Tag: شہزادہ ہیری

  • شہزادہ ہیری کی کس حرکت نے والد چارلس کو شدید چوٹ پہنچائی؟

    شہزادہ ہیری کی کس حرکت نے والد چارلس کو شدید چوٹ پہنچائی؟

    برطانوی شاہی خاندان کے چشم و چراغ شہزادہ ہیری اپنی خاندانی عرفیت تبدیل کرنے جارہے ہیں اور اس بات نے پرنس چارلس کو بہت زیادہ افسردہ کردیا ہے۔

    شاہی خاندان کے معاملات پر گہری نظر رکھنے والے تجربہ کار ماہر رچرڈ فٹز ویلیمز کا کہنا ہے کہ شہزادہ ہیری کی جانب سے اپنے خاندانی نام کو تبدیل کرنے کی تحقیقات نے ان کے والد پرنس چارلس کو "شدید چوٹ پہنچائی ہے”۔

    ڈیوک آف سسیکس کے حوالے سے انکشاف سامنے آیا ہے کہ وہ اپنی موجودہ شاہی عرفیت ‘مائونٹ بیٹن- ونڈسر’ جو تبدیل کرنے کے خواہشمند ہیں اور اپنی آنجہانی ماں شہزادی ڈیانا سے منسلک نام اپنانا چاہتے ہیں۔

    شاہی ماہر رچرڈ فٹز ویلیمز نے کہا کہ بادشاہ چارلس اپنے بیٹے کی طرف سے اپنے خاندان کا نام تبدیل کرنے کی کوششوں سے بہت زیادہ زخمی ہو جائیں گے۔

    شہزادہ ہیری برطانیہ میں مقدمہ ہار گئے

    کہا جاتا ہے کہ ہیری نے اپنے چچا، ارل چارلس اسپینسر کے ساتھ برطانیہ کے دورے کے دوران یہ خیال پیش کیا تھا، تاہم چچا نے انھیں خبردار کیا کہ اس طرح کے اقدام سے قانونی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    فٹز ویلیمز نے دی ایکسپریس سے گفتگو میں بتایا کہ "کسی کا خاندانی نام خاندان کے دیگر افراد کے لیے ایک اہم اور عوامی ربط ہوتا ہے۔

    شاہی خاندان کے دیگر افراد کی طرح ان کے والد اور بھائی شہزادہ ولیم نے بھی شاہی روایتی نام اپنائے ہیں ، تاہم شہزادہ ہیری کی جانب سے اسے چھوڑنے کی ہیری کی خواہش "دشمنی کا واضح اشارہ” سمجھی جائے گی۔

    https://urdu.arynews.tv/prince-harry-rupert-murdochs-uk-newspapers/

  • برطانوی نیوز گروپ نے شہزادہ ہیری سے معافی مانگ لی

    برطانوی نیوز گروپ نے شہزادہ ہیری سے معافی مانگ لی

    برطانوی نیوز گروپ نے شہزادہ ہیری کی جاسوسی اور ان کی نجی زندگی میں مداخلت پر معافی مانگ لی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی نیوز گروپ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیوک آف سسیکس کی نجی زندگی میں 1996 سے 2011 تک کی گئی سنگین مداخلت پر معافی چاہتے ہیں۔

    نیوز گروپ کے مطابق اپنے اخبار کی جانب سے شہزادہ ہیری کے فون کی جاسوسی سمیت ان کی نجی زندگی میں مداخلت پر معافی چاہتے ہیں۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ خبروں سے پرنس ہیری کے تعلقات، دوستی اور خاندان کو پہنچنے والے نقصان پر افسوس ہے، پرنس ہیری کو پہنچنے والے نقصان پر ہرجانے کی ادائیگی کے لیے بھی تیار ہیں۔

    واضح رہے کہ شہزادہ ہیری نے لندن کی عدالت میں مقامی اخبار پر مقدمہ کیا ہوا تھا۔ مقدمے میں شہزادہ ہیری ان کی والدہ لیڈی ڈیانا اور شاہی خاندان کے دیگر افراد کی ذاتی معلومات غلط طریقے سے حاصل کرنے اور بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کا الزام تھا۔

    اس سے قبل برطانیہ کے شہزادہ ہیری نے میگھن مارکل کے ساتھ اپنی طلاق سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی تھی۔

    نیویارک ٹائمز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں شہزاہ ہیری نے میگھن مارکل سے اپنی طلاق سے متعلق پھیلتی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان میں کوئی حقیقت نہیں۔

    برطانوی شہزادے سے ان افواہوں سے متعلق مزاحیہ انداز اختیار کرتے ہوئے میزبان کے سوال کا جواب دیا کہ بظاہر ہم نے 10 سے 12 بار گھر خریدا یا منتقل کیا ہے اور اتنی ہی بار طلاق بھی دی ہے اور ساتھ ہی وہ قہقہہ لگا کر ہنس دیے اور کہا کہ طلاق کی خبر کو بھی بس اسی طرح سمجھ لیجیے۔

    امریکی کوسٹ گارڈ کمانڈنٹ ایڈمرل لنڈا فیگن برطرف، وجہ سامنے آگئی

    واضح رہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے درمیان طلاق کی خبریں اس وقت پھیلیں جب دونوں کو تقریبات میں الگ، الگ شرکت کرتے دیکھا گیا تھا۔

  • شہزادہ ہیری برطانیہ میں مقدمہ ہار گئے

    شہزادہ ہیری برطانیہ میں مقدمہ ہار گئے

    لندن کی عدالت میں برطانوی شہزادہ ہیری کو برطانیہ میں سرکاری سیکیورٹی نہ دینے کے حکومتی فیصلے کے خلاف مقدمہ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ ہیری نے لندن کی عدالت میں حکومتی فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے حکومتی فیصلے کو قانونی قرار دیا ہے۔

    واضح رہے کہ شہزادہ ہیری کو برطانوی وزارت داخلہ نے فروری 2020 میں پولیس پروٹیکشن نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

    شہزادہ ہیری اپنی اہلیہ میگھن مرکل کے ساتھ شاہی ذمہ داریوں سے دست بردار ہو کر مارچ 2020 میں امریکہ منتقل ہوگئے تھے۔

    دوسری جانب سے امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ صدر بنا تو برطانوی شہزادہ ہیری کے ساتھ خصوصی برتاؤ نہیں رکھا جائے گا۔

    رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ نے برطانوی جوڑے پر بہت زیادہ مہربانی کی۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ برطانوی شہزادہ ہیری نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کو دھوکا دیا، اس بات کی شہزادہ ہیری کو معافی نہیں مل سکتی۔

    برطانوی شہزادہ ولیم کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

    سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا کا صدر منتخب ہوا تو شہزادہ ہیری کی کوئی مدد نہیں کروں گا، فیصلہ کرنا میرے اختیار میں ہوا تو ہیری اپنے ذمہ دار خود ہوں گے۔

  • میگھن مارکل کا شاہی خاندان سے رابطہ کرنے کا انکشاف

    میگھن مارکل کا شاہی خاندان سے رابطہ کرنے کا انکشاف

    شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کے درمیان دوبارہ تعلقات کا آغاز ہوا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے صلح کرنے کے لیے کیٹ مڈلٹن اور شہزادہ چارلس سے رابطہ کیا ہے۔

    یو ایس ویکلی رپورٹ کے مطابق ’میگھن مارکل اپنے شوہر ہیری کی حمایت کرتے ہوئے شاہی خاندان سے ملاقات کے لیے رابطہ کیا ہے جبکہ شہزادی کیٹ نے ان کی حمایت کی ہے‘۔

    رپورٹ میں ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ شہزادی کیٹ مڈلٹن صلح کرنے اور آگے بڑھنے کے لیے راضی ہیں، انہوں نے اتفاق کیا کہ زندگی بہت مختصر ہے اور وہ امید کرتی ہے کہ وہ اس دوری کو ختم کر دیں گی۔

    واضح رہے کہ شہزادہ ہیری نے اپنی اہلیہ میگھن مارکل اور بیٹے پرنس آرچی کے ساتھ 2020 میں شاہی خاندان کو واپس چھوڑ دیا تھا۔ دونوں نے 0بعد میں شاہی خاندان پر اپنے بیٹے کے خلاف نسل پرستی کا مظاہرہ کرنے کا الزام لگایا تھا۔

  • بیمار شاہی افراد کو نظر انداز کرکے جمیکا جانیوالے ہیری، میگھن پر سخت تنقید

    بیمار شاہی افراد کو نظر انداز کرکے جمیکا جانیوالے ہیری، میگھن پر سخت تنقید

    برطانوی شاہی خاندان کے افراد کی بیماری کے دوران جمیکا کا دورہ کرنے پر شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے.

    میگھن مرکل اور پرنس ہیری کو منگل کے روز کیریبین جزائر پہنچے تھے جہاں انھوں نے ’بوبی مارلے: ون لو‘ کے پریمیئر میں شرکت کی تھی۔ انھیں کنگسٹن، جمیکا میں کیمروں کے سامنے ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑے اور مسکراتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

    اس وقت جبکہ کنگ چارلس اور پرنسز آف ویلز دونوں ہی علاج کے سلسلے میں اسپتال میں موجود ہیں ایسے میں ان دنوں کے جمیکا کے دورے کو آرے ہاتھوں لیا جارہا ہے۔

    شہزادی کیٹ اس وقت لندن کے نجی اسپتال میں ہیں جہاں ان کے پیٹ کی سرجری ہوئی ہے اور وہ صحت یابی کی جانب گامزن ہیں،

    بادشاہ چارلس بھی کمر کے نچلے حصے کی پیچیدہ بیماری کا شکار ہیں جس کے سبب ان کے علاج کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

    اکثر حلقوں کا خیال ہے کہ میگھن اور ہیری کو اس وقت شاہی خاندان کے ساتھ ہونا چاہیے تھے تاہم واپس برطانیہ نہ جانے پر انھیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    رائل نیو نیٹ ورک نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’پرنس ہیری اور میگھن بیمار خاندان کے افراد سے ملاقات نہیں کر سکتے لیکن جمیکا میں فلم کے پریمیئر میں جاسکتے ہیں۔

  • شہزادہ ہیری کو گھر خالی کرنے کا کہہ دیا گیا

    شہزادہ ہیری کو گھر خالی کرنے کا کہہ دیا گیا

    لندن: شہزادہ ہیری کو فروگمور میں واقع شاہی گھر خالی کرنے کا کہہ دیا گیا۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل سے ونڈسر کاسل میں واقع گھر خالی کرنے کی درخواست کی گئی ہے، ان سے کہا گیا ہے کہ شاہی پراپرٹی فروگمور کاٹیج خالی کر دیں۔

    رپورٹس کے مطابق رواں سال مئی میں شہزادہ چارلس کی تاج پوشی کے بعد جوڑے کو فروگمور کاٹیج خالی کرنا ہوگا، کنگ چارلس ہیری کی انتہائی متنازع اور الزامات سے بھری کتاب سامنے آنے پر ناراض ہیں۔

    ہیری اور میگھن نے 2018 میں دس بیڈرومز کے اس کاٹیج کی 2.4 ملین پاؤنڈ کی لاگت سے تزئین و آرائش کی تھی۔

    فروگمور کاٹیج ملکہ الزبتھ نے اس جوڑے کو تحفے میں دیا تھا، اور گزشتہ سال جوڑے اپنی بیٹی کی پہلی سالگرہ کا دن اسی فروگمور کاٹیج میں گزارا تھا۔

    2020 میں یہ جوڑا شاہی خاندان کے ورکنگ ممبرز کے طور پر اپنا کردار چھوڑ کر کیلیفورنیا منتقل ہو گیا تھا۔

  • میگھن سے معافی مانگیں: شہزادہ ہیری کا شاہی خاندان سے مطالبہ

    میگھن سے معافی مانگیں: شہزادہ ہیری کا شاہی خاندان سے مطالبہ

    برطانوی شہزادے ہیری نے شاہی خاندان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کی اہلیہ میگھن مرکل سے معافی مانگیں، انہوں نے کہا کہ آپ کی حقیقت سامنے آگئی، لہٰذا آپ اپنا کیا درست کریں۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق شہزادہ ہیری نے برطانوی شاہی خاندان سے اپنی اہلیہ میگھن مرکل سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔

    شہزادہ ہیری کی کتاب اسپیئر میں کیے گئے انکشافات کی وجہ سے شہزادہ ہیری، ان کی اہلیہ میگھن مرکل اور برطانوی شاہی خاندان خبروں کی زینت بنا ہوا ہے۔

    اپنی کتاب کی اشاعت سے ایک روز قبل شہزادہ ہیری نے انٹرویو کے دوران شاہی خاندان سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ان کی اہلیہ میگھن مارکل سے معافی مانگیں۔

    شہزادہ ہیری نے انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ آپ جانتے ہیں آپ نے کیا کیا اور اب میں بھی جانتا ہوں کہ آپ نے یہ کیوں کیا؟ آپ کی حقیقت سامنے آگئی، لہٰذا آپ اپنا کیا درست کریں۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر ان کی شکایتوں پر پہلے غور کرلیا جاتا تو آج پیدا ہونے والی صورتحال سے بچا جاسکتا تھا۔

    اس سے قبل شہزادہ ہیری یہ الزام بھی عائد کر چکے ہیں کہ برطانوی میڈیا میگھن سے زیادہ کیٹ میڈلٹن کی حمایت میں لکھتا ہے۔

  • ’’سب کچھ بتا دیا تو خاندان مجھے کبھی معاف نہیں کرے گا‘‘

    لندن: برطانوی شہزادہ ہیری نے کہا ہے کہ ’’اگر میں نے سب کچھ بتا دیا تو خاندان مجھے کبھی معاف نہیں کرے گا۔‘‘

    برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ ہیری نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس ’دو کتابوں‘ کا مواد موجود تھا، لیکن اور انھوں نے اپنی یادداشتوں میں کچھ چیزیں شامل نہیں کیں، کیوں کہ ان کے والد اور بھائی انھیں کبھی معاف نہیں کریں گے۔

    انھوں نے ڈیلی ٹیلی گراف کو بتایا ’’کچھ چیزیں ایسی ہیں جن کے بارے میں میں نہیں چاہتا کہ دنیا کو اس کے بارے میں معلوم ہو۔‘‘ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’’میں اپنے خاندان کے افراد کی جانب سے میگھن سے معافی مانگنا ہوں۔‘‘

    واضح رہے پرنس ہیری کی کتاب ’اسپیئر‘ اسی ہفتے شائع ہوئی ہے اور برطانیہ میں اب تک کی سب سے تیزی سے فروخت ہونے والی نان فکشن کتاب بن گئی ہے۔

    شہزادہ ہیری نے اپنی اس کتاب سے بہت سارا نقصان دہ مواد نکالنے کا دعویٰ کیا ہے، انھوں نے انٹرویو میں کہا کہ ان کے پاس اس قدر مواد موجود ہے بالخصوص بھائی شہزادہ ولیم اور والد شاہ چارلس سے متعلق کہ وہ ایک اور کتاب لکھ سکتے ہیں۔

    برطانوی شہزادے ہیری کا شاہی خاندان پر سنگین الزام

    شہزادہ ہیری نے بتایا کہ ان کی کتاب ’اسپیئر‘ کا پہلا مسودہ 800 صفحات پر مشتمل تھا جو بہت سارا مواد نکال کر 400 صفحات رہ گیا۔ انھوں نے بتایا کہ شہزادہ ولیم اور ان کے درمیان کچھ ایسے واقعات پیش آئے اور کچھ حد تک والد کے ساتھ بھی لیکن وہ ان کے بارے میں دنیا کو نہیں بتانا چاہتے۔

    کتاب میں شہزادہ ہیری نے والد شاہ چارلس سوئم کو ’جذباتی طور پر مفلوج‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ بچپن میں ’دھونس اور دباؤ‘ کا نشانہ بنتے رہے ہیں۔ تاہم انھوں نے شاہ چارلس کی تعریف بھی کی اور کہا کہ وہ پیار کرنے والے والد ہیں جنھیں شیو کے بعد چہرے پر فرانسیسی لوشن لگانا پسند ہے۔

    واضح رہے کہ کینسنگٹن پیلس اور بکنگھم پیلس دونوں نے کہا ہے کہ وہ اس کتاب کے مندرجات پر تبصرہ نہیں کریں گے۔

  • افغانستان میں ڈیوٹی کے دوران 25 افراد کو ہلاک کیا، شہزادہ ہیری کا انکشاف

    افغانستان میں ڈیوٹی کے دوران 25 افراد کو ہلاک کیا، شہزادہ ہیری کا انکشاف

    برطانوی شہزادے ہیری نے 10جنوری کو شائع ہونے والی سوانح عمری میں افغانستان میں دوران ڈیوٹی کی گئی ہلاکتوں کا انکشاف کیا ہے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادی ہیری نے انکشاف کیا کہ انہوں نے افغانستان میں ڈیوٹی کے دوران 6 فضائی مشن کیے، اسی ڈیوٹی کے دوران 25 افراد کو ہلاک کیا۔

    ہیری نے اپنی کتاب میں اس ہلاکت کے بارے میں لکھا کہ ڈیوٹی کے دوران کی گئی ہلاکتوں پر فخر ہے نہ ہی شرمندہ ، جنگی حالت میں مارے جانے والوں کو شطرنج کے مہرے سمجھ کر بساط سے ہٹایا۔

    خیال رہے کہ شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب میں شہزادہ ولیم پر تشدد کے الزامات بھی لگائے ہیں، شہزادہ ہیری نے الزام لگایا ہے کہ شہزادہ ولیم نے 2019 میں گھر میں مجھے مکا مارا اور گھسیٹا۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ ہیری کی سوانح عمری ’اسپیئر‘ 10 جنوری کو شائع ہوگی۔

  • شہزادہ ہیری کے اپنے بڑے بھائی ولیم پر سنگین الزامات

    برطانوی شہزادہ ہیری نے اپنے بڑے بھائی ولیم کے حوالے سے انکشاف کیا ہے۔

     غیرملکی میڈیا کے مطابق ہیری نے اپنی کتاب میں لکھا کہ  ان کی اہلیہ میگھن مارکل سے متعلق ہونے والی گفتگو کے دوران ولیم سے جھگڑا ہوا، اس دوران بڑے بھائی شہزادہ ولیم نے میراگریبان پکڑا اور مار پیٹ کی۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب میں واقعے کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ شہزادہ ولیم نے میگھن مارکل سے متعلق ہونے والی بحث کے دوران مجھ پر حملہ کیا۔

    شہزادہ ہیری کی کتاب کے اقتباسات کے مطابق شہزاد ہ ولیم نے میگھن کو مشکل اور بدتمیز کہا، جھگڑا اس وقت بڑھ گیا جب ولیم نے میرا گریبان پکڑا اور میں زمین پر گرگیا میری پیٹھ زمین پر جالگی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیری نے کہا کہ یہ سب اتنی جلدی ہوا مجھے کچھ بھی پتا نہیں چلا، میں بے ہوش ہونے لگا تھا، پھر میں نے ولیم کو جانے کا کہا۔

    شہزادہ ہیری نے  اپنی کتاب میں یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ اس جھگڑے کی چوٹ کے نشان ان کی کمر پر آئے۔

    واضح رہے کہ اپنی کتاب میں شہزادہ ہیری نے اس حوالے سے تفصیلات لکھی ہیں جو 10 جنوری کو شائع ہوگی۔