Tag: شہر بانو نقوی

  • مریم نواز کا  بہادر پولیس افسر شہر بانو نقوی سے ملاقات کی خواہش کا اظہار

    مریم نواز کا بہادر پولیس افسر شہر بانو نقوی سے ملاقات کی خواہش کا اظہار

    لاہور : وٓزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اچھرہ بازار میں ہونے والے واقعے کے دوران خاتون جان بچانے والی پولیس افسر شہر بانو نقوی سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اچھرہ بازار میں ہونے والے واقعے کے دوران خاتون جان بچانے والی پولیس افسر شہربانو نقوی کی تعریف کی ہے اور بہادر پولیس افسر سے ملاقات کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

    گزشتہ روز لاہور کے اچھرہ بازار میں ایک خاتون نے ایسا کرتا پہنا ہوا تھا جس پر عربی زبان میں کچھ حروف لکھے تھےجس کے بعد وہاں موجود لوگوں نے سمجھا کہ یہ کچھ مذہبی کلمات ہیں اور اس معاملے نے ایک غلط فہمی کو جنم دیا۔

    اس پیچیدہ صورتحال کو خاتون اے ایس پی شہربانونقوی نے سنبھالا اور بہت بہادری سے خاتون کو مجمع سے نکالا اور اپنے ساتھ لے گئیں۔

  • مشتعل ہجوم میں گھری خاتون  کو کیسے بچایا ؟ بہادر پولیس افسر شہر بانو نقوی نے بتا دیا

    مشتعل ہجوم میں گھری خاتون کو کیسے بچایا ؟ بہادر پولیس افسر شہر بانو نقوی نے بتا دیا

    لاہور : بہادر پولیس افسر شہر بانو نقوی نے اچھرو میں پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے بتایا کہ ہم نے جائے وقوع پر پہنچ پر یہ کوشش کی کہ خاتون کو وہاں سے نکالاجائے، یہ کمرشل علاقہ تھاخطرہ یہ تھا کہ یہاں لوگوں کے پاس اسلحہ بھی تھا۔

    تفصیلات کے مطابق بہادر خاتون پولیس افسر شہر بانو نقوی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے اوچھر میں پیش آنے والے واقعے سے متعلق بتایا کہ سیف سٹی کےذریعے 15پر ہمیں کال ملی. کالر نے بتایا کہ خاتون نے ایسا لباس پہلا ہے جو قابل اعتراض ہے، خاتون کو کہاگیا کہ وہ لباس تبدیل کرلیں مگر انھوں نے ایسا نہیں کیا۔

    اے ایس پی لاہور نے کہا کہ خاتون کے لباس کے معاملے پر لوگوں کا ہجوم ہوگیا تھا ، جب جائےوقوع پر پہنچتےہیں تو حقائق پر پہنچنے میں وقت لگتا ہے، اس لئے پہلے ہم نے پہنچ کر یہ کوشش کی کہ خاتون کو وہاں سے نکالا جائے۔

    شہر بانو نقوی کا کہنا تھا کہ جس خاتون پر الزام لگا ہماری پہلی کوشش تھی کہ خاتون کی حفاظت کریں، خاتون کو بچانے کیلئے لوگوں کے ہجوم سےنمٹنا اہم تھا ،سب سے پہلے ہمیں اپنا فرض نبھانا ہوتا ہے ، فرائض کی انجام دہی کے دوران کچھ ہو جائے تو وہ بعد کی بات ہوتی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ سب لوگ کھڑے ہوکر صورتحال کو دیکھ رہے تھے ، ہم نے لوگوں سے کہا کہ اللہ نہ کرے کہ آپ کو بھی صورتحال سے گزرنا پڑے ، لوگوں سے یہی مخاطب کیا کہ سب سے پہلے معاملے کی تصدیق کرنا ضروری ہے ،کسی کی بات سچ بھی ہے تو سب سے پہلے اس کی حقیقت جاننا بھی ضروری ہے۔

    خاتون پولیس افسر کا مزید کہنا تھا کہ ہم پوری کوشش کرتے ہیں لوگوں سے کوئی جرم نہ ہوجائے ، یہ کمرشل علاقہ تھاخطرہ یہ تھا کہ یہاں لوگوں کے پاس اسلحہ بھی تھا، لوگوں کاہجوم تھانےپہنچ چکاتھااس لئے ہم نے خاتون کو وہاں رکھاہی نہیں۔

  • سوشل میڈیا پر خاتون پولیس افسر شہر بانو نقوی کی بہادری کے چرچے

    سوشل میڈیا پر خاتون پولیس افسر شہر بانو نقوی کی بہادری کے چرچے

    لاہور : سوشل میڈیا پر خاتون پولیس افسر شہر بانو نقوی کی بہادری کے چرچے ہورہے ہیں، شہر بانو نقوی نے اچھرہ میں عربی خطاطی والا لباس پہنی خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچایا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی بہادر افسر شہر بانو نقوی نے لاہور کے علاقے اچھرہ میں مشتعل ہجوم میں گھری خاتون کو بچا لیا۔

    پولیس نے بتایا ہجوم نے عربی خطاطی والا لباس پہنی خاتون کو گھیر رکھا تھا، مشتعل ہجوم نے خاتون پر تشدد کی کوشش کی، جس پر خاتون نے ہجوم سے بچنے کیلئے دکان میں پناہ لی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ بہادر خاتون پولیس افسر ہجوم کے سامنے ڈٹ گئیں اور متاثرہ خاتون کو بچالیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر خاتون پولیس افسر شہر بانو نقوی کی بہادری کے چرچے ہورہے ہیں۔

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہر بانو نقوی کو قائد اعظم پولیس میڈل دینے کا اعلان کردیا اور کہا قائداعظم پولیس میڈل کیلئے سفارشات حکومت پاکستان کوبھجوائی جائیں گی۔

    اچھرہ لاہور میں خاتون کو ہراساں کرنے پر نگراں وزیراعظم کے معاون خصوصی طاہراشرفی نے بیان میں کہا کہ خاتون کوہراساں کرنے والوں کومعافی مانگنی چاہیے، خاتون کےلباس پر لکھے گئے الفاظ عربی میں ہیں،لباس پرلکھےالفاظ عرب ملکوں میں مرداورخواتین استعمال کرتے ہیں۔

    طاہراشرفی کا کہنا تھا کہ اچھرہ میں خاتون کےساتھ پیش آنے والا واقعہ جہالت پرمبنی ہے،خاتون ڈی ایس پی کوشاباش دیتا ہوں جس نے خاتون کوہجوم سےبچایا، جاہلوں کی باتوں پرعمل کیاتوہمارے بچے اوربچیاں باہرنہیں نکل سکیں گے۔