Tag: شہریار خان آفریدی

  • پاکستان سپر لیگ 5 میں منشیات کے خلاف آگاہی مہم چلائی جائے گی

    پاکستان سپر لیگ 5 میں منشیات کے خلاف آگاہی مہم چلائی جائے گی

    اسلام آباد: ملک سے منشیات کے خاتمے کے لیے وزارت انسداد منشیات اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان اتفاق، پاکستان سپر لیگ 5 میں منشیات کے خلاف آگاہی مہم چلائی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی اور چیف آپریٹنگ آفیسر وسیم خان وزارت انسداد منشیات پہنچے جہاں وزیر انسداد منشیات شہریار خان آفریدی سے ان کی ملاقات ہوئی۔

    وزارت انسداد منشیات اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان منشیات کے خلاف مشترکہ شعوری و آگاہی مہم چلانے پر اتفاق کیا گیا، منشیات کے خلاف آگاہی مہم کا آغاز پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں کیا جائے گا۔

    وزیر انسداد منشیات شہریار آفریدی نے کرکٹ کی بحالی کے لیے وسیم خان کی جانب سے شروع کی گئی اسٹرکچرل ریفارمز اور جدید ماڈل پر لیے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات کرکٹ کی بحالی میں دور رس نتائج کا پیش خیمہ ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کے تدبر اور ان کی سوچ کے مطابق کرکٹ کو نئے عالمی اسٹرکچر پر مرتب کرنے پر وسیم خان سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔

    شہریار آفریدی نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی پر احسان مانی اور وسیم خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اب پاکستانی کرکٹ کو نئی زندگی ملے گی۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق نوجوانوں کو منشیات کے نقصانات سے آگاہی کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور دیگر صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کر کے منشیات کی طلب میں کمی کرنا اہم مشن ہے۔

    شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے ساتھ مل کر قوم کے بچوں اور جوانوں کو منشیات کے استعمال کے برے اثرات سے آگاہ کریں گے۔

    چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے وزارت انسداد منشیات کے ساتھ مل کر کام کرنے پر مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی کے فرائض کی ادائیگی میں پاکستان کرکٹ بورڈ، وزارت انسداد منشیات کے شانہ بشانہ کام کرے گا۔

  • رانا ثنا اللہ ابھی بھی ملزم ہیں، شہریار آفریدی

    رانا ثنا اللہ ابھی بھی ملزم ہیں، شہریار آفریدی

    اسلام آباد: وزیر سرحدی امور و انسداد منشیات شہریار خان آفریدی کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ ابھی بھی ملزم ہیں، کیس کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ میڈیا نے رانا ثنا اللہ کی ضمانت پر جو کچھ دکھایا وہ سامنے رکھتا ہوں، تاثر دیا گیا کہ رانا ثنا اللہ بری ہوگئے ہیں، قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ وہ ابھی بھی ملزم ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عدالتوں کی عزت اور ان کے فیصلوں پر یقین ہے، لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کا ابھی تک آرڈر نہیں آیا، فیصلہ حق میں آئے تو الگ، خلاف آئے تو الگ موقف نہیں ہونا چاہیے۔

    شہریار آفریدی نے کہا کہ رانا ثنااللہ نے کہا رئیل اسٹیٹ کا کام کرتاہوں، ایک پلاٹ تک نہیں بیچا، جب ایک پلاٹ تک نہیں بیچا تو ان کے پاس پیسہ کہاں سے آیا؟ میڈیاسے درخواست ہے، اس ملک میں ہم نے جینا مرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہرجگہ کہا 17 دن میں فوٹیجزعدالتوں کو فراہم کردی گئیں، اگر ویڈیوز بن رہی ہوتیں تو کہا جاتا یہ پلانٹڈ ہے، 15 کلو ہیروئن سے متعلق عدالت کا فیصلہ آئے گا، پراسیکیوشن ٹیم موجود ہے،عدالتی فیصلے کا انتظار کریں، خدا کے لیے رانا ثنا اللہ کیس کو میڈیا ٹرائل نہ بنائیں۔

    شہریار آفریدی نے کہا کہ نہ ڈرنے والے ہیں، نہ جھکنے والے ہیں اور نہ ہی بکنے والے ہیں، کیس سے متعلق جتنا بھی دباؤ آئے گا اس کا سامنا کروں گا۔

    لاہور ہائی کورٹ نے رانا ثنا اللہ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

    یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے رانا ثنا اللہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا تھا، عدالت نے سابق وزیر قانون پنجاب کو 10،10 لاکھ کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

  • دشمن پاکستان اورافغانستان میں امن نہیں چاہتا، شہریار خان آفریدی

    دشمن پاکستان اورافغانستان میں امن نہیں چاہتا، شہریار خان آفریدی

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار خان آفریدی کا کہنا ہے کہ دشمن پاکستان اورافغانستان میں امن نہیں چاہتا، مشکلات کے بعد امن عمل شروع ہوچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار خان آفریدی نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی مدد کے لیے ہر وقت تیارہے، افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔

    شہریار خان آفریدی نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جو اپنے بچوں کا نوالہ بھی تقسیم کر رہا ہے،حکومت نے افغان مہاجرین کو بینک اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت دی۔

    وزیر مملکت برائے انسداد منشیات نے کہا کہ پاکستان اورافغانستان کو اب کوئی تقسیم نہیں کرسکتا، افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے زبردستی نہیں کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ دشمن پاکستان اورافغانستان میں امن نہیں چاہتا، مشکلات کے بعد امن عمل شروع ہوچکا ہے۔

    وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار خان آفریدی نے کہا کہ افغان عوام سے درخواست ہے پاکستان کی نیکی کبھی نہ بھولنا۔

    افغان امن عمل سے بھارت کا باہرہونا پاکستان کی کامیابی ہے، ٹائمزآف انڈیا

    یاد رہے کہ دو روز قبل بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے افغان امن عمل سے بھارت کے مکمل طور پر باہر ہونے کو پاکستان کی سفارتی کامیابی تسلیم کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کو بھارت کے لئے پریشان کن قرار دیا تھا۔