Tag: شہر کے گلی محلے ندی نالوں میں تبدیل

  • سیالکوٹ میں 355 ملی میٹر بارش، شہر کے گلی محلے ندی نالوں میں تبدیل

    سیالکوٹ میں 355 ملی میٹر بارش، شہر کے گلی محلے ندی نالوں میں تبدیل

    سیالکوٹ میں 350 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی جس کے بعد شہر کی گلیاں اور محلے ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے ہیں۔

    فلڈ کنٹرول روم کے مطابق سیالکوٹ میں 355 ملی میٹر کے قریب برسات ہوئی، شہر میں اتنی زیادہ بارش کے بعد معمولات زندگی مکمل طور پر مفلوج ہوچکے ہیں، سیالکوٹ میں بیشتر بجلی کے فیڈرز ٹرپ کرگئے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: شدید بارشوں کا الرٹ جاری

    فیڈرز ٹرپ کرنے کے باعث شہر کے بیشترعلاقے تاریکی میں ڈوب چکے ہیں، سیالکوٹ اور گردونواح میں جگہ جگہ 2 سے 3 فٹ پانی جمع ہوگیا ہے۔

    سیالکوٹ شہر اس وقت شدید بارشوں کے سبب نہایت ابتر منظر پیش کررہا ہے، سیوریج کا گندہ پانی شہریوں کے گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔

    محکمہ موسمیات نے سیالکوٹ میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں آئندہ 24 گھنٹے بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-weather-today-26-august-2025/