Tag: شہریار خان

  • سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان انتقال کرگئے

    سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان انتقال کرگئے

    لاہور: سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) شہریار خان انتقال کر گئے۔

    خاندانی ذرائع کے مطابق شہریار خان طویل عرصے سے علیل تھے، شہریار خان آج لاہور میں 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

    خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر یار خان کی تدفین کیلئے میت آج کراچی لائی جائے گی، واضح رہے کہ شہریار خان 2 مرتبہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رہے۔

    شہریار خان سابق سفارتکار اور سیکرٹری خارجہ بھی رہے ہیں۔

  • سیریز کیوں نہیں کھیلی؟ پی سی بی کا بھارتی کرکٹ بورڈ کو نوٹس

    سیریز کیوں نہیں کھیلی؟ پی سی بی کا بھارتی کرکٹ بورڈ کو نوٹس

    لاہور : چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے کہا ہے کہ بھارت کے سیریز نہ کھیلنے کی وجہ سے بھاری مالی نقصان ہوا ہے جس پر بھارتی کرکٹ بورڈ کو نوٹس بھیجوادیا ہے جواب نہ آنے کی صورت میں آئی سی سی رجوع کریں گے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے ایک ہفتے کے اندر مثبت جواب نہین دیا تو یہ معاملہ آئی سی سی میں اٹھائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی بورڈ نے 8سال میں 6 سیریزکھیلنےکاوعدہ کیا تھا تاہم یہ وعدہ ایفا نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو 60 ملین ڈالرز کا نقصان ہوا اس لیے ایک تحریری نوٹس بھارتی کرکٹ بورڈ  کو بھیجوا دیا ہے۔

    چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے مالی نقصان سے زیادہ کرکٹ کے کھیل کو نقصان پہنچ رہا ہے اور دونوں ملکوں کے کرکٹ کے شائقین مایوسی کا شکار ہیں۔

    واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں بلکہ اس سے قبل بھی بھارت وعدہ خلافی کرتے ہوئے کبھی سیکیورٹی تو کبھی داخلی حالات کا بہا نہ بنا کر طے شدہ سیریز کو منسوخ کرتا رہا ہے۔

    دیکھنا یہ ہے کہ آیا اس بار پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی میں اپنا کیس کتنی مضبوطی سے لڑتی ہے اور بھارت کو سیریز کھیلنے پر مجبور کرپاتی ہے یا کہ نہیں۔

  • آئندہ برس اپریل میں بنگلہ دیشی ٹیم پاکستان آئے گی، شہریار خان

    آئندہ برس اپریل میں بنگلہ دیشی ٹیم پاکستان آئے گی، شہریار خان

    کولمبو : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ فی الحال بنگلہ دیش کی ہائی پرفارمنس ٹیم پاکستان سیریز کھیلنے آئے گی جب کہ بنگلہ دیش کی قومی ٹیم کی آمد آئندہ سال اپریل میں متوقع ہے۔

    اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے سری لنکا میں موجود شہریار خان کا کہنا تھا کہ جولائی اگست میں پاک بنگلہ کرکٹ سیریز ہو گی اور اس سیریز کے لیے سری لنکا کو نیوٹرل وینیو بنانے پر غور وخوص جاری ہے اور بنگلہ دیش بورڈ سے بات چیت جاری ہے۔

    بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش بورڈ کچھ باگزیر وجوہات کی بناء پر فی الحال اپنی قومی ٹیم پاکستان نہیں بھیجنا چاہتا تاہم اپنی ہائی پرفارمنس ٹیم بھیجنے پر رضامندی کا اظہارکیا ہے جب کہ بنگلہ دیش کی قومی ٹیم کا آئندہ سال اپریل میں پاکستان کا دورہ متوقع ہے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ کولمبو میں پاکستان ، سری لنکا اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہان کی ملاقات ہوئی ہے اور بگ تھری سمیت کئی اہم معاملات زیر بحث آئے ہیں جب کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بھی بی سی بی کے اعلیٰ حکام سے بھی حوصلہ افزا بات چیت ہوئی ہے۔

  • بِگ تھری، اپنے سابقہ موقف پر قائم ہوں، شہریار خان

    بِگ تھری، اپنے سابقہ موقف پر قائم ہوں، شہریار خان

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ سری لنکاکےصدر کی خصوصی دعوت پرسری لنکا آیا ہوں اور یہاں بِگ تھری پر اپنا مؤقف تبدیل نہیں کروں گا۔

    چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ بِگ تھری کے معاملے پر سری لنکا، بھارت اور بنگلہ دیشی حکام سے مزاکرات کریں گے اور اس حوالے سے اپنے پرانے موقف پر قائم رہوں گا۔

    سر ی لنکا آمد کے حوالے سے گورننگ باڈی کو مطلع نہ کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے اس تاثر کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں چوری چھپے سری لنکا نہیں آیا ہوں اس لیے یہ بات سب کے علم میں ہے۔

    اسی سے متعلق : آئی سی سی کابگ تھری ختم کرنےکافیصلہ

    شہریار خان کا کہنا تھا کہ یہاں پاک بھارت سیریز پر کوئی بات نہیں ہو گی کیوں کہ یہاں بھارتی بورڈ کا کوئی نمائندہ ہی نہیں ہے،تو بات چیت کس سے کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ شہر یار خان کل کولمبو میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور بِگ تھری سمیت پاک بھارت سیریز پر بات اعلی حکام سے بات چیت کریں گے۔

    یہ بھی پڑھیں : بگ تھری کی سپورٹ بھارت کیخلاف سیریز کھیلنے کی وجہ سے کیا تھا، شہریارخان

    یاد رہے شہریار خان نے 18 اگست 2018 میں اپنی معیاد ختم ہونے کے بعد ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے جس سے بوڑد کو آگاہ کردیا گیا ہے اور معاہدے کے تحت کرکٹ سیریز نہ کھیلنے پر بھارت کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا بھی اعلان کردیاتھا۔

  • جس نے کرپشن کی وہ کیریئر ختم سمجھے، شہریار خان

    جس نے کرپشن کی وہ کیریئر ختم سمجھے، شہریار خان

    لاہور: چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ جس نے کرپشن کی وہ کیرئیر ختم سمجھے، اب بکیز دوستوں اور رشتہ داروں کے ذریعے رابطہ کرتے ہیں، صرف فٹ کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہوں چاہے جونیئر ہوں یا سینئر۔

    پی ایس ایل فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا، چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کردیا ہے کہ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو کوئی رعایت نہیں ملے گی۔

    لاہور میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کوئی کھلاڑی فکسنگ میں ملوث پایا گیا تو وہ اپنا کیرئیر ختم سمجھے، فکسنگ کا طریقہ کار اب بدل گیا ہے، اب بکیز کسی رشتہ دار یا دوست یا کسی پرانے ساتھی کے ذریعے پیغام دیتے ہیں کہ کرکٹر ایسا کرلے تو اسے رقم مل جائے گی۔

    فٹ نہ ہوئے تو سینئر کھلاڑی بھی ٹیم سے باہر ہوں گے

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے مزید کہا کہ اب صرف فٹ کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہوں گے اگر فٹ نہ ہوا تو سینئر کھلاڑی بھی ٹیم سے باہر ہوگا۔

    شاہ زیب منگل کو بیان ریکارڈ کرائیں گے

    اطلاعات ہیں کہ شاہ زیب منگل کو بیان ریکارڈ کرائیں گے، دونوں کرکٹر کے بیان کے بعد انہیں شوکاز جاری کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ہوگا۔

  • دل کراچی کنگز کے ساتھ ہے، شہریار خان

    دل کراچی کنگز کے ساتھ ہے، شہریار خان

    کراچی:  پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں   سب ٹیموں کے ساتھ ہوں مگر دل کراچی کنگز کے ساتھ ہے اور خواہش ہے کہ کراچی کنگز آگے بڑھے۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ کراچی کا رہائشی ہوں اس لیے دل کراچی کنگز کے ہی ساتھ ہے، خواہش کے کہ کراچی کنگز کی ٹیم مزید کامیابی سمیٹے اور آگے بڑھے۔

    پڑھیں: ’’ کراچی کنگز کےشیر چیمپین اور چیمپین ہی رہیں گے،سلمان اقبال ‘‘

    انہوں نے کہا کہ ویسے تو سب ٹیموں کے ساتھ ہوں مگر کراچی کنگزنے سخت محنت کے بعد ایونٹ میں کم بیک کیا اور یہاں تک پہنچی جس کی بے حد خوشی ہے اور خواہش بھی یہی ہے کہ ٹیم کامیابیوں کا تسلسل جاری رکھے۔

    مزید پڑھیں: ’’ پشاور زلمی اورکراچی کنگزکاٹاکراآج ہوگا ‘‘

    پی ایس ایل میں فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے لیے آج شارجہ اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی اور جو ٹیم فتح حاصل کرے گی وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ فائنل کھیلے گی۔

  • میچ فکسنگ، دونوں کھلاڑیوں نے مشاورت کے لیے وقت مانگا ہے، شہریار خان

    میچ فکسنگ، دونوں کھلاڑیوں نے مشاورت کے لیے وقت مانگا ہے، شہریار خان

    اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈنے شرجیل خان اور خالد لطیف کو نوٹس جاری کر دئیے جبکہ اینٹی کرپشن یونٹ نے دونوں کرکٹرز سے موبائل فونز قبضے میں لے لیے۔ چیئرمین پی سی بی کہتے ہیں کہ دونوں کھلاڑیوں نے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث ہونے پر دونوں کھلاڑیوں شرجیل خان اور خالد لطیف سے تحقیقات جاری ہیں، پی سی بی نے دونوں کھلاڑیوں کو نوٹس جاری کردیے جبکہ اینٹی کرپشن یونٹ نے دونوں کے موبائل فونز بھی قبضے میں لے لیے۔

    چئیر مین پی سی بی شہریار خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں سے اب تک غیر رسمی بات چیت ہوئی تاہم اب اسے ریکارڈ کیا جارہا ہے تاکہ قانونی معاملات میں کوئی پیچدگی پیش نہ آئے۔

    پڑھیں: ’’ شرجیل خان اورخالد لطیف کی اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ‘‘

    انہوں نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں نے اپنے اہل خانہ سے مشاورت کا وقت مانگا جو انہیں دے دیا گیا مگر اسپاٹ فکسنگ میں کسی کھلاڑی کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

  • شرجیل اور خالد کے خلاف ثبوت موجود ہیں، شہریار خان

    شرجیل اور خالد کے خلاف ثبوت موجود ہیں، شہریار خان

    کراچی: پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ شرجیل خان اور خالد لطیف کے خلاف اسپاٹ فکسنگ کے ثبوت موجود ہیں، معاملے کی تحقیقات جاری ہے جس کے بعد حقائق سامنے لائیں گے۔


    یہ پڑھیں: پی ایس ایل میں اسپاٹ فکسنگ کا انکشاف، شرجیل اور خالد ایونٹ سے باہر


    اپنے بیان میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) شہریار خان نے کہا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ کا معاملہ کرکٹ بورڈ کا نہیں پورے پاکستان کا ہے،پی سی بی اس معاملے پر سختی سے پیش آئے گی اور تحقیقات مکمل ہونے تک دونوں کھلاڑی معطل رہیں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ شرجیل خان دبئی سے کراچی میرے ساتھ فلائٹ میں آئے، دونوں کے خلاف ثبوت موجود ہیں، میں ان سے سخت ناراض ہوں اس لیے میری شرجیل سے کوئی بات نہیں ہوئی، دونوں کے خلاف تحقیقات جاری ہیں جس کے بعد ہی حقائق سامنے لائیں گے اگر جرم ثابت ہوا تو کھلاڑیوں کو سخت سزا دیں گے۔

    ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ محمد عامر کے معاملے پر آئی سی سی نے نرمی برتی تو ہم نے بھی کی۔

  • شہریار خان کا بھارتی کرکٹ بورڈ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان

    شہریار خان کا بھارتی کرکٹ بورڈ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان

    کراچی: چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا کہ پاکستان سے برمنگھم میں نہ کھیلنے پر بی سی سی آئی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

    یہ بات انہوں‌ نے کراچی میں‌ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ ان کے ساتھ پی سی بی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی ودیگر بھی موجود تھے

    شہریار خان نے کہا کہ بھارتی بورڈ ایم او یو سائن ہونے کے باوجود پاکستان سے نہیں کھیل رہا، میچ کے ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں اگر بھارت نہیں کھیلتا تو آئی سی سی کوئی نہ کوئی ایکشن ضرور لے گا۔

     پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست پر شہریار خان کا کہنا تھا کہ سڈنی میں کم بیک کریں گے

    پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چییئرمین پی سی بی نے کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہوگا۔ نجم سیٹھی نے وزیر داخلہ سے سیکورٹی کلیئرنس کے حوالے سے بات کی ہے۔

    گزشتہ روز باسط علی اور محمود حامد کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے سوال پر شہریار خان کا کہنا تھا کہ باسط علی اور محمود حامد دونوں کو بلا کر خود سنوں گا۔

    پریس کانفرنس میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ کلب کرکٹ کے لیے سات کروڑ کا بجٹ منظور کیا ہے، اب کوئی بچہ یہ نہیں کہے گا کہ مجھے موقع نہیں مل رہا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کلب کرکٹ کی ٹیمیں بنا کر چیمپئن شپ کرائی جائیں گی، کوشش ہے کہ کوئی اسپانسر بھی مل جائے اگر نہ ملا تو پی سی بی کی جانب سے ایونٹ کرائے جائیں گے۔

  • بگ تھری کی سپورٹ بھارت کیخلاف سیریز کھیلنے کی وجہ سے کیا تھا، شہریارخان

    بگ تھری کی سپورٹ بھارت کیخلاف سیریز کھیلنے کی وجہ سے کیا تھا، شہریارخان

    لاہور: چیئرمین پی سی بی شہریارخان کا کہنا ہے کہ بگ تھری کی سپورٹ بھارت کیخلاف سیریز کھیلنے کی وجہ سے کیاتھا، یہ کہنا غلط ہوگا کہ بگ تھری کی سپورٹ کا مقصد ختم ہوگیا۔

    شہریارخان نے کہا ہے کہ بھارت سے کرکٹ بحالی کی وجہ سے بگ تھری کی حمایت کی، پڑوسی ملک کےساتھ سیریز کیلئے ایم او یو پر دستخط ہوئے لیکن باضابطہ معاہدہ نہیں ہوا، ابھی یہ نہیں کہا جاسکتا کہ بھارت نے دھوکا دیا۔

    چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاک بھارت سیریز میں کم و بیش تین ماہ کا عرصہ باقی ہے،بھارتی بورڈمسلسل رابطوں کے باوجود ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیریز کا باضابطہ اعلان اور نہ ہی کھیلنے سے انکارکیاہے ،کرکٹ بورڈ بھی بی سی سی آئی کو دی جانے والی چٹھی کے انتظار میں ہے۔