Tag: شہزاد اکبر

  • 2019 میں برطانیہ کے ساتھ ملزمان کی حوالگی کا معاہدہ طے ہو جا ئے گا: بیرسٹر شہزاد اکبر

    2019 میں برطانیہ کے ساتھ ملزمان کی حوالگی کا معاہدہ طے ہو جا ئے گا: بیرسٹر شہزاد اکبر

    لاہور: وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ 2019 میں کام اسی طرح جاری رکھیں گے جتنا 3 ماہ میں کیا ہے، کوشش ہوگی نئے سال میں احتساب کا عمل مضبوط ہو۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ 2019 کے شروع میں برطانیہ کے ساتھ ملزمان کی حوالگی کا معاہدہ طے ہو جا ئے گا۔

    [bs-quote quote=”اسحاق ڈار کے معاملے پر برطانوی حکومت سے رابطے میں ہیں، برطانوی حکومت کو کیس سے متعلق 26 سوالوں کا جواب بھجوا دیا ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”بیرسٹر شہزاد اکبر”][/bs-quote]

    بیرسٹر شہزاد نے جے آئی ٹی رپورٹ پر بیان دینے کے حوالے سے کہا کہ یہ رپورٹ بتائی تو جا سکتی ہے مگر اس پر بیان نہیں دے سکتے۔

    انھوں نے کہا ’میرے نام کے ساتھ احتساب منسوب کرنے پر اپوزیشن کا شکر گزار ہوں، ملک میں کھلے عام منی لانڈرنگ ہوتی رہی ہے، ایسے لوگوں کو سامنے لانا ہوگا جو کیسز کو شواہد کی بنیاد پر مضبوط بنائیں۔‘

    وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی کا کہنا تھا ’اسحاق ڈار کے معاملے پر برطانوی حکومت سے رابطے میں ہیں، برطانوی حکومت کو کیس سے متعلق 26 سوالوں کا جواب بھجوا دیا ہے، ماضی میں سوئس حکومت کے ساتھ آٹومیشن انفارمیشن پر کام نہیں کیا گیا، اب اس پر کام کرنا ہے تاکہ 2019 کے آخر تک معاملہ طے ہو سکے۔‘

    انھوں نے مزید بتایا کہ سوئس حکومت کو لکھا ہے کہ پاکستانی شہریوں کی تفصیلات ہم سے شیئر کی جائیں، امید ہے 2019 میں تفصیلات آنے سے سامنے آئے گا کہ کس کی کتنی جائیداد ہے وہاں۔


    یہ بھی پڑھیں:  آصف زرداری کے خلاف پوری چارج شیٹ آگئی ہے، شہزاد اکبر


    بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ جن لوگوں کے اثاثوں کا پتا چل رہا ہے، انھیں نوٹس بھجوایا جا رہا ہے، ان کے اکاؤنٹس بھی منجمد کیے جا رہے ہیں، ماضی میں منی لانڈرنگ کے انسداد کے لیے کوئی بھی اقدامات نہیں کیے گئے، ایف اے ٹی ایف چاہتا ہے کہ منی لانڈرنگ روکنے کے لیے قوانین ہونے چاہئیں۔

    انھوں نے کہا ’ملک میں فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، حکومت کی کوشش ہے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ خود مختار ہو، نئے سال میں اسے فعال کرنا حکومت کا ٹارگٹ ہے۔‘

    شہزاد اکبر نے کہا کہ 2019 میں کیسز مکمل ہوں گے تو اس کے نتیجے میں گرفتاریاں بھی ہو سکتی ہیں، نیب کسی کو گرفتارکرتی ہے تو 24 گھنٹے میں عدالت کے سامنے پیش کر دیتی ہے۔

  • آصف زرداری کے خلاف پوری چارج شیٹ آگئی ہے، شہزاد اکبر

    آصف زرداری کے خلاف پوری چارج شیٹ آگئی ہے، شہزاد اکبر

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے خلاف پوری چارج شیٹ آگئی ہے، جے آئی ٹی تمام حقیقت سامنے لے آئی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، شہزاد اکبر نے کہا کہ جے آئی ٹی حکومت نے نہیں سپریم کورٹ نے بنائی ہے، جے آئی ٹی اس لیے بنائی گئی تاکہ معاملے کی تہہ تک پہنچا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ پاناما کی جے آئی ٹی بھی پی ٹی آئی پٹیشن پر سپریم کورٹ نے بنائی تھی، اپوزیشن جے آئی ٹی بنانا چاہتی ہے تو جائیں عدالت اور پٹیشن دائر کریں۔

    ایک سوال کے جواب میں شہزاد اکبر نے کہا کہ علیمہ خان نے سرکاری عہدہ کبھی نہیں رکھا۔

    شہزاد اکبر نے کہا کہ جعلی اکاؤنٹس پر جے آئی ٹی سپریم کورٹ پر حکم پر بنائی گئی ہے، میں نے کل جو باتیں کیں وہ سب جے آئی ٹی میں لکھا ہے، میں جے آئی ٹی سے نہیں ملا، کئی بار تردید کرچکا ہوں۔

    یہ پڑھیں: جے آئی ٹی نے زرداری سسٹم کو بے نقاب کر دیا ہے: شہزاد اکبر

    واضح رہے کہ گزشتہ روز شہزاد اکبر نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ جے آئی ٹی نے زرداری سسٹم کو بے نقاب کردیا ہے، منی لانڈرنگ سمجھنے کے لیے صدیوں تک آصف زرداری کی داستان کا ذکر رہے گا۔

    شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ پیسے ایک سے دوسرے اور پھر تیسرے اکاؤنٹ میں ڈالے جاتے رہے، منی لانڈرنگ کیس دیکھا جائے تو اس کے سامنے نواز شریف کو بے چارہ سمجھتا ہوں، غیر ملکی سرمایہ کاری کے نام پر بینک اکاؤنٹس کے بجائے بینک ہی بنا لیا گیا۔

  • نوازشریف نے سرکاری خزانے سے ذاتی غیرملکی دوروں پر شاہ خرچیاں کیں، شہزاد اکبر

    نوازشریف نے سرکاری خزانے سے ذاتی غیرملکی دوروں پر شاہ خرچیاں کیں، شہزاد اکبر

    اسلام آباد : مشیر احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ نوازشریف نے بطور وزیراعظم 25غیر ملکی ذاتی دورے کیے، سوئٹزر لینڈ سے اہم معلومات4سے6ہفتےمیں مل جائیں گی۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، ان کے ہمراہ معاون خصوصی افتخار درانی بھی موجود تھے، شہزاد اکبر نے بتایا کہ سوئٹزر لینڈ نے پاکستان کے ساتھ معاہدے کی توثیق کردی ہے، معاہدے کے تحت ہمیں اہم معلومات4 سے6ہفتےمیں مل جائیں گی۔

    سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے سرکاری خرچ پر ذاتی طور پر غیر ملکی دوروں سے متعلق بتایا کہ نوازشریف نے عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے ذاتی دوروں پر سرکاری خزانے سے شاہ خرچیاں کیں، طیاروں کے غیرضروری استعمال کا کیس نیب کو بھیج دیا گیا ہے۔

    نواز شریف نے بطور وزیراعظم 25غیرملکی ذاتی دورے کیے، پہلا ذاتی دورہ یکم اگست2013میں جدہ کا کیا، نواز شریف کے ذاتی دوروں پر25کروڑ روپے کےاخراجات ہوئے ہیں، کیس نیب کو بھیج دیا گیا ہے، چاہتے ہیں کہ نواز شریف یہ بل اپنی جیب سے ادا کریں۔

    سرکاری دورے پر سرکاری کام پر جاتے ہیں تو تحقیقات ہونی چاہیے اور جب پرائیویٹ دورے پر جاتے ہیں تو تفصیل دینی چاہیے، پچھلے ادوار میں کتنے پیسے خرچ کیے وہ بھی دیکھنے ہیں۔

    وزیراعظم کا سو روزہ پلان: انسداد غربت ادارے کے قیام کا فیصلہ

    اس موقع پر افتخاردرانی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے100روزہ پلان کے تحت انسداد غربت ادارے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ ادارہ وفاق اورصوبوں کی سطح پر رابطے کرے گا اور پالیسیاں بنائے گا، انہوں نے بتایا کہ انسداد غربت ادارے کا سربراہ ڈاکٹر اشفاق حسن کو لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • شہباز شریف اور مریم نواز نے وزیر اعظم کا جہاز غیر قانونی طور پر استعمال کیا: شہزاد اکبر

    شہباز شریف اور مریم نواز نے وزیر اعظم کا جہاز غیر قانونی طور پر استعمال کیا: شہزاد اکبر

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور مریم نواز نے وزیر اعظم کے جہاز کو غیر قانونی طور پر استعمال کیا۔ ہوائی سفر پر 340 ملین روپے خرچ کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر اور معاون خصوصی افتخار درانی نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی۔ معاون خصوصی افتخار درانی کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے 60 کروڑ روپے ہوائی سفر پر خرچ کیے، کیس نیب کو بھجوایا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا۔ رائے ونڈ کی سیکیورٹی پر 60 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔

    افتخار درانی نے کہا کہ ایسے انکشافات کے بعد سوچنا چاہیئے ہم نے کس کو منتخب کیا تھا، جتنے بھی کیسز ہیں اس پر ہم اسٹینڈ لیں گے۔

    وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ ہوائی سفر پر 340 ملین روپے غیر قانونی طور پر خرچ کیے گئے، شہباز شریف نے وزیر اعظم کے جہاز کو غیر قانونی طور پر استعمال کیا۔ مریم نواز نے بھی جہاز استعمال کیا، نیب سے تحقیقات کروائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ گفٹس اینڈ انٹرٹینمنٹ کی مد میں کافی پیسہ خرچ کیا گیا، 5 سال میں تحائف پر خرچ کی گئی رقم کی تفصیلات حاصل کرلیں۔ نیب سے 4 کیسز کی تحقیقات کروائیں گے، نیب تحقیقات کے بعد ریفرنس دائر کرے گا۔

    شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی بطور وزیر اعظم ذمے داری تھی کہ اثاثوں کے بارے میں بتاتے، شریف فیملی کی سینٹرل لندن میں جائیداد کا معاملہ دیکھ رہے ہیں۔ برطانوی اخبار نے جس جائیداد کا ذکر کیا شریف فیملی نے اسے چھپایا۔

    انہوں نے کہا کہ ماضی میں جو دستاویزات حکومت کے پاس آئیں فائلز کی نظر کردی گئیں، فلیٹ مرحومہ بیگم کلثوم نواز کے نام پر تھا، انکم ٹیکس سب پر لازم ہے۔ انکم ٹیکس آرڈیننس کے مطابق لیٹر جاری کر دیئے گئے ہیں، ٹیکس کے تعلق کی فائل ایف بی آر کے حوالے کردی گئی ہے۔

    شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ فریش کیسز پر جو ڈیٹا ملا اسے ریسیو کر لیا گیا،ڈ یٹا ملنے میں مشکلات کا سامنا ہے ڈیٹا جیسے ہی ملے گا شیئر کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ جہاز وزیر اعظم کے لیے ہوتا ہے جب کوئی اور استعمال کرے گا جواب دے گا، ہمارے دور میں استعمال ہوا تو ہم احتساب کے لیے خود کو پیش کریں گے۔

  • اسحاق ڈار کو واپس لانے کے معاملے پر کام کر رہے ہیں: شہزاد اکبر

    اسحاق ڈار کو واپس لانے کے معاملے پر کام کر رہے ہیں: شہزاد اکبر

    لندن: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کی واپسی کے معاملے پر کام ہو رہا ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. شہزاد اکبر نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت ہے کہ اسحاق ڈار کو واپس لایا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ غیرقانونی طریقے سے بنائی گئی جائیدادوں کی تحقیقات ہوگی، پاکستانیوں کی لوٹی ہوئی دولت واپس لے جانے کے لیے برطانیہ مکمل تعاون کرے گا.

    وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے مزید کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ بھی جلد ممکن ہوگا، اس ضمن میں کام کر رہے ہیں.

    انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے دورہ چین کے بعد معاہدے کی حتمی منظوری ہوگی، برطانیہ اور دبئی سے جائیدادوں کی تفصیلات مل رہی ہیں. ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جائے گی.

    مزید پڑھیں: ملزم اسحاق ڈارہیں، میری ملکیت والا گھر ضبط نہیں کیا جاسکتا ،اہلیہ اسحاق ڈار

    مزید پڑھیں: اسحاق ڈار برطانیہ میں پناہ لینے کیلئے سیاسی آڑ نہیں لے سکتے، شہزاد اکبر

    واضح رہے کہ نیب نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کررکھا ہے جس میں انہیں مفرور قرار دیا جا چکا ہے۔

    یاد رہے کہ  گذشتہ دونوں شہزاد اکبر نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اسحاق ڈار برطانیہ میں سیاسی پناہ لینے کیلئے سیاسی آڑ نہیں لے سکتے ۔

  • اسحاق ڈار برطانیہ میں پناہ لینے کیلئے سیاسی آڑ نہیں لے سکتے، شہزاد اکبر

    اسحاق ڈار برطانیہ میں پناہ لینے کیلئے سیاسی آڑ نہیں لے سکتے، شہزاد اکبر

    اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار برطانیہ میں سیاسی پناہ لینے کیلئے سیاسی آڑ نہیں لے سکتے، فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ درخواست سے ثابت ہوگیا کہ وہ چور ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے حوالے سے برطانیہ میں سیاسی پناہ لینے سے متعلق درخواست پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے اپنے درعمل کا اظہار کیا ہے.

    شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کی اس قسم کی خبر سے مجھے کوئی حیرت نہیں ہورہی، تاہم ابھی تک ان کی سیاسی پناہ سے متعلق درخواست کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے.

    تفصیلات جاننے کی کوشش کرہاہوں، اسحاق ڈار کی سیاسی پناہ سے متعلق خبر میڈیا کے ذریعے مجھ تک پہنچی، انہوں نے بتایا کہ ایک ہفتے کیلئے برطانیہ جارہا ہوں، حکومت پاکستان اسحاق ڈار کی برطانیہ بدری کی درخواست پہلے ہی دے چکی ہے لہٰذا اسحاق ڈار پناہ کی درخواست کیلئے سیاسی آڑ نہیں لے سکتے۔

    سیاسی پناہ کی درخواست ثابت کرتی ہے کہ اسحاق ڈار چور ہیں، فواد چوہدری 

    اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کی سیاسی پناہ کی درخواست ثابت کرتی ہے کہ وہ چور ہیں، ان کے ہاتھ صاف ہوتے تو ملک سے کبھی فرار نہ ہوتے۔

    اسحاق ڈار عدالتوں میں اپنے کیخلاف مقدمات کاسامنا کریں، قانونی عمل سے بھاگنے کا مطلب جرم قبول کرنا ہوتا ہے، عوام چاہتے ہیں کہ ملکی دولت لوٹنے والوں کیخلاف عالمی برادری ساتھ دے۔

    مزید پڑھیں : اشتہاری ملزم اسحاق ڈار نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست دے دی

    واضح رہے کہ سابق وزیر خزانہ اور آمدنی سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں عدالت سے مفرور اسحاق ڈار نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کے حصول کیلئے درخواست دی ہے، سابق وزیر خزانہ نے ہوم آفس میں اپنے میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی دکھائے۔

  • اسحاق ڈار کی واپسی کے لئے باضابطہ درخواست برطانیہ کے پاس ہے: مشیر برائے احتساب

    اسحاق ڈار کی واپسی کے لئے باضابطہ درخواست برطانیہ کے پاس ہے: مشیر برائے احتساب

    اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیربرائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ پاناما میں شامل دیگر پاکستانیوں کےخلاف کارروائی کے لئے برطانیہ سے معاہدہ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق مشیربرائے احتساب نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ جلد برطانیہ سے اس ضمن میں معلومات کا تبادلہ کیا جائے گا۔

    انھوں نے کہا کہ ایک منظم گروپ جعلی اکاؤنٹس کو استعمال کررہا ہے، کالا دھن لانچز، منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک منتقل کیا جاتا ہے، اس پر سدباب ضروری ہے۔

    شہزاد اکبر نے کہا کہ اسحاق ڈار کی واپسی کے لئے باضابطہ درخواست برطانیہ کے پاس ہے، دورہ برطانیہ میں اس پر بات ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ جہاں بھی رقم کی غیرقانونی منتقلی کا سراغ ملا، وہاں جائیں گے، فالودہ اور رکشے والے کے اکاؤنٹس سے ٹرانزیکشن ہوئی، منظم گروپ جعلی اکاؤنٹس استعمال کررہاہے۔


    مزید پڑھیں: یواے ای اور برطانیہ سے 10 ہزارپراپرٹیز کی تفصیلات مل گئی ہیں، شہزاد اکبر


    مشیر برائے احتساب نے کہا کہ جولوٹی دولت واپس کرنا چاہے، اس سے تو بارگین کو تیار ہیں۔ دیگر پاکستانیوں کے خلاف کارروائی کے لئے برطانیہ سے معاہدہ ہوگیا ہے۔

    انھوں نے ماضی کی حکومت کی وجہ سے معاشی دباؤ بڑھا اور قرضہ کا بوجھ بڑھتا گیا۔

  • لندن میں گرفتار شخص فرار ہوکر برطانیہ گیا اور پیسہ کاروبار پر لگایا، شہزاد اکبر

    لندن میں گرفتار شخص فرار ہوکر برطانیہ گیا اور پیسہ کاروبار پر لگایا، شہزاد اکبر

    اسلام آباد: معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ لندن میں گرفتار شخص نے پیسہ برطانیہ میں کاروبار پر لگایا، گرفتار شخص نے برطانوی قانون توڑا اور منڈی لانڈرنگ کی، اس کے اثاثے ضبط ہوئے تو کلیم فائل کریں گے، ہماری طرف سے ملزم کی برطانیہ بدری کی درخواست دائر ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، شہزاد اکبر نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے تانے بانے دہشت گردی کی فنانسنگ سے ملتے ہیں، کسی مشیر نے خود پر ریفرنس کے بعد استعفیٰ دیا، آج تک کسی دور میں نہیں ہوا۔

    لندن میں گرفتار شخص کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ قانونی طریقے سے تفتیش مکمل ہونے تک گرفتار شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی جاتی، آج کی کارروائی حکومت پاکستان اور برطانیہ میں معاہدے کی توثیق ہے، برطانیہ کو 8 ملین پاؤنڈ تک کی پراپرٹی سے متعلق ثبوت فراہم کیے گئے تھے۔

    مزید پڑھیں: برطانیہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں پاکستانی سیاسی شخصیت کی گرفتاری و رہائی

    شہزاد اکبر نے کہا کہ موجودہ حکومت پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہے، وائٹ کالر کرائم کو ڈیل کرنے کے لیے تفتیش جدید طریقے سے اپنانا ہوں گے، کرپشن کے خلاف ہماری صلاحیتوں میں اضافہ بھی ضروری ہے۔

    معاون خصوصی احتساب کے مطابق پشاور میں حوالہ ہنڈی پر کارروائی میں 50 سے زائد لوگ گرفتار ہوئے، گرفتار ملزمان سے 28 ملین غیرملکی کرنسی برآمد ہوئی۔ ایف آئی اے، اینٹی کرپشن حکام پشاور میں کارروائی کررہے ہیں، حوالہ ہنڈی پر قائم اٹارنی جنرل کی سربراہی میں کمیٹی جلد ڈرافٹ لائے گی، حوالہ ہنڈی کرنے والے کیش ساتھ نہیں رکھتے موبائل کے ذریعے کام کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ موثر تفتیش عدالت میں پیش کریں گے تو نظر آئے گا کام ہوا ہے، کابینہ نے احتساب یونٹ بنایا ہے مگر ابھی ہمیں بجٹ نہیں دیا گیا، احتساب کا یونٹ حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ کام کررہا ہے، احتساب یونٹ کے کچھ لوگوں نے ہمیں ابھی جوائن کرنا ہے۔