Tag: شیخوپورہ ٹرین حادثہ

  • شیخوپورہ ٹرین حادثہ، جاں بحق ہونے  والے 19 سکھ یاتریوں کی آخری رسومات ادا

    شیخوپورہ ٹرین حادثہ، جاں بحق ہونے والے 19 سکھ یاتریوں کی آخری رسومات ادا

    اٹک : شیخوپورہ ٹرین حادثے میں مرنے والے انیس سکھ یاتریوں کی آخری رسومات ادا کردی گئیں، سکھ یاتریوں کی وین پھاٹک نہ ہونےکے باعث فاروق آبادمیں ٹرین کی زد میں آئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کی پشاور کے علاقےجوگن شاہ میں گزشتہ رات شیخوپورہ ٹرین حادثے کے شکار انیس سکھ یاتریوں کی میتیں پہنچیں توشہربھرکی فضا سوگوار ہوگئی، جوگن شاہ کے گوردوارے میں دعائیہ تقریب میں شرکت کرنےسکھ برادری کی کثیر تعداد پہنچی، میتیوں کا آخری دیدارکرنے کے بعد اٹک میں آخری رسومات اداکردی گئیں۔

    گزشتہ روز شیخوپورہ میں ننکانہ صاحب کی یاترا سے واپس آتے ہوئے سکھ یاتریوں کی بھری ہوئی کوسٹرٹرین کی زدمیں آگئی تھی، جس میں بائیس افرادلقمہ اجل بن گئے تھے، مرنے والوں میں دس خواتین اور ایک بچہ بھی شامل تھا۔

    واقعے پروزیراعظم اور آرمی چیف نےاظہارافسوس کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا تھا۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر پیرنورالحق قادری نے ٹرین حادثےمیں سکھ یاتریوں کی موت پرا ظہار افسوس کرتے ہوئے کہا  جانی نقصان پرسکھ برادری کےدکھ میں برابرکےشریک ہیں۔

    پیرنورالحق قادری نے متروکہ وقف املاک بورڈکو ہلاک شدگان اور زخمیوں کے لواحقین سےرابطےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا مشکل کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کی ہرممکن مددکی جائے۔

  • شیخوپورہ ٹرین حادثہ،  وزیراعظم کی پاکستان ریلوےکےآپریشنل سیفٹی ایس اوپیز پرفوری نظرثانی کی ہدایت

    شیخوپورہ ٹرین حادثہ، وزیراعظم کی پاکستان ریلوےکےآپریشنل سیفٹی ایس اوپیز پرفوری نظرثانی کی ہدایت

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے شیخوپورہ ٹرین حادثے میں 20افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستان ریلوے کے آپریشنل سیفٹی ایس اوپیز پرفوری نظرثانی کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ شیخوپورہ ٹرین حادثےپربہت افسوس ہوا جس میں کم از کم20افرادہلاک ہوئے، ہلاک افراد میں زیادہ تر سکھ یاتری تھے جو ننکانہ صاحب سے آرہےتھے، انتظامیہ کو حادثے کےزخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی ہے، ہلاک ہونیوالوں کے اہلخانہ کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔

    وزیراعظم نے ہدایت کی پاکستان ریلوےکےآپریشنل سیفٹی ایس اوپیز پرفوری نظرثانی کی جائے گی۔

    یاد رہے شیخوپورہ میں کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین کی زد میں ویگن آگئی تھی ، جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے تھے، ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ حادثہ فاروق آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا، ریلوے اور ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں اور ٹریک بحال میں مصروف ہیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے ڈی ایچ کیو اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

    بعد ازاں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے حادثے کے ذمےداران کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے ڈی ای این کو فوری معطل کردیا گیا تھا۔