Tag: شہریوں کی شکایات

  • شہریوں کی شکایات ، وزیراعظم عمران‌ خان نے بڑا فیصلہ کرلیا

    شہریوں کی شکایات ، وزیراعظم عمران‌ خان نے بڑا فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے شہریوں کی حل 15 لاکھ میں سے 2 لاکھ 38ہزار شکایات دوبارہ کھولنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے شہریوں کی شکایات پر بڑا فیصلہ کرتے ہوئے گزشتہ سال کی حل 15 لاکھ میں سے 2 لاکھ 38ہزار شکایات دوبارہ کھولنے کا حکم دے دیا۔

    وزیراعظم نے ہدایت کی کہ شکایات کو نظر ثانی کیلے مجاز اعلی افسران کے حوالے کیا جائے۔

    اس حوالے سے وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ صوبائی سطح پر نظر ثانی کی نگرانی متعلقہ چیف سیکریٹری و آئی جی کریں، وفاقی سطح پرمتعلقہ وزارت کےسیکرٹری کی شکایات نظر ثانی کی ذمہ داری ہوگی۔

    وزیراعظم نے وفاقی اداروں کی کل ایک لاکھ 7ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا بھی حکم دیا ، وزیراعظم آفس نے بتایا کہ صوبائی سطح پر80ہزارشکایات حکومت پنجاب کے ماتحت اداروں کی ہیں۔

    وزیراعظم آفس کے مطابق حکومت کےپی کےماتحت اداروں کی 27 ہزار شکایات کو کھولا جائے گا جبکہ سندھ کی 15ہزار، بلوچستان کی 3 ہزار، آزاد کشمیر کی  1100شکایات اور گلگت بلتستان کی 400 شکایات پر نظر ثانی ہوگی۔

    وزیراعظم آفس نے کہا شکایات میونسپل سروسز،بجلی و گیس،مواصلات اور شعبہ تعلیم سے متعلق ہیں اور ہدایت دی کہ شکایات پر نظر ثانی کر کے متعلقہ اعلی افسران رپورٹ جمع کرائیں۔

  • سندھ حکومت شہریوں کی شکایات حل کرنے میں سب سے پیچھے، سٹیزن پورٹل رپورٹ

    سندھ حکومت شہریوں کی شکایات حل کرنے میں سب سے پیچھے، سٹیزن پورٹل رپورٹ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر صوبائی محکموں کی کارکردگی پرمایوسی کا اظہار کیا، شہریوں کے شکایات کے حل میں وفاقی حکومت کے ادارے سرفہرست جبکہ سندھ حکومت سب سے پیچھے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو پاکستان سٹیزن پورٹل پرصوبوں کی کارکردگی رپورٹ پیش کردی گئی، شہریوں کے شکایات کے حل میں وفاقی حکومت کے ادارے سرفہرست ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق وفاقی وزارتوں اوراداروں نے تین لاکھ چونسٹھ ہزار سےزائد شکایات حل کیں، وفاقی اداروں کی جانب سےنواسی فیصد شکایات حل کی گئیں۔

    شہریوں کے شکایات کے حل میں وفاقی حکومت کے ادارے سرفہرست

    شہریوں کی شکایات حل کےحوالے سےسندھ حکومت سب سے پیچھے ہے، سندھ کےصوبائی محکمے اب تک صرف تیس فیصد شکایات حل کرسکے۔

    رپورٹ میں کہا گیا پاکستان بھر میں زیرالتوا شکایات کی تعداد سینتیس ہزار پانچ سوچوہترہے، جس میں سے بتیس ہزار زیرالتوا شکایات صرف حکومت سندھ کی ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان نےصوبائی محکموں کی کارکردگی پرمایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا حکومت سندھ کی جانب سے عدم تعاون کا نقصان شہریوں کو ہو رہا ہے۔

    وزیراعظم نے سندھ کےچیف سیکرٹری کوخط لکھنےکی ہدایت کردی اور کہا وفاقی و صوبائی اداروں کے درمیان مربوط حکمت عملی بنائی جائے۔

    رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں 90 فیصد شکایات پر عملدرآمد ہوا، کےپی حکومت نے86 اورپنجاب نے 85 فیصد شکایات حل کیں جبکہ بلوچستان اور گلگت بلتستان حکومت نے 74 فیصد شکایات حل کیں۔

  • گوجرانوالہ میں عابد شیر علی کی ایک اور کھلی کچہری

    گوجرانوالہ میں عابد شیر علی کی ایک اور کھلی کچہری

    گوجرانوالہ: گوجرانوالہ میں وزیر مملکت برائے پانی و بجلی کی کھلی کچہری میں لوگوں نے شکایات کا انبار لگا دئیے، لوگوں کی بڑی تعداد کھلی کچہری میں پہنچ گئی، عابد شیر علی نے لوگوں کے مسائل سننے کے بعد موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔

    وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے گوجرانوالہ میں ریجنل ہیڈ کوارٹر گیپکو میں کھلی کچہری لگائی اور لوگوں کے مسائل سنے ہیں، شہریوں کی بڑی تعداد بجلی کے اوور بلوں اور ریڈنگ کی کمی بیشی کی شکایات کرتی ہوئی نظر آئی ہے۔
    شہریوں کا کہنا تھا کہ ہر ماہ انہیں بجلی کے بلوں میں زائد یونٹ ڈال دیئے جاتے ہیں جن کی درستگی کے لیے گیپکو ملازمین تعاون نہیں کرتے اور انہیں زائد بل جمع کروانا پڑتا ہے، شہریوں نے کہا کہ اگر کہیں بجلی کی سپلائی میں خرابی پیدا ہو جائے تو بار بار ٹیلی فون پر کمپلین درج کروانے کے باوجود گیپکو ملازمین لائن ٹھیک کرنے نہیں آتے جبکہ ایک بیوہ عذرا کی طرف سے چار مرلہ کے گھر میں ایک لاکھ پچہتر ہزار بل کی شکایت سامنے آئی ہے۔

    لوگوں نے عابد شیر علی کو بتایا کہ شہر کے پوش علاقوں کی نسبت چھوٹے اور دیہاتی علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے اور اس سلسلہ میں بھی گیپکو حکام کوئی نوٹس نہیں لیتے ہیں۔

    شہریوں کے مسائل سننے کے بعد عابد شیر علی نے موقع پر ہی دو میٹر ریڈر، ایک لائن سپرٹنڈنٹ اور دو ایس ڈی او کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیےہیں، اس موقع پر گیپکو چیف اور لیگی ارکان اسمبلی بھی ان کے ہمراہ تھے۔