Tag: شہید

  • غزہ میں اسرائیلی فوج کا حملہ، اسپتال کے ڈائریکٹر اہلیہ اور بچوں سمیت شہید

    غزہ میں اسرائیلی فوج کا حملہ، اسپتال کے ڈائریکٹر اہلیہ اور بچوں سمیت شہید

    غزہ میں اسرائیلی فوج نے حملہ کرکے انڈونیشین اسپتال کے ڈائریکٹر مروان السلطان کو ان کی اہلیہ اور بچوں سمیت شہید کر دیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں انڈونیشین اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مروان السلطان اپنے گھر پر اہل خانہ سمیت جام شہادت نوش کرگئے۔

    اسرائیلی فوج کی جانب سے بدھ کو غزہ سٹی میں رہائشی عمارت پر حملہ کیا گیا، اس حملے میں مزید 67 فلسطینی شہید ہوگئے۔

    رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو غزہ میں خان یونس کا علاقہ فوری خالی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھرپور قوت کے ساتھ کارروائی کی جائے گی، جدھر سے راکٹ داغا گیا وہاں حملہ کیا جائے گا۔

    دوسری جانب حماس نے اسرائیل کے ساتھ غزہ میں جنگ بندی کی نئی موصولہ امریکی تجاویز پر غور شروع کر دیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان فی الوقت غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے نئے معاہدے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے، تاہم حماس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آخری جنگ بندی کی پیش کردہ تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں۔

    حماس نے آفیشل ٹیلی گرام پیج پر ایک بیان میں کہا مصر اور قطر کے ذریعے موصول پیشکشں پر غور کر رہے ہیں اور ایسی ڈیل کے خواہاں ہیں جو جنگ کا خاتمہ کرے اور اسرائیلی فوج کا غزہ سے انخلا یقینی بنائے۔

    حماس نے اب تک نئے معاہدے پر رضامندی کا اظہار نہیں کیا ہے، صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ اسرائیل نے حماس کے ساتھ ساٹھ روزہ جنگ بندی کے لیے درکار شرائط مان لی ہیں۔

    امریکی ٹی وی سی بی ایس نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ اسرائیلی حکام غزہ میں عارضی جنگ بندی کے لیے تیار ہیں، ٹرمپ کے اس اعلان کہ اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر رضامندی ظاہر کر دی ہے، سے پٹی میں امیدیں بڑھ گئی ہیں۔

    تاہم ادھراسرائیلی وزیر اعظم کی ہٹ دھرمی برقرار ہے، نیتن یاہو نے کہا اسرائیل حماس کو مکمل طور پر ختم کرے گا، ہم ماضی میں واپس نہیں جا رہے، یہ سب ختم ہو چکا۔ خیال رہے کہ صدرٹرمپ سے ملاقات کے لیے اسرائیلی وزیر اعظم پیر کوواشنگٹن پہنچیں گے۔

    غزہ میں مزاحمت کاروں کا حملہ، ایک اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

    اسرائیلی فورسز نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں غزہ میں کم از کم 111 فلسطینیوں کو جان سے مار دیا ہے، اور امداد کے متلاشیوں اور خیموں میں پناہ لینے والے بے گھر افراد کو نشانہ بنایا۔ امریکا اور اسرائیل کی حمایت یافتہ غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن (GHF) سائٹس پر کھانے کے پارسل کے انتظار میں صرف پانچ ہفتوں کے دوران 600 سے زیادہ فلسطینی مارے جا چکے ہیں۔

  • اسرائیل کا حزب اللہ کے اہم کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ

    اسرائیل کا حزب اللہ کے اہم کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ

    اسرائیلی فوج کی جانب سے ڈرون حملے میں حزب اللہ کی رضوان فورس کے انٹیلی جنس کمانڈر عباس الوہبی کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج (IDF) کے مطابق جنوبی لبنان کے علاقے محروانہ میں کیے گئے ایک ڈرون حملے میں حزب اللہ کے رضوان فورس بٹالین کے انٹیلی جنس کمانڈر عباس الحسن الوہبی کو نشانہ بنایا گیا۔

    اسرائیلی فوج کے مطابق عباس الوہبی حزب اللہ کی دفاعی صلاحیتوں کو بحال کرنے اور ہتھیاروں کی منتقلی جیسے اقدامات میں سرگرم تھے، بیان میں کہا گیا ہے کہ عباس الوہبی رضوان فورس کی انٹیلی جنس کارروائیوں کا اہم حصہ تھے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ڈرون حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان سرحدی کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے قتل کی دھمکی پر اسرائیل اور امریکا کیلیے اہم پیغام جاری کیا تھا۔

    آیت اللہ خامنہ ای سے متعلق ٹرمپ کا بیان توہین آمیز ہے، ایران

    حزب اللہ کا کہنا تھا کہ آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کی دھمکیاں احمقانہ اور لاپرواہی ہیں اور اس کے تباہ کن نتائج ہوں گے، دشمن کا یہ کہنا کہ کروڑوں مسلمانوں اور اسلام سے جڑے لوگوں کیلیے ایک جرم ہے یہ سراسر قابل مذمت ہے، آج ہم ان کے اردگرد زیادہ پرعزم اور متحد ہیں۔

    اسرائیل کے ایران پر پہلے حملے کے بعد حزب اللہ نے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی تھی تاہم جنگ میں براہ راست شامل ہونے کا اشارہ نہیں دیا تھا۔

  • ایران میں اسرائیلی حملوں سے کتنے افراد شہید اور زخمی ہوچکے؟

    ایران میں اسرائیلی حملوں سے کتنے افراد شہید اور زخمی ہوچکے؟

    ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری شدید کشیدگی کے ساتویں روز، اسرائیلی حملوں کے باعث ایران میں کم از کم 639 افراد جاں بحق اور 1,320 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف امریکا میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس ایکٹوسٹس کی جانب سے سامنے آیا ہے۔

    تنظیم کا کہنا ہے کہ ایران میں اسرائیلی حملوں سے شہید ہونے والے افراد میں 263 عام شہری اور 154 سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں جبکہ دیگر کی شناخت جاری ہے۔

    رپورٹ کے مطابق یہ اعداد و شمار ایران کے اندر موجود مقامی ذرائع اور تنظیم کے اندرونی نیٹ ورک سے تصدیق کے بعد مرتب کیے گئے ہیں۔

    ایران نے جانی نقصان کی باقاعدہ تفصیلات جاری نہیں کی ہیں، تاہم، ایرانی حکام کی جانب سے آخری بار جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 224 افراد کے جاں بحق اور 1,277 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔

    ہیومن رائٹس ایکٹوسٹس کے مطابق زمینی حقائق کے پیش نظر اصل تعداد اس سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے اور کئی علاقوں میں شدید بمباری کی وجہ سے نقصانات کی مکمل معلومات تک رسائی ممکن نہیں۔

    پاسداران انقلاب گارڈ کور (IRGC) کا اہم بیان:

    پاسداران انقلاب گارڈ کور (IRGC) کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر میزائل حملے مسلسل ہوں گے۔

    ایک بیان میں پاسداران انقلاب نے بتایا کہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے سیجل میزائل اسرائیل پر فائرنگ کی 12ویں لہر میں استعمال کیے گئے ہیں۔

    انہوں نے خبردار کیا کہ ”مقبوضہ زمینوں ”کے اوپر کے آسمان ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے لیے کھلے ہیں۔

    اس میں کہا گیا ہے کہ ”میزائل حملے مرکوز اور مسلسل ہوں گے اور ہم نے صہیونیوں کے لیے جہنم کے دروازے کھول دیے ہیں۔”

    ایران کا سجیل میزائل ٹھوس ایندھن والا بیلسٹک میزائل ہے۔ سجیل کی حد 2ہزار کلومیٹر اور وزن لے جانیکی صلاحیت 700کلوگرام تک ہے۔

    سجیل میزائل کی لمبائی 18 میٹر ہے اور اسے مکمل طور پر ایران میں تیار کیا گیا ہے۔ سجیل میزائل درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں میں شامل ہے۔ ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ اسرائیل پرحالیہ حملوں میں سجیل میزائل استعمال کیے گئے۔

    ایران نے تہران پر کیے گئے حملوں کے ردعمل میں اسرائیل پر میزائل داغے ہیں۔

    اسرائیلی فوج کے مطابق ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے ہیں جسے روکنے کے لیے دفاعی نظام فعال ہے۔ یہ میزائل تہران پر حملوں کے چند گھنٹے بعد ردعمل میں فائر کیے گئے ہیں۔

    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں یہاں پڑھیں

    جمعہ سے ایران پر حملوں کے آغاز سے اب تک گیارہ سو ہدف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے جب کہ ایران نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے تل ابیب سمیت مختلف شہروں پر 400 سے زائد میزائل داغے ہیں۔

  • وادی تیرہ: خوارج سے مقابلے میں زخمی لیفٹیننٹ عزیر ملک شہید

    وادی تیرہ: خوارج سے مقابلے میں زخمی لیفٹیننٹ عزیر ملک شہید

    وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان  فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے لیفٹیننٹ عزیر ملک شہید ہوگئے۔

    ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں تین مختلف مقامات پر سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہونے والے 24 سالہ لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک کمبائنڈ ملٹری اسپتال پشاور میں شہادت کے رتبے پر فائز ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق 9 اگست کو ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں تین مختلف مقامات پر سیکورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، باغ کے ایک مقام پر، لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک نے اپنے جوانوں کی آگے بڑھ کر قیادت کی اور خوارجیوں کا بہادری سے مقابلہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ، لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک نے چار خوارج کو جہنم واصل کیا، تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران وہ شدید زخمی ہوئے، انہیں سی ایم ایچ پشاور میں علاج کیلئے منتقل کیا گیا، تاھم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور بہادر افسروں اور جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

    واضح رہے کہ لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک شہید کی عمر 24 سال 8 ماہ تھی اور وہ ضلع اٹک کے رہائشی تھے، لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک شہید نے 3 سال 7 ماہ تک وطن عزیز کے دفاع کا فریضہ سرانجام دیا، شہید نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے۔

  • اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 11 فلسطینی شہید

    اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 11 فلسطینی شہید

    غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، تازہ حملوں میں مزید 11 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمال میں غزہ شہر اور وسطی حصے میں المغازی اور نصرت پناہ گزین کیمپوں پر بمباری کی۔

    میغازی اور نصرت میں ایک گھر اور اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین برائے مشرق وسطی (UNRWA) کے ایک گودام پر حملے میں 9 فلسطینی شہید ہوگئے، جبکہ غزہ کے ایک مکان پر حملے میں 2 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔

    شجاعیہ میں کئی روز سے جاری فوجی آپریشن میں شہدا کی تعداد 100 سے تجاوز کرچکی ہے، 7 اکتوبر سے جاری جنگ میں اب تک مجموعی طور پر 38 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

    دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ وہ جنگ بندی کے لیے نئی تجویز پر فوری ردعمل کی توقع رکھتی ہے۔

    حماس کے سینئر اہلکار اسامہ حمدان نے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ گروپ غزہ کی جنگ کو روکنے اور اسیروں کی رہائی کے لیے اپنے نئے خیالات پر ”ممکنہ طور پر آج یا کل صبح”ردعمل کی توقع رکھتا ہے۔

    ثالثوں کے ساتھ بات چیت کے لیے اسرائیلی مذاکرات کاروں کے قطر پہنچنے پر اسامہ حمدان نے کہا کہ گروپ کا عسکری ونگ اسرائیلی افواج سے لڑنے کے لیے اچھی پوزیشن میں ہے اور لڑائی جاری رکھ سکتا ہے۔

    بھارت: انتہاء پسندوں نے ایک اور مسلم نوجوان کو تشدد کرکے مار ڈالا

    اسرائیلی وفد جنگ بندی مذاکرات کے بعد دوحہ سے روانہ ہو گیا ہے۔ الجزیرہ ذرائع نے رائٹرز اور ٹائمز آف اسرائیل کو بتایا ہے کہ جاسوسی کے سربراہ ڈیوڈ برنیا کی قیادت میں ایک اسرائیلی وفد غزہ جنگ بندی مذاکرات پر قطری ثالثوں سے ملاقات کے بعد دوحہ سے روانہ ہو گیا ہے۔

  • بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں کشمیری نوجوان شہید

    بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں کشمیری نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے قابض فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں ایک نوجوان کو شہید کر دیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری نوجوان کی شہادت کا واقعہ ضلع راجوڑی میں پیش آیا جہاں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے گھر گھر تلاشی لی۔

    اس دوران قابض بھارتی فوج کے اہلکاروں نے خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی، بزرگوں اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جب کہ ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کرکے نوجوان کو شہید کردیا۔

    واضع رہے گزشتہ ماہ قانون قابض فورسز نے دس کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔

  • بھارتی فوجیوں نے کشمیری خاتون کو شہید کر دیا

    بھارتی فوجیوں نے کشمیری خاتون کو شہید کر دیا

    بھارتی فوجیوں کی کشمیر میں ریاستی جارحیت جاری ہے، قابض فوج نے کشمیری خاتون کو شہید کردیا۔

    غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع بارہ مولہ میں ایک کشمیری خاتون کو شہید کردیا ہے۔

    فوجیوں نے خاتون کو ضلع کے علاقے کمل کوٹ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک پر تشدد کارروائی کے دوران شہید کیا۔

  • رمضان میں بھی اسرائیلی فورسز کی جارحیت جاری، ایک اور فلسطینی نوجوان شہید

    رمضان میں بھی اسرائیلی فورسز کی جارحیت جاری، ایک اور فلسطینی نوجوان شہید

    اسرائیلی فورسز نے رمضان کے پہلے دن جمعرات کو مقبوضہ مغربی کنارے میں چھاپے کے دوران ایک 25 سالہ فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا۔

    روئٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق فائرنگ کے متعدد واقعات میں ملوث ہونے کے شبہ میں اسرائیلی فورسز نے  ایک فلسطینی کو  گرفتار کرنے کے لیے خفیہ یونٹ کی مدد سے چھاپہ مارا گیا تھا۔

    فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ 25 سالہ امیر ابو خدیجہ کو چھاپے کے بعد تلکرم شہر میں سر میں گولی ماری گئی۔

    اسرائیلی فورسز نے مزید 4 فلسطینیوں کو شہید کر دیا

    اسرائیل فورس کے مقابلے کے لیے فلسطین میں تشکیل دیئے نئے گروپ طولکرم بریگیڈ نے امیر ابو خدیجہ کی موت کو ‘قتل’ قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ابو خدیجہ  گروپ کے بانیوں میں سے تھے۔

    خیال رہے کہ اتوار کے روز، اسرائیلی اور فلسطینی حکام نے شرم الشیخ کے ریزورٹ میں امریکی، مصری اور اردنی وفود کی ایک میٹنگ میں تشدد کو کم کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

    اس کے باوجود اسرائیل کے زیر قبضہ مغربی کنارے میں حالیہ مہینوں میں تصادم میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    گذشتہ ایک سال کے دوران اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں 250 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا ہے جن میں جنگجو اور عام شہری بھی شامل ہیں۔

  • نومبر میں بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں 12 کشمیریوں کو شہید کیا

    نومبر میں بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں 12 کشمیریوں کو شہید کیا

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ نومبر میں 12 کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے 5 کشمیریوں کوقابض فوجیوں نے جعلی مقابلوں اور حراست کے دوران شہید کیا۔

    اس عرصے کے دوران بھارتی پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کے اہلکاروں کی طرف سے مختلف علاقوں میں تلاشی اور محاصرے کی 190کارروائیوں کے دوران 78کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا۔

    جس میں بیشتر نوجوان، کارکن ، طلبا اور خواتین شامل تھیں جنہیں کالے قوانین پبلک سیفٹی ایکٹ اور یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیا گیا۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک اور نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک اور نوجوان شہید

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید کردیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے آج ضلع شوپیاں کے علاقے کپرن میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کیا، آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔

    دوسری جانب مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی کی 9 املاک کے استعمال پر پابندی عائد کردی جن میں جماعت اسلامی کے ایک اسکول کی عمارت بھی شامل ہے۔

    یہ فیصلہ بدنام زمانہ ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے کی درخواست پر کیا گیا ہے، یاد رہے کہ بھارت نے پہلے ہی جماعت اسلامی جموں و کشمیر پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل اسی ماہ کے شروع میں قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں  تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔