Tag: شہریوں سے لوٹ مار

  • لاہور میں آن لائن ٹیکسی ایپ کے ذریعے شہریوں سے  لوٹ مار کرنے والا گینگ گرفتار

    لاہور میں آن لائن ٹیکسی ایپ کے ذریعے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والا گینگ گرفتار

    لاہور : آن لائن ٹیکسی ایپ کے ذریعے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے گینگ کو گرفتار کرلیا گیا، ایپ کا ہی سافٹ ویئر آپریٹر ہی مختلف جعلی اکاؤنٹس بنا کر لوٹ مار کی وارداتیں کرواتا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں آن لائن ٹیکسی سروس ایپ کے ذریعے لوٹ مار کرنے والا گینگ پکڑا گیا۔

    پولیس نے شہریوں کو لوٹنے والے گینگ کے 4 ارکان کو گرفتار کر لیا ہے، گینگ کا ماسٹر مائنڈ ایپ کا ہی سافٹ ویئر آپریٹر نکلا، جو مختلف جعلی اکاؤنٹس بنا کر لوٹ مار کی وارداتیں کرواتا تھا۔

    ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے بتایا کہ گرفتار مرکزی ملزم فرحان آن لائن ٹیکسی سروس کے ایپ آفس میں ملازم تھا اور وہ اپنے تین ساتھیوں کو جعلی اکاؤنٹس بنا کر دیتا تھا، جن کے ذریعے یہ گروہ شہریوں کی کوریئر کی گئی قیمتی اشیاء چوری کرتا اور فرار ہو جاتا۔

    ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی، جس میں ملزمان کو گرفتار کیا گیا، پولیس کے مطابق یہ گروہ اب تک لاکھوں روپے مالیت کی اشیاء لوٹ چکا ہے۔

    کارروائی کے دوران پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ الیکٹرانک اشیاء، کپڑے، دو پستول اور دیگر سامان بھی برآمد کر لیا ہے۔

    ایس پی ماڈل ٹاؤن نے کہا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ آن لائن پلیٹ فارمز پر شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کیے جا رہے ہیں۔

  • شہریوں سے لوٹ مار کرنیوالا گینگ گرفتار

    شہریوں سے لوٹ مار کرنیوالا گینگ گرفتار

    لاہور: پولیس نے شہریوں سے لوٹ مار کرنیوالے گینگ کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے چند روز قبل بھی شہری سے رقم چھیننے کی کوشش کی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں شفیق آبادپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہریوں سے لوٹ مارکرنیوالے گینگ کو گرفتار کرلیا، ملزمان کی شہریوں سے لوٹ مار کرنے کی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔

    ملزمان کو فوٹیج میں واردات کرتے اور بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ملزمان  پیدل آتے اور زبردستی بائیک اور نقدی چھین کر فرار ہوجاتے، ملزمان نے چند روز قبل شہری سے بائیک اور رقم چھیننےکی کوشش کی تھی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں عبداللہ، نصیر اور سہیل شامل ہیں جن کے خلاف مقدمات بھی درج  کیا گیا ہے، ملزمان سے اسلحہ، موٹرسائیکل اور نقدی برآمد ہوا جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری  کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • ٹریفک میں پھنسے افراد سے لوٹ مار، وزیراعلیٰ نے اے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی

    ٹریفک میں پھنسے افراد سے لوٹ مار، وزیراعلیٰ نے اے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں ٹریفک جام کا نوٹس لےلیا، ایڈیشنل آئی جی سے شہریوں سے ہونیوالی لوٹ مار کی رپورٹ طلب کرلی۔

    کراچی میں کئی جگہوں پر احتجاج کے باعث مختلف شاہراہوں پر ٹریفک جام ہوگیا تھا، جس کے بعد وہاں گاڑیوں میں پھنسے افراد سے لوٹ مار کی خبریں بھی میڈیا پر آئی تھیں، ٹریفک میں پھنسے افراد سے لوٹ مار کی میڈیا رپورٹس پر ایڈیشنل آئی جی سے رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

     

    ناظم آباد میں احتجاج کے باعث ٹریفک جام، ڈاکوؤں نے لوٹ مار شروع کردی

     

    وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے کہا کہ انتظامیہ احتجاج قانونی دائرے میں کرنے کی اجازت دے، سڑکیں بند کرنے سے عوام کو تکلیف ہوتی ہے۔

    انھون نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ ناظم آباد میں ٹریفک روانی برقرار رکھنے کیلئےضروری اقدامات کرے، ٹریفک پولیس اور متعلقہ حکام خود فیلڈ میں موجود رہیں۔

  • کراچی میں ایک بارپھر ناکہ لگا کر ڈاکوؤں کی شہریوں سے لوٹ مار

    کراچی میں ایک بارپھر ناکہ لگا کر ڈاکوؤں کی شہریوں سے لوٹ مار

    کراچی: شاہ فیصل کالونی سے کورنگی جانے والے پل پر ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر شہریوں کر لوٹ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی سے کورنگی جانے والے پل پر ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر متعدد شہریوں سے لوٹ مار کی، ڈاکوؤں موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ون فائیو پر اطلاع پر شرافی گوٹھ تھانے کی موبائل موقع پر پہنچی لیکن ڈاکو فرار ہوگئے، پولیس نے بتایا کہ ندی کے اطراف سے جرائم پیشہ افراد یہاں آکر لوٹ مار کر کے فرار ہوجاتے ہیں۔

  • کراچی میں بینکوں سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والا گروہ  گرفتار

    کراچی میں بینکوں سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

    کراچی : سی ٹی ڈی نے بینکوں سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے گروہ کے سرغنہ سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن میں سی ٹی ڈی شعبہ تفتیش نے خفیہ اطلاع پر کی کارروائی کی۔

    کارروائی کے دوران بینکوں سےرقم لیکرنکلنےوالوں کولوٹنےوالا تین رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا ، ملزمان میں ادریس عرف چاندی، ممتازعلی اور قربان علی شامل ہیں۔

    انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدر نے بتایا کہ ملزم ادریس چاندی کی گرفتاری پرپانچ لاکھ روپےانعام مقررتھا، ادریس چاندی سکھرمیں قتل،اقدام قتل،اغوابرائےتاوان میں ملوث رہاہے۔

    چوہدری صفدر کا کہنا تھا کہ ملزم ادریس چاندی2015میں بھی سی ٹی ڈی کےہاتھوں گرفتارہوچکاہے۔

    انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق دوران تفتیش ملزمان نے متعددعلاقوں میں لوٹ مارکااعتراف کیا، ملزمان کورنگی زمان ٹاؤن، قائدآباد اور محمود آباد میں بینک سےنکلنےوالوں کولوٹتے تھے۔

    انھوں نے بتایا کہ ملزمان سے3پستول برآمد،ایف ایس ایل کیلئےروانہ کیاجارہاہے، گرفتارملزمان کیخلاف سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔

  • بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شہریوں سے لوٹ مار ، گرفتار ملزمہ کا بینک منیجر کے شامل ہونے کا  دعویٰ

    بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شہریوں سے لوٹ مار ، گرفتار ملزمہ کا بینک منیجر کے شامل ہونے کا دعویٰ

    کراچی : نارتھ ناظم آباد بلاک ڈی میں ڈکیتی کی واردات کے بعد بینک سے رقم لیکر نکلنے والےشہریوں سے منظم لوٹ مار کا انکشاف ہوا،گرفتارملزمہ نے بینک منیجرکےشامل ہونےکا دعویٰ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ڈی میں ڈکیتی کی ناکام واردات کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد بینک سے رقم لیکر نکلنے والےشہریوں سے منظم لوٹ مار کا انکشاف ہوا۔

    واردات کے موقع سے گرفتار ملزمہ نے نےبینک منیجر کے شامل ہونے کا بھی دعویٰ کردیا ، گرفتار ملزمہ کا خصوصی ویڈیوبیان سامنے آگیا ہے، گرفتار ملزمہ کا نام ماریہ عمر 15 سال ہے۔

    گرفتار ملزمہ نے بیان میں کہا کہ غازی گوٹھ کی رہائشی ہوں، ملزمان فرمان اوررشید گاؤں سے آئے تھے، ساتھی ملزمان نے بتایا کہ موٹر سائیکل بینک منیجر کی ہے، میں لڑکوں کے ساتھ تھی لیکن میں ان کو جانتی نہیں ہوں۔

    ماریہ عمر کا کہنا تھا کہ میرے ابو جیل میں ہیں، لوٹ مارکرنے والے ملزمان فرید کالونی میں رہتےہیں۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ مبینہ کم عمرملزمہ کے بیگ سے ایک موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ بھی برآمد ہوئی ، مبینہ ملزمہ کے مطابق نمبرپلیٹ لوٹ مار میں استعمال ہونیوالی موٹر سائیکل کی ہے۔

  • کراچی میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے  5 ملزمان  گرفتار

    کراچی میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے 5 ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ، ملزمان بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شہریوں کو لوٹتے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایس آئی یو اورسی آئی اے نے لیاقت آباد میں کارروائی کی اور کارروائی میں شہریوں سے لوٹ مار میں ملوث 5 ملزمان
    کو گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی ایس آئی یوعارف عزیز نے بتایا کہ ملزمان میں کامران کامی،علی رضا،کامران عظیم،شہزاداورعمران شامل ہیں۔

    عارف عزیز کا کہنا تھا کہ گرفتار 2 ملزمان بینک سےرقم لیکرنکلنےوالےشہریوں کولوٹتے تھے جبکہ دیگر 3 ملزمان شہریوں اور دکانداروں سے لوٹ مار کرتے تھے۔

    حکام نے بتایا ملزم کامران کامی ناظم آباد بینک ڈکیتی جبکہ ملزمان8 بینک،2 پولیس مقابلوں سمیت 26 مقدمات میں بھی ملوث ہیں۔

    دوران تفتیش ملزمان نے کراچی کے متعددعلاقوں میں درجنوں لوٹ ماروارداتوں کا انکشاف کیا ، ملزمان سے اسلحہ اورموبائل فون برآمد کرلیا ہے۔