شیخوپورہ : پنجاب پولیس نے شیخوپورہ میں کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق دونوں مبینہ دہشتگردوں کو فاروق آباد صدر کے علاقے سے حراست میں لیا گیا، گرفتار ہونیوالوں میں ایک بنوں کا رہائشی ظفر اللہ اور مقامی شخص عثمان شامل ہے۔
ملزمان کے قبضے سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر اور دیگر ڈیوائسز بھی برآمد ہوئیں ہیں، ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔