Tag: شہری زخمی

  • کراچی : بے قابو گاڑی نے ٹکر مار کر کئی شہری زخمی کردیے

    کراچی : بے قابو گاڑی نے ٹکر مار کر کئی شہری زخمی کردیے

    کراچی : عزیزآباد کے قریب بے قابو گاڑی نے کئی شہریوں کو ٹکر مار کر شدید زخمی کردیا، لوگوں نے ڈرائیور پکڑ کر اس کی دھنائی کردی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد پر ٹریفک حادثات پیش آئے ہیں جس میں ایک ہی بے قابو گاڑی کی ٹکر سے کئی شہری زخمی ہوگئے اور متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

    رپورٹ کے مطابق سہراب گوٹھ سے عزیز آباد جاتے ہوئے اس گاڑی کے ڈرائیور  نے تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل کئی گاڑیوں کو روندا اور فرار ہونے لگا۔

    ڈرائیور فرار ہونے لگا تو شہریوں نے کچھ فاصلے پر حسین آباد کے قریب اسے پکڑلیا، اس موقع پر شہریوں نے ڈرائیور کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

    پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا، حادثے میں کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا، متاثرہ افراد تھانے پہنچ گئے، حادثے کے باعث حسین آباد روڈ پر ٹریفک جام ہوگیا۔

  • کراچی میں کسٹم حکام کی فائرنگ سے شہری شدید زخمی

    کراچی میں کسٹم حکام کی فائرنگ سے شہری شدید زخمی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں کسٹم حکام کی فائرنگ سے شہری شدید زخمی ہوگیا، پویس نے انچارج سمیت 4 کسٹم اہلکاروں کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں کسٹم حکام کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شخص کو تشویش ناک حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ زخمی شہری مراد کو کلاشنکوف کی گولی لگی۔

    پولیس کے مطابق چھالیہ اسمگلنگ کرنے والے دو ملزمان بھی گرفتار کر لیےگئے۔پولیس نے بتایا کہ کسٹم حکام کو لینڈ کروزر میں چھالیہ اسمگلنگ کی اطلاع ملی تھی، کسٹمز عملے نےگاڑی روکنے کی کوشش کی مگر نہ رکی۔کسٹمز اہلکاروں نے گاڑی نہ رکنے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کچھ گولیاں گاڑی پر اور ایک گزرتے راہگیر کو لگی۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ انچارج سمیت 4 کسٹم اہلکاروں کو حراست میں لیا ہے، کسٹم حکام کے پاس سرکاری کلاشنکوفیں تھی۔

  • بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ،شہری زخمی

    بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ،شہری زخمی

    راولپنڈی: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون 22 سالہ شہری زخمی ہوگیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزیاں جاری ہیں، بھارتی فوج نے بٹل سیکٹر پر شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 22 سالہ شہری زخمی ہوگیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوان کو طبی امداد کے لیے قریبی میڈیکل سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

    بھارتی فوج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزی ، ایک بچہ شہید

    اس سے قبل یکم جولائی کو بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیزفائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک بچہ شہید ہو گیا تھا۔

    خیال رہے رواں سال بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی 1550 بار خلاف ورزیاں کی گئی ہیں جبکہ شہری آبادی کو نشانہ بنانے سے 14 افراد شہید اور 114 زخمی ہو چکے ہیں۔

  • بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، شہری زخمی

    بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، شہری زخمی

    راولپنڈی: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شہری زخمی ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے باگسر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شہری بابر حسین زخمی ہوگیا، پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہری کو طبی امداد کے لیے قریبی میڈیکل سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

    بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، 2 خواتین اور 2 بچے زخمی

    اس سے قبل گزشتہ ہفتے بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 خواتین اور 2 بچے شدید زخمی ہوگئے تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق زخمیوں میں 26 سالہ نسرین، 24 سالہ رابعہ، 7 سالہ بچی مومنہ اور 7 سالہ بچہ منشی شامل تھے۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ 5 جون کو پاک فوج نے بھارت کا جاسوس ڈرون مار گرایا تھا، بھارتی کواڈ کاپٹر لائن آف کنٹرول کے خنجر سیکٹر پر گرایا گیا تھا، رواں سال گرایا جانے والا یہ 8 واں بھارتی کواڈ کاپٹر تھا۔