Tag: شہید راشد منہاس

  • یوم دفاع ، وزیراعلیٰ سندھ  کی  شہید راشد منہاس کے گھر آمد ، خراج عقیدت پیش

    یوم دفاع ، وزیراعلیٰ سندھ کی شہید راشد منہاس کے گھر آمد ، خراج عقیدت پیش

    کراچی : یوم دفاع وشہدا پروزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پاک فضائیہ کے فلائنگ افسر شہید راشد منہاس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا شہید راشد منہاس کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق یوم دفاع وشہدا پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پاک فضائیہ کے فلائنگ افسر شہید راشد منہاس کے گھر پہنچے اور شہیدراشد منہاس کے بھائی اور فیملی کیساتھ وقت گزارا۔

    اس موقع پر مراد علی شاہ نے شہیدراشدمنہاس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا انھوں نےنوجوانی میں شہادت حاصل کی،شہید راشد منہاس کی قربانی ہمیشہ یادرکھی جائے گی۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے شہید فلائنگ آفیسر کی یادگار تصاویر دیکھیں۔

    یاد رہے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ یوم دفاع و یوم شہدا 6 ستمبر کو گزشتہ سال کی طرح بھرپور طور پر منائیں گے، ہر شہید کو یاد رکھا جائے اور ہر شہید کے گھر جائیں۔

    اپنے ٹویٹ میں انہوں نے ’آئیں چلیں شہید کے گھر‘ اور ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ کا ہیش ٹیگ بھی شامل کیا تھا۔

    خیال رہے ملک بھر میں یوم دفاع یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جا رہا ہے جس کا مقصد وطن عزیز کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کے ساتھ ساتھ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ پاکستانی عوام کی حمایت کا اعادہ کرنا ہے۔

  • کراچی : شہید راشد منہاس کا 48 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے

    کراچی : شہید راشد منہاس کا 48 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے

    کراچی : نشان حیدر کا اعزاز حاصل کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا 48 واں یوم شہادت آ ج بھر پورانداز میں منایا جا رہا ہے۔

    پاک فضائیہ کے آفیسر پائلٹ راشد منہاس 17 فروری 1951 کو کراچی میں پیدا ہوئے، انہوں نے جامعہ کراچی سے ملٹری ہسٹری اینڈ ایوی ایشن ہسٹری میں ماسٹرز کیا۔

    انہوں نے 13 مارچ 1971 کو پاک فضائیہ میں بطور کمیشنڈ جی ڈی پائلٹ شمولیت اختیار کی۔ راشد منہاس شہید ابتدا ہی سے ایوی ایشن کی تاریخ اور ٹیکنالوجی سے متاثر تھے، ان کو مختلف طیاروں اور جنگی جہازوں کے ماڈلز جمع کرنے کا بھی شوق تھا۔

    راشد منہاس اگست 1971ء کو پائلٹ آفیسر بنے، 20 اگست 1971 کوان کی تربیتی پرواز میں فلائٹ لیفٹنینٹ مطیع الرحمان بھی ان کے ساتھ سوار ہوا، مطیع نے اپنے مذموم مقاصد کے لیے نوجوان پائلٹ پرضرب لگائی اور طیارے کا رخ ہندوستان کی جانب موڑ لیا۔

    راشد منہاس نے وطن پر جان قربان کرتے ہوئےدشمن کی اس سازش کو ناکام بناتے ہوئے جہاز کا رخ زمین کی جانب موڑ دیا اور اس دشمن کے عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

    راشد منہاس شہید نے اپنی جان قربان کرکے ملک کے دفاع اور حرمت کی لاج رکھ لی۔ان کی بے مثال قربانی پر حکومت پاکستان نے انھیں اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشانِ حیدر سے نوازا گیا۔

    اٹک میں قائم کامرہ ایئر بیس کو راشد منہاس شہید کے نام سے منسوب کیا گیا، قوم کوعظیم سپوت کی قربانی اور کارنامے پر ہمیشہ فخر رہے گا۔

    پاکستان میں نشانِ حیدر پانے والے سب سے کم عمر شہید راشد منہاس کراچی کے فوجی قبرستان میں آسودہٗ خاک ہیں۔