Tag: شہید سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید

  • آرمی چیف کی شہید سیکنڈ لیفٹیننٹ عبد المعید کے گھرآمد، فاتحہ خوانی، خراج تحسین

    آرمی چیف کی شہید سیکنڈ لیفٹیننٹ عبد المعید کے گھرآمد، فاتحہ خوانی، خراج تحسین

    راولپنڈی : چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر باجوہ نے کہا ہے کہ قوم کے نوجوان سپوت پاک سرزمین کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کے نزرانے پیش کر رہے ہیں جس پر پوری قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے،آرمی چیف نے جنرل (ریٹائرڈ) خالد شمیم وائیں کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کی.

    تفصیلات کے مطابق سپہ سالار پاک فوج جنرل قمر باجوہ آج کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامرریاض کے ہمراہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبد المعید شہید کے گھر پہنچے اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی اور کچھ دیر شہید کے اہل خانہ کے ساتھ گزارا.

    پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف قمر باجوہ نے شہید سیکنڈ لیفٹیننٹ عبد المعید کے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے شہید کو خراج تحسین پیش کیا اور اہل خانہ کے صبر اور استقامت کی تعریف کرتے ہوئے اس عزم کو قوم کا اثاثہ قرار دیا.

    آئی ایس پی آر کے مطابق شہید سیکنڈ لیفٹیننٹ کے اہل خانہ نے آرمی چیف قمرباجوہ کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے شہید کی یادوں کو اُن کے ساتھ شیئر کیا اور شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہونے کو قابل فخر کہا.

    یاد رہے 11 دسمبر 2017 کو 21 سال کے سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدا لمعید شمالی وزیرستان میں ایک سپاہی کے ہمراہ دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں شہید ہو گئے تھے.

    دوسری جانب لاہور ہی میں جنرل (ریٹائرڈ) خالد شمیم وائیں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی بعدازاں جنرل (ریٹائرڈ) خالد شمیم وائیں کو مکمل فوجی  اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

    نماز جنازہ  میں آرمی چیف قمر باجوہ، جنرل زبیر محمود حیات، کور کمانڈر لاہور عامر ریاض، سابق آرمی چیف راحیل شریف اور سابق ایئرچیف راؤقمرسلیمان سمیت  اعلیٰ عسکری قیادت نے شرکت کی۔

  • عبدالمعید شہید قوم کا اثاثہ ہیں، عبدالعلیم خان

    عبدالمعید شہید قوم کا اثاثہ ہیں، عبدالعلیم خان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ عبدالمعید شہید قوم کا اثاثہ ہیں، پوری قوم کو پاک فوج کی قربانیوں پر فخر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما اور سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان شہید سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کے گھر پہنچے اور شہید کےاہل خانہ سے  ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے بلند درجات کیلیے فاتحہ خوانی کی۔

    علیم خان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔

    اس موقع پر رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عبدالمعید شہید قوم کا اثاثہ ہیں، پوری قوم کو پاک فوج کی قربانیوں پر فخر ہے۔


     مزید پڑھیں :  شمالی وزیرستان،  21سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعیداور سپاہی بشارت شہید 


    یاد رہے کہ شمالی وزیرستان میں فورسز کی گاڑی پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی ، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 21سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت شہید ہوگئے تھے۔

    شہید لیفٹیننٹ عبدالمعید کا تعلق وہاڑی کے علاقے بورے سے تھا جبکہ شہید ہونیوالے اکیس سالہ سپاہی بشارت کا تعلق گلگت سے تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند  آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔