Tag: شہریار آفریدی

  • شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کا آرڈر معطل، رہائی کا حکم

    شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کا آرڈر معطل، رہائی کا حکم

    اسلام آباد: عدالت نے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کا آرڈر معطل کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے دونوں سے متعلق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کا ایم پی او آرڈر معطل کر دیا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے دونوں کی رہائی کا حکم جاری کرتے ہوئے انھیں اسلام آباد سے باہر جانے سے روک دیا، عدالت نے استفسار کیا کہ آفریدی صاحب اسلام آباد میں آپ کا کوئی گھر ہے؟ انھوں نے کہا جی اسلام آباد میں میرا گھر موجود ہے، جس پر عدالت نے کہا کہ آپ اپنے اسلام آباد والے گھر میں موجود رہیں۔

    عدالت نے شاندانہ گلزار کو بھی گھر جانے کی اجازت دے دی، اور کہا کہ اگر ان دونوں کو کچھ ہوا تو آئی جی اور چیف کمشنر اس کے ذمہ دارہوں گے، عدالت نے شہریار آفریدی کیس کی سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کر دی۔

    دریں اثنا عدالت نے شہریار آفریدی کیس میں جاری شوکاز نوٹس پر ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی آپریشنز کا جواب غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔ ہائیکورٹ نے ڈی سی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر ڈی سی اور ایس ایس پی آپریشنز پر فرد جرم عائد ہوگی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہریار آفریدی کو میڈیا اور سوشل میڈیا پر بیانات نہ دینے کی بھی ہدایت کر دی ہے، جسٹس بابر ستار نے کہا میں آپ سے توقع کرتا ہوں یہ کیس چلنے تک آپ کوئی بیان نہیں دیں گے، آپ کی طرف سے میڈیا یا سوشل میڈیا پر کوئی بیان نہیں آنا چاہیے۔

  • عالمی برادری انسانی حقوق کی بات کرتی ہے مگر عملی طور پر اہمیت نہیں دیتی: شہریار آفریدی

    عالمی برادری انسانی حقوق کی بات کرتی ہے مگر عملی طور پر اہمیت نہیں دیتی: شہریار آفریدی

    اسلام آباد: چیئرمین پارلیمنٹری کمیٹی برائے کشمیر شہریار خان آفریدی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے غیر قانونی محاصرے کو 448 روز ہو چکے ہیں، عالمی برادری انسانی حقوق کی بات کرتی ہے مگر عملی طور پر اہمیت نہیں دیتی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پارلیمنٹری کمیٹی برائے کشمیر شہریار خان آفریدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری انسانی حقوق کی بات کرتی ہے مگر عملی طور پر اہمیت نہیں دیتی، مقبوضہ کشمیر کے غیر قانونی محاصرے کو 448 روز ہو چکے ہیں۔

    شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ بھارت آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی غیر قانونی کوشش کر رہا ہے، دنیا میں 1 کروڑ 20 لاکھ افراد بغیر ریاست کے ہیں، بھارت اپنے ہمسایوں کے ساتھ کیا سلوک کر رہا ہے، عالمی برادری اس معاملے پر سنجیدہ دکھائی نہیں دیتی۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا کی نصف آبادی اور 4 ایٹمی طاقتیں خطے میں موجود ہیں، آر ایس ایس کا بنیادی نظریہ اقلیتوں کو نشانہ بنانا ہے، آر ایس ایس، بی جے پی خطے کو اپنے کنٹرول میں کرنا چاہتے ہیں۔

    چیئرمین کشمیر کمیٹی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں نوجوان، بچے اور خواتین لاپتہ ہیں، عالمی برادری مسئلہ کشمیر کی اہمیت کو نہ سمجھ سکی تو خطے کا مستقبل خطرے میں ہوگا۔

  • قرنطینہ میں رہنے کے بعد شہریار آفریدی کا کرونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا

    قرنطینہ میں رہنے کے بعد شہریار آفریدی کا کرونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا

    اسلام آباد: چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کا دوسرا کرونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا، شہریار آفریدی میں 29 مئی کو کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین کشمیر کمیٹی اور سابق وزیر شہریار آفریدی کا کرونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا، ذرائع وزارت قومی صحت کا کہنا ہے کہ شہریار آفریدی بدستور قرنطینہ میں رہیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ 2 روز میں شہریار آفریدی کا دوسرا ٹیسٹ کیا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ منفی آنے پر شہریار آفریدی قرنطینہ سے باہر نکل سکیں گے۔

    خیال رہے کہ شہریار آفریدی میں 29 مئی کو کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، ان کی اہلیہ اور ان کے گھر کے 2 ملازمین میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

    دوسری جانب وفاقی و صوبائی وزار میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ سنگین صورت اختیار کرتا جا رہا ہے، اب تک متعدد وزرا اور صوبائی و قومی اسمبلی اراکین کووڈ 19 سے متاثر ہو چکے ہیں۔

    سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    مجموعی طور پر پاکستان کرونا کیسز کا گراف مزید بلند ہونے کے بعد کیسز کی تعداد کے لحاظ 213 ممالک میں دنیا کا 15 واں ملک بن چکا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں ریکارڈ 105 اموات ہوئی ہیں۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 4 ہزار 646 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 1 لاکھ 8 ہزار 317 ہوچکی ہے۔

    اب تک کرونا وائرس سے 2 ہزار 172 اموات ہوچکی ہیں جبکہ 35 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

  • مافیا کے خلاف وزیر اعظم کی قیادت میں جدوجہد جاری رکھیں گے، شہریار آفریدی

    مافیا کے خلاف وزیر اعظم کی قیادت میں جدوجہد جاری رکھیں گے، شہریار آفریدی

    اسلام آباد: وزیر سرحدی امور و انسداد منشیات شہریار خان آفریدی کا کہنا ہے کہ مافیا کے خلاف وزیر اعظم کی قیادت میں جدوجہد جاری رکھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر سرحدی امور و انسداد منشیات شہریار خان آفریدی نے کہا کہ مافیا کے خلاف وزیر اعظم کی قیادت میں جدوجہد جاری رکھیں گے، سازشوں کے باوجود وزیر اعظم عمران خان تمام وعدے پورے کریں گے۔

    شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ 10 ارب کے منصوبے سے کوہاٹ، کرک اور ہنگو میں گیس فراہمی منظور کرائی، گیس کی فراوانی ممکن بنائیں گے، 22 یوسیز کے لیے 22 کروڑ کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرتا ہوں۔

    وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کو فلاحی اسلامی ریاست بنا کر دم لیں گے، عمران خان واحد حکمران ہے جس نے 14 ارب ڈالر کا غیر ملکی قرض واپس کیا۔

    عمران خان نے ہینڈ پمپ کی سیاست ختم کردی: شہریار آفریدی

    یاد رہے کہ رواں ماہ 4 جنوری کو وزیر مملکت شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ کرک میں نلکے لگانے کے سوا کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا گیا، عمران خان نے ہینڈ پمپ اور پریشر پمپ کی سیاست ختم کردی۔

  • عمران خان نے ہینڈ پمپ کی سیاست ختم کردی: شہریار آفریدی

    عمران خان نے ہینڈ پمپ کی سیاست ختم کردی: شہریار آفریدی

    کرک: وزیر مملکت شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ کرک میں نلکے لگانے کے سوا کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا گیا، عمران خان نے ہینڈ پمپ اور پریشر پمپ کی سیاست ختم کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے سرحدی امور شہریار آفریدی نے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر کرک میں جلسے سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ جے یو آئی اور دیگر جماعتوں نے لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں کیا۔

    شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ پرانے سیاستدانوں نے کرک کے عوام کو بار بار دھوکہ دیا۔ نلکے لگانے کے سوا کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا گیا، جنوبی اضلاع کے عوام کو کبھی مذہب کبھی جھوٹے وعدوں پر لوٹا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ووٹ دیا تو اب ترقی کا نیا دور شروع ہوگیا، عمران خان نے ہینڈ پمپ اور پریشر پمپ کی سیاست ختم کردی۔

    وزیر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں لوٹ مار کرنے والوں کی سیاست کا خاتمہ جنوبی اضلاع کے عوام نے کردیا۔ کوئی مذہب کے نام پر دھوکہ دے سکے گا نہ ہی جھوٹے وعدوں سے بہلا سکے گا۔

    خیال رہے کہ آج کرک میں گیس نیٹ ورک کی توسیع اور بحالی کے منصوبے کا افتتاح کیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ یو ایف جی نقصانات پر قابو کے لیے 14 سیلز میٹر اسٹیشنز کے تحت بنایا گیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق منصوبے میں کرک، کوہاٹ اور ہنگو کے دیہاتوں کو شامل کیا گیا ہے۔ ان دیہاتوں میں گیس نیٹ ورک کی تعمیر کے ساتھ ساتھ موجودہ نیٹ ورک کی بحالی بھی کی جائے گی۔

  • پاکستان افغان مہاجرین کے لیے اربوں ڈالر خرچ کر رہا ہے: شہریار آفریدی

    پاکستان افغان مہاجرین کے لیے اربوں ڈالر خرچ کر رہا ہے: شہریار آفریدی

    جنیوا: وزیر مملکت برائے سرحدی امور (سیفران) شہریار آفری کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان مہاجرین کی مدد کے لیے اربوں ڈالر خرچ کر رہا ہے، دنیا سے کچھ نہیں مانگا صرف خدمات کا اعتراف چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جنیوا میں پاکستان، ایران، افغانستان اور اقوام متحدہ کے نمائندے پر مشتمل کیو فور اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی کے فریم ورک کی 3 نکاتی پالیسی پر اتفاق کیا گیا۔

    اجلاس میں فریقین نے عالمی برادری سے مہاجرین اور میزبان ممالک کے لیے نئے پراجیکٹس کا مطالبہ کیا۔ کیو فور گروپ نے مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی میں درپیش مسائل کی نشاندہی کی اور ان کے تدارک پر زور دیا۔

    اجلاس میں دسمبر میں گلوبل رفیوجی فورم میں افغان مہاجرین کی امداد کا معاملہ اٹھانے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا گیا کہ افغان مہاجرین کی میزبانی میں مسائل کے حل کے لیے کوششیں کی جائیں گی۔ شرکا نے افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی کو جلد ممکن بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

    وزیر مملکت برائے سرحدی امور (سیفران) شہریار آفریدی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغان مہاجرین کی مدد کے لیے اربوں ڈالر خرچ کر رہا ہے، دنیا سے کچھ نہیں مانگا صرف خدمات کا اعتراف چاہتے ہیں۔

    شہریار آفریدی نے کہا کہ افغان مہاجرین کو پاکستان میں ہر سہولت فراہم کی جارہی ہے، مہاجرین کو سوشل سروس، تعلیم، صحت اور دیگر سہولتیں میسر ہیں۔ افغان مہاجرین کو بینک اکاؤنٹس کھولنے کی سہولت بھی دی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ چاہتے ہیں دنیا مہاجرین کا بوجھ اٹھانے میں کردار ادا کرے، دنیا امن کے لیے پاکستان کی بے مثال قربانیوں کو تسلیم کرے۔ ترقی یافتہ ممالک مہاجرین کی وطن واپسی کے لیے کردار ادا کریں۔

    خیال رہے کہ وزیر مملکت شہریار آفریدی جنیوا میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہیں۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ آج 26 ملین مہاجرین دنیا کے لیے باعث پریشانی ہیں، پاکستان نے عالمی تنازعات کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کیا۔ پاکستان نے 40 لاکھ افغان مہاجرین کو پناہ دے کر تاریخ رقم کی۔

    انہوں نے کہا کہ مہاجرین کے مسائل اور تنازعات کے حل کے لیے مل کر کوشش کرنا ہوگی، عالمی برادری کو جنگوں کے خلاف برسر پیکار ہونا ہوگا۔ 85 فیصد مہاجرین کو ترقی پذیر ممالک سپورٹ کر رہے ہیں، ترقی یافتہ اقوام کی مہاجرین کی امداد میں شمولیت ضروری ہے۔

  • پاکستان کسی مذہب کے خلاف نہیں،  ہندو توا کی پرتشدد سوچ کا مخالف ہے، شہریار آفریدی

    پاکستان کسی مذہب کے خلاف نہیں، ہندو توا کی پرتشدد سوچ کا مخالف ہے، شہریار آفریدی

    لندن: وزیر مملکت شہریار خان آفریدی کا کہنا ہے کہ دنیا سمجھتی ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو تحفظ حاصل نہیں حالانکہ صورتحال اس کے بالکل برعکس ہے جبکہ دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم ہندو توا کے فارمولے پر عمل کررہا ہے اور وہاں کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے یارکشائر کے علاقے ویکفیلڈ کے ٹاؤن ہال میں کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی مسلمانوں کی نسل کشی کر رہا ہے اور ہندوتوا کے فارمولے پر عمل پیرا ہے۔ ہم ہندوؤں یا کسی بھی مذہب کے خلاف نہیں ہیں مگر ایسی سوچ کے خلاف ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو تمام حقوق حاصل ہیں اور ہم تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں۔ پاکستان میں چرچ، مندر اور گردوارے موجود ہیں اور ہم اُنہیں مکمل تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ دنیا میں پاکستان کے بارے میں منفی پروپیگنڈہ کیا گیا ہے کہ وہاں اقلیتوں کے ساتھ بُرا سلوک کیا جاتا ہے اور دیگر مذاہب کا احترام نہیں کیا جاتا جو کہ بالکل بھی درست نہیں ہے۔

    تقریب میں برطانوی ا ور یورپین اراکین پارلیمنٹ سمیت لارڈ میئرز، کونسلرز اورپاکستانی کشمیری کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑے گا اور جموں و کشمیر کی مکمل آزادی تک کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے مگر کوئی یہ بھی نہ سمجھے کہ ہم جنگ سے ڈرتے ہیں اس لیے اقوام عالم یہ جان لے کہ اگر جنگ ہوئی تو پوری دنیا میں کوئی بھی انسان نارمل زندگی نہیں گزار پائے گا۔ اب پاکستان کے لیے دنیا کو ڈو مور کرنا ہو گا ہم ڈو مور نہیں کریں گے۔

    اُنہوں نے برطانوی حکومت اور اقوام متحدہ سے کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لینے اور مسئلہ کشمیر کے فوری حل کے لیے اپنا کردار اداء کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

  • کوئی سمجھتا ہےسندھی، بلوچی یا پشتو کارڈ استعمال کرلےگاتو سن لے وہ دن گئے، شہریار آفریدی

    کوئی سمجھتا ہےسندھی، بلوچی یا پشتو کارڈ استعمال کرلےگاتو سن لے وہ دن گئے، شہریار آفریدی

    اسلام آباد : وزیرسیفران شہریار آفریدی نے کہا جن لوگوں پر عوام اندھا یقین رکھتے ہیں وہ کیوں خوفزدہ ہیں، حساب کیوں نہیں دیتے کہ ان کی دولت کہاں سے آئی، قانون سے بالاتر عمران خان ہے نہ کوئی اور، کوئی سمجھتا ہے کہ سندھی ، بلوچی یا پشتو کارڈ استعمال کرلے گا تو سن لے اب وہ دن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت برائےسرحدی اُمور شہریارآفریدی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ایساملک جس کی نسبت اللہ نےکلمےسےجوڑی ہے، پہلاوعدہ رب سے ہے، دوسرارسولﷺسے ہے، کیاوجہ ہےتعلیمی نظام، سوشل سسٹم غیرمسلموں کا بنایا ہوا ہے۔

    اسلامی قوانین اپناکرمغرب ہم سےبہت آگے نکل گیا ہے

    شہریارآفریدی کا کہنا تھا مسلمانوں کےاصول مغرب نےاپنالئےہیں ، پاکستان کومقروض کس نےکیا؟ بھارتی وزیراعظم کہتاہےپاکستان کومیں خریدلوں گا، پوری دنیامیں مسلمان زیرعتاب ہیں، اسلامی قوانین اپناکرمغرب ہم سےبہت آگے نکل گیا ہے۔

    وزیرمملکت نے کہا میراسوال ہےآنکھوں پرپٹی باندھ کرلیڈرپرکیسےیقین رکھتےہیں، عام باسی کو تکلیف ہوتی ہے، کچہری اور ہر جگہ تذلیل ہوتی ہے، آپ کے جانور باہر سے کھانا کھائے اور غریب عوام ترستےرہے ، جائیں ایک ایک روپےکاحساب دیں جس طرح عمران خان نےدیا۔

    قانون سےبالاترعمران خان ہے نہ کوئی اور

    کچھ لوگ اس ملک کےنام پرکھاتے رہے، کلبھوشن سےمتعلق ایف آئی آرتک نہیں کٹوارہےتھے، قانون سےبالاترعمران خان ہے نہ کوئی اور، کوئی سمجھتا ہےسندھ بلوچی کارڈ استعمال کرے گا توسن لے وہ دن گئے، عمران خان کامقصد ہےعزت نفس دینااور وہ کامیاب ہوگا۔

  • کسی کو قومیت کے نام پر دکانداری چمکانے کی اجازت نہیں دی جائے گی: شہریار آفریدی

    کسی کو قومیت کے نام پر دکانداری چمکانے کی اجازت نہیں دی جائے گی: شہریار آفریدی

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے سیفران شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ طاہر داوڑ کی میت این ڈی ایس نے حکومت کے بجائے منظور پشتین کو دی، کسی قومیت کے نام پر یہاں کسی کو دکانداری چمکانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے سیفران شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومتوں نے صرف پختونوں کے لیے شرط رکھی کہ شناختی کارڈ کے لیے 1979 سے پہلے والی شناخت بتانا ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ چمن میں 300 روپے کے عوض شناختی کارڈ جاری کیا گیا، یہ بھی پچھلی حکومتوں کا مسئلہ تھا۔ سابقہ حکومتوں میں پختونوں سے جو رویہ روا رکھا ہم نے اسے ختم کیا۔

    شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ طاہر داوڑ کی میت این ڈی ایس نے حکومت کے بجائے منظور پشتین کو دی، ہمارے اس ایوان کے رکن محسن داوڑ تک کو مذاکرات کے لیے بھجوایا گیا، وہاں جو کچھ پاکستانی پرچم کے ساتھ کیا گیا وہ بھی لمبی تفصیل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کسی قومیت کے نام پر یہاں کسی کو دکانداری چمکانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اپوزیشن اور حکومت طاہر داوڑ کے قتل کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروائیں، ساری صورتحال سے ایوان کو آگاہ کیا جائے گا۔

    اس سے قبل شہریار آفریدی کا کہنا کہ افغانستان میں بدامنی سے سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا، پاکستان نے کسی بھی وقت افغان مہاجرین کو بے آسرا نہیں چھوڑا۔ افغان کرکٹ ٹیم میں شامل کھلاڑی پاکستان میں پلے بڑھے، ہم نے افغان مہاجرین کو اپنے شہروں میں رکھا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ہم نے انسانیت کی وہ مثالیں قائم کیں جن کا کوئی جواب نہیں۔ افغان کابینہ میں 22 کے قریب وزرا پاکستان کے کیمپوں میں پلے۔

    شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ صرف 32 فیصد افغان شہری کیمپوں میں رہتے ہیں، حکومت نے 16 لاکھ افغان مہاجرین کو بینکنگ نظام کا حصہ بنایا۔ وزارت سیفران اپنا کام بہتر طریقے سے کر رہی ہے، 5 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کا کوئی ڈیٹا نہیں۔ کچھ عناصر لسانی بنیاد پر منفی سوچ پھیلا رہے ہیں۔

  • امام کعبہ سے ملاقات میری زندگی کا حسین لمحہ ہے، شہریار آفریدی

    امام کعبہ سے ملاقات میری زندگی کا حسین لمحہ ہے، شہریار آفریدی

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے امام کعبہ کو پونے 2 ارب مسلمانوں میں سے منتخب کیا، اُن سے ملاقات میری زندگی کا حسین لمحہ ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیغام اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم مغرب کی ادویات اور ٹیکنالوجی استعمال کررہے ہیں مگر شکر ہے اُس رب کا جس نے ہمیں پاکستان جیسی آزاد ریاست کا شہری بنایا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ اگر کوئی سمجھتا ہے ریاست کسی کے اشاروں پر کام کرے گی تو یہ اُس کی بھول ہے، ہمارا قوم سے وعدہ ہے کہ کسی کے آگے سر نہیں جھکائیں گے اور ملک کے فیصلے پاکستان میں ہی ہوں گے۔

    مزید پڑھیں: اسلام اخوت اور بھائی چارے کا نام ہے، امام کعبہ ڈاکٹر شیخ عبداللہ عواد الجھنی

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ امام کعبہ سے ملاقات ہوئی تو میری خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا کیونکہ میں ایسے شخص سے ملا ہوں جس کو اللہ نے پونے دو ارب مسلمانوں میں سے اس منصب کے لیے چنا ہے۔

    پیغام اسلام کانفرنس میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی پیر نور الحق قادری نے بھی خطاب کیا جبکہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کر کے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

    یاد رہے امام کعبہ الشیخ ڈاکٹرعبداللہ عوادالجہنی پانچ روزہ دورے پر 11 اپریل کو پاکستان پہنچے تھے ، جہاں وزارت مذہبی امور اور سعودی سفارتخانے کے حکام نےاُن کا استقبال کیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: علماءنے اللہ کے بندوں کو آپس میں جوڑنا ہے،وہ فتوی دیں جوحق اور سچ پرمبنی ہو، امام کعبہ

    امام کعبہ 11 سے 17 اپریل تک پاکستان میں قیام کریں گے اور قیام کے دوران وزیراعظم عمران خان، صدر پاکستان اور آرمی چیف سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ اپریل کو وہ علما اور اسکالرز سے ملاقاتیں کریں گے۔

    خیال رہےشیخ عبداللہ عواد الجہنی نے 2005 میں مسجد الحرام میں تراویح کا آغاز کیا اور جولائی 2007 میں گرینڈ مسجد کے امام مقرر ہوئے، اس سے قبل مسجد نبوی میں بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔