Tag: شہر یارخان

  • ٹیسٹ سیریزمیں کلین سوئپ کے ذمہ دار بولرز ہیں، مکی آرتھر

    ٹیسٹ سیریزمیں کلین سوئپ کے ذمہ دار بولرز ہیں، مکی آرتھر

    برسبین : قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے آسٹریلیا کے خلاف کلین سوئپ کا زیادہ ذمہ دار بولرز کا قرار دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بولرز کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی، وکٹ لینا تو دور کی بات لائن اورلینتھ بھی خراب تھی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے چئیرمین پی سی بی کو اپنی رپورٹ میں بتاد یا ہے کہ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کا ذمہ دار کون ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں بدترین شکست کی ذمہ داری بیٹسمینوں سے زیادہ بولرزپرعائد ہوتی ہے، ٹیسٹ میچز میں بولرز نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتہائی مایوس کن کارکردگی دکھائی ان کی لائن اورلینتھ بھی خراب تھی۔

    چئرمین پی سی بی شہر یارخان نے رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد سخت فیصلہ کرنے کا عندیہ دے دیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے بعد مکی آرتھر کی زیر نگرانی نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل کیمپ لگایا جائے گا جبکہ ہیڈ کوچ ٹیلنٹ ہنٹ کے لئے ڈومیسٹک کرکٹ کا بھی معائنہ کریں گے، چئیرمین پی سی بی نے سابق کپتان سلمان بٹ کو سلیکشن کیلئے گرین سگنل دے دیا۔

    علاوہ ازیں ٹیسٹ سیریز میں عبرتناک شکست کے بعد کوچ مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کو الٹی میٹم دے دیا ہے کہ ٹیم میں صرف پرفارمنس دکھانے والے کھلاڑی ہی رہیں گے۔

    مکی آرتھر نے کہا کہ ٹیم میں کسی کھلاڑی کیلئے کوئی کمفرٹ زون نہیں، پرفارمنس کی بنیاد پر ہی کھلاڑی ٹیم کا رکن بنے گا۔

  • چیف سلیکٹر اورچیئرمین پی سی بی کی ملاقات ملتوی

    چیف سلیکٹر اورچیئرمین پی سی بی کی ملاقات ملتوی

    لاہور : معین خان نے شہر یارخان سے ملنے سے معذرت کا اظہارکردیا، تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان اور چیئرمین پی سی بی شہریار خان کے درمیان آج لاہور میں ہونے والی ملاقات ملتوی کردی گئی۔

    چیف سلیکٹر معین خان کی ملاقات چیئرمین پی سی بی شہریار خان سے شیڈول کے مطابق تھی، لیکن خرابی صحت کی وجہ سے معین خان نے لاہور آنے سے معذرت کرلی ہے۔

    واضح رہے کہ معین خان پر الزام ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے میچ سے ایک روز قبل کرائسٹ چرچ کے ایک  کیسینو میں گئے تھے۔

    جہاں انہوں نے مبینہ طور پر جواء بھی کھیلا تھا،چیئرمین پی سی بی نے معاملے کی وضاحت طلب کرنے کیلئے معین خان کو فوری طور پر وطن واپس بلالیا تھا۔

    مذکورہ خبر اے آروائی نیوز نے بریک کی تھی، اورعینی شاہد کا بیان بھی نشر کیا تھا،جس کی تصدیق کرتے ہوئے چیف سلیکٹر نے کیسینو جانے کا اعتراف بھی کیا تھا اور وہ پاکستانی قوم سےاپنی اس غلطی پرمعافی بھی مانگ چکے ہیں۔