Tag: شہریوں کو لوٹنے والے

  • کراچی میں رکشہ ڈرائیور بن کر شہریوں کو لوٹنے والے ملزم کو  20 سال قید کی سزا

    کراچی میں رکشہ ڈرائیور بن کر شہریوں کو لوٹنے والے ملزم کو 20 سال قید کی سزا

    کراچی : انسداد دہشت گردی عدالت نے لیاری میں رکشہ ڈرائیور بن کر شہریوں کو لوٹنے والے ملزم کو مجموعی طور پر 20 سال قید کی سزا سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں لیاری میں رکشہ ڈرائیور بن کر شہریوں کو لوٹنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

    عدالت نے ملزم وسیم عثمان کے کیس کا فیصلہ سنادیا، فیصلے میں جرم ثابت ہونے پر ملزم وسیم عثمان کو مجموعی طور پر 20 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

    عدالت نے ملزم سے برآمد رکشہ اور پستول سرکاری خزانے میں جمع کرانے کا حکم دیا، پراسیکیویشن نے بتایا کہ ملزم کو لیاری عیدو لین سےخفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا ، ملزم نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی تھی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم ویرانے میں جاکر اسلحہ کے زور پر مسافروں کو لوٹ لیتا تھا ، ملزم کے خلاف بغدادی تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

  • کراچی:بن قاسم پارک پرشہریوں کو لوٹنے والے4 پولیس اہلکار گرفتار

    کراچی:بن قاسم پارک پرشہریوں کو لوٹنے والے4 پولیس اہلکار گرفتار

    کراچی : کلفٹن کے علاقے میں واقع بن قاسم پارک میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے چار پولیس اہلکار پکڑے گئےہیں۔

    پولیس ذرائع کے مطابق حراست میں لئے گئے گرفتار اہلکار سٹی ڈسٹرکٹ شاہین فورس میں تعینات تھے، جو اپنی ڈیوٹی چھوڑ کر ناکہ لگا کر لوٹ مار کررہے تھے۔

    ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،  حراست میں لئے گئے ملزمان حفیظ الرحمان، قاسم،شمس الدین اور محمد قاسم یونیفارم میں ڈیوٹی کے دوران لوٹ مار میں مصروف تھے۔