Tag: شہری کو لوٹ لیا

  • کراچی میں  ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے شہری کو لوٹ لیا

    کراچی میں ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے شہری کو لوٹ لیا

    کراچی: فیڈرل بی ایریامیں تین ڈاکوؤں نے دن دہاڑے شہری کو لوٹ لیا اور مزاحمت کرنے پر شہری کونیچے گرا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک فور میں دن دیہاڑے ایک اور شہری لُٹ گیا، لٹیروں نے شہری سے دو لاکھ روپے چھین لئے۔

    گزشتہ روز ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی، فوٹیج میں دیکھا جاسکتاہے کہ موٹرسائیکل پر سوارتین لٹیرے ایک شہری کی موٹرسائیکل روک رہے ہیں، دو اسٹریٹ کرمنلز نے شہری سے رقم چھیننے کی کوشش کی تو شہری نے مزاحمت کی جس پر ایک ڈاکو نے اس کو قابو کرتے ہوئے گرادیا۔

    مزاحمت پر تینوں لٹیروں نے شہری پر تشدد بھی کیا، اس دوران ایک اور موٹرسائیکل سوار شہری مدد کو پہنچا لیکن ڈاکوؤں نے اسلحے کے زورپر اسے قریب آںے سے روکا اور پہلے والے شخص سے رقم چھین کر دھمکیاں دیتے ہوئے روانہ ہوگئے۔

    دوسری جانب شاہ فیصل کالونی اورکورنگی کوملانےوالےپل پرڈاکوؤں کی ناکہ لگاکرلوٹ مار کی ، شاہ فیصل اورشرافی گوٹھ کے تھانہ حدود پر لڑتے رہے جبکہ مدعی گواہوں کو لے کر کبھی شرافی گوٹھ تو کبھی شاہ فیصل تھانے کے چکر لگاتے رہے۔

  • مسجد میں شہری کو لوٹنے والے پولیس کی پکڑ سے نہیں بچ سکے

    مسجد میں شہری کو لوٹنے والے پولیس کی پکڑ سے نہیں بچ سکے

    کراچی: شہر قائد کے علاقے دھوراجی میں مسجد میں شہری کو لوٹنے والے 3 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دھوراجی کے علاقے کی ایک مسجد میں شہری کو لوٹنے والے ملزمان پولیس کی پکڑ میں آ گئے، 9 نومبر کو شہری سے لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز پر بھی دکھائی گئی تھی۔

    ایس ایس پی نعمان صدیقی نے بتایا کہ پکڑے گئے ملزمان نے شہری سے ڈھائی لاکھ روپے لوٹے تھے، شہری رقم بینک میں جمع کرانے گیا تھا لیکن وقت ختم ہونے پر واپس جا رہا تھا، کہ ملزمان نے ان سے مسجد میں رقم لوٹ لی۔

    پولیس کے مطابق ملزمان اقبال، رضوان اور محمد منیر بینک سے نکلنے والوں کو لوٹتے تھے۔

    دریں اثنا، ایس آئی یو نے ایک اور کارروائی میں بھی 4 ڈاکو گرفتار کر لیے ہیں، ایس ایس پی نعمان صدیقی کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی ہے، ملزمان میں ابراہیم، عجب خان، امیر بخش اور امتیاز شامل ہیں، یہ گروہ اے ٹی ایم سے نکلنے والے شہریوں سے لوٹ مار کرتا تھا۔

    آج ایک اور کارروائی میں فیروزآباد پولیس نے بہادرآباد پولیس کا جعلی اے ایس آئی گرفتار کیا ہے، جعلی اہل کار وسیم رضا کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ جعلی اہل کار چیکنگ کے بہانے شہریوں کو لوٹنے میں ملوث ہے، دوران تفتیش ملزم نے 15 وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے۔