Tag: شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم

  • ‘شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہادت کا مقام لیکرتاریخ میں امر ہوگئے’

    ‘شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہادت کا مقام لیکرتاریخ میں امر ہوگئے’

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہادت کا مقام لیکرتاریخ میں امر ہوگئے، قوم شہید کی لازوال قربانی کو سلام پیش کرتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی رہائشگاہ پہنچے اور اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہید نعمان اکرم کےدرجات کی بلندی کیلئے دعائےمغفرت اور فاتحہ خوانی کی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی عظیم قربانی کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہمارا ایمان ہے کہ شہید ہمیشہ زندہ رہتے ہیں، شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم دھرتی کے بہادر اور دلیر سپوت تھے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہادت کا مقام لیکرتاریخ میں امر ہوگئے، قوم شہید کی لازوال قربانی کو سلام پیش کرتی ہے۔

    مزید پڑھیں : طیارہ حادثہ ، شہیدونگ کمانڈرنعمان اکرم مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک

    گذشتہ روز  اسلام آباد میں طیارہ حادثے میں جام شہادت نوش کرنے والے ایف 16 کے پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید کو پی اے ایف قبرستان لاہور کینٹ میں سپرد خاک کیا گیا تھا۔

    قبل ازیں پی اے ایف ائربیس میں نماز جنازہ اداکی گئی، جس میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سمیت اعلیٰ فوجی اور سول افسران نے شرکت کی جبکہ شہید ونگ کمانڈر کی نماز جنازہ ان کی رہائش گاہ عسکری ٹین کے اے بلاک کی مسجد میں مولانا طارق جمیل نے پڑھائی تھی ، جس میں مقامی لوگوں اور عسکری افسران نے بھی شرکت کی تھی۔

    یاد رہے اسلام آباد میں شکرپڑیاں کے قریب پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ایف -16گر کر تباہ ہوگیا تھا ، پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ایف – 16 یوم پاکستان کی ریہرسل کے دوران گر کر تباہ ہوا، حادثے میں ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید ہوگئے تھے۔

  • طیارہ حادثے میں شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم کون تھے؟

    طیارہ حادثے میں شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم کون تھے؟

    اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں شکرپڑیاں کےمقام پرطیارہ حادثےمیں پائلٹ ونگ کمانڈرنعمان اکرم کی شہادت پر قوم غمزدہ ہے، نعمان اکرم نے گزشتہ سال ہی شیرافگن ٹرافی جیتی تھی اور ان  کاتعلق سرگودھامیں تعینات نائن اسکوارڈن سے تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ میں چھٹے جی ڈی پائلٹ کورس سے پاس آؤٹ ہونے والے ونگ کمانڈر نعمان اکرم کا تعلق سرگودھا میں تعینات نائن اسکوارڈن سے تھا، انھوں نے 2019 میں انٹر اسکواڈرن اسلحہ سازی کے مقابلے شیرافگن ٹرافی اپنے نام کی۔

    شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم نے کئی محاذوں پر ملک و قوم کی خدمت کی، ان کی یادیں اورخدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

    دوسری جانب سیاسی رہنماؤں نے پاک فضائیہ کا طیارہ گرنےاورپائلٹ کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شہیدونگ کمانڈر  نعمان اکرم کوخراج عقیدت پیش کیا۔

    چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہیٰ نے ونگ کمانڈرنعمان اکرم کی شہادت پر کہا قوم کو اپنے سپوت پر فخر ہے، ہم ان کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

    مزید پڑھیں  : پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ایف – 16 گر کر تباہ، ونگ کمانڈرنعمان اکرم شہید

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے حادثے میں شہیدونگ کمانڈر  نعمان اکرم کوخراج عقیدت پیش کیا اور شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی واظہارتعزیت کیا۔

    اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے پاک فضائیہ کا طیارہ گرنے اور پائلٹ کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی شہادت پر بہت دکھ اور افسوس ہے ، شہید پائلٹ کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں ، اللہ تعالی شہید کے درجات بلند اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔

    خیال رہے  اسلام آباد میں شکرپڑیاں کے قریب پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ایف -16گر کر تباہ ہوگیا  تھا ،  پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ایف – 16 یوم پاکستان  کی ریہرسل کے دوران گر کر تباہ ہوا، حادثے میں ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید ہوگئے تھے۔