Tag: شہری قتل

  • لاہور : 6 ہزار روپے کی خاطر شہری کو قتل کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

    لاہور : 6 ہزار روپے کی خاطر شہری کو قتل کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

    لاہور :6 ہزار روپے کی خاطر شہری کو قتل کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان قتل کے بعد فیملی کے ہمراہ فرار پشاور ہوگئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں 6 ہزار روپے کی خاطر شہری کو قتل کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ایس پی سٹی نے بتایا کہ ملزمان نشے کے عادی ہیں، قتل کے بعد فیملی کے ہمراہ فرار پشاور ہوگئے تھے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان پولیس کو چکما دینے کے لیے اپنی لوکیشن بدلتے رہے لیکن پولیس نے ملزمان کولاہور واپسی پربادامی باغ پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    ایس پی سٹی نے مزید بتایا کہ ملزم امیر اللہ عرف میرو اور غلام خان کیخلاف مقدمہ درج ہے۔

    مزید پڑھیں : لاہور میں چند سو روپے کی خاطر خاتون قتل

    یاد رہے لاہور میں آٹھ سو روپے کے لیے خاتون کو قتل کر دیا گیا تھا، موبائل فون کی قسط ‏ادا نہ کرنے سفاک شخص نے فائرنگ کرکے خاتون کو موت کے گھاٹ اتارا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ قسط کی ادائیگی کے تنازع پر جھگڑا ہوا اور الیکٹرانکس دکان کے ملازمین نے ‏گھر پر گولیاں چلادیں جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہو گئی۔

    پولیس نے کہا تھا کہ مقتولہ کےدیور نے موبائل کی قسط کے 800 روپے ادا نہیں کیے تھے۔

  • کانسٹیبل کی موٹرسائیکل سے ٹکرانے کا جرم، وقاص نامی شہری پریڈی تھانے کے لاک اپ میں جاں بحق

    کانسٹیبل کی موٹرسائیکل سے ٹکرانے کا جرم، وقاص نامی شہری پریڈی تھانے کے لاک اپ میں جاں بحق

    کراچی: کانسٹیبل کی موٹرسائیکل سے ٹکرانے کے جرم میں گرفتار شہری وقاص پریڈی تھانے کے لاک اپ میں اچانک ہلاک ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پریڈی کے پولیس اسٹیشن کے لاک اپ میں گرفتار شہری وقاص الدین ولد ریاض الدین کی اچانک ہلاکت پر حکام نے بھی نوٹس لے لیا ہے۔

    ایس آئی او پریڈی پولیس کے مطابق گزشتہ رات تھانے کے کانسٹیبل کی مدعیت میں دفعہ 147/148 کے تحت ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 3 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

    رات ڈیڑھ بجے اچانک وقاص کی طبیعت بگڑنے پر اے ایس آئی شاہد نے اسے سول اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔

    ویڈیو: پولیس مقابلے کے بعد بدمست اہلکاروں کا ایمبولنسوں کے ہمراہ ’’فتح‘‘ کا جلوس، شدید ہوائی فائرنگ

    اعلیٰ پولیس حکام کے مطابق اس وقت مجسٹریٹ کی نگرانی میں دفعہ 176 کے تحت قانونی کارروائی جاری ہے، جب کہ انویسٹی گیشن پولیس نے کسی بھی قسم کے تشدد کے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔ وقاص کی ہلاکت طبعی تھی یا تشدد، اس کا فیصلہ میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں ہوگا۔

    ورثا کا مؤقف

    متوفی وقاص کے لواحقین کا مؤقف بھی سامنے آ گیا ہے، اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز وقاص کو پریڈی تھانے کے کانسٹیبل اسامہ کی بائیک سے ٹکرانے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا، پولیس نے اسے تھانے لے جا کر اس پر تشدد کیا، جس سے وقاص چل بسا۔

    لواحقین کے مطابق پولیس نے وقاص کے خلاف رات کو بائیک سے ٹکرانے اور اشیا گم ہونے کی ایف آئی آر کٹوائی، اور صبح اطلاع دی کہ وقاص کا انتقال ہو گیا ہے، لواحقین نے مطالبہ کیا کہ اگر کانسٹیبل اسامہ کو گرفتار نہیں کیا گیا تو وقاص کی لاش پریڈی تھانے کے باہر رکھ کر احتجاج کریں گے۔

    تھانے کے باہر احتجاج

    ورثا نے پریڈی تھانے کے باہر احتجاج شروع کیا، وقاص کے لواحقین اور دیگر عزیز و اقارب کی بڑی تعداد پریڈی تھانے کے باہر جمع ہوئے، ان کا کہنا تھا کہ ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد وقاص کی لاش کو بھی پریڈی تھانے کے باہر رکھ کر احتجاج کریں گے، ان کا مطالبہ ہے کہ وقاص سے لڑائی جھگڑا کرنے اور مقدمہ درج کروانے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کیا جائے۔

    پریڈی تھانے کے باہر لواحقین اور شہریوں کا احتجاج اس وقت شدت اختیار کر گیا جب مشتعل افراد نے تھانے کے ارد گرد سڑکوں پر ٹائر جلائے، اور رکاوٹیں کھڑی کر کے روڈ کو بند کر دیا، جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔

    وزیر داخلہ کا نوٹس

    لاک اپ میں شہری کی ہلاکت کے واقعے پر وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے بھی نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، اور ایس ایس پی جنوبی سے رپورٹ طلب کر لی ہے، انھوں نے ہدایت کی ہے کہ شہری پولیس کسٹڈی میں کیسے ہلاک ہوا، اس کی انکوائری کی جائے، واقعے میں کوئی اہلکار ملوث ہوا تو قانون حرکت میں آئے گا۔

  • کراچی میں ڈاکوﺅں نے موبائل فون کے لئے ایک اور شہری کو قتل کردیا

    کراچی میں ڈاکوﺅں نے موبائل فون کے لئے ایک اور شہری کو قتل کردیا

    کراچی : ڈاکوﺅں نے موبائل فون کے لئے ایک اور شہری کو قتل کردیا اور موبائل فون چھینے بغیر ہی فرار ہوگئے ۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کا ایک اور شہری ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا گیا، قائدآباد میں دودھ کی دکان پر ملزمان نے شہری سے موبائل چھیننے کی کوشش  کے دوران مزاحمت پرفائرنگ کردی۔

    جس کے نتیجے میں پینتیس سالہ باقر موقع پرہی جاں بحق ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے باقر دکان سے دودھ لے رہا تھا کہ دو ملزمان آئے اورموبائل چھیننے کی کوشش کی مزاحمت پر فائرنگ کردی اور موبائل فون چھینے بغیر فرار ہوگئے۔

    حکام نے بتایا کہ لاش جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے ، مقتول حمل گوٹھ کا رہائشی تھا۔

    مزید پڑھیں : کراچی کا ایک اور نوجوان ڈکیتی مزاحمت پر قتل

    گذشتہ روز بھی کراچی کے ایک اور نوجوان کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا تھا، یہ واقعہ بھینس کالونی سکھن تھانے کی حدود میں پیش آیا۔

    مقتول کے اہل خانہ کے مطابق دو ملزمان نے ڈکیتی کے دوران بسم اللہ کو گولی ماری اور اس کا موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

    بعد ازاں پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجہ اظہر نے کہا تھا کہ کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان کو مار دیا گیا، گھر کی دہلیز پر فائرنگ کا فوری نوٹس لیا جائے۔

  • کراچی : ماہ رمضان میں ایک اور شہری قتل، ملزمان باآسانی فرار

    کراچی : ماہ رمضان میں ایک اور شہری قتل، ملزمان باآسانی فرار

    کراچی : اورنگی ٹاؤن کے علاقے فرید کالونی میں فائرنگ سے ایک اور شہری کے قتل کا واقعہ پیش آیا ہے تاہم اس بات کا تعین نہیں ہوسکا کہ یہ ڈکیتی تھی یا ذاتی دشمنی کی بنا پر قتل کیا گیا۔

    اس حوالے سے مقتول کے اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ تین ملزمان گھر کے باہر پہنچے جس میں سے 2 ملزمان گھر کے باہر کھڑے رہے اور ایک اندر آگیا۔

    ایس ایس پی ویسٹ عبدالحفیظ بگٹی کے مطابق مقتول کی بیٹی نے اپنی بالیاں اتار کر کہا یہ لے لو لیکن ایک ملزم نے اچانک گولی چلائی اور تینوں فرار ہوگئے۔

    اسپتال میں مقتول کے بھائیوں نے کہا کہ ہمارے بھائی کو دشمنی کی بنیاد پر مارا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ بعد میں بتائیں گے کس پرشک ہے، پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل سچل کے علاقے اسکیم33سکندر گوٹھ میں ایک اور نوجوان رہزنوں کے ہاتھوں جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت شجاعت علی کے نام سے ہوئی ہے جو پیشہ کے لحاظ سےڈرائیور تھا۔

     

  • کراچی میں ڈاکوؤں نے موبائل فون کے لیے ایک اور شہری کو قتل کردیا

    کراچی میں ڈاکوؤں نے موبائل فون کے لیے ایک اور شہری کو قتل کردیا

    کراچی : اورنگی ساڑھے 11میں اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں ایک اور شہری قتل ہوگیا ، پولیس نے بتایا موبائل فون لینے کے باوجود ملزموں نے گولی چلائی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈاکوؤں نے موبائل فون کے لیے ایک اورشہری کی جان لے لی، اورنگی ٹاؤن میں مسلح ڈکیتوں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل اوردوسرے کو زخمی کردیا۔

    پولیس نے بتایا کہ مقتول اختر مسیح بھتیجے کے ساتھ گلی میں بیٹھا تھا کہ موبائل چھیننے کے دوران 2 اسٹریٹ کرمنلز نے فائرنگ کی، موبائل فون لینے کے باوجودملزموں نے گولی چلائی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ فرارہوتے ہوئے بھی ملزموں نےفائرکیا، گولی راہگیرنوجوان کو لگی، شبہ ہے اسٹریٹ کرمنلز نشے کی حالت میں گولیاں چلائیں۔

    مقتول اختر جیمز کے بھائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اخترجیمز کنسٹرکشن کا کام کرتے تھے اور گھر آکرباہرگلی میں بیٹھتے تھے، اخترجیمز نے موبائل فون دے دیا اس کے باوجود سر میں گولی ماری گئی۔

    مقتول کے بھائی کا کہنا تھا کہ ہمارے علاقے میں پہلے بیرئیر لگے تھے تو تحفظ کا احساس ہوتا تھا ، پولیس گشت بھی نہیں ہوتا اس لئے وارداتیں معمول ہیں، پولیس قاتلوں کو پکڑے اور ہمیں انصاف فراہم کرے۔

  • کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری قتل

    کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری قتل

    کراچی : ڈکیتی مزاحمت پرایک اور شہری کو قتل کردیا گیا، مقتول کی شناخت اللہ دتہ کے نام سے ہوئی ہے، جو اسپیئر پارٹس کی دکان پر کام کرتا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے تین ہٹی میں دکان میں ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ سے ایک شہری جان کی بازی ہار گیا،

    پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت اللہ دتہ کے نام سے ہوئی ہے، جو اسپیئر پارٹس کی دکان پر کام کرتا تھا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح افراد نے وہاں موجود لوگوں سے رقم اور موبائل فون چھینے فرار ہوتے ہوئے فائرنگ کی، جس سے اللہ دتا زخمی ہوا تاہم طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

    پولیس نے مزید کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ،مقتول کا تعلق پنجاب سے تھا۔

  • کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری  کو قتل کردیا گیا

    کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری کو قتل کردیا گیا

    کراچی : شہر قائد میں اسٹریٹ کرمنلز نے ایک اور شہری کی جان لے لی، دو ملزمان نے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر سینے میں گولی ماردی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری کو قتل کردیا گیا، گلشن اقبال گیلانی اسٹیشن کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 40 سالہ احتشام اویس جاں بحق ہوا۔

    پولیس نے بتایا کہ مقتول احتشام اپنی گاڑی بنوانے کے لئے ورکشاپ پر کھڑا ہوا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان نے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹنے کی کوشش کی۔

    ملزمان نے مزاحمت پر سینے میں ایک گولی ماری اور سامان لے کر فرار ہوگئے، مقتول کو اس کی گاڑی میں ڈال کر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔

    واقعے کے بعد ایس پی گلشن قبال ظفر صدیق جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، ایس پی گلشن نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور تمام تر تفصیلات حاصل کی۔

    ایس پی گلشن ظفر صدیق کا کہنا تھا کہ اطراف میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کی جارہی ہیں ، واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہے اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    عینی شاہد کا کہنا ہے کہ دو ملزمان موٹر سائیکل پر سوار ہوکر آئے تھے ، شہری کی جانب سے مزاحمت کی جس پر ملزمان نے گولی ماری۔

  • کراچی میں رواں سال کے 10  خونی دن ،  5 شہری بے دردی سے قتل

    کراچی میں رواں سال کے 10 خونی دن ، 5 شہری بے دردی سے قتل

    کراچی : شہر قائد میں 10روز کے دوران 5 شہری بے دردی سے قتل کر دیے گئے، جاں بحق ہونے والے شہریوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رواں سال کے دس دن بہت خونی رہے ، دس جنوری تک ڈکیتی کے دوران 5 شہریوں کو قتل کیا جاچکا ہے۔

    جاں بحق ہونے والے شہریوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں ، پہلاقتل2جنوری کو عوامی کالونی میں شاہد نامی شہری کا ، دوسرا قتل 5 جنوری کو ثنا طارق نامی خاتون کا جوہر چورنگی پر ہوا۔

    کراچی میں سچل تھانہ کی حدود میں 9 جنوری کو تیسرا قتل عبدالرزاق نامی نوجوان کا اور چوتھا قتل 10 جنوری نیوسبزی منڈی چاول گودام کے قریب نور رحمان کا کیا گیا۔

    11جنوری کی رات تین بجے سرجانی یارو گوٹھ میں پانچواں شہری قتل ہوا، 5 میں سے 4افراد اسٹریٹ کرائم جبکہ ایک گھر میں ڈکیتی کے دوران قتل ہوا۔

    سرجانی یارو گوٹھ میں چار ملزمان گھر کے اندر ڈکیتی کے لیے داخل ہوئے، مسلح ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر گولیاں چلائی، گولی لگنے سے 33 سالہ سلمان جاں بحق ہوگیا تاہم ملزمان باآسانی لوٹ مار کے بعد فرار ہوگئے۔

    اسٹریٹ کرمنلز وارداتوں کا سب سے خوفناک پہلو یہ ہے کہ پولیس اور سندھ حکومت کی نااہلی دیکھتے ہوئے اب اسٹریٹ کرمنلز کے بڑے گینگز شہر میں سرگرم ہوچکے ہیں۔

  • کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر رواں سال کا پہلا قتل

    کراچی : شہر قائد میں ڈاکوؤں نے ایک اور ایک شہری کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، مقتول شاہد مکینک کی دکان کے قریب بیٹھا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقے کورنگی بلال کالونی میں صبح شام دو ڈکیتیوں کی واردات ہوئی، اس دوران اسٹریٹ کرمنلز کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

    مقتول کی شناخت شاہد کےنام سےہوئی ہے، مقتول شاہد کو ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔

    علاقہ مکین نے بتایا کہ کورنگی بلال کالونی مٹکے والی پُلیہ کے قریب ڈاکوؤں نے دکانیں لوٹیں، دکانوں کے باہر موجود شہریوں سے موبائل فون اورنقد رقم بھی چھین لی۔

    لواحقین کا کہنا تھا کہ مقتول شاہد مکینک کی دکان کے قریب بیٹھا تھا جبکہ عینی شاہدین کے مطابق دوران واردات شاہد آگےبڑھا توڈاکواس پرفائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

    پولیس نے بتایا کہ واقعہ ڈکیتی کا ہے یا نہیں تفتیش کررہےہیں، مقتول کو سینے پر گولی لگی ہے۔

  • کرنل جوزف نے پاکستانی شہری کو قتل کیا مگر مقدمہ درج نہ ہوسکا: سراج الحق

    کرنل جوزف نے پاکستانی شہری کو قتل کیا مگر مقدمہ درج نہ ہوسکا: سراج الحق

    کراچی: جماعت اسلامی کے امیر اور سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ امریکی سفارت خانے میں تعینات کرنل جوزف نے پاکستانی شہری کو شہید کی لیکن افسوس کے مقدمہ تک درج نہ ہوسکا۔

    کراچی میں خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملکی نظام میں چالاکی اور ملاوٹ شامل ہے شاید اس لیے انصاف کا حصول ناممکن ہے، کرنل جوزف نے پاکستانی شہری کو شہید کیا لیکن ایف آئی آر تک درج نہیں ہوسکی۔

    اُن کا کہنا تھا کہ مقدمہ درج ہونے کی وجہ دریافت کی تو کہا گیا کہ سفیر اور عملے کو استثنیٰ حاصل ہے۔

    خیال رہے کہ 8 اپریل کو اسلام آباد کے رہائشی نوجوان عتیق کی ہلاکت اس وقت ہوئی جب امریکی سفارت کار کرنل جوزف مبینہ طور پر نشے کی حالت میں تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہا تھا۔

    امریکی سفارت کار کی گاڑی سے شہری کی ہلاکت، والد کی عدالت میں درخواست

    امریکی شہری کو نشے کی حالت میں ٹریفک اشارہ نہ دکھا اور اُس نے گاڑی بھگا دی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار اسلام آباد کے شہری کو زور دار ٹکر لگی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

    واقعے کے تھوڑی دیر بعد ایک اور گاڑی سفارتکار کو لینے پہنچی جبکہ جائے وقوعہ پر موجود پولیس اہلکاروں نے امریکی سفارت کار کا میڈیکل چیک اپ کروانے کی کوشش کی تو سفارتی عملے نے اپنی شناخت ظاہر کی جس کے بعد پولیس اہلکار مجبوراً کوئی ایکشن نہ لے سکے۔

    امریکی سفارت کار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق فیصلہ محفوظ

    بعد ازاں دفتر خارجہ نے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کو طلب کر کے واضح کیا کہ شہری کی ہلاکت کے معاملے پر پاکستان کے قانون اور ویانا کنونشن کے مطابق عمل کیا جائے گا، امریکی سفیر نے ملکی قوانین کی خلاف ورزی کی جسے کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

    وفاقی حکومت نے عدالتی حکم پر کرنل جوزف کا نام واچ لسٹ میں ڈالنے کے بعد اس کا ڈرائیونگ لائسنس بھی منسوخ کردیا جبکہ بے گناہ پاکستانی نوجوان کا قاتل نے تاحال اسلام آباد میں موجود امریکی سفارتخانے میں پناہ لے رکھی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔