Tag: شہر قائد

  • کراچی : پولیس، ٹریفک پولیس اور رینجرز پر حملے کا خطرہ، تھریٹ الرٹ جاری

    کراچی : پولیس، ٹریفک پولیس اور رینجرز پر حملے کا خطرہ، تھریٹ الرٹ جاری

    کراچی: شہر قائد میں ایک بار پھر پولیس، ٹریفک پولیس اور رینجرز پر حملے کا خطرہ، تھریٹ الرٹ جاری القاعدہ برصغیر کے دہشتگردوں نے سات رمضان کے بعد دہشتگردی کی منصوبہ بندی کردی۔

    ذرائع کے مطابق تھریٹ الرٹ ایڈیشنل آئی جی کراچی کے دفتر سے جاری کیا گیا، تھریٹ الرٹ اے کے مطابق شاہ فیصل کالونی ڈیڑھ اور دو نمبر پرپولیس اور رینجرز کی چوکیوں پر خودکش دھماکہ کیا جاسکتا ہے۔
    rangers-post-1

    رینجرز اور پولیس پر کراچی کے مختلف علاقوں میں حملے کیے جا سکتے ہیں، حساس علاقوں میں سنگر چورنگی، بلال کالونی، بسم اللہ بس اسٹاپ ، کورنگی اور صدر کے علاقے شامل ہیں، صدر اور گولیمار کے علاقوں میں ٹریفک پولیس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

    rangers-post-2

    ناظم آباد سے بنارس تک رینجرز اور ٹریفک پولیس چوکیوں پر بھی دہشگردی کا خطرہ ہے نیشنل ریفائینری سمیت زیادہ سے زیادہ غیر ملکیوں کو نشانہ بناسکتے ہیں۔

    alert

  • کراچی: ناظم آباد سے 3 مبینہ دہشت گردگرفتار

    کراچی: ناظم آباد سے 3 مبینہ دہشت گردگرفتار

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ناظم آباد سے پولیس نے تین مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق خفیہ اطلاع پر ناظم آباد نمبر چارکے علاقے سے تین ملزمان ہارون ، انجم اور عامر کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

    پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے جو بروقت کارروائی کرکے ناکام بنا دیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے، ملزمان سے مزید پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

  • گلشن اقبال میں چوراسی قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی، سڑکیں تالاب بن گئیں

    گلشن اقبال میں چوراسی قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی، سڑکیں تالاب بن گئیں

    کراچی: شہر قائد کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی پانی پائپ لائن پھٹنے سے شہر کی اہم شاہراوں پر پانی پانی ہوگیا، جس کے باعث شدید ٹریفک جام ہوگیا ۔

    گلشن اقبال میں چوراسی قطر کی پائپ لائن پھٹنے سے یونیورسٹی روڈ تالاب کا منظر پیش کرنے لگا، لائن پھٹنے کے باعث پانچ گروڑ گیلن پانی سڑکوں پر بہہ گیا۔پانی کے باعث شہر کی اہم شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا ۔

    ٹریفک جام میں پھنسی گاڑیوں کا ایندھن ختم ہوا تو کچھ کی گاڑیوں میں پانی بھر جانے سے گاڑیاں بند ہوگئیں لوگوں کو پانی میں چل کر سڑک پار کرنا پڑی۔

    واٹر بورڈ کا کے مطابق پائپ لائن کی مرمت میں اڑتالیس گھنٹے لگ سکتے ہیں، لائن پھٹنے سے لیاری جمشید ٹاؤن پی ای سی ایچ ایس کے علاقے متاثر ہوئے ہیں،جبکہ گلشن اقبال اور اطراف میں پانی فراہمی معطل ہوگئی۔

  • کراچی پولیس کی کارروائیاں ،گرفتار ٹارگٹ کلرز کے خوفناک انکشافات

    کراچی پولیس کی کارروائیاں ،گرفتار ٹارگٹ کلرز کے خوفناک انکشافات

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں، بینک ڈکیتوں اور ٹارگٹ کلرز سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیا۔

    ایس ایس پی اے سی ایل سی عرفان بہادر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ فیڈرل بی ایریا کے علاقے سے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے چھینی ہوئی گاڑیاں موٹرسائیکل اورا سلحہ برآمد ہوا۔

    پولیس کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش اٹھارہ اگست کو گلشن اقبال میں بینک ڈکیتی کا بھی اعتراف کیا۔ ملزمان کے قبضے سے بینک ڈکیتی کے پندرہ لاکھ روپے بھی برآمد ہوئے ۔

    فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیا۔

    گرفتار ملزمان میں کامران عرف کامی اور عاطف شامل ہیں جنہوں نے 14 اور سات افرادکو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے پولیس کے مطابق ملزمان نے بیشتر ٹارگٹ کلنگ سیاسی مخالفین اور اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی کی ہے۔

    پولیس کو ٹارگٹ کلر کامران نے بتایا کہ اس نےلیاری گینگ وار کے کارندے کو صابر ہوٹل اردو بازار کے قریب قتل کیا، دو افراد کو ساتھیوں کے مدد سے اغوا کرکے رنچھوڑلائن میں قتل کیا۔گھانچی پاڑا سے ایک شخص کو اغوا کے بعد قتل کیا۔ایک نوجوان جو سول اسپتال کے پاس سے اغوا کیا اور ایم اے جناح روڈ پر قتل کیا۔

    ملزم عاطف انکشاف کیا کہ اس نے ساتھیوں کے ساتھ ایک نوجوان کاشف کو رنچھوڑ لائن کے اسٹاپ پر قتل کیا، رنچھوڑ لائن میں ہی موٹر سائیکل چھینے کے دوران مزاحمت پر ایک نوجوان کو مار ڈالا۔

    حساس اداروں نے ایک مراسلے میں پولیس کے اہم افسران پر حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، پولیس افسران میں ایس ایس پی راؤانوار، فاروق اعوان، راجہ عمر خطاب اور مظہر مشوانی شامل ہیں۔

  • کراچی ، معمولات زندگی بحال ہونے لگے

    کراچی ، معمولات زندگی بحال ہونے لگے

    کراچی : شہر قائد میں ایک روز تعطل کے بعد معمولات زندگی بحال ہونے لگے ہیں، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ آج کاروبار اور گاڑیاں بند رکھنے کی اپیل نہیں کی جبکہ پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ نے تمام نجی اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

    کراچی کے کشیدہ حالات کے باعث پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر شرف الزماں نے آج شہر کے تمام نجی اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے، اس کے علاوہ نجی اسکولوں میں آج ہونے والے پرچے بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ملتوی پرچے ہفتے اور اتوار کو لئے جائیں گے۔

    اس سے قبل ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپے کے بعد ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کراچی اور لندن کے طویل مشترکہ اجلاس میں رینجرز کے چھاپے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کراچی اور لندن کےطویل مشترکہ اجلاس میں اہم فیصلے کرلیے گئے، اجلاس میں گرفتار ہونے والے کارکنان اور نقصانات کے حوالے سے لسٹ بھی مرتب کرلی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان آج وقاص کی تدفین کے بعد کرے گی، ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے آج کسی قسم کے یوم سوگ ، احتجاج یا عوام سے کاروبار ٹرانسپورٹ بند رکھنے کی اپیل نہیں کی ہے۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایم کیو ایم پُرامن احتجاج کرتے ہوئے بازوؤں پر سیاہ پٹی باندھے گی اور یونٹ اور سیکٹر آفسر پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے۔ رینجرز فائرنگ سے ہلاک والے کارکن وقاص کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر لال قلعہ گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی اور تدفین شہداء قبرستان یاسین آباد میں ہوگی۔

  • کراچی :فائرنگ اور پرتشدد واقعات،7 افراد جاں بحق

    کراچی :فائرنگ اور پرتشدد واقعات،7 افراد جاں بحق

    کراچی: شہر قائد میں ایک بار پھر جرائم پیشہ عناصر نے ایک بار پھر سر اٹھالیا ہے، شہر میں فائرنگ اور پُرتشدد واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد سات ہوگئی ہے۔

    کراچی میں پُر تشدد واقعات کا بازار ایک بار پھر گرم ہوگیا ہے، کراچی کے علاقے اورنگی گبول گوٹھ سے پولیس کو تشدد ذدہ لاش ملی، جسے پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے، بھینس کالونی میں نالے سے خاتون کی تشدد زدہ جھلسی ہوئی لاش ملی۔

    آج صبح سہراب گوٹھ پل کے قریب افغان بستی میں دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے دو پولیس اہل کاروں کی جانیں لے لیں ہیں، دونوں اہل کاروں کی شناخت محمد حسین اور اصغر حسین کے نام سے ہوئی، پولیس اہلکار سمن آباد کے پولیس اسٹیشن میں تعینات تھے۔

    دوسری جانب بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، مقتول کی شناخت زمین گل کے نام سے ہوئی، پہاڑ گنج کے قریب دکان پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی کی شناخت عبدالطیف کے نام سے ہوئی۔

  • سماجی ادارے چھیپا ٹرسٹ کے کراچی ہیڈ آفس میں ڈکیتی کی واردات

    سماجی ادارے چھیپا ٹرسٹ کے کراچی ہیڈ آفس میں ڈکیتی کی واردات

    کراچی: شہر قائد میں اب دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے ادارے بھی محفوظ نہیں اور نامعلوم افراد نے ایدھی فاوٴنڈیشن کے بعد چھیپا ویلفئیر ایسوسی ایشن سے لاکھوں روپے لوٹ لئے۔

    کراچی میں شارع فیصل پر صدر پولیس اسٹیشن سے چند گز کی فاصلے پر ایف ٹی سی اوور ہیڈ برج سے متصل واقع چھیپا ویلفئیر سینٹر کے مرکزی دفتر میں موٹر سائیکل پر سوار 10 افراد آئے اور اسلحے کے زور پر تمام عملے کو یرغمال بنالیا ڈاکو 40 منٹ تک انتہائی پرسکون حالت میں وہاں سے بھاری رقم لوٹ کر لے گئے۔

    پولیس نے روایتی طور پر مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے، گزشتہ ماہ بھی 8 سے 10 ملزمان معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کو یرغمال بناکر لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور امانت کے طور پر رکھوائے گئے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے تاہم اب تک اس کے ملزمان بھی گرفتار نہیں ہوسکے۔

  • بلاول سیاسی سفر کا آغاز آج باغ جناح سے کریں گے

    بلاول سیاسی سفر کا آغاز آج باغ جناح سے کریں گے

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج کراچی میں مزار قائد کے سائے تلے اپنے سیاسی سفر کا آغاز وہیں سے کر رہے ہیں جہاں سے شہیدبی بی نے کیاتھا۔

    جئے بھٹو اور جئے بینظیر کے نعروں کی صداؤں میں جلسے کی تیاریاں حتمی مراحل میں پہنچ چکی ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری جلسہ گاہ پہنچنے کیلیے وہی ٹرک استعمال کرینگے جو انکی والدہ نے اپنی جلاوطنی کے بعدوطن واپسی پرکراچی ایئر پورٹ سےمزارقائد جانےکیلیےاستعمال کیا تھا۔

    گذشتہ شب اسی ٹرک پر سوار نوجوان بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وہ اپنا سیاسی سفر وہیں سے شروع کر رہے ہیں جہاں سے انکی والدہ چھوڑ گئیں تھیں۔

    بلاول بھٹو زرادری آج کراچی میں اپنا جلسہ کریں گے اور مزار قائد کے قریب دو ہزار دس میں ہونے والے جلسے کے بعد دوسرا بڑا جلسہ ہو گا۔ اس جلسے میں سابق صدر پاکستان اور شریک چیئر مین پی پی پی آصف علی زرداری نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا تھا۔

  • کراچی:24 گھنٹے میں شہریوں کے تشدد سے4 ڈاکو ہلاک

    کراچی:24 گھنٹے میں شہریوں کے تشدد سے4 ڈاکو ہلاک

    کراچی : شہری روز روز کی لوٹ مار سے تنگ آکر خود ہی عدالت لگا کرخود ہی سزا دینے لگے، چوبیس گھنٹے میں شہریوں نے تشدد کرکےچار ڈاکوہلاک کردیئے۔

    شہر قائد میں شہریوں میں عدم برداشت بڑھتی جا رہی ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے عوام کے اس روِیے پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں، ڈاکوئوں کو تشدد کرکے مار دینے کا کوئی مقدمہ درج نہیں کیا جاتا۔

     کورنگی میں شہریوں نے لوٹ مار کرنے والے دو ڈاکوؤں کو پکڑ لیا اور انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس نے دونوں ڈاکوؤں کو اسپتال منتقل کیا مگر دونوں دوران علاج دم توڑ گئے، ڈاکووں کو راحیل اور اشرف کے نام سے شناخت کیا گیا۔

     اورنگی ٹائون میں بھی ڈاکوئوں کی شامت آ گئی، اورنگی ٹائون کے علاقے شاہ فیصل چوک پر لوٹ مار کرنے والے دو ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے، لوگوں کے شدید تشدد کے باعث دونوں ڈاکو ہلاک ہو گئے جنہیں فرحان اور وکیل کے نام سے شناخت کیا گیا۔

     

  • کراچی: ڈاکٹر اور سیاسی جماعت کے کارکن سمیت 5افراد قتل

    کراچی: ڈاکٹر اور سیاسی جماعت کے کارکن سمیت 5افراد قتل

    کراچی: فائرنگ اور پُرتشدد واقعات کا سلسلہ تھم نہ سکا، حساس ادارے کے اہلکار، ڈاکٹر اور سیاسی جماعت کے کارکن سمیت پانچ افراد قتل کردئیے گئے۔

    شہر قائد میں موت کا رقص جاری ہے، ڈبل سواری پر پابندی، جگہ جگہ پولیس کے ناکوں کے باوجود پھر بھی دہشتگرد اپنی کارروائیوں میں پوری طرح آزاد ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے کورنگی ڈیڑھ نمبر پر کلینک پر فائرنگ کر ڈاکٹر کی جان لے لی گئی، مقتول کی شناخت ڈاکٹر عبدالعزیز کے نام سے ہوئی ہے، لیاری سلاٹر ہاؤس کے قریب کچرا کنڈی سے حساس ادارے کے اہلکار کی لاش ملی، جس کی شناخت طارق کے نام سے ہوئی۔

    اورنگی ٹاؤن غازی آباد میں موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے کارکن اکرم عرف شاہ جی کو موت کے گھاٹ اتار دیا، دیگر واقعات میں خاتون سمیت تین افراد کو ابدی نیند سلادیا گیا۔