Tag: شہزادہ چارلس

  • شہزادہ چارلس کی تاجپوشی، ہیری اور میگھن شرکت کریں گے؟

    شہزادہ چارلس کی تاجپوشی، ہیری اور میگھن شرکت کریں گے؟

    برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کی تاریخی تاجپوشی میں ان کے بیٹے شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن مارکل کو مدعو کر لیا گیا ہے، تاہم دونوں کی جانب سے تقریب میں شریک ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی۔

    برطانیہ کے میگزین سنڈے ٹائمز کے مطابق شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن مارکل شاہ چارلس کی تاجپوشی کی تقریب میں شرکت کریں گے یا نہیں، اس بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا، دوسری جانب بکنگھم پیلس نے بھی اس حوالے سے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

    اس سے قبل شاہی مبصر نے شاہ چارلس سوم کو خبردار کیا تھا کہ تاجپوشی کی تقریب میں شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی موجودگی تاریخی تقریب کو برباد کر دے گی۔

    شاہی مبصر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ اگر وہ ہیری کو تاجپوشی میں آنے دیتے ہیں تو یہ تقریب برباد ہوجائے گی اور اس تقریب میں ساری توجہ بھی ہیری اور میگھن پر مرکوز ہوجائے گی، اس حوالے سےشاہ چارلس کو سنجیدگی سے کوئی فیصلہ کرنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کی تاجپوشی کی تقریب 6 مئی کو ویسٹ منسٹر ایبے میں منعقد ہوگی، بکنگھم پیلس نے اعلان کیا تھا کہ تاجپوشی کی تقریب روایتی انداز میں ہوگی جو پچھلے 1 ہزار سال سے ایسی تقاریب میں اختیار کیا جاتا ہے۔

  • شہزادہ چارلس کا پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر دکھ کا اظہار

    شہزادہ چارلس کا پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر دکھ کا اظہار

    لندن : برطانوی شہزادہ چارلس نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ہمارے دل ان تمام سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی شہزادہ چارلس نے صدر ڈاکٹر عارف علوی کے نام پیغام میں کہا کہ میں اور اہلیہ پاکستان میں سیلاب سے تباہی سے بہت افسردہ ہیں۔

    شہزادہ چارلس کا کہنا تھا کہ ہمارے دل ان تمام سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں، جن کا نقصان ہوا، پاکستان ہمارے لیے بہت خاص ہے، ہمارا رشتہ بہت گہرا ہے۔

    برطانوی شہزادے نے مزید کہا ہم حکومت پاکستان، فوج اورایمرجنسی سروسز کوخراج تحسین اور رضاکاروں اور امدادی اداروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

    شہزادہ چارلس کا کہنا تھا کہ ہماری دعائیں اورنیک تمنائیں پاکستان کے ساتھ ہیں۔

    گذشتہ روز ملکہ برطانیہ نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں اور سیلاب زدگان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے صدرِ پاکستان عارف علوی کے نام پیغام میں کہا تھا ایک ہزار سے زیادہ جانیں لینے والے سیلاب پر شدید غم زدہ ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر میں سیلاب سے ہونے والے المناک جانی نقصان اور تباہی سے بہت دکھ ہوا ہے، میری ساری ہمدردیاں سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں۔

  • شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کی شادی کے کیک کا ٹکڑا لاکھوں روپے میں نیلام

    شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کی شادی کے کیک کا ٹکڑا لاکھوں روپے میں نیلام

    لندن: برطانیہ کی آنجہانی شہزادی لیڈی ڈیانا اور ولی عہد شہزادہ چارلس کی شادی کے کیک کے ایک ٹکڑے کی 4 لاکھ روپے میں نیلامی ہوئی ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق برطانیہ میں آنجہانی لیڈی ڈیانا اور ولی عہد شہزادہ چارلس کی شادی کے کیک کے ایک ٹکڑے کی تقریباً 4 لاکھ روپے میں نیلامی ہوئی ہے تاہم خبردار کیا گیا ہے کہ اسے کھانا منع ہے۔

    بدھ کو ہونے والی اس نیلامی میں توقع کی جا رہی تھی کہ یہ 40 برس پرانا کیک 3 سے 5 سو ڈالر میں فروخت ہوگا، لیکن اس کے برعکس یہ 25 سو 58 ڈالرز میں نیلام ہوا۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم حیران ہیں اس کیک کی نیلامی میں لوگوں کی بڑی تعداد حصہ لینا چاہتی تھی۔ برطانیہ، امریکا اور مشرقی وسطیٰ کے ممالک سے بہت سے لوگوں نے اس نیلامی کے بارے میں پوچھا۔

    انتظامیہ کے مطابق نیلامی جیتنے والے شخص کا تعلق برطانیہ کے شہر لیڈز سے ہے۔

    یہ کیک سب سے پہلے ملکہ ایلزبتھ دوئم کی والدہ کے لیے کام کرنے والی مویرا سمتھ کو دیا گیا تھا، لیکن ان کی وفات کے بعد 2008 میں ان کے خاندان نے اسے ایک ہزار پاؤنڈز میں فروخت کر دیا تھا۔

    اس کیک کو خریدنے والے نے اب اسے منافعے میں بیچا ہے۔

    یاد رہے کہ سنہ 1996 میں شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کی علیحدگی کے بعد کیک کے ٹکڑے کئی بار فروخت ہوئے ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ لوگ اب بھی لیڈی ڈیانا میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

    شہزادی ڈیانا سنہ 1997 میں پیرس میں 36 برس کی عمر میں ایک کار حادثے میں اپنے مداحوں کو سوگوار چھوڑ گئی تھیں۔

  • برطانوی شاہی جوڑے کو بھی کرونا ویکسین لگا دی گئی

    برطانوی شاہی جوڑے کو بھی کرونا ویکسین لگا دی گئی

    لندن: برطانوی شہزادہ چارلس اور ان کی اہلیہ نے کرونا ویکسین لگوا لی۔

    تفصیلات کے مطابق پرنس چارلس اور ڈچز آف کورنویل شہزادی کمیلا کو کرونا وائرس کی پہلی ڈوز لگا دی گئی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ چارلس 72 برس جب کہ ان کی اہلیہ 73 سال کی ہیں، دونوں عمر کے لحاظ سے ویکسین ترجیحی گروپ نمبر 4 میں ہیں، شاہی جوڑے کو ویکسین ان کی باری پر لگائی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ شہزادہ چارلس بھی گزشتہ برس کرونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے، ان کا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا، جس پر انھیں آئسولیشن میں جانا پڑا تھا، تاہم 7 روز آئسولیشن میں گزارنے کے بعد وہ صحت یاب ہو کر باہر آ گئے تھے۔

    واضح رہے کہ برطانیہ میں 1 کروڑ 20 لاکھ سے زائد افراد کو کرونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی جا چکی ہے۔

    ادھر برطانیہ میں کرونا وائرس کے وار جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا انفیکشن سے مزید ایک ہزار افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں، پبلک ہیلتھ کا کہنا ہے کہ ایک دن میں کرونا کے 13 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    برطانیہ میں کرونا وائرس کا نیا اسٹرین نہ صرف کیسز میں اضافے کا سبب بنا بلکہ اموات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ برطانیہ میں اب تک کرونا وبا کے دوران 1 لاکھ 14 ہزار 851 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 39 لاکھ 85 ہزار لوگ وائرس سے متاثر ہوئے.

  • برطانوی شہزادے چارلس میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی

    برطانوی شہزادے چارلس میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی

    لندن: برطانوی تخت کے وارث شہزادہ چارلس میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بکنگھم پیلس نے کہا ہے کہ برطانوی شہزادے چارلس کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے، شہزادہ چارلس میں کرونا کی علامات تھیں جس پر ان کا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔

    ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد برطانوی شہزادے چارلس کو قرنطینہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ شہزادہ چارلس ملکہ الزبتھ کے سب سے بڑے بیٹے ہیں اور ان کی عمر 71 برس ہے۔

    کلیئرنس ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ چارلس کو چند دن سے معمولی علامات تھیں، تاہم وہ گھر سے معمول کے کام کر رہے تھے، اب بھی ان کی صحت اچھی ہے۔

    برطانوی کھرب پتی کا 10 دن میں 2 سینیٹائزر پلانٹ تعمیر کرنے کا اعلان

    کلیئرنس ہاؤس کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہزادی کمیلا کا بھی کرونا ٹیسٹ کیا گیا ہے تاہم ان کا ٹیسٹ نیگیٹو آیا، شہزادہ چارلس اور ان کی بیوی کمیلا نے اسکاٹ لینڈ میں گھر پر خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ معلوم کرنا ممکن نہیں ہے کہ شہزادہ چارلس کو کرونا وائرس کس سے لگا، کیوں کہ انھوں نے حالیہ ہفتوں میں بہت سارے لوگوں کے ساتھ ملاقاتیں کی ہیں۔

    خیال رہے کہ کرونا وائرس سے برطانیہ میں ہلاکتوں کی تعداد 422 تک پہنچ چکی ہے جب کہ مجموعی متاثرہ افراد کی تعداد 8,077 ہے۔ جب کہ ان میں صرف 135 افراد ہی صحت یاب ہوئے ہیں۔

  • ملکہ برطانیہ نے بیٹے کی جگہ پوتے کو بادشاہ نامزد کردیا

    ملکہ برطانیہ نے بیٹے کی جگہ پوتے کو بادشاہ نامزد کردیا

    لندن: ملکہ برطانیہ نے بیٹے شہزادہ چارلس کی جگہ پوتے شہزادہ ولیم کو بادشاہ نامزد کردیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈیمینشیا کے مرض میں مبتلا ملکہ الزبتھ بطور ملکہ مزید خدمات سرانجام نہیں دینا چاہتی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ملکہ الزبتھ نے برطانوی روایات کے برعکس اپنے بیٹے شہزادہ چارلس کے بجائے اپنے پوتے شہزادہ ولیم کو بادشاہ نامزد کیا ہے۔

    شہزادہ ولیم کے بادشاہ بننے کے بعد ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن برطانیہ کی نئی ملکہ بن جائیں گی۔

    [bs-quote quote=”کیٹ مڈلٹن برطانیہ کی نئی ملکہ بن جائیں گی” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ الزبتھ کا یہ ماننا ہے کہ شہزادہ چارلس میں بادشاہت سنبھالنے کی اہلیت نہیں ہے جبکہ شہزادہ ولیم میں بادشاہت کرنے کے نظم اور طاقت موجود ہے۔

    ملکہ الزبتھ کے مطابق شہزادہ ولیم کو عوام میں بھی مقبول ہیں اور ان کا یہی خیال ہے کہ شہزادہ ولیم اپنے والد سے زیادہ اس بادشاہت کے حقدار ہیں۔

    برطانوی میگزین میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ ملکہ الزبتھ نے شاہی محل میں ہونے والی ایک تقریب میں اپنی خواہش کے مطابق شہزادہ ولیم کو بادشاہ کا تاج بھی پہنایا تھا۔

    مزید پڑھیں: ملکہ برطانیہ نے پاکستانی نژاد خاتون کو گریٹر مانچسٹر کی ہائی شیرف تعینات کردیا

    ایک میگزین کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملکہ الزبتھ نے شہزادہ چارلس کو برطانیہ سے کسی دوسرے منتقل کرنے کی ہدایت بھی ہے کہ اور اس سے شہزادہ چارلس بہت افسردہ ہیں۔

  • برطانوی شہزادی کمیلا پارکر کی حفاظت کے لیے خواتین گارڈز تعینات

    برطانوی شہزادی کمیلا پارکر کی حفاظت کے لیے خواتین گارڈز تعینات

    برطانوی شہزادہ چارلس اور ان کی اہلیہ کمیلا پارکر آج کل متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہیں۔ اس موقع پر کلیرنس ہاؤس کی جانب سے ایک نہایت منفرد تصویر جاری کی گئی ہے جس میں کمیلا پارکر خواتین سیکیورٹی گارڈز میں گھری نظر آرہی ہیں۔

    برطانیہ کا یہ شاہی جوڑا آج کل مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہے جہاں وہ پہلے عمان گئے بعد ازاں ان کی اگلی منزل متحدہ عرب امارات میں ٹہری۔

    شاہی جوڑے نے یہاں موجود شیخ زید جامع مسجد کا بھی دورہ کیا جہاں کمیلا پارکر کی حفاظت خواتین گارڈز کے دستے نے کی۔

    camilla-2

    اس شاہی جوڑے کی مصروفیات سے آگاہ کرنے والے سماجی رابطوں کے آفیشل اکاؤنٹس سے جاری کی گئی تصویر کے مطابق کمیلا پارکر کی حفاظت پر معمور یہ خواتین گارڈز متحدہ عرب اماراتی فوج کا حصہ ہیں اور ان میں سے 3 خواتین رواں برس دنیا کی سب سے بلند ماؤنٹ ایورسٹ پہاڑ کی چوٹی بھی سر کر چکی ہیں۔

    کلیرنس ہاؤس کے مطابق کمیلا پارکر ان خواتین گارڈز کو دیکھ کر نہایت خوش ہوئیں اور یہ ان کے لیے ایک منفرد تجربہ تھا۔

    واضح رہے کہ دنیا کے معمر ترین ولی عہدی کا اعزاز رکھنے والے شہزادہ چارلس شہزادی ڈیانا سے رشتہ ازدواج میں منسلک رہے اور انہوں نے دوسری شادی سنہ 2005 میں اپنی سابقہ محبوبہ کمیلا پارکر سے کی تھی جو اس وقت بیوہ تھیں۔

    ناچتا گاتا شاہی خاندان *

    شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے 2 بچے ولیم اور ہیری بھی ہیں جو اب اپنے والد کے ساتھ ولی عہدی کی دوڑ میں شامل ہیں۔

  • ناچتا گاتا شاہی خاندان

    ناچتا گاتا شاہی خاندان

    برطانیہ کے لوگ اپنی تہذیب اور رکھ رکھاؤ کے باعث مشہور ہیں۔ خصوصاً اگر بات شاہی خاندان کی ہو تو ان کی تہذیب کا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں۔

    لیکن اگر آپ سمجھتے ہیں کہ شاہی خاندان روایات اور تہذیب کے دائرے میں اس قدر جکڑا ہوا ہے کہ وہ زندگی سے لطف اندوز نہیں ہوتا، تو آپ غلط ہیں۔ شاہی خاندان کے افراد دنیا کے جس خطے میں بھی جاتے ہیں وہ وہاں کی تہذیب و روایات کا عکس ضرور اپناتے ہیں۔

    وہ کہیں جا کر وہاں کے روایتی لباس بھی زیب تن کرتے ہیں، وہاں کا ثقافتی رقص بھی کرتے ہیں، اور وہاں کے مقامی کھانے بھی کھاتے ہیں۔

    ہم نے برطانوی شاہی خاندان کی کچھ ایسی ہی تصاویر اکٹھی کی ہیں جن میں وہ ناچتے گاتے اور زندگی سے لطف اٹھاتے نظر آرہے ہیں۔ ان تصاویر میں ہر شخص شاہی آداب کے مطابق اپنے مخصوص لباس میں ہے لیکن یہ لباس بھی انہیں ناچنے سے نہیں روک سکے۔

    1

    ملکہ الزبتھ اور شہزادہ فلپ ۔ نومبر 1967، مالٹا

    2

    شہزادہ چارلس ۔ نمبر 2012، نیوزی لینڈ

    3

    شہزادہ ہیری ۔ جون 2014، چلی

    4

    شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن ۔ 2012، براعظم اوشنیا کے ملک توالو میں

    5

    ملکہ الزبتھ اور ایئر مارشل سر جان بالدوین ۔ نومبر 1954، لندن

    6

    شہزادی ڈیانا اور امریکی اداکار جان ٹروولٹا ۔ نومبر 1985، وائٹ ہاؤس امریکا

    7

    شہزادہ چارلس ۔ مارچ 2009، برزایل

    8

    ولیم اور ہیری، لیسوتھو کے ولی عہد کے ساتھ ۔ جون 2010

    9

    شہزادہ چارلس کی اہلیہ کمیلا پارکر ۔ نومبر 2012، نیوزی لینڈ

    10

    شہزادہ چارلس ۔ فروری 2000، گھانا

    11

    شہزادہ ولیم ایک تقریب  کے دوران، پس منظر میں ان کی اہلیہ خوشگوار موڈ میں ۔ دسمبر 2011، لندن

    13

    ملکہ الزبتھ اور گھانا کے صدر ۔ 1961

    15

    شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا ۔ مارچ 1983، آسٹریلیا

    16

    شہزادہ چارلس ۔ نومبر 2014، میکسیکو