Tag: شہید برہان وانی

  • پاکستان کا شہید برہان وانی کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش

    پاکستان کا شہید برہان وانی کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش

    اسلام آباد : پاکستان نے شہید برہان وانی کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا عالمی برادری کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق تنازع کے منصفانہ حل کے لیے کردار ادا کرے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے برہان مظفر وانی کی چھٹی برسی پر اپنے بیان میں کہا گہ حکومت اور عوام برہان وانی کی قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں.

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت پرزوردیتاہےکہ کشمیریوں کومسلسل نشانہ بنانے سے بازرہے اور عالمی برادری سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعمل درآمد کرائے.

    دفتر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق تنازع کےمنصفانہ حل کیلئےکردار اداکرے۔

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے برہان وانی کے یوم شہادت پر کشمیریوں کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ برہان وانی کشمیریوں کی جراتمندانہ مزاحمت کااستعارہ وعلامت بن چکاہے۔

    شہبازشریف نے کہا کہ نوجوان برہان کو قابض بھارتی فوج نے بندوق تھمانے پر مجبور کیا، برہان وانی قرآن پڑھانے والی ماں کے لخت جگر اور ایک استاد کے فرزند تھے، انھوں نے بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف بے مثال جدوجہد کی۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ برہان وانی کی عظیم قربانی سے حریت کشمیر کا ایک نیا باب لکھاہے، کشمیری بھارت کے قبضےکیخلاف7دہائیوں سےسینہ سپرہیں۔

    انھوں نے زور دیا کہ عالمی برادری کشمیرعوام کی خواہشات کےمطابق تنازعہ کشمیرحل کرائے، پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں بہنوں کی جدوجہدکی حمایت کرتا رہے گا۔

  • پاک فوج کا شہید برہان وانی سمیت شہدائے کشمیر کو خراجِ تحسین پیش

    پاک فوج کا شہید برہان وانی سمیت شہدائے کشمیر کو خراجِ تحسین پیش

    راولپنڈی : پاک فوج کی جانب سے 6 ستمبر یوم دفاع و شہداء 2018 کی مناسبت سے شہید برہان وانی سمیت کشمیر کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مقبوضہ کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے نئی ویڈیو ریلیز کردی۔

    نئی ویڈیو میں مقبوضہ کشمیر کے شہداء ، زخمیوں اور جدوجہد کو دکھا گیا ہے جبکہ پیلٹ گن کے متاثرین کو بھی دکھایا گیا ہے۔

    یوم دفاع وشہدا پر جاری کی گئی نئی ویڈیو میں شہید برہان وانی کوخراج عقیدت پیش کیا گیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ شہدائے جدوجہد آزادی کشمیر کو سلام۔#ہمیں پیار ہے پاکستان سے۔

    واضح رہے پاک فوج نے یوم دفاع و شہداء 2018 کو ’ہمیں پیار ہے پاکستان ’سے کے نام سے منفرد انداز میں منانے اعلان کیا تھا اور اس حوالے سے آئی ایس پی آر اس نے نیا نغمہ بھی جاری کیا تھا۔

    پاک فوج کی جانب سے ہمیں پیار ہے پاکستان سے‘ مہم کے سلسلے میں خصوصی پروموز جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    اس سے قبل نشانِ حیدر حاصل کرنے والے شہداء اور پہلی بارملک کے ان سیاست دانوں کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، جو دہشت گردوں کے حملوں میں شہید ہوئے جبکہ غازیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

  • جماعت اسلامی پاکستان کا فیس بُک پیج بحال کردیا گیا

    جماعت اسلامی پاکستان کا فیس بُک پیج بحال کردیا گیا

    لاہور : فیس بک کی انتظامیہ نے جماعت اسلامی پاکستان کا فیس بُک پیج بحال کردیا ہے جسے گزشتہ دنوں بلاک کردیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت کیخلاف آواز اُٹھانے اور شہید برہان وانی تصاویر اپ لوڈ کرنے پر جماعت اسلامی پاکستان کا فیس بُک پیج کو بلاک کرنے کے کچھ دنوں بعد بحال کردیا ہے۔

    جماعت اسلامی ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارا پیج مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اجاگر کرنے پر بند کیا گیا۔ تاہم آج فیس بک انتظامیہ نے جماعت اسلامی پاکستان کا پیج بحال کردیا ہے جس کی ان کے صفحے پر تصدیق بھی کردی گئی ہے۔

    فیس بک نے بھی اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کی اپیل کے بعد ان کے صفحے کو بحال کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی نامور اداکار حمزہ علی عباسی نے کشمیری حریت پسند رہنما برہان مظفر وانی کی تصویر کے ساتھ ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس پر فیس بک انتظامیہ کی جانب سے اُن کا اکاؤنٹ کچھ وقت کے لیے معطل کردیا تھا۔

    مزید پڑھیں : جماعت اسلامی کا فیس بک پیج بند کردیا گیا

     علاوہ ازیں متنازعہ کارٹون کی اشاعت پر حمزہ علی عباسی کی پوسٹ کو ہٹایا گیا تھا، جس پر اُن کے مداحوں اور دیگر مسلمان صارفین نے شدید احتجاج کیا بعد ازاں فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے اس کا نوٹس لیا اور اسے غلطی قرار دیتے ہوئے اداکار سے معذرت بھی کی تھی۔