Tag: شہناز گل

  • شہناز گل اچانک اسپتال میں داخل، بھائی نے پوسٹ میں کیا وجہ بتائی؟

    شہناز گل اچانک اسپتال میں داخل، بھائی نے پوسٹ میں کیا وجہ بتائی؟

    بھارتی پنجاب اور بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شہناز گل کو اچانک اسپتال میں ہونا پڑا، بھائی نے پوسٹ شیئر کرکے اطلاع دی۔

    ‘پنجاب کی کترینہ کیف’ کے نام سے مشہور شہناز گل طبعیت ناساز ہونے کی وجہ سے اسپتال میںزیر میں زیرعلاج ہیں، اداکارہ کے بھائی شہباز نے سوشل میڈیا پر اسپتال سے شہناز گل کی تصویر بھی پوسٹ کی ہے اور ان کی جلد صحت یابی کی مداحوں سے دعا کرنے کی اپیل کی ہے۔

    شہناز گل اور ان کے بھائی شہباز اکثر اپنے مداحوں کے لیے مضحکہ خیز پوسٹس شیئر کرتے رہتے ہیں۔ کچھ دن پہلے انھوں نے بھائی اور بہن کے درمیان لڑائی کے بارے میں ایک مزاحیہ پوسٹ شیئر کی تھی۔

    اس ویڈیو میں شہناز اپنے بھائی کا میک اپ کرتی نظر آئیں، اس دوران شہناز نے اپنے بھائی کو طنزیہ انداز میں تھپڑ مار دیا تھا۔

    یہ ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے چند گھنٹے بعد شہباز نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی بہن کی ایک تصویر پوسٹ کی جو کہ 4 اگست کو پوسٹ کی گئی اور کیپشن میں لکھا ‘جلد ٹھیک ہو جاؤ’۔

    شہناز ان تصاویر م یں اسپتال کے لباس میں بستر پر لیٹی ہیں، تاہم شہناز گل کو اسپتال میں کیوں داخل کیا گیا ہے اور کتنے دنوں سے وہاں موجود ہیں اس بارے میں کچھ نہیں کہا گیا۔

    تصاویر دیکھ کر مداح ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کر رہے ہیں، ایک مداح نے ایکس ہینڈل پر شہناز کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ‘میں نے سوچا کہ آپ ٹھیک ہیں، مجھے آپ کو اسپتال کے بستر پر دیکھ کر اچھا نہیں لگتا۔ جلد ٹھیک ہو جاؤ اور جلد صحت یاب ہو جاؤ۔’

    ایک مداح نے لکھا، ‘شہناز گل کی طبیعت ٹھیک نہیں، وہ اسپتال میں ہیں، براہ کرم سب اس کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں’۔

  • ’پنجاب دی کترینہ‘ کی توبہ توبہ گانے پر رقص کرنیکی ویڈیو وائرل

    ’پنجاب دی کترینہ‘ کی توبہ توبہ گانے پر رقص کرنیکی ویڈیو وائرل

    بالی ووڈ کی معروف پنجابی اداکارہ شہناز گل نے گانے ’توبہ توبہ‘ پر رقص کیا تو صارفین نے انھیں ’پنجاب دی کترینہ‘ قرار دیدیا۔

    بگ باس 13 سے شہرت حاصل کرنے والی بھارتی پنجاب کی اداکارہ شہناز گل نہ صرف خوبصورت آواز کی مالک ہیں اور کئی گانے گاچکی ہیں بلکہ رقص کرنے میں بھی مہارت رکھتی ہیں، جس کا مظاہرہ انھوں نے وکی کوشل کی فلم کے مشہور گانے ’توبہ توبہ‘ پر کیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    اس ہفتے کے شروع میں ہندوؤں کے تہوار کرشنا جنم اشتمی کے موقع پر، شہناز نے ممبئی کے گھاٹ کوپر میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کی تھی۔

    اس تقریب میں موجود کئی ستاروں کی کئی ڈانس ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل ہوچکی ہیں جسے مداح کافی پسند کررہے ہیں جبکہ شہناز کے توبہ توبہ پر ڈانس کو بھی کافی صارفین نے دیکھا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہناز گل سرخ سوٹ میں کافی خوبصورت لگ رہیں ہیں جبکہ انھوں نے اپنے بال پیچھے کی جانب باندھ رکھے ہیں اور وہ بغیر میک اپ کے نظرآرہی ہیں۔

    تاہم ان کے قدرتی حسن سے قطع نظر ان کے ڈانس مووز نے سوشل میڈیا پر طوفان برپاکردیا اور مداحوں نے انھیں توبہ توبہ پر ڈانس کرنے پر کترینہ سے تشبیح دے ڈالی۔

    کچھ مداحوں کو یہ رقص دیکھ کر شہناز کا پرانا ٹیٹو یاد آگیا، شہناز نے کئی سال پہلے اپنی کمر پر کرن کے چہرے کا ٹیٹو بنوایا تھا۔

  • شہناز گل کی گانا گنگنانے کی ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم

    شہناز گل کی گانا گنگنانے کی ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و گلوکارہ شہناز گل نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی ہے، جس میں وہ گانا گنگنارہی ہیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و گلوکارہ شہناز گل نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ایک گانا گنگنا رہی ہیں۔ جس پر ان کے مداح تعریفی کمنٹس کررہے ہیں.

    معروف اداکارہ و گلوکارہ شہناز گل کا اپنی ویڈیو کے کیپشن میں کہنا تھا ”یہ صرف تفریح کے لئے ہے۔۔ سنجیدگی سے نہ لیں۔۔انجوائے کریں۔

    واضح رہے کہ چند ماہ قبل اداکارہ شہناز گل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی، جس میں انہیں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اذان کے احترام میں خاموش ہوگئی تھیں، ان کی اس ویڈیو کو ان کے چاہنے والوں کی جانب سے خوب پذیرائی ملی تھی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بگ باس 13 سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ و گلوکارہ شہناز گل حال ہی میں منعقدہ ایک ایوارڈ شو میں اسٹیج پر گانا گاتے ہوئے اذان کے احترام میں خاموش ہوگئی تھیں۔

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ پنجابی گانا گنگنا رہی ہیں کہ اذان کی آواز آتی ہے تو وہ سر جھکا کر خاموش ہوجاتی ہیں۔

    شہناز گل کے اس احسن اقدام پر اسٹیج پر موجود دیگر شوبز شخصیات بھی خاموشی سے کھڑے رہے۔

    اداکارہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور مداحوں کی جانب سے ان کے عمل کو سراہا گیا اور ساتھ ہی تعریفی کمنٹس بھی کئے گئے۔

  • ’شہناز گل کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا‘

    ’شہناز گل کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا‘

    بالی وڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ شہناز گل کو اپنی نئی فلم کی ریلیز کے کچھ دن بعد ہی اسپتال میں داخل ہونا پڑگیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق شہناز گل کی نئی فلم ‘تھینک یو فار کمنگ’ 6 اکتوبر کو ریلیز کی گئی ہے، فلم میں شہناز گل سمیت بھومی پاڈنیکر، انیل کپور، سوشل میڈیا انفلوئنسرز کوشا کپیلا اور شبانی بیدی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شہناز گل کی لائیو کی جانے والی ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ فوڈ پوائزننگ ہوگئی تھی لیکن اب وہ پہلے سے بہتر ہیں۔

    شہناز گل کا مزید کہنا تھا کہ ‘سب کا وقت آتا ہے اور چلا جاتا ہے، میرے ساتھ بھی یہی ہوا، میرا وقت پھر آئے گا، میں نے سینڈویچ کھالیا تھا جس کے باعث میں فوڈ انفیکشن کا شکار ہوگئی’۔

    بھارتی اداکارہ نے اپنے چاہنے والوں کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ باہر کا کھانا کھانے سے گریز کریں اور بہت دیکھ بھال کر چیزیں کھائیں کیونکہ موسم کی وجہ سے فوڈ پوائزننگ ہوسکتی ہے۔

  • شہناز گل کو نظر انداز کرنے پر صارفین نے جھانوی کپور کو ٹرول کردیا

    شہناز گل کو نظر انداز کرنے پر صارفین نے جھانوی کپور کو ٹرول کردیا

    ایک تقریب میں بالی وڈ کی اداکارہ شہناز گل کو نظر انداز کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اداکرہ جھانوی کپور ٹرول ہو گئیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکرہ جھانوی کپور، پوجا ہیگڑے اور شہناز گل حال ہی میں ایک تقریب میں ساتھ بیٹھی تھیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے۔

    تقریب میں موجود بیٹھی تینوں اداکارائیں اپنے گلیمرس لک میں خوبصورت لگ رہی تھیں تاہم ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جھانوی کپور اور پوجا ہیگڑے کے درمیان شہناز گل موجود ہے لیکن جھانوی کپور شہناز گل کو اگنور کرتے ہوئے پوچا کے ساتھ بات کررہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by UrvashiDinesh (@sidnaazmyfamily)

    ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کچھ صارفین نے کہا کہ جھانوی شہناز کو نظر انداز کر رہی ہیں، ایک صارف نے تبصرہ کیا، ‘جھانوی شہناز کو کیوں نظر انداز کر رہی ہیں۔

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ‘گفتگو کے دوران جھانوی نے شہناز گل کو نظر انداز کیا اور شہناز گل نے اس پیاری پوجا کو نظر انداز کردیا’۔

  • ’خوابوں کو پورا کرنے کیلیے گھر سے بھاگ گئی تھی‘

    ’خوابوں کو پورا کرنے کیلیے گھر سے بھاگ گئی تھی‘

    ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف گلوکارہ و اداکارہ شہناز گل نے رئیلٹی شو میں انکشاف کیا کہ وہ گھر سے بھاگ گئی تھیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ و گلوکارہ شہناز گل نے سنگنگ رئیلٹی شو کے پرومو میں شرکت کی اور شو میں حصہ لینے کے لیے موجود نوجوان گلوکاروں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے انہوں نے اپنی نجی زندگی سے متعلق بھی انکشافات کیے۔

    اداکارہ نے کہا کہ ’آپ لوگ خوش قسمت ہیں کہ والدین آپ کو یہاں سپورٹ کررہے ہیں اور وہ آپ کے درمیان یہاں موجود ہیں لیکن مجھے اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے والدین کی سپورٹ حاصل نہیں تھی۔‘

    شہناز گل نے انکشاف کیا کہ ’مجھے زندگی میں اپنے سپنوں کو پورا کرنا تھا لیکن اہلخانہ کی جانب سے اجازت نہیں تھی لہٰذا میں گھر سے بھاگ گئی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ ’بھارت میں کم خاندان ایسے ہوں گے جو ورکنگ وومن کو پسند کرتے ہیں یا انہیں سپورٹ کرتے ہیں۔

    شہناز گل نے یہ بھی بتایا کہ وہ والدہ کو اپنے ساتھ پہلے غیرملکی دورے پر دبئی لے کر گئیں کیونکہ انہیں والدین کے لیے کچھ کرنا ہمیشہ اچھا لگتا ہے۔

    واضح رہے کہ شہناز گل، سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں فلم آئندہ سال بڑے پردے کی زینت بنے گی، فرہاد سمجی کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی فلم کی دیگر کاسٹ میں پوجا ہیگڑے، پلک تیواری، ونکتیش دگوبتی ودیگر شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ شہناز گل نے متنازع شو بگ باس 13 میں شرکت کی تھی اور ان کی اداکار سدھارتھ شکلا کے ساتھ افیئر کی خبریں بھارتی میڈیا پر شائع ہوئی تھیں، سدھارتھ شکلا گزشتہ سال دل کے دورہ پڑنے سے چل بسے تھے، اداکارہ نے ان کے انتقال پر تعزیت کی تھی۔

  • بھارتی اداکارہ کا ’پسوڑی‘ پر رقص، ویڈیو وائرل

    بھارتی اداکارہ کا ’پسوڑی‘ پر رقص، ویڈیو وائرل

    معروف بھارتی اداکارہ شہناز گل کی دنیا بھر میں مقبول ہونے والے پاکستانی گانے پسوڑی پر رقص کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    شہناز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی۔

    ویڈیو میں شہناز سرخ لباس میں ملبوس ہیں اور وہ اپنے گھر کی بالکونی میں پاکستانی گانے پسوڑی پر رقص کر رہی ہیں۔

    شہناز نے، پاکستانی گلوکاروں شے گل اور علی سیٹھی کے گائے ہوئے گانے کے چند بول بھی کیپشن میں لکھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shehnaaz Gill (@shehnaazgill)

    خیال رہے کہ کوک اسٹوڈیو کے سیزن 14 کا سپر ہٹ گانا پسوڑی مقبولیت کے ریکارڈ توڑ چکا ہے۔

    اس گانے کو رواں سال کے آغاز میں ریلیز کیا گیا تھا جسے تاحال یوٹیوب پر 10 کروڑ سے زائد بار سنا جا چکا ہے۔