Tag: شہید ارشد شریف کے حق

  • لندن : ایون فیلڈ کے باہر ‘ارشد تیرے خون سےانقلاب آئے گا’ کے نعرے گونج اٹھے

    لندن : ایون فیلڈ کے باہر ‘ارشد تیرے خون سےانقلاب آئے گا’ کے نعرے گونج اٹھے

    لندن : ایون فیلڈ کے باہر اوورسیزپاکستانیوں کے مظاہرے میں ‘ارشد تیرے خون سےانقلاب آئے گا’ کے نعرے گونج اٹھے۔

    تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ کے باہر شہید ارشد شریف کے حق میں اوورسیز پاکستانیوں کا مظاہرہ ہوا، جس میں ‘ارشد تیرے خون سےانقلاب آئے گا کے’ نعرے لگائے گئے۔

    دوسری جانب لندن میں صحافی ارشد شریف شہید کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

    تقریب میں برطانیہ بھر کی پاکستانی صحافتی تنظیموں کےعہدیداران نے شرکت کی۔

    شرکا نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحافیوں کودھمکی دینے والوں کامحاسبہ کرناہوگا، صحافیوں کے قتل کا سراغ لگانا انتہائی ضروری ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کے قتل پر برطانیہ بھر میں صحافی اور کیمونٹی سخت افسردہ ہیں۔