Tag: شیخوپورہ

  • ووٹ دینا شادی سے بھی زیادہ اہم ہے، شیخوپورہ کی دلہن نے ووٹ کاسٹ کردیا

    ووٹ دینا شادی سے بھی زیادہ اہم ہے، شیخوپورہ کی دلہن نے ووٹ کاسٹ کردیا

    شیخوپورہ: انتخابات 2018 کے موقع پر شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد میں دلہن ووٹ کاسٹ کرنے پولنگ اسٹیشن پہنچیں اور ووٹ کاسٹ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ووٹ کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد کی دلہن بھی ووٹ کاسٹ کرنے پہنچیں اور اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن کے ہمراہ ان کے کچھ رشتے دار بھی موجود تھے جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں اور پولنگ عملے کی جانب سے بھی دلہن کی رہنمائی کی گئی۔

    دلہن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ووٹ دینے آئی ہوں جو شادی سے بھی زیادہ اہم ہے، ووٹ کاسٹ کرنا میرا فرض ہے۔

    واضح رہے کہ اے آر وائی نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن اور اور ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے نعرے ’نکلو پاکستان کی خاطر‘ کے بعد ملک بھر سے بڑی تعداد میں عوام باہر نکلے اور انہوں نے ووٹ کاسٹ کیا، ماہرین کے مطابق رواں الیکشن میں تاریخ کے سب سے بڑے ٹرن آؤٹ کی امید ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • جج کو کمرے میں تالا لگا کر بند کردیا گیا

    جج کو کمرے میں تالا لگا کر بند کردیا گیا

    شیخوپورہ: پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں انسداد دہشت گردی عدالت کے ایک جج کو ان کے کمرے میں تالا لگا کر بند کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اور شیخوپورہ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کے درمیان کمرے پر تنازعہ تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فریقین کے مابین کمرے کے قبضے کا تنازعہ اس وقت شدت اختیار کر گیا جب ڈپٹی کمشنر آفس کے ملازمین نے کمرے کو باہر سے تالا لگاکر جج کو اندر بند کردیا۔

    ذرائع کے مطابق اینٹی ٹیررازم کورٹ کے ملازمین اور ڈی سی آفس کے ملازمین کے درمیان کمرے کے معاملے پر جھگڑا ہوا جس نے شدت اختیار کر لی۔

    فریقین میں جھگڑے کے بعد پولیس اور دیگر افسران کو مداخلت کرنی پڑ گئی، ثالثی کے بعد فریقین میں جھگڑا ختم کرا دیا گیا اور کمرے میں بند جج کو باہر نکالا گیا۔

    شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،8دہشت گرد ہلاک


    واضح رہے کہ شیخوپورہ کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے شہر میں بہت متحرک کردار ادا کیا ہے، متعدد کارروائیوں میں خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کرچکا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • فیروزوالا میں سسرالیوں کےہاتھوں جلائی جانے والی خاتون دم توڑ گئی

    فیروزوالا میں سسرالیوں کےہاتھوں جلائی جانے والی خاتون دم توڑ گئی

    لاہور: صوبہ پنجاب کے شہرشیخوپورہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں جلائی جانے والی خاتون میواسپتال میں جان کی بازی ہار گئی۔

    تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کےعلاقے فیروزوالا میں سسرالیوں کے ہاتھوں جلائی جانے والی خاتون لاہور کے میو اسپتال میں دم توڑ گئی۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق فوزیہ کوگزشتہ روز تشویش ناک حالت میں میواسپتال منتقل کیا گیا تھا اور اس کے جسم کا بیشترحصہ جھلس گیا تھا۔

    فوزیہ نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے بتایا تھا کہ اس کی دو سال قبل شمریز سے شادی ہوئی تھی اور کچھ عرصے بعد شوہر روزگار کے لیے بیرون ملک چلا گیا تھا۔

    فوزیہ کا کہنا تھا کہ سسرالیوں کے تنگ کرنے پروہ میکے چلی گئی تھی لیکن دو روز قبل اس کے شوہر نے فون کر اسے سسرال جانے کو کہا تھا۔

    پولیس حکام نے خاتون کے بیان پرمقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

    قصورمیں سسرالیوں نے بہو کومبینہ طورپرآگ لگادی

    خیال رہے کہ رواں سال 19 فروری کو صوبہ پنجاب کے شہر قصور میں سسرالیوں نے مبینہ طوربہو پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی تھی جس کے نتیجے میں خاتون کے جسم کا 80 فیصد حصہ جھلس گیا تھا۔

    یاد رہے کہ 13 اپریل 2016 کو لاہور کے علاقے مزنگ میں سسرالیوں نے مبینہ طور پربہو کو تیل چھڑک کرآگ دی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • شیخوپورہ میں ڈمپرنے کار کوروند ڈالا‘ 4 افراد جاں بحق

    شیخوپورہ میں ڈمپرنے کار کوروند ڈالا‘ 4 افراد جاں بحق

    شیخوپورہ : صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں تیزرفتار ڈمپر اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں لاہور روڈ پرسلیم کوٹ کے قریب تیزرفتار ڈمپر نے کار کو روند ڈالا، حادثے میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

    حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں قانونی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔

    پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی عبدالواحد، طاہر، اسرار اور عمر کے نام سے شناخت ہوئی ہے، جاں بحق افراد میں 2 مقامی کونسلر ہیں جبکہ چاروں افراد کا تعلق مانانوالہ سے ہے۔


    چکوال : بس اور ٹرالرمیں تصادم‘ 4 افراد جاں بحق


    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے صوبہ پنجاب کے شہر چکوال میں مسافر بس اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 12 فروری کو حیدرآباد کے قریب ٹنڈو محمد خان روڈ پر ہوسڑی کے قریب تیز رفتار ٹرک اور وین کے درمیان ہونے والے تصادم کے باعث 10 افراد جان کی بازی ہارگئے تھے۔


    خانیوال میں بس اورٹرالرمیں تصادم ‘ 10 افراد جاں بحق


    واضح رہے کہ گزشتہ سال 21 دسمبرکوصوبہ پنجاب کے شہرخانیوال میں موٹروے ایم فور پر دھند کے باعث مسافربس اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف آج شیخوپورہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

    نوازشریف آج شیخوپورہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

    شیخوپورہ : صوبہ پنجاب کے شہرشیخوپورہ میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف آج شیخوپورہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نا اہل وزیراعظم نواشریف آج صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

    جلسہ گاہ میں ڈیڑھ سو فٹ چوڑا اوربیس فٹ اونچا اسٹیج تیار کیا گیا ہے جبکہ جلسہ گاہ میں 25 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں۔

    ڈپی پی او سرفراز احمد خان ورک کی ہدایت پرجلسہ گاہ کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔


    ثابت ہوگیا فیصلے امپائر کی انگلی نہیں عوام کے انگوٹھے کرتے ہیں‘ نوازشریف


    خیال رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف نے لودھراں میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ نے ثابت کیا فیصلے امپائر کی انگلی نہیں عوام کے انگوٹھے کرتے ہیں۔ آپ نے مجھے خرید لیا ہے۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ 2018 کے الیکشن میں پاکستان کا ہرحلقہ لودھراں بن جائے گا۔ لودھراں کے عوام نے ووٹ کے احترام کو بحال کیا۔


    لودھراں کے عوام نے اے ٹی ایم مشین اکھاڑ کر دریا میں غرق کردی:‌ شہباز شریف


    دوسری جانب لودھراں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ لودھراں کے عوام نے اے ٹی ایم کو دریائے ستلج میں غرق کردیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایک اور زینب دنیا سے چلی گئی

    ایک اور زینب دنیا سے چلی گئی

    شیخوپورہ : مدر اینڈ چلڈرن اسپتال میں وینٹی لیٹر نہ ہونے کے سبب تین سال کی زینب دم توڑ گئی، بچی اسپتال میں سات گھنٹے تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہی۔

    تفصیلات کے مطابق ایک اور زینب چلی گئی، قصور کے بعد شیخوپورہ میں انسانیت کا قتل کا واقعہ پیش آیا، جہاں مدر اینڈ چلڈرن اسپتال میں وینٹی لیٹر نہ ہونے پر تین سال کی زینب دم توڑ گئی۔

    وار برٹن کی رہائشی بچی کو سانس کی تکلیف پر اسپتال لایا گیا جہاں وہ سات گھنٹے زندگی اور موت سے لڑتی رہی اور دم توڑ گئی ، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی اور ماں ننھی زینب کی لاش گود مین ہی واپس لے گئی۔

    ڈی سی ارقم طارق نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور چلڈرن ہسپتال کی انتظامیہ سے اسپتال میں وینٹی لیٹر کی تنصیب کیلئے بجٹ کا تخمینہ لگانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شیخوپورہ : گھر میں آتشزدگی‘ 2 بچےجاں بحق

    شیخوپورہ : گھر میں آتشزدگی‘ 2 بچےجاں بحق

    شیخوپورہ : صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں گھرکے اندر آگ لگنے سے 2 بچے جھلس کر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے محلہ رسول نگر میں گھرکے کمرے میں آگ لگنے سے 2 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے جھلسنے والے ایک بچے کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔

    ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے لاہور کے علاقے نشاط کالونی میں گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ سے ماں اپنے دو جوان سالہ بیٹوں کے ساتھ جھلس کر جاں بحقن ہوگئی تھی۔


    اپردیرمیں مکان میں آتشزدگی‘ 5 بچےجھلس کر جاں بحق


    یاد رہے کہ رواں برس 24 ستمبر کو صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع اپردیر میں مکان میں آتشزدگی کے باعث 5 بچے جھلس کر جاں بحق جبکہ خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان ایک دم اٹھے گا، صرف 200 سو لوگ درکار ہیں جو اداروں کو درست کردیں گے، عمران خان

    پاکستان ایک دم اٹھے گا، صرف 200 سو لوگ درکار ہیں جو اداروں کو درست کردیں گے، عمران خان

    شیخوپورہ : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں تبدیلی کے لیے 200 افراد کی تلاش شروع کر دی ہے جو ملک کے بے حال اداروں کو ٹھیک کرسکتے ہیں اگر ایک آئی جی خیبرپختونخواہ کی پولیس ٹھیک کرسکتا ہے تو کیا 4 اور آئی جی نہیں مل سکتے؟

    وہ شیخو پورہ میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے عمران خان کا کہنا تھا کہ بینک آف خیبرکی طرح کیوں نہیں ہم پی آئی اے اور اسٹیل مل کو ٹھیک کر سکتے؟ ہمیں اداروں کو ،مضبوط اور مستحکم کر کے ملک کو خوشحال اور ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں.

    عمران خان نے کہا کہ نظام ٹھیک ہوگا تو ملک میں سرمایہ کاری آئے گی اور بے روزگاری ختم ہوگی لیکن شریفوں اور زرداریوں نے میرٹ کو اوپر نہ آنے دیا اور ملک کو تباہ کیا.

    عمران خان نے کہا کہ اقتدارمیں آکر پیسہ بنانا بہت آسان ہے، اور نوازشریف تو اقتدارمیں آیا ہی پیسہ بنانے کے لئے تھا کرپٹ وزیراعظم ادارے تباہ کر کے پیسہ بناتا ہے میں بھی کے پی کے میں بہت پیسا بنا سکتا تھا لیکں میں نے عوام کے لیے کام کیا اور خیبرپختونخواہ میں ایک بھی جعلی یا میرٹ کے خلاف بھرتی نہیں کرائی.

    انہوں نے کہا کہ گائے کا گوشت بیچنے پر بھارت میں ڈنڈوں سے مار مار کر ایک مسلمان کو قتل کیا گیا تھا جس کی ویڈیو دیکھ کر قائداعظم کا مسلمانوں کے لیے ایک الگ ملک کا مطالبہ سمجھ میں آیا کیوں کہ قائد اعظم جان چکے تھے کہ علیحدہ ملک نہ ملا تو مسلمان پس جائیں گے.

    عمران خان نے کہا کہ نریندر مودی صرف ہندوؤں کا ہندوستان چاہتا ہے جہاں مسلمانوں اور عیسائیوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں ہورہےہیں، اگر ہمیں اقتدار ملا تو ہم پاکستان میں موجود اپنے اقلیتی برادری کو برابرکا شہری بنائیں گے، سندھ میں ہندو لڑکیوں کو زبردستی مسلمان کرنے کا سن کر دکھ ہوتا ہے کیوں کہ قرآن میں واضح لکھا ہے کہ دین میں زبردستی نہیں ہے.

  • پی ٹی آئی آج شیخوپورہ میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

    پی ٹی آئی آج شیخوپورہ میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

    شیخوپورہ: پاکستان تحریک انصاف آج صوبہ پنجاب کے شہرشیخوپورہ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آج شیخوپورہ کے ہاکی گراؤںڈ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، عمران خان سمیت اعلیٰ قیادت جلسے سے خطاب کرے گی۔

    پی ٹی آئی نے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلیں جبکہ رات گئے پارٹی قائدین نے جلسہ گاہ میں انتظامات کا جائزہ لیا۔

    اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے اپم پی اے شعیب صدیقی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت پی ٹی آئی سے خوفزدہ ہوچکی ہے۔

    شعیب صدیقی کا کہنا تھا کہ جڑانوالہ کےبعد شیخوپورہ میں بھی پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں لیکن عمران خان کے متوالے کسی رکاوٹ کو خاطر میں نہیں لائیں گے۔


    نوازشریف کو کٹہرے میں لے آئے اب آصف زرداری کی باری ہے،عمران خان


    یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو کٹہرے میں لے آئے اب آصف زرداری کی باری ہے، ملک کرپشن فری کرنے کےلیے آصف زرداری کا تعاقب کریں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شیخوپورہ میں دومنزلہ عمارت گرنےسے4 افراد جاں بحق

    شیخوپورہ میں دومنزلہ عمارت گرنےسے4 افراد جاں بحق

    شیخوپورہ : صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں دومنزلہ عمارت گرنے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 4 کی حالت تشویش ناک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں فیروزوٹواں اسٹاپ پردو منزلہ عمارت منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں ملبے تلے بیس افراد دب گئے، ریسکیو اہلکاروں نے 4 افراد کی لاشیں اور سترہ کو زخمی حالت میں نکال لیا۔

    ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں سے چار کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ مرنے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں،ان کی شناخت احسن اور پرویز کے نام سے ہوئی ہے جو فرنیچر شاپ پر کام کرتے تھے۔


    باجوڑ ایجنسی میں گھر کی چھت گرنے سے6 افراد جاں بحق


    خیال رہے کہ رواں ماہ 23 اکتوبر کو باجوڑایجنسی کی تحصیل خارمیں ابراہیم نامی شخص کے گھرکی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے6 افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے تھے۔


    سوات میں مکان کی چھت گرنے سے 3افراد جاں بحق


    یاد رہے کہ رواں سال 23 مئی کو صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقے سوات میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں