیوزی لینڈ حملے میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا تھا۔

    شہریار خان آفریدی کا کہنا تھا کہ شہید پاکستانیوں کے خاندان کے غم میں برابر شریک ہیں، انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام نیوزی لینڈ کے ساتھ ہے۔

    وزیر داخلہ نے اپنے پیغام میں مزید کہا تھا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔

  • کالعدم تنظیموں کیخلاف آپریشن مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا، شہریار آفریدی

    کالعدم تنظیموں کیخلاف آپریشن مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا، شہریار آفریدی

    اسلام آباد : وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیموں کیخلاف آپریشن مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا، نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد میں تیزی کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا نیشنل ایکشن پلان2014کے مطابق آپریشن جاری رہےگا، کالعدم تنظیموں کیخلاف آپریشن مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا، نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد میں تیزی کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

    گذشتہ روز وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی اور سیکریٹری داخلہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاتھا کہ وزارتِ داخلہ نے کالعدم تنظیموں کے خلاف ایکشن کا آغاز کر دیا ہے، کالعدم تنظیموں کے 44 ارکان حراست میں لیے لیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن، 44 افراد زیرِ حراست

    شہریار آفریدی نے کہا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان پر باہر سے الزام تراشیاں ہوتی رہیں، پاک سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، کوئی دوسرا ملک بھی دخل اندازی نہیں کر سکے گا۔

    وزیرِ مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی، نئے پاکستان میں قانون کی بالا دستی کا عزم کیا ہوا ہے۔

    بعد ازاں وزارت داخلہ نے جماعت الدعوة اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر پابندی لگا دی تھی اور نوٹی فکیشن جاری کردیا تھا ، وزارت داخلہ کے مطابق پابندی انسداد دہشت گردی ایکٹ انیس سو ستانوے کے تحت عائد کی گئی، دونوں تنظیموں کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے شیڈول ون میں شامل کر دیا گیا ہے۔

  • کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن، 44 افراد زیرِ حراست

    کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن، 44 افراد زیرِ حراست

    اسلام آباد: پاکستان میں کالعدم تنظیموں کے خلاف باقاعدہ کارروائی شروع کر دی گئی ہے، وزارتِ داخلہ کے ایکشن کے تحت کالعدم تنظیموں کے 44 ارکان زیرِ حراست لے لیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی اور سیکریٹری داخلہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزارتِ داخلہ نے کالعدم تنظیموں کے خلاف ایکشن کا آغاز کر دیا ہے، کالعدم تنظیموں کے 44 ارکان حراست میں لیے گئے۔

    [bs-quote quote=”کالعدم تنظیموں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔” style=”style-8″ align=”left” author_name=”شہریار آفریدی”][/bs-quote]

    زیرِ حراست لیے گئے ارکان میں مفتی عبدالرؤف اور حماد اظہر بھی شامل ہیں۔

    سیکریٹری داخلہ کا کہنا ہے کہ کارروائی این اے سی (نیشنل ایکشن کمیٹی) کے فیصلوں کی روشنی میں جاری رہے گی، جنھیں حراست میں لیا گیا ان کے خلاف تحقیقات کی جائیں گی۔

    سیکریٹری داخلہ نے مزید کہا کہ تحقیقات میں کچھ ثابت ہوا تو کارروائی کی جائے گی، ہمارا ایکشن 2 ہفتے تک جاری رہے گا، مزید ثبوت ملے تو کسی کو بھی اپنی تحویل میں لے سکتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاکستان کا کالعدم تنظیموں‌ کے حوالے سے اہم قدم

    شہریار آفریدی نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان پر باہر سے الزام تراشیاں ہوتی رہیں، پاک سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، کوئی دوسرا ملک بھی دخل اندازی نہیں کر سکے گا۔

    وزیرِ مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی، نئے پاکستان میں قانون کی بالا دستی کا عزم کیا ہوا ہے۔

  • بھارت کو پیغام ہے الزام سے نکلو، دلائل سے بات کرو: شہریار آفریدی

    بھارت کو پیغام ہے الزام سے نکلو، دلائل سے بات کرو: شہریار آفریدی

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ بھارت کو پیغام ہے الزام سے نکلو، دلائل سے بات کرو۔ ہم امن کے داعی ہیں، عزت دیں گے۔ ہمیں کوئی نہ بتائے کہ جنگ کیا ہوتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ خواتین کی بڑی تعداد بنیادی تعلیم سے محروم رہ جاتی ہیں، ہم نے انسانیت کو عزت دینی ہے۔ انسان سے نفرت نہیں کرنی، عزت دینی ہے۔

    شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ بھارت کو پیغام ہے الزام سے نکلو، دلائل سے بات کرو۔ ہم امن کے داعی ہیں، عزت دیں گے۔ ہمیں کوئی نہ بتائے کہ جنگ کیا ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کی عزت و وقار پر آج دنیا حیران ہے، اس دھرتی پر سب قربان ہے۔

    اس سے قبل ایک تقریب کے دوران شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ دنیا کو پیغام دینا ہے پاکستانی قوم ایک ذمہ دار قوم ہے، ملک میں انصاف اور امن ہمارا مقصد ہے، انتہا پسندی اور تنگ نظری کا خاتمہ کردیا ہے۔ پاکستان کی پوری دنیا عزت کر رہی ہے۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف کامیابی سے جنگ لڑی، عوام نے دہشت گردی کی جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں۔ دشمنوں نے پاکستانیوں کو آپس میں لڑانے کے لیے حربے استعمال کیے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ دشمن کے حربے ناکام بنانے پر قوم کے سپوت ستائش کے قابل ہیں، پاکستانیوں جاگ جاؤ اور دشمن کو بتا دو کہ ہم متحد ہیں۔ ’اب پاکستان کے فیصلے پاکستان میں ہوں گے، سر نہیں جھکائیں گے‘۔