Tag: شہزادہ محمد بن سلمان

  • امریکا سے فوجی ساز و سامان مفت میں نہیں لیا، سب کی قیمت ادا کی ہے،سعودی ولی عہد

    امریکا سے فوجی ساز و سامان مفت میں نہیں لیا، سب کی قیمت ادا کی ہے،سعودی ولی عہد

    ریاض : سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کو مضحکہ خیزقرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا سے فوجی سازو سامان مفت میں نہیں لیا، سب کی قیمت ادا کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے امریکا سے فوجی ساز و سامان مفت میں نہیں لیا، سب کی قیمت ادا کی ہے۔

    سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے ساتھ کام کرنا پسند ہے اور امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات میں تبدیلی نہیں آئی، دونوں ممالک کے درمیان بہترین اقتصادی تعلقات قائم ہیں، سعودی عرب امریکہ سے حاصل فوجی ساز و سامان کی ادائیگی کرتا ہے۔

    شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا دوستوں کے درمیان اختلاف رائے عام بات ہے، ایک گھر میں بھی تمام افراد کا 100 فی صد اتفاق نہیں ہوتا، ماضی کی نسبت سعودی عرب اور امریکا کے باہمی تعلقات بہتر اور خوش گوار ہیں۔

    مزید پڑھیں : امریکی حمایت کے بنا سعودی حکومت دو ہفتے سے زیادہ نہیں ٹک سکتی،ٹرمپ

    یاد رہے دو روز قبل امریکی ریاست مِسسِسپی کے شہر ساؤتھ ہیون میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے بارے میں متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی حکمران شاہ سلمان کو تنبیہ کی تھی کہ اُن کی بادشاہت امریکی فوج کی وجہ سے قائم ہے اور امریکی فوج کی حمایت کے بغیر وہ ’دو ہفتے‘ بھی اقتدار میں نہیں رہ سکتے۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سعودی فرمانروا کو بتایا امریکا سعودی عرب کا محافظ ہے اور امریکی فوجی شاہی خاندان کا تحفظ کر رہے ہیں، انہیں فوج کی قیمت ادا کرنی ہوگی۔

    خیال رہے کہ شہزاد ہ محمد بن سلمان نے ولی عہد کی حیثیت سے امریکا کا پہلا دورہ کیا تھا اور امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ اپنی دوستی کو عظیم قرار دیا تھا۔

    واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منصب سنبھالنے کے بعد اپنا غیر ملکی دوروں کے سلسلے کا آغاز سعودی عرب سے کیا تھا۔

  • سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تازہ ترین تصویرعالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز

    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تازہ ترین تصویرعالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز

    ریاض‌: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تازہ ترین تصویرعالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی، تصویر  نے اُن سے متعلق میڈیا میں گردش کرنے والی منفی خبروں کی تردید کردی۔

    تصیلات کے مطابق  سعوی ولی عہد  شہزادہ محمد بن سلمان کے ذاتی دفتر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویرجاری کی گئی، جس نے ولی عہد سے متعلق منفی خبروں کی تردید کردی ہے۔

    تصویر میں شہزادہ محمد بن سلمان کو مصری صدرعبدالفتح السیسی ،امیر بحرین حماد بن عیسٰی اور یو اے ای کے ولی عہد محمد بن زیاد کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق مصری صدرعبد الفتاح السیسی نے تینوں رہنماؤں کو چند روز قبل خصوصی دعو ت پر مدعو کیا تھا۔


    مزید پڑھیں : سعودی شہزادے محمد بن سلمان خیریت سے ہیں: سعودی ذرائع کا دعویٰ


    اس سے قبل سعودی شاہی محل کے ذرائع کا کہنا تھا کہ ولی عہد محمد بن سلمان خیریت سے ہیں اور امور مملکت معمول کے مطابق ادا کررہے ہیں ،ان سے متعلق منفی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، ، ان کی ہلاکت کی خبریں بھی بے بنیاد ہیں۔

    بین الاقوامی تعلقات کے ماہرین اور مبصرین کا خیال ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان امریکا میں فلسطین مخالف بیانات کے بعد سے سعودی عرب میں منظر عام پر نہیں آرہے، جلد دوبارہ اپنی بیرونی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔

    خیال رہے کہ ایک ماہ قبل سعودی حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ 21 اپریل کو ریاض کے شاہی محل کے قریب ایک ڈرون دیکھا گیا تھا جس پر شاہی محافظوں نے فائرنگ کی تھی ، حکام کے مطابق اس واقعے میں سعودی شاہ سلمان کو بھی محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • برطانیہ کےسعودی عرب سے تعلقات تاریخی اوراہم  ہیں‘ برطانوی وزیراعظم

    برطانیہ کےسعودی عرب سے تعلقات تاریخی اوراہم ہیں‘ برطانوی وزیراعظم

    لندن: برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کا کہنا ہے کہ برطانیہ یمن میں سعودی کارروائیوں کی حمایت کرتا ہے، یمن کی جائز حکومت کی درخواست پرسعودی عرب نے اقدامات کیے۔

    غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے ارکان پارلیمنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کے سعودی عرب سے تعلقات تاریخی اوراہم ہیں۔

    برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے کہا کہ برطانیہ اورسعودی عرب میں انسداد دہشت گردی تعاون جاری ہے، دوطرفہ تعاون سےممکنہ دہشت گردی کے واقعات کا سدباب ہوا۔

    تھریسا مے نے ارکان پارلیمنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ یمن میں سعودی کارروائیوں کی حمایت کرتا ہے، یمن کی جائز حکومت کی درخواست پرسعودی عرب نے اقدامات کیے، سعودی عرب کےاقدام کوسیکیورٹی کونسل کی تائیدحاصل ہے۔


    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان برطانیہ پہنچ گئے


    خیال رہے کہ گزشتہ روز سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان برطانیہ کے سرکاری دورے پر لندن پہنچے جہاں ان کا استقبال وزیرخارجہ بورس جانسن اور برطانیہ میں سعودی سفیر شہزادہ محمد بن نواف نے کیا، استقبال کرنے والوں میں ریاض میں تعینات سفیر سائمن کالیز بھی شامل تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آرمی چیف سےسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات

    آرمی چیف سےسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات

    ریاض: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    سعودی خبرایجنسی کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ملاقات کی۔

    دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں سعودی عرب اور پاکستان کے باہمی تعلقات پرتبادلہ خیال کیا، ملاقات میں دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔


    حرمین شریفین کا دفاع‘پاکستان غیر مشروط تعاون کرتا رہے گا، آرمی چیف


    خیال رہے کہ 9 اگست کو آرمی چیف سے سعودی نائب وزیردفاع کی محمد بن عبداللہ سے ملاقات ہوئی تھی جس میں دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ کا کہنا تھا کہ پاکستان حرمین شریفین کے دفاع کے لیے غیر مشروط تعاون کرتا رہے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سعودی نائب ولی عہد سے ملاقات

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سعودی نائب ولی عہد سے ملاقات

    واشنگٹن: امریکی صدراورسعودی عرب کے نائب ولی عہد کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، امکان ظاہر کیا جاتا ہے کہ ملاقات کے دوران سعودی عرب میں سرمایہ کاری اورشام کی جنگ بندی کے حوالے سے گفتگو ہوئی.

    ذرائع کے مطابق منگل کے روزامریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان اوول آفسں وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی، خیال کیا جارہا ہے کہ ملاقات کے دوران شام میں جنگ بندی سب سے اہم موضوع تھا۔

    باخبرذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے موقع پرامریکی نائب صدرمائیک پینس، امریکی صد ٹرمپ کے ٹرمپ کے سینئر مشیر اور داماد جیئرڈ کشنار، چیف آف اسٹاف رینس اور دفاعی حکمت عملی کے ماہرسٹیو بینن بھی موجود تھے۔

    تاہم مذکورہ بالا امکان کی تاحال تصدیق نہیں ہوئی ہے، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ صحافیوں کے سامنے تصویر بنوائی‘ مصافحہ کیا ‘ تاہم صحافیوں کے کسی بھی سوال کا جواب نہیں دیا.

    اس موقع پر امریکی صدرکی جانب سے سعودی شہزادے کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس کے ڈائننگ ہال میں ایک پرتکلف ظہرانے کا بھی انعقاد کیا گیا تھا جس میں اہم شخصیات شریک تھیں۔

    یاد رہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان سعودی حکومت کے انتہائی طاقتور ستون سمجھے جاتے ہیں اور ان دنوں وہ تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کے سبب مشکلات کا شکار سعودی معیشت کو اس بحران سے باہر نکالنے کے لیے کوشاں ہیں۔