Tag: شہریوں پر تشدد

  • ٹریفک اہلکاروں کی شہریوں پر تشدد کی ویڈیو وائرل

    ٹریفک اہلکاروں کی شہریوں پر تشدد کی ویڈیو وائرل

    پشاور میں خیبر روڈ پر ٹریفک اہلکاروں کی جانب سے شہریوں پر تشدد کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں خیبر روڈ پر ٹریفک اہلکاروں کی شہریوں پر تشدد کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ٹریفک پولیس کو 2 شہریوں کو پولیس وین میں لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے، فوٹیج میں ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کو تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ٹریفک پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ رکشہ ڈرائیور کو ٹریفک رولز کی خلاف ورزی پر  چالان کیا گیا، رکشہ میں بیٹھے شہریوں نے ڈرائیور سے  چالان لیکر پھاڑا، شہری فرار ہورہے تھے، کار سرکار میں مداخلت پر دونوں کو گرفتار کیا۔

    ٹریفک پولیس نے مزید کہا کہ ویڈیو سامنے آنے پر ایس ایس پی ٹریفک نے رپورٹ طلب کی۔

  • لاہور میں ٹریفک وارڈنز کی بد معاشی، شہریوں پر تشدد کے واقعات میں تسلسل

    لاہور میں ٹریفک وارڈنز کی بد معاشی، شہریوں پر تشدد کے واقعات میں تسلسل

    لاہور: ٹریفک وارڈنز کی بد معاشی کا سلسلہ طول پکڑتا جا رہا ہے، شہریوں پر تشدد کے واقعات تسلسل کے ساتھ سامنے آنے لگے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں شہریوں پر ٹریفک وارڈنز کی تشدد کا سلسلہ بدستور جاری ہے، فیروز پور روڈ پر بھی ٹریفک وارڈن کی جانب سے شہری پر تشدد کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔

    [bs-quote quote=”چالان کی وجہ پوچھنے پر افسران برہم ہو گئے” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    فیروز پور روڈ پر ٹریفک وارڈنز نے ایک شہری کو گھیر کر اس پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔ ذرائع کے مطابق شہری نے چالان کی وجہ پوچھی تھی جس پر دونوں افسران برہم ہوگئے۔

    چیف ٹریفک افسر لاہور لیاقت علی ملک نے واقعے کا نوٹس لے کر ایس پی صدر سردار آصف کو انکوائری کا حکم جاری کر دیا۔

    واقعے میں ملوث ماتحت اہل کاروں کو قانون ہاتھ میں لینے پر معطل نہیں کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ٹریفک وارڈنز کی جانب سے شہریوں پر تشدد کے واقعات سامنے آئے ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  ٹریفک وارڈنز پر صحافیوں سمیت شہریوں کی ویڈیوز اور تصاویر بنانے پر پابندی عائد


    خیال رہے کہ دس دن قبل لاہور ہائی کورٹ نے وارڈنز کی جانب سے صحافیوں سے بد تمیزی اور ان کی ویڈیوز بنانے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے صحافیوں سمیت دیگر شہریوں کی ویڈیوز اور تصاویر بنانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔