Tag: شہری اغوا

  • کراچی میں شہری کو ڈبل کیبن گاڑی سمیت اغوا کرلیا گیا

    کراچی میں شہری کو ڈبل کیبن گاڑی سمیت اغوا کرلیا گیا

    کراچی: ماڈل کالونی میں شہری کو گاڑی سمیت اغوا کیے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے، اغوا کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں شہری کو دن دہاڑے اسلحے کے زور پر کار سوار ملزمان نے ڈبل کیبن گاڑی سمیت اغوا کیا شہری کے اغواکی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے، ملزمان نے شہری کا راستہ روکا اور اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے گاڑی، موبائل فون، نقدی چھینی، نوجوان کو شہر کے باہر اتار دیا، متاثرہ نوجوان خالد کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

    مقدمے کے متن میں بتایا گیا ہے کہ اغوا کرنے والے ملزمان نے متاثرہ نوجوان خالد کو ناردرن بائی پاس پر چھوڑ دیا تھا۔

    مدعی علی نواز نے کہا کہ واقعہ ایک روز قبل ہوا،پولیس نےکوئی کارروائی نہیں کی، ایف آئی آر کے مطابق گاڑی فیصل ایوب نامی شخص کےنام پر رجسٹرڈ ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/three-kidnappers-arrested-from-rawalpindi/

  • پاکستان سے مزدوری کے لئے تھائی لینڈ جانے والا شہری اغوا

    پاکستان سے مزدوری کے لئے تھائی لینڈ جانے والا شہری اغوا

    اسلام آباد سے مزدوری کے لئے تھائی لینڈ جانے والا شہری اغوا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے مزدوری کے لئے تھائی لینڈ جانے والے شہری حماد الرحمان کو اغوا کرلیا گیا، اہلخانہ کی جانب سے وزارت خارجہ کو درخواست بھی دیدی گئی، درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کو برما بارڈر کے قریب رکھا گیا ہے۔

    اغوا شہری کے والد کا کہنا ہے کہ ملزمان کی جانب سے گھر والوں کو ٹیلی گرام پر رابطے کی ہدایت کی گئی، والد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت میرے بیٹے کی رہائی کے لئے اقدامات کرے۔

    والد کا کہنا ہے کہ جس جگہ ان کے بیٹے کو رکھا گیا ہے وہاں اوربھی پاکستانی موجود ہیں، روزانہ تشدد کیا جاتا ہے اور 50ہزار ڈالر کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔

    اغوا ہونے کؤوالے شہری کے والد کا کہنا ہے کہ  حماد الرحمان کو ائیر پورٹ سے اغوا کیا گیا، میری حکومت سے درخواست ہے وہ میرے بیٹے کی رہائی کے لئے اقدامات کرے۔

  • پولیس نے 24 شہریوں کو اغوا ہونے سے بچالیا

    پولیس نے 24 شہریوں کو اغوا ہونے سے بچالیا

    صادق آباد میں پولیس نے 24 شہریوں کو اغوا ہونے سے بچا لیا۔

    ترجمان پولیس کے مطابق راولپنڈی، چکوال، دنیا پور، راجن پور، ملتان، خوشاب اور کرم ایجنسی کے رہائشی ساجد، اسامہ عابد، محمد خان، جنید، تنویر،جمیل،صدیق اور اقبال کو سستی گاڑی کی خرید و فروخت کا جھانسہ دیکر اغواء کرنے کی کوشش کی گئی۔

     کراچی کے رہائشی شہری کو واٹر سسٹم کے کام کا جھانسہ دیکر پھنسایا گیا تھا، متاثرہ نوجوا اغوا کاروں کا تعاقب کرتے ہوئے پولیس ڈاکوں کے چنگل سے آزاد کرایا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ متاثر نوجوان پولیس اب تک 442 شہریوں کو ٹریپ کے ذریعے اغوا ہونے سے بچا چکی ہے۔

  • شہری کو اغوا کے بعد جلا دیا گیا

    شہری کو اغوا کے بعد جلا دیا گیا

    کراچی: شہر قائد کے ضلع غربی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں ایک شہری کو اغوا کے بعد بے دردی سے جلا دیاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں ایک شہری خیر محمد کو اغوا کیا گیا تھا، جس پر اغوا کاروں نے شدید تشدد کیا اور پھر اسے آگ لگا کر قبرستان میں پھینک دیا۔

    پولیس حکام نے اس واقعے کے حوالے سے کہا ہے کہ شہری پر جلائے جانے سے قبل تشدد بھی کیا گیا، واقعے کی اطلاع مقامی لوگوں نے دی تھی جنھوں نے پہلے قبرستان میں آگ دیکھی تو جا کر دیکھا کہ آگ ایک شخص کو لگی ہوئی ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری جائے وقوعے پر پہنچی، وہاں سے ایک نوجوان کی جھلسی ہوئی لاش ملی، لاش کے قریب جلی ہوئی نقدی اور شناختی کارڈ بھی ملا۔

    پولیس کے مطابق شناختی کارڈ اورنگی ٹاؤن راجہ تنویر کالونی کے رہائشی خیر محمد کا ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ تفتیشی ٹیم ایک بار پھر جائے وقوعہ کا دورہ کرے گی، اور شواہد اکٹھے کیے جائیں گے۔

    کراچی : باپ کے قتل میں ملوث بیٹا ڈرامائی انداز میں گرفتار

    یاد رہے کہ چند دن قبل کراچی کے علاقے کلفٹن شیریں جناح کالونی میں بھی قتل کا ایک سفاک واقعہ پیش آیا تھا، ایک بیٹے نے اپنے 80 سالہ باپ کو قتل کر دیا تھا اور پھر خود ہی تھانے پہنچ کر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا، لیکن پولیس کی ابتدائی تفتیش کے آگے زیادہ دیر تک اپنے جھوٹ پر قائم نہ رہ سکا اور سچ اگل دیا۔

    معلوم ہوا تھا کہ ملزم یاسر پسند کی شادی کرنا چاہ رہا تھا لیکن والد شہزاد راضی نہیں تھا، گھر فروخت کرنے کے حوالے سے بھی دونوں میں تنازع چل رہا تھا، بیٹے نے اس پر اپنے باپ کو جان سے مار دیا، پولیس نے ابتدائی تفتیش کے دوران ہی اس کی ہوشیاری پکڑ لی، اور باپ کے قتل کے الزام میں اسے گرفتار کر لیا۔