Tag: شہر حیدرآباد

  • ڈرائیور کا بچے پر قاتلانہ حملہ، گلا کاٹنے کی دل دہلا دینے والی فوٹیج

    ڈرائیور کا بچے پر قاتلانہ حملہ، گلا کاٹنے کی دل دہلا دینے والی فوٹیج

    حیدر آباد: بھارت کے شہر میں رکشہ ڈرائیور نے دن دہاڑے چھوٹے بچے پر قاتلانہ حملہ کردیا جس کی فوٹیج سامنے آگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے شہر حیدرآباد  کے علاقے جگت گیری میں رکشہ ڈرائیور نے سر عام چھوٹے بچے پر قاتلانہ حملہ کردیا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ چھوٹا بچہ اپنے گھر کے قریب کھیل رہا تھا کہ ایک آٹو ڈرائیور وہاں پہنچا اور اس نے بچے کو زمین پر پٹخ کر بلیڈ سے گلا کاٹ دیا، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حملے کے بعد بچہ زمین پر گر پڑا۔

    اس وحشیانہ واردات کو دیکھ کر مقامی افراد لڑکے کی چیخ و پکار پر اسے بچانے کے لیے پہنچے کہ آٹو ڈرائیور وہاں سے فرار ہو گیا، دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ قاتلانہ حملے کی وجہ فوری پتہ نہیں چل سکا تحقیقات کی جا رہی ہے۔

  • انٹر کے امتحانات میں فیل ہونے کا خوف، طلبہ نے خودکشی کرلی

    انٹر کے امتحانات میں فیل ہونے کا خوف، طلبہ نے خودکشی کرلی

    حیدرآباد: بھارت میں ایک لڑکی نے انٹر کے امتحانات میں فیل ہوجانے کے خوف سے پھانسی لگا کر خود کشی کرلی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے شہر حیدرآباد کے علاقے مادھا پور میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں فیل ہونے کے امکانی خوف سے ایک لڑکی نے خودکشی کرلی۔

    مادھا پور کی پولیس نے بتایا کہ دیویا نامی 17 سالہ لڑکی انٹر میڈیٹ میں زیرِ تعلیم تھی، خاندانی مسائل کی وجہ سے وہ تعلیم پر توجہ دینے سے قاصر تھی۔

    طلبہ کو اس بات کا خوف تھا کہ وہ امتحانات میں ناکام ہوجائے گی، اسی خوف میں کل اس نے پھانسی لے لی۔