Tag: شہری شہید

  • بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے شہری شہید

    بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے شہری شہید

    راولپنڈی: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید جبکہ خاتون زخمی ہوگئی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چری کوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں شہری میر محمد شہید اور خاتون زخمی ہوگئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے شہری آبادی پرآرٹلری اور مارٹر گولے داغے،بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون کو قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا۔

    پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کا مؤثرجواب دیا گیا، پاک فوج نے بھارتی چیک پوسٹوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

    یاد رہے کہ چار روز قبل بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے 2 خواتین اور بچے سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

    اس سے قبل رواں ماہ یکم فروری کو بھی بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی سے ایک شہری زخمی ہوگیا تھا۔

  • ابھی نندن کی حوالگی کے فوری بعد بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، ایک شہری شہید

    ابھی نندن کی حوالگی کے فوری بعد بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، ایک شہری شہید

    کوٹلی : پاکستان کی جانب سے امن کے پیغام کے جواب میں بھارت نے جنگی جنون کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایل او سی پر شدید گولہ باری کی جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور5زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی پیٹھ پر چھرا گھونپنے کی عادت نہ گئی جس وقت گرفتار بھارتی پائلٹ کو واہگہ پر بھارتی حکومت کے حوالے کیا گیا عین اسی وقت بھارتی فوج نے اپنی سطحی سوچ کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے تین مقامات پر شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی۔

    بھارتی فوج کی جانب سے نکیال سیکٹر پر بلا اشتعال گولہ باری سے ایک پاکستانی شہری شہید جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے، اس کے علاوہ کھوئی رٹہ سیکٹر، سماہنی سیکٹر، راولاکوٹ میں تتہ پانی اوردرہ شیخان پر گولہ باری کی، جس سے مزید تین افراد زخمی ہوئے۔ پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی جاری ہے۔

    مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ ‘ 2 کشمیری شہید

    واضح رہے کہ اس سے قبل قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت جاری رکھتے ہوئے ضلع کپواڑہ میں دو کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

    اس حوالے سے کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے،کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فورسزنے تلاشی کے بہانے خواتین، بچوں کوگھروں سے نکال دیا تھا۔

  • کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، شہری شہید

    کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، شہری شہید

    راولپنڈی: بھارتی فوج کی ایل او سی کوٹ کوٹیرا سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری شہید ہوگیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کوٹ کوٹیرا سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں عبدالرؤف نامی شہری شہید ہوگیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق عبدالرؤف ایل او سی پر مویشیوں کی دیکھ بھال کررہا تھا، بھارتی فوج نے کوٹ کوٹیرا سیکٹر میں شہری آبادی پر فائرنگ کی۔

    واضح رہے کہ چھ ماہ قبل پاک فوج نے چری کوٹ سیکٹر میں پاکستانی فضائی حدود اور ایل او سی کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی فوج کے جاسوس ڈرون کو مار گرایا تھا۔

    یاد رہے کہ آٹھ ماہ قبل بھارتی فورسز نے ایل او سی کے بھمبر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں دو جوان منیر چوہان اور عامر حسین شہید ہوگئے تھے۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق شہید ہونے والے سپاہی منیرحسین کہوٹہ اورعامر حسین ضلع بھمبر کے رہائشی تھے۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا تھا۔.

    خیال رہے کہ رواں برس بھارت 150 سے زاید مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔ دفتر خارجہ نے اپنی ایک بریفنگ میں بتایا تھا کہ بھارت کی جانب سے مسلسل بھاری ہتھیار استعمال کیے جارہے ہیں۔

  • بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ سے ایک شہری شہید

    بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ سے ایک شہری شہید

    راولپنڈی : بھارتی فوج نے ایک بار پھر ورکنگ باونڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کرکے ایک پاکستانی شہری کو شہید کردیا، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا بھارت ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر پھر آؤٹ آف کنٹرول ہوگیا۔

    پکھیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی شر انگیزی سے پاکستانی شہری محمد ظہور شہید ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب رینجرز نے موقع پربھارتی اشتعال انگیزی کا مؤثرجواب دیا۔

    جوانوں نے منہ توڑجواب میں بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج نے چری کوٹ اور کیلر سیکٹر میں بھی آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

    پاک فوج کے جوابی وارمیں دشمن کو سانپ سونگھ گیا، مؤثرجواب میں بھارتی مورچوں کو نقصان پہنچا۔