Tag: شہری

  • لندن : برطانوی شہری نے اڑنے والا جیٹ سوٹ تیار کرلیا

    لندن : برطانوی شہری نے اڑنے والا جیٹ سوٹ تیار کرلیا

    لندن : ہالی ووڈ فلم آئرن مین سے متاثر برطانوی شہری نے حقیقی زندگی میں اڑنے والا لباس تیار کرلیا ہے، جسے پہن کر 32 میل فی گھنٹہ کی رفتار کی اڑا جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رچرڈ براؤنی نامی برطانوی شہری نے ہالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلم آئرن مین سے متاثر ہوکر حقیقی زندگی میں ایسا انوکھا لباس تیار کرلیا ہے، جسے پہن کر آئرن مین کی طرح ہوا میں اڑا جاسکتا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ برطانوی انوکھے لباس کے موجد رچرڈ براؤنی نے اپنا تیار کردہ جیٹ سوٹ پہن کر جھیل کے اوپر فضا میں 10 فٹ تک اڑن بھرکے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا ہے، جس کے بعد اس کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

    برطانوی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ آئرن مین کے جیٹ سوٹ میں دونوں بازوں پر 4 گیس ٹربائنز لگائی ہیں اور ہر ٹربائنز آٹھ سو ہارس پاور قوت کی حامل ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مذکووہ جیٹ سوٹ کا وزن 59 پاؤنڈ (26 کلو) ہے اور جس میں برقی اور تھری ڈی اشیاء بھی نصب کی گئی ہیں، جیٹ سوٹ پیٹرول اور ڈیزل کے ذریعے 32 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑان بھر سکتے ہیں، جس کا عملی مظاہرہ بھی رچرڈ پیش کرچکے ہیں۔

    جیٹ سوٹ کے موجد رچرڈ براؤنی نے مذکورہ لباس پہن کر 6 سے 10 فٹ اونچائی پر 30 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرکے کامیاب ٹیسٹ کیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مذکورہ جیٹ سوٹ کی قیمت 3 لاکھ 40 ہزار پاؤنڈ معین کی گئی ہے، جو بہت جلد مارکیٹ میں میسر ہوگی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • شنگھائی: پاکستانی شہری ہارٹ اٹیک کے باعث جاں بحق

    شنگھائی: پاکستانی شہری ہارٹ اٹیک کے باعث جاں بحق

    بیجنگ : شنگھائی کے بین الااقوامی ہوائی اڈے پر دل کا دورہ پڑنے کا پاکستانی شہری دوران علاج اسپتال میں انتقال کرگیا.

    تفصیلات کے مطابق چین کے شہر شنگھائی کے بین الااقوامی ہوائی اڈے پر پاکستان سے چین جانے والے شہری کو اچانک دل کا دورہ پڑگیا، جسے طبی خدمات انجام دینے والے عملے سے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا تھا.

    چین کے ٹانگ رین اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل کیا جانے والا پاکستانی دوران علاج دم توڑ گیا ہے.

    شنگھائی کے ٹانگ رین اسپتال ترجمان کا کہنا تھا کہ متاثرہ شخص‌ کو انتہائی تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا.

    شنگھائی میں موجود پاکستانی سفارت خانے کے حکام پاکستانی شہری کو ہارٹ اٹیک آنے کی اطلاع ملتے ہی اسپتال پہنچ گئے تھے، جہاں انہوں نے شہری کے انتقال کی تصدیق کردی۔

    چین کے ہوائی اڈے پر دل کا دورہ پڑنے والے مریض کی شناخت احمد مقصود کے نام سے ہوئی ہے جو لاہور کا رہائشی ہے.

    چینی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارت خانے کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ احمد مقصود اکیلے چین آئے تھے، جنہیں دورہ پڑنے کے باعث نازک حالت میں اسپتال منتقل کیا تھا.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • گجرات میں شہری نے اپنے ہی خاندان کے5 افراد کوقتل کرکےخودکشی کرلی

    گجرات میں شہری نے اپنے ہی خاندان کے5 افراد کوقتل کرکےخودکشی کرلی

    گجرات : صوبہ پنجاب کے شہر گجرات میں ایک شخص نے اپنے ہی خاندان کے 5 افراد کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق گجرات کے علاقے بھدر میں مبشربٹ نامی شخص نے اپنی بیٹی، بھتیجی، بھابھی اور دو بھتیجوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔

    افسوس ناک واقعے کی اطلاع ملنے پرپولیس فوری طور پرجائے وقوعہ پر پہنچی اور لاشوں کو تحویل میں لے کراسپتال منتقل کردیا۔

    پولیس کے مطابق مرنے والوں کی شناخت مقدس بی بی ، مناحل، زین، فاطمہ اور ہاشر کے نام سے ہوئی ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم تفتیش کے بعد واقعے کی اصل وجوہات سامنے آئیں گی۔

    صادق آباد: ماں نے 2 بچوں کوزہردے کرخودکشی کرلی

    خیال رہے کہ رواں ماہ 6 مارچ کو صوبہ پنجاب کے شہر صادق آباد میں ماں نے 2 بچوں کو زہر دے کر خودکشی کرلی تھی۔

    خاتون کے خاوند کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیوی کے ساتھ بیوی کے ماں باپ کے گھر میں مقیم تھا وقوعہ کے وقت گھر میں کوئی بھی بڑا موجود نہیں تھا۔

    یاد رہے کہ 5 نومبر2017 کو جڑانوالہ کی رہائشی ریما نے اپنے شوہر فرحان سے گھریلو جھگڑے کے بعد طیش میں آکر مبینہ طور پر اپنی دو بچیوں کو زہریلی دوا پلا کر خود بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔

    لیہ میں باپ نے 5بچوں کو زہردے کرخودکشی کرلی

    واضح رہے کہ گزشتہ سال 27 اپریل کو پنجاب کے شہر لیہ میں باپ نے اپنے بچوں کو زہردے کرخود بھی زہرکھا لیا تھا جس کے نتیجے میں 5 بچے اورباپ جاں بحق ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی : چیئرمین نادرا کا مختلف نادرا میگا سینٹرزکا دورہ‘ شہریوں کی شکایات سنیں

    کراچی : چیئرمین نادرا کا مختلف نادرا میگا سینٹرزکا دورہ‘ شہریوں کی شکایات سنیں

    کراچی : چیئرمین نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) عثمان یوسف مبین کا کہنا ہے کہ پاکستان کا شہری کسی بھی سینٹر سے شناختی کارڈ بنوا سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین نے کراچی کے مختلف نادرا سینٹرز کے اچانک دورے کیے اور شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات کا بھی مشاہدہ کیا۔

    کراچی کےعلاقے سائٹ میں واقع نادرا کے میگا سینٹر میں چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین عام شہریوں کے ساتھ قطار میں کھڑے ہوگئے جہاں عملے نے ان کا ہی فارم اعتراض لگا کر واپس کردیا۔

    چیئرمین نادرا نے سائٹ میں واقع نادرا کے میگا سینٹرکے دو افسران کو معطل کردیا۔

    انہوں نے نادرا سینٹر کے عملے سے استفسار کیا کہ کیا ہمارا اسٹاف شہریوں سے بدتمیزی کرنے کے لیے رہ گیا ہے، شناختی کارڈ بنوانے کے لیے آنے والے لوگوں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ کیوں ہے۔

    دوسری جانب نادرا لیاقت آباد سینٹر میں خاتون اسٹاف شاہین اختر نےلاڑکانہ کے شہری کا شناختی کارڈ بنانے سے انکار کردیا۔

    چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین کے حکم پر نادرا لیاقت آباد سینٹر سے شاہین اخترکو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔

    ادھرکراچی کے علاقے ڈیفینس میں واقع نادرا میگا سینٹر میں سہولیات کی عدم دستیابی پر رات گئے سینئرحکام کو گھروں سے دفتر بلوا لیا۔

    عثمان یوسف مبین نے نادرا میگا سینٹر کے عملے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قانونی دستاویز پوری ہونے کے باوجود آپ لوگوں کو تنگ کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بطور سربراہ اس ادارے میں ہوں تو شہریوں کو آسانی دینے کے لیے ہوں۔

    چیئرمین نادرا نے میگا سینٹر ڈیفینس کے عملے کے تین افراد کے خلاف محکمہ جاتی انکوائری کا حکم دے دیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر ملکہ برطانیہ کے خلاف پولیس کو شکایت

    سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر ملکہ برطانیہ کے خلاف پولیس کو شکایت

    لندن: ایک برطانوی شہری نے ملکہ برطانیہ کے خلاف پولیس کو شکایت درج کروا دی کہ انہوں نے کار میں سیٹ بیلٹ نہ پہن کر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

    ویسٹ یارک شائر کی پولیس کے مطابق برطانیہ میں نئی پارلیمنٹ کے آغاز کے پہلے روز جب ملکہ الزبتھ پارلیمنٹ سے خطاب کے لیے جارہی تھیں تب مذکورہ شہری نے انہیں بغیر سیٹ بیلٹ کے دیکھا۔

    شہری نے پولیس کے ایمرجنسی نمبر پر کال کر کے شکایت درج کروائی تاہم پولیس نے کوئی کارروائی کرنے سے گریز کیا۔

    مزید پڑھیں: پولیس کو موصول ہونے والی بے مقصد لیکن مزیدار کالز

    برطانوی قوانین کے مطابق سفر کے دوران کار میں سیٹ بیلٹ پہننا لازم ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے، تاہم ملکہ کو کسی بھی فوجداری یا دیوانی مقدمے کی صورت میں استثنیٰ حاصل ہے۔

    پولیس نے مذکورہ کال کو وقت ضائع کرنے والی کال قرار دیتے ہوئے شہریوں کو آئندہ اس قسم کی کالز سے گریز کی ہدایت کی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ترک بھی ’آفریں آفریں‘کے مداح ہوگئے

    ترک بھی ’آفریں آفریں‘کے مداح ہوگئے

    آپ کو کوک اسٹوڈیو کا گانا ’آفریں آفریں‘ تو ضرور یاد ہوگا جس نے نو آموز گلوکارہ مومنہ مستحسن کو بے پناہ شہرت دلا دی۔ اس گانے کو جہاں بڑے پیمانے پر پذیرائی ملی وہیں اسے تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

    تاہم اس گانے کی مقبولیت صرف پاکستان یا بھارت تک ہی محدود نہیں رہی بلکہ ترکی کے افراد بھی اس گانے سے متاثر نظر آئے۔

    حال ہی میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک ویڈیو گردش کرتی نظر آرہی ہے جس میں ترکی سے تعلق رکھنے والے دو افراد یہ گانا گاتے نظر آرہے ہیں۔

    اجنبی زبان ہونے کے باوجود ان افراد نے نہایت صحیح تلفظات کے ساتھ یہ گانا گایا۔

    لیکن اس ویڈیو کے مشہور ہونے کی ایک وجہ اور بھی ہے۔

    وہ یہ ہے کہ ویڈیو میں موجود ایک شخص معروف پاکستانی اداکار فواد خان سے بے حد مشابہہ ہے۔

    fawad-khan

    لوگوں نے اسے ترک فواد خان قرار دیا ہے۔

    Eymirde bisiklet keyf 🙂

    A post shared by Hakan Eser (@hakaneser1) on

    Konferansa doğru 🙂 #kkü

    A post shared by Hakan Eser (@hakaneser1) on

    اس شخص کی فواد خان سے مشابہت اور ان دونوں کی آواز کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

  • شامی شہرحلب میں ایک اورمبینہ کیمیائی حملہ

    شامی شہرحلب میں ایک اورمبینہ کیمیائی حملہ

    دمشق : روس نے باغیوں پر الزام عائد کیا ہے کہ شام کے شہر حلب میں باغیوں کی جانب سے کیمائی ہتھیاروں کا استعمال کیاگیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق روس نے بین الاقوامی مبصرین کوشام کے شہر حلب بھیجنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دعویٰ کیاہےکہ اس کےپاس باغیوں کی جانب سے کیے گئے کیمیائی حملے کے ثبوت موجودہیں۔

    روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہےکہ باغیوں نے کیمیائی ہتھیاروں کے حامل گولے فائرکیےتاہم ان میں سے کچھ نہیں پٹھے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ بات اس علاقے کی مٹی اورنہ پٹھنےوالوں گولوں کے جائزے کےتحت کی جارہی ہے۔

    ادھر دوسری جانب اطلاعات کے مطابق بین الاقوامی واچ ڈاگ نے بشارالاسد حکومت اور باغیوں کی جانب سےحلب پرکیمیائی ہتھیاروں کےحملے کی مذمت کی ہے۔

    مزید پڑھیں:شامی فوج کی اسکول پرفضائی بمباری،6بچے جاں بحق

    واضح رہے کہ اس سے قبل رواں ہفتے شام کے دارالحکومت دمشق کے مشرق میں واقع شہر حراستا میں بچوں کے اسکول پر بمباری سے کم از کم 6 بچے جاں بحق اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • موصل آپریشن :اجتماعی قبر سے 100افراد کی لاشیں برآمد

    موصل آپریشن :اجتماعی قبر سے 100افراد کی لاشیں برآمد

    بغداد: عراقی فورسز کا کہناہے کہ موصل میں آپریشن کے دوران اجتماعی قبر سے 100افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جہیں سرقلم کرکے دفنایاگیاتھا۔

    تفصیلات کےمطابق عراقی فورسز کاکہناہےکہ داعش کے زیرقبضہ شہر حمام العلیل کے ایک کالج سےآپریشن کے دوران اجتماعی قبر سے 100 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں قتل کرنے کے بعد دفنایا گیا تھا۔

    عراقی حکام کا کہناہے کہ موصل سے تقریباََ 14کلومیٹر فاصلے پر داعش کے خلاف آپریشن کے دوران زرعی کالج میں اجتماعی قبر سے 100 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

    موصل میں داعش کے خلاف آپریشن کمانڈر کےمطابق قبر سے ملنے والے 100 شہریوں کی لاشوں کی تحقیقات حکام کی جانب سے بنائی گئی تحقیقاتی ٹیم کرے گی۔

    مزید پڑھیں: داعش ہتھیار ڈال دے یا مرنے کےلیے تیار رہے،عراقی وزیراعظم

    خیال رہےکہ گزشتہ ہفتے عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کا کہنا تھا کہ ہم داعش کےگردگھیرا تنگ کر دیں گے اور انشاءاللہ سانپ کا سر بھی کاٹ دیں گے۔ان کے پاس فرار کا کوئی راستہ نہیں ہوگا۔

    مزید پڑھیں:عراق میں داعش نےبچوں سمیت 280افرادکوقتل کردیا

    یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ داعش نے 284 بچوں اور نوجوان لڑکوں کو قتل کیاتھا۔داعش نے ان افراد کی لاشوں کو اجتماعی قبروں میں دفنانے کے لیے موصل کے کالعدم ایگری کلچر کالج میں بلڈوزرز کا استعمال کیا تھا۔

    واضح رہے کہ موصل عراق میں داعش کا آخری گڑھ ہے اور اس کےدہشت گردوں نے سنہ 2014 میں شہر پر قبضہ کیا تھا۔موصل ہی میں دولت اسلامیہ کے رہنما ابو بکرالبغدادی نے عراق اور شام میں اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں خلافت کا اعلان کیا تھا۔

  • افغانستان میں بم دھماکہ،11شہری ہلاک

    افغانستان میں بم دھماکہ،11شہری ہلاک

    کابل: افغانستان کےصوبے فاریاب میں سڑک کنارے زوردار دھماکےنتیجے میں 11 افغان شہری ہلاک اور 12سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق صوبائی ترجمان احمد جاوید بیدارکا کہناہے کہ مقتولین شادی کی تقریب میں شرکت کےلیے جارہے تھے کہ صوبہ فاریاب کے ایک گاؤں کے قریب سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا جس میں 11 شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    افغانستان کے شمالی صوبے فاریاب میں دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ یا تنظیم نے قبول نہیں کی ہے تاہم اس علاقے میں طالبان کا کنٹرول ہے اور گزشتہ کچھ عرصےسے داعش اور طالبان میں یہاں قبضے کے حوالے سے جھڑپیں جاری ہیں۔

    مزید پڑھیں:افغانستان میں نیٹو کا فضائی حملہ،30افراد ہلاک

    خیال رہے کہ گذشتہ روز صوبہ فاریاب کے قریب صوبے قندوز میں امریکی فضائیہ کے طیاروں کی بمباری میں کم سے کم 30 افغان شہری ہلاک ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ گذشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال حکومت کی حمایت یافتہ فورسز کی جانب سے شہریوں کو نشانہ بنانے کے واقعات میں 42 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

  • داعش نے افغانستان میں 30یرغمال افراد کو قتل کردیا

    داعش نے افغانستان میں 30یرغمال افراد کو قتل کردیا

    کابل : افغانستان کے صوبے غور میں دہشت گرد تنظیم داعش نے 30افراد کو یرغمال بنانے کے بعد قتل کردیا۔

    تفصیلات کےمطابق افغانستان کے صوبے غور میں دولت اسلامیہ تنظیم کے دہشت گردوں نے 30یرغمال شہریوں کو گولیاں مارکر ہلاک کردیا۔

    صوبہ غور کے ترجمان کا کہناہے کہ داعش نے ان شہریوں کو اس وقت یرغمال بنایا جب وہ پہاڑوں پرلکڑیاں جمع کررہے تھے۔

    حکام نے بتایا کہ ان شہریوں کو داعش نے اس وقت گولیاں مار کر ہلاک کیا جب مقامی افراد نے ان کو بچانے کی کوشش کی۔صوبہ غور کے ترجمان نے بتایا کہ مقامی افراد کی فائرنگ سے دولت اسلامیہ کا مقامی کمانڈر بھی ہلاک ہوا ہے۔

    صوبہ غور کے گورنر ناصر خازے کا کہناتھاکہ داعش کی جانب سے فائرنگ میں ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ جنوری 2015 سے افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان اور داعش کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔

    مزید پڑھیں:عراق میں داعش نےبچوں سمیت 280افرادکوقتل کردیا

    واضح رہےکہ تین روز قبل دہشت گرد تنظیم داعش نے عراق کے شہر موصل میں بچوں اور نوجوان لڑکوں سمیت280افراد کو قتل کیاتھا۔