Tag: شہزادہ

  • کارتک آریان کی فلم بری طرح فلاپ، آن لائن لیک بھی ہوگئی

    کارتک آریان کی فلم بری طرح فلاپ، آن لائن لیک بھی ہوگئی

    حال ہی میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان ریلیز ہوئی جس نے کمائی کے ریکارڈ توڑ دیے اور جس کی ریلیز سے پہلے ہی پری بکنگ کروڑوں روپے تک جا پہنچی تھی، لیکن دوسری طرف ایسی فلمیں بھی ہیں جن پہ بھارتی شائقین پیسہ خرچ کرنا نہیں چاہ رہے اور انہیں غیر قانونی طور پر ڈاؤن لوڈ کر رہے ہیں۔

    معروف بھارتی ادکار کارتک آریان اور کیرتی سنن کی نئی فلم شہزادہ ریلیز کے اگلے ہی دن پائریسی کا شکار ہو کر آن لائن لیک ہوگئی۔

    فلم شہزادہ اس وقت بے شمار ویب سائٹس پر دیکھنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے دستیاب ہے۔

    فلم کی ٹیم نے غیر قانونی طور پر فلم فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ روہت دھون کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ریلیز سے قبل خاصی ہائپ بنا چکی تھی لیکن ریلیز ہوتے ہی فلاپ ہوگئی۔

    فلم کا کل بجٹ 85 کروڑ بھارتی روپے تھا تاہم فلم نے پہلے دن صرف 6 کروڑ کمائے جو کہ انتہائی کم ہے۔ فلم اپنی لاگت بھی پوری نہیں کرسکی جس کے بعد ہیرو کارتک آریان نے اپنا معاوضہ بھی واپس کردیا۔

    ایک انٹرویو میں اداکار نے بتایا کہ ابتدا میں فلم کے لیے انہیں بطور پروڈیوسر نہیں لیا گیا تھا لیکن جب انہوں نے اپنی فیس وصول کی تو بحران آگیا۔ اس پر انہوں نے اپنا معاوضہ چھوڑا اور فلم کے شریک پروڈیوسر بن گئے۔

  • سعودی شاہی خاندان کے اہم فرد کا انتقال

    سعودی شاہی خاندان کے اہم فرد کا انتقال

    ریاض: ایوان شاہی کا کہنا ہے کہ شہزادہ فیصل بن خالد بن فہد بن ناصر بن عبدالعزیز انتقال کر گئے ہیں، وہ عمر کے تیسرے عشرے میں تھے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق شہزادہ فیصل بن خالد بن فہد بن ناصر بن عبدالعزیز انتقال کر گئے ہیں، نماز جنازہ امام ترکی بن عبداللہ جامع مسجد ریاض میں ادا کی گئی۔

    نماز جنازہ میں نائب گورنر ریاض شہزادہ محمد بن عبدالرحمٰن، مملکت کے مفتی اعلیٰ شیخ عبد العزیز آل الشیخ، شہزادہ ترکی الفیصل، شہزادہ فیصل کے والد شہزادہ خالد بن فہد بن ناصر، متوفی کے بھائی شہزادہ فہد بن خالد، شاہی خاندان کے دیگر افراد، اعلیٰ عہدیدار اور عوام کے جم غفیر نے شرکت کی۔

    شہزادہ فیصل عمر کے تیسرے عشرے میں تھے، انہوں نے متعدد ریاستی عہدوں پر کام کیا جبکہ وہ بین الاقوامی یونیورسٹی سے سند یافتہ تھے۔

  • 15 سال سے کوما میں موجود سعودی شہزادہ ہوش میں آنے لگا

    15 سال سے کوما میں موجود سعودی شہزادہ ہوش میں آنے لگا

    ریاض: گزشتہ 15 برس سے کوما میں رہنے والے سعودی شہزادے الولید بن خالد بن طلال ہوش میں آنے لگے، ڈاکٹرز نے 15 برس قبل انہیں طبی طور پر مردہ قرار دے دیا تھا۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شہزادہ الولید بن خالد بن طلال، جو گزشتہ 15 برس سے کوما میں تھے، ہوش میں آنے لگے۔

    تازہ ترین ویڈیو کلپ میں شہزادے اپنے ہاتھ کو حرکت کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

    یہ کلپ ان کی بہن شہزادی نوف بنت خالد بن طلال نے جاری کی تھی جس میں شہزادے کی صحت کی بحالی کی ویڈیوز کی ایک سیریز ہے، ویڈیوز میں وہ اپنے والد کے گھر میں علاج کرنے والے ڈاکٹر کی درخواست پر ایک سے زائد بار بھائی کو اپنا ہاتھ آگے بڑھانے کو کہتی ہیں۔

    شہزادہ خالد بن طلال گزشتہ 15 سال سے کوما میں ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ ولید سنہ 2005 میں لندن میں ملٹری کالج سے تعلیم حاصل کرنے کے دوران ایک ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد سے وہ کوما ہیں۔

    ڈاکٹرز نے طبی طور پر انہیں مردہ قرار دیا تھا لیکن ان کے والد شہزادہ خالد بن طلال اور والدہ شہزادی مونا نے انہیں مشینوں پر رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    سعودی شہزادے کے طویل عرصے سے کوما میں رہنے کے باعث انہیں سویا ہوا شہزادہ کہا جاتا ہے، جنہیں ہوش میں لانے کے لیے امریکی اور ہسپانوی ڈاکٹرز برسوں سے کوششیں کر رہے تھے۔

    تاہم اب ان کی حالت میں بدستور بہتری دیکھی جارہی ہے۔

  • سعودی شہزادے کو بڑا نقصان

    سعودی شہزادے کو بڑا نقصان

    ریاض: سعودی عرب کے شہزادے ترکی بن محمد بن فہد السعود کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑگیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یونان کے ساحل پر سعودی شہزادے کا لگژری بحری جہاز ڈوب گیا۔ 230 فٹ لگژری کشتی کی مالیت تقریباً 65 ملین پاؤنڈ ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشتی جھول کھاتے ہوئے اچانک ایک جانب ڈوب گئی جس کے باعث جہاز شدید متاثرا ہوا ہے۔ ریسکیو عملے نے مرمت کے لیے کشتی کو پانی سے نکال لیا۔

    جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ مذکورہ لگژری بحری جہاز میں 11 کیبن ہیں جبکہ مسافروں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کا بھی بندوبست کیا گیا ہے، 18 مہمانوں کی گنجائش رکھنے والی اس کشتی میں سوئمنگ پول بھی قائم کیا گیا ہے۔

    ریسکیو عملے کا کہنا ہے کہ حادثے کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی۔

  • نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے حکومت پاکستان کے اقدامات، برطانوی شہزادہ بھی معترف

    نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے حکومت پاکستان کے اقدامات، برطانوی شہزادہ بھی معترف

    لندن: برطانوی شہزادہ پرنس ہیری پاکستان میں نوجوانوں کی فلاح وبہبود کے لیے حکومتی اقدامات کے معترف ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کامن ویلتھ ہیڈ کوارٹرز لندن میں یوتھ منسٹرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر وزراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار بھی موجود تھے۔

    کانفرنس میں نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے حکومتی فیصلوں کی زبردست پذیرائی ملی،شہزادہ پرنس ہیری نے نوجوانوں کی ترقی میں پاکستان کو تعاون کی پیشکش بھی کی۔

    پرنس ہیری کا کہنا تھا کہ ’’کامیاب جوان‘‘ پروگرام نوجوانوں کی ترقی کیلئے ناگزیر ہے، پاکستان سے پرنس ٹرسٹ انٹرنیشنل کے ذریعے تعاون کیلئے تیار ہیں، پاکستانی نوجوانوں کو روزگار اور تعلیم کی فراہمی میں مدد کرسکتے ہیں۔

    پرنس ہیری کی خصوصی دعوت پر عثمان ڈار نے کانفرنس میں شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے نوجوانوں کو کامیاب بنانے سے متعلق حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

    عثمان ڈار نے وزیراعظم کے ویژن اور ’’کامیاب جوان‘‘ پروگرام سمیت یوتھ پالیسی پر بھی اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار نوجوانوں کی یوتھ پالیسی بنادی گئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے پہلی بار نوجوانوں کیلئے تاریخی بجٹ مقرر کیا ہے، یوتھ ڈویلپمنٹ انڈکس میں پوزیشن بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں، سابقہ حکومتوں کی عدم توجہ کے باعث نوجوانوں کو نظرانداز کیا گیا۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بھی نوجوانوں سے متعلق اہم فیصلوں کی ہدایت کی ہے، رواں ماہ کے آخر میں وزیراعظم نوجوانوں کیلئے لینڈمارک منصوبے کا آغاز کریں گے، مالی اور تکنیکی تعاون کی پیشکش پر برطانوی حکومت اور پرنس ہیری کے شکر گزار ہیں۔

  • شہزادہ فلپ ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئے

    شہزادہ فلپ ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئے

    لندن: ملکہ برطانیہ کے شوہر شہزادہ فلپ دی ڈیوک آف ایڈنبرگ ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ملکہ برطانیہ کے شوہر 97سالہ شہزادہ فلپ کی کار کو حادثہ پیش آیا تاہم وہ اس حادثے میں محفوظ رہے۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثہ سینڈرنگھم اسٹیٹ کے قریب اس وقت پیش آیا جب شہزادہ فلپ کی گاڑی مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی۔

    حادثے میں ان کی کار کوشدید نقصان پہنچا ہے لیکن خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے ہیں، جبکہ دو خواتین اس حادثے میں معمولی زخمی ہوئیں۔

    ریسکیو عملے نے جاعے وقوعہ پر پہنچ کر فوری کارروائی کی، اور سڑک کو تھوڑی دیر کی بندش کے بعد کھول دی، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    واضح رہے کہ گذشتہ سال شہزادہ فلپ شدید علیل رہے تھے، نہوں نے عوامی تقریبات میں شرکت نہ کرنے سمیت اعلان کیا تھا کہ شاہی دیوان میں کئی دہائیوں تک خدمات انجام دینے کے بعد وہ تمام سرکاری ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوجائیں گے۔

    لندن: ملکہ برطانیہ کے شریک حیات شہزادہ فلپ اسپتال داخل

    شہزادہ فلپ گزشتہ چند سالوں میں دل کے امراض و دیگر بیماریوں میں مبتلا ہوچکے ہیں تاہم عمومی طور پر ابھی تک وہ اچھی صحت کے حامل بتائے جاتے ہیں۔

    یاد رہے کہ شہزادہ فلپ نے گذشتہ سال ایسٹر کی تقریبات میں بھی شرکت سے معذرت کرلی تھی، شہزادہ چارلس کے بیٹے پرنس ہیری کی شادی میں بھی شرکت کے حامی نہیں تھے۔

  • برطانوی شہزادے کی مسجد اقصیٰ آمد، علماء سے ملاقات

    برطانوی شہزادے کی مسجد اقصیٰ آمد، علماء سے ملاقات

    یروشیلم: برطانوی شہزادے ولیم نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصی کا دورہ کیا اورمسلمان علماء سے ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق پرنس ولیم شاہی خاندان کے پہلے فرد ہیں جو سرکاری دورے پر فلسطین کے سرکاری دورے پر پہنچے، مغربی کنارے راملہ میں اُن کا شاندار استقبال کیا گیا۔

    پرنس ولیم بیت المقدس میں موجود مسجد اقصیٰ گئے اور وہاں مسلمان علماء سے ملاقات کی، علاوہ ازیں آپ نے شہر کی تاریخی، ثقافتی اور بلدیہ ارکان کے ساتھ بازار کا دورہ بھی کیا۔

    برطانوی شہزادے کو میزبانوں کی جانب سے کھانے میں عربی پکوڑے اور کچوری پیش کی گئی جو انہوں نے خوب سیر ہو کر کھائی، ایک موقع پر صحافیوں نے امریکی سفارت خانے کی منتقلی پر حکومتی مؤقف جاننے کے لیے سوال کیا تو پرنس ولیم نے جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں شاہی خاندان کا نمائندہ ہوں برطانوی حکومت کا نہیں‘۔

    شہزادے نے پناہ گزینوں کے کیمپ اور وہاں موجود اسکول کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے طالبات سے بہت دیر تک گفتگو بھی کی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں