Tag: شہریوں کا انخلا

  • امریکا نے اسرائیل سے اپنے شہریوں کا انخلا شروع کردیا

    امریکا نے اسرائیل سے اپنے شہریوں کا انخلا شروع کردیا

    امریکا نے اسرائیل سے اپنے شہریوں کا انخلا شروع کردیا، امریکی شہریوں کو مسافر پروازوں اور کروز جہازوں کے ذریعے نکالا جارہا ہے۔

    ایران اسرائیل جنگ کے چھٹے روز امریکا نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو اسرائیل سے نکالنے کے انتظامات شروع کردیے ہیں،امریکی شہری اب خود کو وہاں محفوظ نہیں سمجھ رہے، امریکی سفیر نے بتایا کہ اسرائیل سے امریکی شہریوں کو جہازوں کے ذریعے نکالاجارہا ہے۔

    اسرائیل میں امریکی سفیر مائیک ہکابی کا کہنا ہے کہ امریکا اپنے ان شہریوں کے لیے انخلا کی پروازوں اور کروز جہازوں کی روانگی کا بندوبست کرنے کے لیے کام کر رہا ہے جو اسرائیل چھوڑنا چاہتے ہیں۔

    سفیر مائیک ہکابی نے اپنے ذاتی ایکس اکائونٹ پر لکھا کہ "فوری نوٹس! امریکی شہری جو اسرائیل چھوڑنا چاہتے ہیں، اسرائیل میں امریکی سفارت خانہ انخلا کی پروازوں اور کروز جہاز کی روانگی پر کام کر رہا ہے۔”

    ہکابی کی جانب سے ذاتی ایکس اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ کو بعد میں سرکاری اکاؤنٹس پر دوبارہ ری پوسٹ کیا گیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ امریکیوں کو لازمی طور پر اسمارٹ ٹریولر انرولمنٹ پروگرام (STEP) میں اندراج کرنا چاہیے تاکہ انھیں اپ ڈیٹس کے ساتھ آگاہ کیا جا سکے۔

    اس حوالے سے کل بات کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ وہ خطے میں امریکیوں کے انخلا کی حمایت کے کسی منصوبے پر بات نہیں کریں گی، تاہم ہمارا عزم دنیا بھر میں امریکیوں کی حفاظت اور سلامتی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/iran-says-it-fired-ballistic-missiles-toward-israel/

  • پیوٹن نے جنوبی خیرسون سے عام شہریوں کے انخلا کی توثیق کر دی

    پیوٹن نے جنوبی خیرسون سے عام شہریوں کے انخلا کی توثیق کر دی

    ماسکو: روسی صدر پیوٹن نے جنوبی خیرسون سے عام شہریوں کے انخلا کی توثیق کر دی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے جنوبی یوکرین میں روسی مقبوضہ خیرسون کے کچھ حصوں سے عام شہریوں کے انخلا کی منظوری دے دی ہے۔

    دوسری طرف کیف کی افواج اسٹریٹجک ساحلی شہر میں مسلسل پیش قدمی کر رہی ہیں، جب کہ پیوٹن نے کہا ہے کہ خطرناک علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو وہاں سے نکل جانا چاہیے، کیوں کہ شہری آبادی کو نقصان نہیں ہونا چاہیے۔

    صدر پیوٹن ماسکو ریڈ اسکوائر میں یومِ یک جہتی کے موقع پر لوگوں کے ساتھ گھل مل گئے، اپنے خطاب میں انھوں نے کہا کہ خیرسون سے رہائشیوں کو انتہائی خطرناک علاقوں سے نکالنا ضروری ہے، ہم نہیں چاہتے کہ حملوں اور بمباری سے شہری آبادی کو نقصان پہنچے۔

    واضح رہے کہ کم از کم 70 ہزار لوگ خیرسون سے پہلے ہی منتقل ہو چکے ہیں، یہ واحد بڑا شہر ہے جسے ماسکو نے فروری میں فوجیوں کے حملے کے بعد قبضے میں لے لیا تھا۔

    دوسری جانب یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روسی فوجی پیچھے نہیں ہٹیں گے، یوکرین کو کچھ مشکل فیصلے لینا ہوں گے۔ کیف نے روس پر یوکرین کے شہریوں کو زبردستی ملک بدر کرنے کا الزام بھی لگایا، جسے جنگی جرم سمجھا جاتا ہے، تاہم ماسکو نے اس کی تردید کی ہے۔