Tag: شہریت قانون

  • کسی کوعوام کا حق چھیننے کی اجازت نہیں دیں گے، ممتا بینرجی

    کسی کوعوام کا حق چھیننے کی اجازت نہیں دیں گے، ممتا بینرجی

    کولکتہ: بھارتی ریاست بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی کا کہنا ہے کہ کسی کوعوام کا حق چھیننے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے شہریت کے متنازع قانون پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی کے رحم وکرم پر زندہ نہیں ہیں۔

    وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے کہا کہ کسی کوعوام کا حق چھیننے کی اجازت نہیں دیں گے، شہریت کے متنازع قانون کے خلاف احتجاج جاری رکھیں گے۔

    بنگال میں مسلم مخالف قانون کا نفاذ میری لاش سے گزر کر ہوگا، ممتا بینرجی

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ممتا بینرجی نے احتجاجی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک میں زندہ ہوں ریاست میں شہریت قانون اور این آر سی پر عملدرآمد نہیں ہونے دوں گی، چاہے میری حکومت ختم کر دی جائے، مجھے جیل میں ڈال دیا جائے لیکن اس کالے قانون پر کبھی عملدرآمد نہیں کروں گی۔

    بھارتی ریاست بنگال کی وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہم اس قانون کے خاتمے تک جمہوری طریقے سے احتجاج جاری رکھیں گے، اگر وہ بنگال میں اس قانون پر عملدرآمد چاہتے ہیں تو انہیں یہ میری لاش پر سے گزر کر کرنا ہوگا۔

  • 20 سال میں بیٹے کو بڑا کیا، پولیس نے20 منٹ میں مار دیا، مسلم ماں کی دہائی

    20 سال میں بیٹے کو بڑا کیا، پولیس نے20 منٹ میں مار دیا، مسلم ماں کی دہائی

    نئی دہلی: بھارتی ضلع بجنور میں شہریت قانون کے خلاف مظاہرہ کرنے والے 2 مسلم نوجوانوں کو پولیس نے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ضلع بجنور کے علاقے نہٹور میں مودی سرکار کے شہریت قانون کے خلاف مظاہرے کے دوران گولیاں لگنے سے 2 مسلم نوجوان محمد سلیمان اور محمد انس جاں بحق ہوگئے۔

    محمد سلیمان یو پی ایس سی کی تیاری کر رہے تھے جبکہ انس اپنے گھر کے اکیلے کمانے والے تھے۔ محمد سلیمان کے اہل خانہ کے مطابق پولیس نے انہیں دھمکایا اور سلیمان کو کسی اور جگہ دفن کرنے کا کہا۔

    مقتول سلیمان کے والد زاہد کا کہنا تھا کہ جب ہم اس مٹی میں پیدا ہوئے اور اسی مٹی میں دفن نہیں ہوں گے تو کہاں جائیں گے۔

    دوسری جانب مقتول محمد انس کے والد ارشد حسین نے بتایا کہ 20 دسمبر کے دن تقریباََ 3 بجے ہم نماز کی تیاری کر رہے تھے، میرے بیٹے انس نے مجھ سے پوچھا کہ دودھ لے آؤں تو میں کہا کہ ڈیری بند ہے اب نہیں ملے گا جس پر انس نے کہا کہ میں برابر والی گلی سے لے آتا ہوں۔

    ارشد حسین نے بتایا کہ جیسے ہی محمد انس نے گلی پار کی ایک گولی سیدھی اس کی آنکھ پر لگی اور اسپتال جاتے جاتے میرے سامنے ہی میرے بیٹے نے دم توڑ دیا۔ محمد سلیمان کی طرح محمد انس کو بھی پولیس نے نہٹور میں دفن کرنے کی اجازت نہیں دی۔

    مودی حکومت کا شہریت کا نیا قانون مسلمانوں کیخلاف ہے، ایمنسٹی انٹرنیشل انڈیا

    واضح رہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق ایمنسٹی انٹرنیشل کی سابقہ رپورٹ کے مطابق پرتشدد واقعات میں متاثرین کو یا تو وندے ماترم یا جے شری رام یا جے ہنومان یا پاکستان مردہ باد کہنے یا سر سے ٹوپی اتارنے پر مجبور کیا گیا جبکہ پانچ افراد کو ہجوم کے تشدد میں مارا گیا۔