کراچی: کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب 2 ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی چمڑا چورنگی میں 2 ڈاکو واردات کے بعد فرار ہوتے ہوئے شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، جس کے بعد شہریوں نے ڈاکو کی درگت بنادی۔
ڈاکوؤں کو شہریوں نے تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون اور چھینے گئی نقدی برآمد ہوا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کئی شہریوں سے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کر چکے تھے، ملزمان چمڑا چورنگی پر واردات کے بعد فرار ہورہے تھے، شہریوں نے تعاقب کے بعد دونوں ملزمان کو پکڑلیا اور تشدد کیا۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ زخمی ملزمان کی شناخت رفیق اور منیر کے نام سے کی گئی ہے۔