Tag: شہید بینظیر بھٹو

  • عام تعطیل کا اعلان

    عام تعطیل کا اعلان

     کراچی: سندھ حکومت نے 27 دسمبر کو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے شہید بینظیر بھٹو کی برسی پر 27 دسمبر کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق 27 دسمبر کو شہید بے نظیر بھٹو کی برسی پر صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی، سرکاری، نجی ادارے، لوکل کاؤنسلز اور صوبائی حکومت کے انتظامی دفاتر بند رہیں گے۔

    اس سے قبل سندھ حکومت نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 17ویں برسی کے موقع پر وفاقی حکومت سے ہیلی کاپٹر طلب کیا ہے۔

    محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں ہیلی کاپٹر دینے کی درخواست کی ہے، برسی کے موقع پر گڑھی خدابخش میں فضائی نگرانی کے لئے وفاقی وزارت داخلہ سے ہیلی کاپٹر طلب کیاگیا ہے۔

    یاد رہے کہ 27 دسمبر 2007 کو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سربراہ اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے کے بعد خود کش حملہ اور فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا، اس حملے میں ان کے علاوہ مزید 20 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/rawalpindi-educational-public-holiday/

  • شہید بینظیر بھٹو کا موازنہ مریم نواز سے کرنا سراسر زیادتی ہے، اعتزاز احسن

    شہید بینظیر بھٹو کا موازنہ مریم نواز سے کرنا سراسر زیادتی ہے، اعتزاز احسن

    لاہور : پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ شہید بینظیر بھٹو کا موازنہ مریم نواز سے کرنا سراسر زیادتی ہے، نوازشریف کو یقین ہے کہ عدالت سے ان کو سزا ہونی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں منعقدہ تقریب میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اعتزاز احسن نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو کا موازنہ اس شہزادی سے کیا جاتا ہے جو 20کروڑ کی گھڑی پہن کر عدالت آتی ہے۔25جولائی کا ایک دن اس شہید کیلئے وقف کردیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہاتھی کے دانت دکھانے کے کچھ اور کھانے کے کچھ ہیں اور یہ ن لیگ کا حصہ ہے، بینظیر بھٹو شہید نے اپنا علاج سکھر کی جیل میں کرایا تھا اور ذوالفقار علی بھٹو کو دانت کی تکلیف پر ڈاکٹرز اڈیالہ جیل جایا کرتے تھے جبکہ ہمارے حکمران ہارے اسٹریٹ کلینک جاتے ہیں۔

    اعتزازاحسن نے کہا کہ کلثوم نواز کیلئے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت کاملہ بخشے، ہارے اسٹریٹ کلینک سے باہر کوئی خبر نہیں آتی اور ڈاکٹر بھی بریفنگ نہیں دیتا، عوام آج کہہ رہے ہیں کہ ہارےاسٹریٹ کلینک شریف خاندان کی ملکیت لگتا ہے، انہوں نے ہارےاسٹریٹ کے ساتھ بہت کچھ نہیں دکھایا ہوگا، باتیں دبائی جارہی ہیں ،ڈاکٹرز کا ہی انٹرویو لے لیا جائے۔

    پی پی رہنما نے مزید کہا کہ سب سے پہلا این آراو نوازشریف اور مشرف کے درمیان ہوا تھا، اُسی این آراو کے بعد نوازشریف جیل سے سعودی عرب کے محل چلا گیا تھا.

    پاناما کے مقدمے کا فیصلہ بروقت نہ آئے اس لئے شریف خاندان کی جانب سے تاخیری حربے استعمال کئے جارہے ہیں، نوازشریف کو یقین ہے کہ عدالت سے ان کو سزا ہونی ہے اور نواز شریف کے بیٹے بھی عدالتوں سے مفرور ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔