Tag: شہر قائد

  • فیس جمع کرانے کیلئے اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے والا طالبعلم لٹ گیا

    فیس جمع کرانے کیلئے اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے والا طالبعلم لٹ گیا

    کراچی: شہر قائد میں اے ٹی ایم میں لوٹ مار کی وارداتیں بڑھنے لگی ہیں جرائم پیشہ عناصر سے طلبہ بھی اب غیر محفوظ ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی تھانہ گلزار ہجری کی حدود میں اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے والا طالبعلم کو 2 ڈکیت نے لٹ لیا۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں لٹیروں کے چہرے واضح دیکھے جاسکتے ہیں، 2 ملزمان کی جانب سے اے ٹی ایم میں لوٹ مار کی گئی۔

    متاثرہ طالبعلم کا کہنا تھا کہ سیکنڈ ایئر کی فیس جمع کرانے کے لیے پیسے نکالنے گیا تھا، فیس کے پیسے آن لائن کام کر کے مشکل سے جمع کئے تھے۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہونے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری ہے۔

  • نارتھ ناظم آباد میں 3 سالہ  بچہ نالے میں گر کر جاں بحق

    نارتھ ناظم آباد میں 3 سالہ بچہ نالے میں گر کر جاں بحق

    کراچی: شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایف کے قریب 3 سال کا بچہ نالے میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایف کے قریب 3 سال کا بچہ نالے میں گر کر جاں بحق ہوگیا جس کی لاش نکا کر قریبی اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نارتھ ناظم آباد بلاک ایف میں  نالے میں گیس بھر جانے سے دھماکہ ہوا، نالے کے قریب کھیلتا 3 سالہ بچہ گڑھے میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس نے بتایا کہ ریسکیوٹیموں نے مشینری کی  مدد سے بچے کی لاش نکال لی ہے، لواحقین بچے کی  لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بغیر گھر لے گئے۔

     پولیس کا کہنا ہے کہ جا ں بحق 3 سالہ محمد اجمل کوثر نیازی کالونی کا رہائشی  تھا۔

  • دوران ڈکیتی فیکٹری چوکیدار کا قتل، ملزمان میں فیکٹری ورکر شامل ہونے کا انکشاف

    دوران ڈکیتی فیکٹری چوکیدار کا قتل، ملزمان میں فیکٹری ورکر شامل ہونے کا انکشاف

    کراچی: شہر قائد کے علاقے نیوکراچی میں 18 اپریل کو فیکٹری میں دوران ڈکیتی چوکیدار کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیوکراچی صنعتی ایریا آپریشن اور انویسٹی گیشن نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 18 اپریل کو فیکٹری میں دوران ڈکیتی چوکیدار کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس نے انکشاف کیا کہ گرفتار ملزمان میں ایک ملزم ایاز فیکٹری کا ورکر نکلا، تینوں ملزمان نے ایاز کی معلومات پر ڈکیتی کی واردات کو انجام دیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دوسرا ملزم سلمان پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے، تیسرے ملزم فیصل کا کباڑی کا کاروبار ہے۔

    یاد رہے کہ ملزمان نے 18 اپریل کی رات فیکٹری میں داخل ہو کر چوکیدار غلام مرتضیٰ کو یرغمال بنایا تھا، ملزمان نے 6 لاکھ روپےلوٹے، ڈی وی آر نکالی، الیکٹرانک کیبلز بھی کاٹ کر لے گئے تھے۔

    ڈکیتی کے دروان ملزمان نے چوکیدار کو قتل کیا اور بعد  میں اسکی موٹر سائیکل بھی لے گئے تھے۔

  • شہر قائد میں مردہ مرغیوں کی سپلائی کا منظم دھندہ نہ رک سکا

    شہر قائد میں مردہ مرغیوں کی سپلائی کا منظم دھندہ نہ رک سکا

    کراچی: شہر قائد میں مردہ مرغیوں کی سپلائی کا منظم دھندہ رک نا سکا، اسٹیل ٹاون پولیس نے سومار گوٹھ ناکے پر رات کے اندھیرے میں مردہ مرغیوں کی سپلائی کی کوشش ناکام بنادی۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاون پولیس نے سومار گوٹھ ناکے پر کارروائی کرتے ہوئے مردہ مرغیوں سے بھری سوزوکی تحویل میں لے لی، سوزوکی میں 200 سے زائد معدہ مرغیاں تھیں جسے ایک ہوٹل پہنچانا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ سوزوکی ڈرائیور رضوان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ملزم رات کے اندھیرے میں مردہ مرغیاں سپالئی کررہا تھا، ملزم کے خلاف 270/269 دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ سوزوکی میں 200 سے زائد مری ہوئی مرغیاں موجود تھی، مردہ مرغیوں سے شدید تعفن اٹھ رہا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم رضوان نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ اسے  یہ مردہ مرغیاں ایک ہوٹل پہنچانی تھی جبکہ ملزم ان مردہ مرغیوں کو ایک کمپنی پہنچانے کا ذکر بھی کررہا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ سوزوکی کو تحویل میں لے کر مال ضبط کرلیا ہے، تفتیشی پولیس کی جانب سے مزید کارروائی کی جارہی ہے۔

  • عید کے تین دنوں میں سول اسپتال کراچی میں فوڈ پوائزنگ کے 1700 سے زائد کیسز

    عید کے تین دنوں میں سول اسپتال کراچی میں فوڈ پوائزنگ کے 1700 سے زائد کیسز

    کراچی: گوشت کے بے جا استعمال اور جگہ جگہ گندگی سے کراچی کے شہری بے بیمار ہونے لگے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق فوڈ پوائزنگ کے کیسز میں خوفناک حد تک اضافہ رپورٹ کیا گیا ہے، گزشتہ تین روز میں صرف ایک سرکاری اسپتال میں 1700 سے زائد فوڈ پوائزنگ کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    سول اسپتال انتظامیہ کے مطابق 1700 سے زائد گزشتہ تین روز میں فوڈ پوائزنگ کے کیسز تاحال رپورٹ ہو چکے ہیں، عید کے دوسرے روز 400،  تیسرے روز 600 جبکہ گزشتہ روز 670 سے زائد فوڈ پوائزنگ کے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    اسپتال انتظامیہ کا بتایا ہے کہ تمام مریضوں کی عمر 12 سال سے زائد ہے، گوشت کے بے جا استعمال اور جگہ جگہ آلائشوں سے ہر عمر کے افراد متاثر ہو رہے ہیں۔

    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ریڈ میٹ کا ایک مخصوص حد سے زائد استعمال خطرناک ہوسکتا ہے لہٰذا کھانے اڑاتے وقت احتیاط کا دامن مضبوطی سے تھامے رکھنا لازم ہے۔

    طبی ماہرین کے مطابق کھانے میں ہاتھ پر قابو رکھنے کے ساتھ ساتھ فریزر میں رکھے گوشت کے دورانیے پر بھی نظررکھنے کی ضرورت ہے، مخصوص مدت کے بعد گوشت میں بیکٹیریل ری ایکشن شروع ہوجاتا ہے جو کہ کھانے والوں کی صحت پر منفی اثرات مرتب کرسکتا ہے۔

    دل اور جگر کے امراض میں مبتلا مریضوں کو گوشت کھانے کے معاملے میں خصوصی احتیاط برتنا ہوگی۔

  • طوفان بیپر جوائے: کراچی میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

    طوفان بیپر جوائے: کراچی میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

    کراچی: شہر قائد کے ساحل سے طوفان بیپر جوائے 230 کلو میٹر دوری پر ہے، تاہم کراچی میں اربن فلڈنگ کا خدشہ موجود ہے۔

    حکام نے خبردار کیا ہے کہ سمندری طوفان آج کسی بھی وقت ٹکرا سکتا ہے، طوفان کے باعث کراچی اور حیدر آباد میں آج اور کل تیزہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوگی تاہم کراچی میں اربن فلڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ طوفان کے باعث کراچی اور حیدر آباد میں آج اور کل تیزہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوگی۔

    حکام کا بتانا ہے کہ طوفان ٹکرانے کے ابتدائی دوگھنٹے خطرناک ہوں گے، بارش وقفے وقفے سے ہفتے تک جاری رہ سکتی ہے۔

    واضح رہے کہ طوفان کی وجہ سے کراچی کے ساحل پر دفعہ 144 نافذ ہے، سی ویو روڈ بند کر دیا گیا۔

    کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری منوڑہ، کیپ ماؤنٹ اور ہاکس بے کے ساحلوں پر سمندری پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے، ہاکس بے کے مقام سمندر ی پانی مچھلی چوک تک آگیا۔

  • ناظم آباد میں ڈکیتی کا ایک اور واقعہ، فوٹیج سامنے آگئی

    ناظم آباد میں ڈکیتی کا ایک اور واقعہ، فوٹیج سامنے آگئی

    کراچی : شہر قائد کے علاقے ناظم آباد ڈکیتی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔ مسلح ڈکیت شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔

    کراچی میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں روز اضافہ ہورہا ہے، ناظم آباد بلاک تھری میں 2 مسلح  ملزمان شہری سے موٹرسائیکل چھین کر فرار  ہوگئے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

    فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلح ملزمان نے فلمی انداز میں شہری کو دھکا دے کر گرایا، گلی سے گزرنے والی سوزوکی ڈرائیور بھی رک گیا قریب سے گذرنے والے شہری حادثہ سمجھ کر متاثرہ شخص کے پاس پہنچے تو ملزم نے پستول لہرا دیا۔

    دو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے 15 سیکنڈ میں واردات مکمل کی اور فرار ہوگئے، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان شہری کا تعقب کرتے ہوئے پہنچے تھے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ملزم نے شناخت چھپانے کے لئے ہیملٹ پہنا ہوا تھا تاہم  واردات کے بعد  دونوں ڈکیت الگ الگ موٹرسائیکلوں پر فرار ہوگئے۔

  • کراچی میں 5 ماہ کے دوران شہری 24 ہزار 161 موٹر سائیکلوں سے محروم

    کراچی میں 5 ماہ کے دوران شہری 24 ہزار 161 موٹر سائیکلوں سے محروم

    کراچی پاکستان کا دارالحکومت رہ چکا ہے اور اب بھی اسے پاکستان کا ’تجارتی دارالحکومت‘ کہا جاتا ہے لیکن اگر یہاں ہونے والے جرائم پر نظر ڈالی جائے تو اسے ’جرائم کا دارالحکومت‘ کہنے میں بھی کوئی مضائقہ نہیں۔

    کراچی میں ہونے والے جرائم کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا جائے تو یہاں روز ہی گاڑی اور موبائل چوری یا چھینے جانے کی وارداتوں کی تعداد میں کمی کے بجائے اضافہ ہوتے دیکھا گیا ہے۔

    ایک رپورٹ کے مطابق  شہر قائد میں اس سال کے 5 ماہ میں  اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، اس 5 ماہ کے دوران کراچی کے شہری 24 ہزار 161 موٹر سائیکلوں سے محروم ہوئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق شاہراہوں، سڑکوں، گلیوں اور گھر کی دہلیز سے 11 ہزار 936 موبائل فونز چھین لئےگئے جبکہ مختلف واقعات میں  255 شہری قتل اور اسٹریٹ کرائم میں 60 شہری قتل  ہوئے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہر قائد میں صرف مئی میں موٹر سائیکل چھیننے اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا، گزشتہ ماہ کراچی کے 10 تھانوں میں سب سے زیادہ وارداتیں رپورٹ ہوئیں جس میں کورنگی صنعتی ایریا، سرجانی، گلشن اقبال، گلستان جوہر، فیروز آباد سمیت 10 تھانے میں شامل ہیں۔

  • شہر قائد میں پولیس اہلکارکا لوٹ مار میں ملوث ہونے کا انکشاف 

    شہر قائد میں پولیس اہلکارکا لوٹ مار میں ملوث ہونے کا انکشاف 

    کراچی: تھانہ ایئر پورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔ 

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب اہلکار ائیرپورٹ تھانے کی حدود سے موٹر سائیکل کچھ رقم اور قیمتی اشیا چھین کر فرار ہوگئے تھے جس کے بعد شہری نے ان کا پیچھا کیا تاہم ملزمان شاہراہ فیصل میں روپوش ہوگئے تھے۔ 

    ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ شخص کے احتجاج کرنے کے بعد ائیرپورٹ تھانہ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے 2 ملزمان کر گرفتار کر لیا جبکہ ملزم کی تلش جاری ہے۔ 

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان عبداللہ اورذیشان شفیق سے پستول اورمسروقہ موٹرسائیکل برآمدکرلیا گیا ہے ، پولیس نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ذیشان شفیق کانسٹیبل اور ایس ایس پی  انویسٹی گیشن ایسٹ میں تعینات ہے۔ 

  • مسلح ڈاکوؤں کی بیک وقت 7 کار شو روم میں لوٹ مار

    مسلح ڈاکوؤں کی بیک وقت 7 کار شو روم میں لوٹ مار

    کراچی : شہر قائد کے باسیوں سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار روز کا معمول بن چکی ہے لیکن شہریوں کی حفاظت پر مامور پولیس اپنی روایتی بے حسی کا شکار نظر آتی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے خالدبن ولید روڈ پر مسلح ڈاکوؤں نے دن دہاڑے 25 منٹ تک 7 کار شوروم میں لوٹ مار کی اور فرار ہوگئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 ڈاکو موٹر سائیکل پر آئے اور بیک وقت 7 شوروم میں لوٹ مار کی، ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دروان فائرنگ بھی کی۔

    ذرائع نے بتایا کہ ڈاکوؤں موبائل فون نقد رقم اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے جس کا مقدمہ فیروز آباد تھانے میں درج کروایا گیا ہے۔

    اس کے قبل کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا کے بلاک 15 میں افظاری کے دروان لوٹ مار کی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

    فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو مسلح ڈاکوؤں دوکان کے اندر آئے، انہوں نے کاؤنٹر سے نقد رقم اٹھائی اور پھر دکان پر بیٹھے تمام نو دکانداروں کی جیبیں چیک کیں۔

    فوٹیج میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ اس واردات کے دروان دوکان کے تمام افراد اپنی افطاری میں بھی مشغول رہے جبکہ ڈاکو کاؤنٹر اور دکانداروں سے پوری رقم لوٹنے کے بعد موقع دیکھ کرفرار ہوگئے۔