Tag: شہری

  • لاہور : شہری نے ڈاکو مار دیا، ساتھی گرفتار، 2 ڈاکو فرار

    لاہور : شہری نے ڈاکو مار دیا، ساتھی گرفتار، 2 ڈاکو فرار

    لاہور: اسلام پورہ میں کے علاقے شہری نے ایک ڈاکو موت کےگھاٹ اتار دیا، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز کو موصول ہو گئی۔

    چوہان روڈ پر چار ڈاکو فہیم نامی سنار کے دروازے پر آئے، اس کی اہلیہ نے دروازہ کھولنے کے بجائے شور مچا دیا۔ جس پر محلے دار منصور موقع پر پہنچ گیا، ڈاکوؤں نے اس پر فائرنگ کی، تو شہری نے بھی جوابی فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو موقع پر مارا گیا، ایک کو شہریوں نے زخمی حالت میں پکڑ لیا جبکہ دو فرار ہو گئے۔

     ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شہری بھی زخمی ہوا ہے۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی اے آر وائی نیوز کو موصول ہو گئی ہے، جس میں ڈاکو کی ہلاکت اور اس کے ساتھیوں کو فرار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

     پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈاکو کی لاش تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دی۔واقعہ کا مقدمہ تھانہ اسلام پورہ میں درج کر لیا گیا۔

  • نوابشاہ: زلزلے کے جھٹکے، شہری گھروں سے باہرنکل آئے

    نوابشاہ: زلزلے کے جھٹکے، شہری گھروں سے باہرنکل آئے

    نواب شاہ: نواب شاہ شہر اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری خوف زدہ ہو کر گھروں سے باہر آگئے اور کلمۂ طیبہ کا ورد کرنے لگے ۔

     زلزلے کے باعث شہریوں میں شدید خوف ہراس پھیل گیا، مساجد میں اذانیں دی جانے لگیں۔

    زلزلے کے جھٹکوں سے کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، ہسپتال میں ذہنی دباؤ کے ایک درجن مریض لائے گئے ہیں، جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔

    دوسری جانب ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد طاہر حسین سانگی کا کہنا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پی ایم یو اسپتال نواب شاہ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

    ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک سیل قائم کیا گیا ہے، جہاں شہری کسی بھی نقصان کی اطلاع دے سکتے ہیں۔