Tag: شیخوپورہ

  • شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،4دہشتگردہلاک

    شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،4دہشتگردہلاک

    شیخوپورہ : صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ کی ٹارگٹڈ کارروائی میں چاردہشت گردمارے گئے۔

    تفصیلات کےمطابق سی ٹی ڈی نےشیخوپورہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی جس دوران دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ شروع کردی۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 4دہشت گرد ہلاک جبکہ ان کے 4 ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا تے ہوئے فرارہوگئے۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی میں بارودی مواد، اسلحہ دستی بم اورڈیٹو نیٹرز ملے ہیں۔ ترجمان نے بتایاکہ دہشت گرد حساس اداروں کی عمارتوں کونشانہ بنانےکی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

    مزید پڑھیں:شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،9دہشتگرد ہلاک

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ صوبہ پنجاب کے شہر شیخو پورہ میں انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ کی کارروائی میں 9دہشت گرد ہلاک جبکہ 5فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں:شیخوپورہ میں پولیس مقابلہ،3ڈاکو ہلاک

    واضح رہے کہ دوروز قبل صوبہ پنجاب کےشہرشیخوپورہ میں کالا شاہ کاکوانٹرچینج کےقریب پولیس مقابلے میں تین ڈاکوہلا ک اور2فرارہوگئے تھے

  • شیخوپورہ میں پولیس مقابلہ،3ڈاکو ہلاک

    شیخوپورہ میں پولیس مقابلہ،3ڈاکو ہلاک

    شیخوپورہ :صوبہ پنجاب کےشہرشیخوپورہ میں کالا شاہ کاکوانٹرچینج کےقریب پولیس مقابلے میں تین ڈاکوہلا ک اور2فرارہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق پنجاب کےشہر شیخوپورہ میں کالا شاہ کاکو انٹرچینج کےقریب سیالکوٹ سے لاہور آنے والی مسافروین کو پانچ ڈاکولوٹ کر فرار ہورہے تھےکہ پولیس کی بروقت کارووائی کے نتیجے میں3ڈاکوہلاک جبکہ 2فرار ہوگئے۔

    پولیس حکام کا کہناہے کہ ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے والے مسافروین کے متاثرین نے تھانے پہنچ کراپنے لوٹے ہوئے سامان کی تفصیلات سے پولیس کوآگاہ کیا۔

    پولیس نے ہلاک ملزمان سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرکے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی۔

    مزید پڑھیں:شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،9دہشتگرد ہلاک

    یاد رہے کہ 2نومبرکو صوبہ پنجاب کے شہرشیخوپورہ میں انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ کی کارروائی میں 9دہشت گرد ہلاک جبکہ 5فرار ہونے میں کامیاب ہوگئےتھے۔

    مزید پڑھیں:قصور میں پولیس مقابلہ،3ڈاکو ہلاک

    واضح رہےکہ گزشتہ ماہ صوبہ پنجاب کے شہر قصور میں پولیس کی کارروائی میں تین ڈاکو ہلاک جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئےتھے۔

  • شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،9دہشتگرد ہلاک

    شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،9دہشتگرد ہلاک

    شیخوپورہ : صوبہ پنجاب کے شہر شیخو پورہ میں انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ کی کارروائی میں 9دہشت گرد ہلاک جبکہ 5فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق ترجمان سی ٹی ڈی نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب13سے 14 دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خیرو کی ملیاں کے علاقے میں کاروائی کی تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔

    انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 9دہشت گرد ہلاک جبکہ4 سے 5رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہناہے کہ دہشت گردوں سے 6کلو دھماکہ خیز مواد،4کلاشنکوف،5پستول اور 5موٹر سائیکل برآمد کر لی گئیں۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کلعدم تنظیم سے ہے جو لاہور اور گردونواع میں پولیس آفیسرز اور حساس اداروں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

    مزید پڑھیں: سرگودھامیں سی ٹی ڈی کی کارروائی،4دہشتگر گرفتار

    یاد رہے کہ دو روز قبل سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر سرگودھا میں کارروائی کی اور 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیاتھا،ملزمان کے قبضےسے خودکش جیکٹس اور اسلحہ برآمد ہواتھا۔

    مزید پڑھیں: گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،5دہشتگردہلاک

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتےگوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 5 مبینہ دہشت گرد مارے گئے تھے۔

  • پنجاب میں عید الاضحٰی کی چھٹیوں کے دوران بھی کومبنگ آپریشن جاری

    پنجاب میں عید الاضحٰی کی چھٹیوں کے دوران بھی کومبنگ آپریشن جاری

    لاہور: پنجاب میں عید الاضحٰی کی چھٹیوں کے دوران بھی کومبنگ آپریشن جاری رہا، صوبے بھر سے ایک ہزار تین سو انہتر افراد کو گرفتار کیا گیا۔

    پنجاب پولیس کے مطابق صوبے بھر میں عیدالاضحی کے چھٹیوں کے دوران بھی کومبنگ آپریشن بڑے پیمانے پر جاری رہا، مختلف مقامات پر کومبنگ آپریشن کے دوران ایک ہزار تین سو انہتر افراد کو گرفتار کیا گیا۔

    آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دو سو اٹھاسی اشتہاری ملزمان بھی پکڑے گئے، پانچ روز کے دوران ستائیس ہزار پانچ سو اٹھاون افراد سے پوچھ گچھ ہوئی، تین سو پانچ افراد سے خطرناک اسلحہ برآمد ہوا۔

    لاہور میں کومبنگ آپریشن کے دوران ایک سو پچاس، سرگودھا میں ایک سو تیئس، فیصل آباد میں چھ سو باسٹھ، ملتان ڈویژن میں ایک سو اکتالیس اور ڈی جی خان میں ستاون افراد گرفتار کئے گئے۔

    واضح رہے کہ سانحہ کوئٹہ کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کومبنگ آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی تھی.

  • کومبنگ آپریشن : راجن پورمیں پینتیس فراری ہلاک، شیخوپورہ سے چودہ گرفتار

    کومبنگ آپریشن : راجن پورمیں پینتیس فراری ہلاک، شیخوپورہ سے چودہ گرفتار

    راجن پور/ شیخوپورہ / گجرات / راولپنڈی / سکھر : سانحہ کوئٹہ کے بعد سے ملک بھر میں کومبنگ آپریشن جاری ہے جس کے دوران کئی جرائم پیشہ افراد کو گرفتارکیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جاری کومبنگ آپریشن میں تیزی آگئی ہے۔

    راجن پور میں سیکیورٹی فورسز نے فراریوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا۔ ذرائع کے مطابق آپریشن میں پینتیس فراریوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔آپریشن عید کے روز بھی جاری رہے گا۔

    شیخوپورہ کے علاقے کالا خطائی میں کومبنگ آپریشن کیا گیا جس میں چودہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، ملزمان کے قبضے سے پانچ رائفلیں،تین سو پچاس گولیاں اور سو لیٹر شراب برآمد ہوئی۔

    گجرات کے علاقے کنجہ میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے پینتالیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

    راولپنڈی میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والوں نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن میں تیرہ اشتہاری ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔

    اٹک کے علاقے پنڈی گھیب میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے چھ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ لاہور میں رات گئے کومبنگ آپریشن ہوگا۔

    سکھرمیں رینجرز اور پولیس نے ہوٹلوں اور مسافرخانوں میں کومبنگ آپریشن کیا۔ سکھر سے چار اور روہڑی سے چھ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

     

  • شیخوپورہ:مبینہ پولیس مقابلہ،7دہشت گرد ہلاک

    شیخوپورہ:مبینہ پولیس مقابلہ،7دہشت گرد ہلاک

    شیخوپورہ:صوبہ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں محکمۂ انسداد دہشت گردی پولیس نے کی کارروائی میں سات مبینہ دہشت گرد مارے گئے.

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی شیخوپورہ کے علاقے پریاں والا میں کی گئی جہاں پولیس نے ریلوے پھاٹک کے قریب کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور کالعدم لشکر جھنگوی کے نو سے دس دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا.

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ان شدت پسندوں نے شہر میں اہم تنصیبات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کاروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی،جب پولیس انہیں گرفتار کرنے کے لیے وہاں پہنچی توانہوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی.

    سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق کہ پولیس فورس نے بھی اپنے دفاع میں فائرنگ کی تاہم فائرنگ کا سلسلہ جب تھم گیا تو پولیس کو موقع سے سات شدت پسندوں کی لاشیں ملیں جو ترجمان کے بقول ان کے اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے تھے جبکہ دیگر دو یا تین شدت پسند فرار ہوگئے.

    *پنجاب میں پولیس کی کارروائیاں، دہشت گردی کے منصوبے ناکام

    ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کے قبضے سے پانچ کلوگرام دھماکہ خیز مواد،دو ڈیٹونیٹر،تین موٹر سائیکلیں،تین کلاشنکوفیں،چار پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں.

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سی ٹی ڈی نے ایک کارروائی میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بارودی مواد برآمد کیا تھا۔

  • شیخوپورہ : دس سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی، ملزمان فرار

    شیخوپورہ : دس سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی، ملزمان فرار

     

    شیخوپورہ : فیروز وٹواں میں نامعلوم افراد نے 10 سالہ لڑکی کو اغوا کر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور سڑک کے کنارے پھینک کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق فیروز وٹواں کے محنت کش یاسین کی 10 سالہ بسمہ اپنے دو چھوٹے بہن بھائی کے ہمراہ کھیل رہی تھی کہ اسی دوران نامعلوم افراد اسے اغوا کر کے لے گئے، اطلاع موصول ہوتے ہی والدین نے قریبی پولیس اسٹیشن میں اطلاع دی۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے متاثرہ بچی کو نامعلوم مقام پر لے جا کر اپنی ہوس کا نشانہ بنایا اور پھر اُس کی حالت غیر ہونے پر اُسے گاؤں سے تھوڑا دور سڑک کنارے کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوگئے۔

    متاثرہ بچی کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے بچی سے ساتھ زیادتی کی تصدیق کی ہے، بچی کی حالات ناساز ہونے کے باعث اُسے لاہور منتقل کیا جارہا ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے کی اطلاع ملنے پر نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام کو ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے احکامات جاری کردئیے اور بچی کے مفت علاج و معالجے کا حکم دے دیا۔

  • شیخوپورہ: حساس اداروں کی کارروائی، 6دہشت گردہلاک، 2فرار

    شیخوپورہ: حساس اداروں کی کارروائی، 6دہشت گردہلاک، 2فرار

    شیخوپورہ : حساس اداروں نے شیخوپورہ میں کارروائی کرکے چھ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، مقابلے کے بعد دو دہشت گرد فرارہوگئے۔

    دہشت گردوں کے قبضے سےاسلحہ اور بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کر لیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر شیخوپورہ کے نواحی علاقے لانگراں میں ایک مکان پر چھاپہ مارا تو وہاں رہائش پذیر دہشت گردوں نے سخت مزاحمت کرتے ہوئے پولیس پرفائرنگ شروع کر دی۔

    تاہم حساس اداروں کے اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کر کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ 2 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

    فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن بھی شروع کردیا ہے، جبکہ مارے جانے والے دہشت گردوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

    مارے جانے والے دہشت گرد شہر میں بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے 2کلاشنکوف،4پستول، 300گولیاں اور بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

  • مال گاڑی کی زد میں آکر دو افراد جاں بحق دس زخمی

    مال گاڑی کی زد میں آکر دو افراد جاں بحق دس زخمی

    شیخوپورہ : مال گاڑی کی بوگی شیخوپورہ میںریلوے لائن کراس کرنے والے شہریوں پر چڑھ گئی، دو افراد جاں بحق جبکہ دس زخمی ہو گئے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے کوئلہ لے کر لاہورآنے والی مال گاڑی شیخوپورہ کے علاقہ فاروق آباد کے قریب پہنچی توفنی خرابی کے باعث مال گاڑی کی ایک بوگی مال گاڑی سے الگ ہو گئی۔

    مال گا ڑی ریلوے پھاٹک سے گزری تو گیٹ کیپر نے پھاٹک کھول دیا اس غفلت کے باعث بوگی پیچھے سے آئی اور ریلوے لائن کراس کرنے والے تانگہ اور موٹر سائیکل سواروں پر چڑھ گئی بوگی کی زد میں آکر دو افراد جاں بحق جبکہ دس افراد زخمی ہو گئے ۔

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹوکی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فاروق آباد اور ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں سے تین افراد کی حالت  تشویشناک ہے۔

  • پیرسید وارث شاہ کے دو سو سولویں عرس کی تقریبات

    پیرسید وارث شاہ کے دو سو سولویں عرس کی تقریبات

    شیخوپورہ: پنجابی زبان کے شیکسپیئر اور قصہ ہیررانجھا کے خالق پیرسید وارث شاہ کے دو سو سولویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا، برصغیر کے معروف صوفی شاعر پیر وارث شاہ کا تین روزہ عرس کا آغاز شیخوپورہ میں ہوا۔

    وارث شاہ نے پنجابی زبان میں شہرہ آفاق تصنیف ہیر رانجھا تخلیق کی۔ انہیں پنجابی زبان کا شیکسپئر کا کہا جاتا ہے۔عرس کی تقریبات کا آغاز ڈی سی او شیخوپورہ علی جان خان نے مزار کو غسل دے کر کیا۔

    اس موقع پر چادر پوشی اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ پیر وارث شاہ کے عرس کی تقریبات میں ملک بھر سے ہزاروں عقیدت مند شریک ہوتے ہیں ۔ پیر وارث شاہ کے عرس کی تقریبات تقریبات پچیس ستمبر تک جا ری رہیں گی۔