Tag: شیئرز

  • سعودی آئل کمپنی آرامکو کے شیئرز آئندہ برس فروخت کیلئے پیش کیے جائیں گے

    سعودی آئل کمپنی آرامکو کے شیئرز آئندہ برس فروخت کیلئے پیش کیے جائیں گے

    ویانا : سعودی عرب کے وزیر توانائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرامکو کےحصص کی عوامی پیش کش کا عمل مکمل طور پر کبھی معطل ہی نہیں کیا گیاتھا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے وزیر توانائی خالد الفالح نے کہا ہے کہ بڑی تیل کمپنی آرامکو کے2020-21میں حصص کی فروخت کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے جارہی ہے اور اس کا پیٹرو کیمیکل فرم سعودی بیسک انڈسٹریز کارپوریشن (سابک) سے انضمام کا عمل بھی جلد مکمل کیا جارہا ہے۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ خالد الفالح نے ویانا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی او (حصص کی عوامی پیش کش) کا عمل مکمل طور پر تو کبھی معطل نہیں کیا گیا تھا، ہم ہمیشہ سے اس بات میں واضح رہے ہیں کہ آئی پی او 2020-2021 کے ٹائم فریم میں ہوگا، ہم نے اس موضوع پر کبھی بات چیت معطل نہیں کی ہے۔

    انھوں نے آرامکو کے پیٹرو کیمیکلز فرم سابک کے 70 فی صد حصص کی خریداری کا حوالہ دیا ،سعودی آرامکو نے 69 ارب 10 کروڑ ڈالرز میں سابک کے یہ حصص خرید کیے ہیں۔اس کے علاوہ 12 ارب ڈالرز کے بانڈز کی فروخت کی ہے جس کی وجہ سے آئی پی او میں تاخیر ہوئی ہے۔

    وزیر توانائی خالد الفالح کا کہنا تھا کہ اب یہ تمام معاملات طے پا چکے ہیں اور ہم نے آئی پی او کے لیے منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔اآ

  • احتساب عدالت کا حسن، حسین نواز کی جائیداد قرق کرنےکا حکم

    احتساب عدالت کا حسن، حسین نواز کی جائیداد قرق کرنےکا حکم

    اسلام آباد : احتساب عدالت نے نااہل وزیراعظم نوازشریف کے دونوں صاحبزادوں کی جائیداد قرق کرنے کا فیصلہ کرکے چھ کمپنیوں کے شیئرز قرق کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نا اہل وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے خلاف ریفرنس کی سماعت کی۔

    سماعت کے دوران نیب کی جانب سے حسن اور حسین نواز کے اثاثوں سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی، ایس ای سی پی ریکارڈ کےمطابق حسن ، حسین نواز کے چھ کمپنیوں میں شیئرزہیں۔

    عدالت نے نیب کی رپورٹ کے بعد ایس ای سی پی کو نا اہل وزیراعظم کے دونوں بیٹوں کے شیئرز قرق کرنے کی ہدایت کردی۔

    احتساب عدالت نے دونوں مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی شروع کررکھی ہے اور کہا کہ اگر ملزمان آٹھ نومبر تک عدالت میں پیش نہ ہوئے تو اشتہاری قرار دے دیا جائے گا۔ عدالت نے اثاثوں سے متعلق مزید کارروائی چودہ نومبر تک ملتوی کردی ہے۔


    احتساب عدالت نے حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دے دیا


    خیال رہے کہ عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادوں کو اشتہاری قرار دینے کے بعد کیس الگ کردیے تھے جبکہ مسلسل طلب کرنے کے باوجود پیش نہ ہونے پر عدالت نے گرفتاری کے احکامات بھی جاری کیے تھے۔


    نوازشریف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری


    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے احتساب عدالت نے نا اہل وزیراعظم نوازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے2 ریفرنسز میں قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100انڈیکس میں 400 پوائنٹس کا اضافہ

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100انڈیکس میں 400 پوائنٹس کا اضافہ

    کراچی: عید کی ایک ہفتہ کی تعطیلات کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔ 100 انڈیکس میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ انڈیکس 48800 کی سطح پر جا پہنچا۔

    تفصیلات کے مطابق مارکیٹ میں کاروباری حجم 15 کروڑ شیئرز رہا جبکہ نمایاں کاروبار سوئی نادرن گیس کمپنی کے شیئرز میں ہوا۔

    ماہرین کے نزدیک وزیر اعظم کی وطن واپسی اور عید کی پرسکون تعطیلات کے باعث سرمایہ کاروں نے مارکیٹ میں نئی سرمایہ کاری کی۔

    دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کمی کا رحجان رہا۔ ڈالر کی قیمت 10 پیسے اضافہ سے 104 روپے 90 پیسے ہوگئی۔

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 20 پیسے اضافے سے 105 روپے 60 پیسے ہوگئی۔

  • کے ای ایس پاور لمٹیڈ نے کے الیکٹرک سے شیئرز آف لوڈ کردیئے

    کے ای ایس پاور لمٹیڈ نے کے الیکٹرک سے شیئرز آف لوڈ کردیئے

    کراچی : کے الیکٹرک کی سب سے بڑی شئیر ہولڈر کمپنی کے ای ایس پاور لمٹیڈ نے رواں ہفتے سستتر کروڑ چھالیس لاکھ شیئرز مارکیٹ میں آف لوڈ کئے ہیں۔

    اسٹاک مارکیٹ ذرائع کے مطابق رواں ہفتے کےدوران ابراج گروپ کی ہولڈنگ کمپنی کی ای ایس پاور لمٹیڈ نے رواں ہفتے ستتر کروڑ چھیالیس لاکھ شیئرز مارکیٹ میں فروخت کئے ہیں جس سے مارکیٹ میں کے الیکٹرک کے شیئرز کی تعداد دگنی ہوگئی ہے۔

    ۔اس وقت کے الیکٹرک میں ابراج گروپ کی ہولڈنگ انہتر اعشاریہ دو فیصد سے کم ہوکر چھیاسٹھ اعشاریہ چار فیصد ہوگیا۔اسٹاک مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق ان حصص کی فروخت سے کمپنی کو ساڑھے چھ ارب روپے تک حاصل ہوئے ہیں۔

    اسٹاک مارکیٹ ذرائع کے مطابق اس ٹرانزیکشن سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ابراج گروپ کے الیکٹرک میں سے اپنی سرمایہ کاری نکالنے کے بارے میں سوچ رہا ہے۔

  • الائیڈ بینک کے شیئرز کی فروخت کا آغاز

    الائیڈ بینک کے شیئرز کی فروخت کا آغاز

    لاہور: الائیڈ بینک کے حصص کی فروخت آج سے شروع ہوگئی ہے ۔ الائیڈ بینک کے حصص کی فلور پرائس ایک سو پانچ روپے مقرر کی گئی ہے، حکومتی کی جانب سے الائیڈ بینک کے حصص کی فروخت کا عمل آج سے شروع ہوگیا ہے اور اس کا اختتام گیارہ دسمبر کو چام پانچ بجے ہوگا۔

    حکومت اپنی تحویل میں موجود تیرہ کروڑ دس لاکھ شیئرز مالیاتی اداروں اور بڑے سرمایہ کاروں کو پیش کرے گی، حکومت نے اے بی ایل کےحصص کی قیمت اسٹاک مارکیٹ کی قیمت سے سات فیصد کم رکھی ہے ۔

    حکومت نے الیگزر سیکیورٹیز ، ایم سی بی اور اے کے ڈی سیکیورٹیز کو لیڈ مینجر مقرر کیا ہے۔

  • الائیڈ بینک کے شیئرزکل سے فروخت کئے جائیں گے

    الائیڈ بینک کے شیئرزکل سے فروخت کئے جائیں گے

    لاہور: کابینہ کی کمیٹی برائےنجکاری کے اجلاس میں آج الائیڈ بینک کے شیئرز کی فروخت کیلئے فلور پرائس طے کی جائے گی۔ نجکاری کمیشن ذرائع کے مطابق حکومتی تحویل میں موجودہ الائیڈ بینک کے دس فیصد کے شیئرز کی فروخت کیلئے آج فلور پرائس کی منظوری دی جائے گی۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت کو پچاسی روپے فی شیئر کے حساب سے نو ارب ستاسی کروڑ روپے ملنے کی توقع ہے ۔حکومت نے الیگزر سیکیورٹیز، ایم سی بی اور اے کے ڈی سیکیورٹیز کو لیڈ مینجرمقرر کیا ہے ۔

    الائیڈ بینک کے حکومتی حصص دس اور گیارہ دسمبر کو فروخت کئے جائیں گے۔