Tag: شہید فلسطینیوں کی تعداد

  • اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کرگئی

    اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کرگئی

    اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 16ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، 24 گھنٹے کے دوران مزید 700 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے جنوبی شہرخان یونس کے رہائشی علاقے میں وحشیانہ فضائی حملے اوربدترین گولہ باری کی گئی۔

    اسرائیلی فوج کی جارحیت کے باعث 40 ہزار سے زیادہ فلسطینی زخمی ہیں جبکہ شہدا اور زخمیوں میں 70 فیصد خواتین اور بچے شامل ہیں۔

    اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر گنجان آباد جبالیہ کیمپ میں رہائشی عمارتوں کونشانہ بنایا، شدید بمباری کے باعث متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے، عمارتیں ملبے کاڈھیر بن گئیں۔

    اقوام متحدہ کے مطابق جبالیہ کیمپ میں ایک لاکھ 16 ہزار سے زیادہ پناہ گزین رجسٹرڈ ہیں جبکہ اسرائیلی فورسز نے خان یونس کے مشرقی علاقوں کو خالی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عارضی جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے سے متعلق قطر کی ثالثی میں جاری مذاکرات معطل ہوچکے ہیں۔

    اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں انسانی بحران مزید سنگین ہوچکا ہے، کوئی جگہ حملوں سے محفوظ نہیں، غزہ میں محصورمتاثرین کیلئے رفع کراسنگ سے محدود پیمانے پرامداد کی ترسیل جاری ہے۔

    فلسطینی صدر محمود عباس کا اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیل کی فسطائیت اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے، غزہ سمیت مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی القدس پر اسرائیل دوبارہ حملہ آور ہے۔

    حوثیوں کا امریکی و دیگر جہازوں پر حملہ

    انہوں نے کہا کہ صیہونی حملے فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی اور جارحانہ جلاوطنی کے منصوبے ہیں، ہم ہتھیار ڈالیں گے اور نہ ہی کسی کے سامنے جھکیں گے، اسرائیل کوفلسطینی”نکبہ“ دہرانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

  • اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 424 ہوگئی

    اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 424 ہوگئی

    غزہ میں اسرائیل کی جانب سے نہتے فلسطینی عوام پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک 424 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

    ہفتے کی صبح حماس کی جانب سے غزہ سے اسرائیل پر 7000 راکٹ فائر کیے گئے جس کے بعد فلسطین اور اسرائیل میں جنگ چھڑگئی، فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے اسرائیل پر زمین، سمندر اور فضا سے حملے کیے گئے، جن میں صیہونی فوجیوں سمیت 700 سے زائد اسرائیلی ہلاک ہوگئے جب کہ سیکڑوں زخمی اور درجنوں یرغمال بنالیے گئے ہیں۔

    فلسطین

    عرب خبر رساں ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حماس کے حملے کے جواب میں غزہ میں اسرائیلی حملوں میں اب تک 424 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جب کہ زخمی فلسطینیوں کی تعداد 2300 سے تجاوز کر چکی ہے۔

    فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اس سال مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں کم از کم 676 فلسطینی جاں بحق ہوئے اور گزشتہ روز سے اب تک کم از کم 424 افراد شہید ہوچکے ہیں۔

     Israeli attacks

    اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں میں 78 خواتین اور 41 بچے بھی شامل ہیں جب کہ زخمی ہونے والے فلسطینی بچوں کی تعداد 121 سے زائد ہے۔

    خیال رہےکہ اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے غزہ میں عام فلسطینیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، گزشتہ کئی سالوں سے محصور غزہ میں دواؤں اور بنیادی ضروری اشیاء کی پہلے ہی قلت ہے اور موجودہ صورت حال میں حالات مزید دگرگوں ہوگئے ہیں۔