Tag: شہید بینظیر بھٹو پارک

  • اے آر وائی فیسٹ کا تیسرا روز، کراچی کی روشنیاں‌ لوٹ آئیں، بڑی تعداد میں‌ عوام شریک

    اے آر وائی فیسٹ کا تیسرا روز، کراچی کی روشنیاں‌ لوٹ آئیں، بڑی تعداد میں‌ عوام شریک

    کراچی: اے آر وائی نیٹ ورک کے زیر اہتمام فوڈ فیسٹیول کے تیسرے روز بھی میوزیکل نائٹ میں نامور پاکستانی گلوکار فرحان سعید اور عاصم اظہر نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں واقع بے نظیر بھٹو شہید پارک میں اے آر وائی نیٹ ورک کی جانب سے اے آر وائی فیسٹ کا انعقاد کیا گیا، فوڈ فیسٹیول کا آغاز 22 دسمبر سے ہوا جو 25 دسمبر تک جاری رہے گا۔

    گزشتہ دو دن کی طرح تیسرے روز بھی عوام کی بڑی تعداد نے اے آر وائی فیسٹ میں خوب ہلا گلا کیا اور مزیدار کھانوں سے لطف اُٹھایا، بچوں نے جھولے جھول کر خوب انجوائے کیا۔

    اے آر وائی فیسٹ کے تیسرے روز معروف اداکار عمران اشرف شریک ہوئے اور مداحوں میں گھل مل گئے، مداحوں نے اداکار عمران اشرف کے ساتھ خوب سیلفیاں بنوائیں۔

    واضح رہے کہ 22 دسمبر سے شروع ہونے والا فوڈ فیسٹیول 25 دسمبر کی رات 12 بجے تک جاری رہے گا، جس میں روزانہ گرینڈ میوزیکل کنسرٹس کا انعقاد ہوگا اور نامور پاکستانی گلوکار اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

    اے آر وائی نیٹ ورک کی جانب سے شہریوں کے لیے مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا رہتا ہے جسے شہریوں کی جانب سے بھی بھرپور پذیرائی ملتی ہے۔

  • اے آر وائی فیسٹ کا آج سے آغاز ہوگا

    اے آر وائی فیسٹ کا آج سے آغاز ہوگا

    کراچی: شہر قائد میں اے آر وائی فیسٹ آج سے شروع ہوگا جو 25 دسمبر تک جاری رہے گا، مزے مزے کے کھانے اور موسیقی کے شوقین تیار ہوجائیں۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی کے زیر اہتمام فیملی فیسٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے جو 22 سے 25 دسمبر تک کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں واقع شہید بینظیر بھٹو پارک میں جاری رہے گا۔

    فیملی فیسٹیول میں مزے مزے کے کھانے اور نامور گلوکار لائیو پرفارم کریں گے، فیسٹ کے تینوں دن میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔

    گلوکار سجاد علی، فرحان سعید، قوال ابو فرید ایاز، عاصم اظہر، سلیم جاوید، شازیہ خشک، نتاشا بیگ اور دیگر فنکار میلے کی شان بڑھائیں گے۔

    واضح رہے کہ اے آر وائی کی جانب سے شہریوں کے لیے مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا رہتا ہے جسے شہریوں کی جانب سے بھی بھرپور پذیرائی ملتی ہے۔