Tag: شیخ رشید

  • بہادر افواج نے بھارتی فوج کے دانت کھٹے کردیے، شیخ رشید

    بہادر افواج نے بھارتی فوج کے دانت کھٹے کردیے، شیخ رشید

    اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ منہ کی کھانے کے بعد آج بھارت کے اندر مودی پر لعن طعن ہو رہی ہے۔

    سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ بہادر افواج نے بھارتی فوج کے دانت کھٹے کئے، قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کا خیال تھا کہ پاکستان معاشی طور پر کمزور ہو چکا ہے، پاکستانی افواج نے ایسی جرات، مہارت سے جواب دیا کہ دشمن سنبھل نہیں پایا۔

    سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ اس ردعمل میں اگر مودی نے کوئی اور غلطی کی تو اسے کرارا جواب دیا جائے گا، ہمارے پاس ایسی ٹیکنالوجی ہے کہ دشمن سوچتا ہی رہ جائیگا اور نیست و نابود ہو جائیگا۔

    واضح رہے کہ بین الاقوامی جریدے ”دی نیشنل انٹرسٹ”نے بھی پاک فوج کی برتری کو تسلیم کر لیا ہے، جو اس تاریخی کامیابی کا عالمی اعتراف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر پاک فوج نے بھارت پراپنی برتری ثابت کردی ہے، دی نیشنل انٹرسٹ کا کہنا ہے پانچ بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرانا پاکستان کی زبردست کامیابی ہے۔

    دی نیشنل انٹرسٹ کے مطابق پاک فضائیہ نے جے 10 سی طیاروں اور پی ایل ففٹین میزائلوں کی مدد سے بھارتی فضائیہ کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔

    جنگ بندی کے بعد پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز کے درمیان آج اہم رابطہ ہوگا

    جریدے کا کہنا ہے رافیل جیسے جدید بھارتی جنگی طیارے تباہ ہونا بھارت کیلیے ناقابلِ تلافی دھچکا ہے، دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان کی دفاعی طاقت اور عسکری حکمت عملی نے بھارت کے غرور کو خاک میں ملا دیا، دشمن کو سبق سکھانا پاک فوج خوب جانتی ہے، اور حالیہ فتح اس کی روشن مثال ہے۔

  • پاکستان کی سلامتی ہمیں جان سے زیادہ عزیز ہے، شیخ رشید

    پاکستان کی سلامتی ہمیں جان سے زیادہ عزیز ہے، شیخ رشید

    راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سلامتی ہمیں جان سے زیادہ عزیز ہے۔

    سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدہ ختم کرنا انڈیا کا گھمنڈ ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی کے معاملے پر قوم سیسہ پلائی دیوار ہے، یہ قوم پاکستان کے لیے جان دینے کے لیے بھی تیار ہے۔

    گزشتہ روز سابق وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ پانی روکنا جنگ کے مترادف ہے، بھارت یکطرفہ معاہدہ معطل نہیں کرسکتا۔

    اُنہوں نے سماجی ویب سائٹ ایکس پر بھارتی اقدامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا بھارت کی آبی دہشتگردی ہے، پہلگام واقعے کا پاکستان پر بے بنیاد الزام ہے۔

    سابق وزیر کا کہنا تھا کہ پانی روکنا جنگ کے مترادف ہے، بھارت یکطرفہ معاہدہ معطل نہیں کر سکتا، بھارت میں کشمیریوں کیساتھ ہونیوالے ظلم و ستم کونظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

    پاکستان کی چپہ چپہ زمین کی حفاظت کرنا قوم خوب جانتی ہے، وقت آنے پر بھارت کو ترکی بہ ترکی جواب دیں گے۔

    یاد رہے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت نے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کرتے ہوئے اٹاری واہگہ بارڈر بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    نائب وزیر اعظم نے سعودی و ایرانی وزرائے خارجہ کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا

    بھارتی وزارت خارجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے تمام پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ سارک ویزا استثنیٰ کے تحت پاکستانی شہری بھارت کا سفرنہیں کرسکیں گے۔

  • بھارت کی جانب سے پانی روکنا جنگ کے مترادف ہے، شیخ رشید

    بھارت کی جانب سے پانی روکنا جنگ کے مترادف ہے، شیخ رشید

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پانی روکنا جنگ کے مترادف ہے، بھارت یکطرفہ معاہدہ معطل نہیں کرسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی ویب سائٹ ایکس پر بھارتی اقدامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنابھارت کی آبی دہشتگردی ہے، پہلگام واقعے کا پاکستان پربے بنیاد الزام ہے۔

    سابق وزیر کا کہنا تھا کہ پانی روکنا جنگ کے مترادف ہے، بھارت یکطرفہ معاہدہ معطل نہیں کر سکتا، بھارت میں کشمیریوں کیساتھ ہونیوالے ظلم و ستم کونظر انداز نہیں کیا جا سکتا،شیخ رشید

    انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی چپہ چپہ زمین کی حفاظت کرناقوم خوب جانتی ہے، وقت آنے پر بھارت کو ترکی بہ ترکی جواب دیں گے۔

    مزید پڑھیں : بھارت کا پاکستانیوں کو 48گھنٹے میں ملک چھوڑنے کاحکم، سندھ طاس معاہدہ معطل

    یاد رہے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت نے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کرتے ہوئے اٹاری واہگہ بارڈر بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    بھارتی وزارت خارجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے تمام پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے کہا سارک ویزا استثنیٰ کے تحت پاکستانی شہری بھارت کا سفرنہیں کرسکیں گے۔

  • میں نے سیاسی روزہ رکھا ہوا ہے مجھے پتہ ہے کب کھولنا ہے ، شیخ رشید

    میں نے سیاسی روزہ رکھا ہوا ہے مجھے پتہ ہے کب کھولنا ہے ، شیخ رشید

    اسلام آباد : سابق وفاقی وزیرشیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں نے سیاسی روزہ رکھا ہوا ہے، مجھے پتہ ہے کب کھولنا ہے سیاست میں صحیح وقت اور صحیح فیصلہ اہم ہوتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیرشیخ رشید نے سپریم کورٹ کےباہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 36 ہزارملزمان کو نامزد کیا جن کا4 ماہ میں ٹرائل کرنے کا کہا ہے لیکن 36 ہزارملزمان میں سے 25 ہزار ملزمان مفرور ہیں ، میری زندگی میں 36ہزار ملزمان کافیصلہ نہیں ہو سکتا۔

    میں نے سیاسی روزہ رکھا ہواہے، روزہ طویل نہیں ہوسکتا، سیاست میں درست فیصلہ اوروقت اہم ہوتاہے، سولہ سترہ بار وزیر رہا ہوں مجھے بہتر پتا ہے کس دن روزہ کھولنا ہے۔

    مزید پڑھیں : ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا ہے، دعا کریں روشنی ہو، شیخ رشید

    گذشتہ ہفتے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ 36 ہزار مقدمات 4 ماہ میں کیسے مکمل ہوں گے؟ ان مقدمات کا 4 ماہ میں پایہ تکمیل تک پہنچانا کافی مشکل ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حالات بہتر ہوتے نظر نہیں آ رہے کیونکہ ہر طرف اندھیرا ہے۔

  • سال 2025 میں کیا تبدیلی ہوگی ؟  شیخ رشید نے بڑی پیش گوئی کردی

    سال 2025 میں کیا تبدیلی ہوگی ؟ شیخ رشید نے بڑی پیش گوئی کردی

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سال 2025 سے متعلق بڑی پیش گوئی کردی اور کہا کہ قبر ایک اور مردے دو ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اے ٹی سی میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو سمجھ رہے ہیں نئے سال میں تبدیلی آجائے گی انہیں بتادوں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

    حکمران جماعتوں کے حوالے سے سابق وزیر کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کوئی سننے والا نہیں. جو لوگ جیل میں ملاقات نہیں کراسکتے وہ مذاکرات کا نتیجہ کیا نکالیں گے؟

    انھوں نے کہا کہ میں آج ڈیالہ نہیں جا رہا میں نے توعدالت میں حاضری لگا دی ہے، بڑوں سے اپیل ہے کرتا ہوں غریبوں کو چھوڑ دو دعا دیں گے۔

    مزید پڑھیں : مذاکرات سے کچھ نہ نکلا تو جوڈو کراٹے ہوں گے، سابق وزیر

    یاد رہے گذشتہ ماہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مذاکرات کیلئے کمیٹی بنائی گئی لیکن نکلنا کچھ نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیاسی حالات بہت زیادہ خراب ہیں، مذاکرات کاحامی تھا، ہوں اور رہوں گا لیکن جنگ کے بعد بھی مذاکرات سے کچھ نہ نکلا تو پھر جوڈو کراٹے ہی ہیں۔

  • مذاکرات سے کچھ نہ نکلا تو جوڈو کراٹے ہوں گے، شیخ رشید

    مذاکرات سے کچھ نہ نکلا تو جوڈو کراٹے ہوں گے، شیخ رشید

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مذاکرات سے کچھ نہ نکلا تو جوڈوکراٹے ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کیلئے کمیٹی بنائی گئی لیکن نکلنا کچھ نہیں ،شیخ رشید

    سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ سیاسی حالات بہت زیادہ خراب ہیں، مذاکرات کاحامی تھا، ہوں اور رہوں گا لیکن جنگ کے بعد بھی مذاکرات سے کچھ نہ نکلا تو پھر جوڈوکراٹے ہی ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ ملک سیاسی طور پر عدم استحکام کا شکار ہے لیکن بانی پی ٹی آئی کے سوا کسی کو نہیں جانتا۔

    سابق وزیر نے بتایا کہ سعودی عرب سے آیاہوں ،ہر بندہ دعا کرتا ہے کہ پاکستان کےحالات اچھے ہوجائیں۔

    یاد رہے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ان حکمرانوں سے جو کام لینا تھا وہ لے لیا گیا ہے، اب یہ خود کہہ رہے ہیں انڈے اور ٹماٹر پڑتے ہیں، آپ دونوں پارٹیاں نفرت کا نشان ہیں ہر کوئی آپ سے نفرت کرتا ہے، حالات اتنا خراب ہوتے دیکھ رہا ہوں کہ قومی حکومت وجود میں آسکتی ہے۔

  • 30 دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی: شیخ رشید

    30 دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی: شیخ رشید

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 30 دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک میں آئین، قانون اور انصاف نہیں ہے، بےگناہ لوگوں کو رہا کیا جائے، 102 ملزم ایسے ہیں جنہوں نے اپیل ہی نہیں کی۔

    سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ میرے خلاف 11 کیسز ہیں، چالان کی کوئی نقول نہیں دی گئی، یہ کوئی آسانی سے فیصلہ ہونے والا نہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 24 نومبر کو پی ٹی آئی کے لیڈر آرہے ہیں وہ بتائیں گے، ہم نے 60 تعلیمی ادارے بنائے، بچوں کے پاس داخلہ فیس نہیں ہے، جو بچے داخلہ فیس نہ ہونے پر واپس جارہے ہیں وہ ہم سے رابطہ کریں، ہم تمام بچوں کی داخلہ فیس بھرنےکو تیار ہیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ سیاست میں تبدیلی آئے گی، ن، ش اور پیپلزپارٹی ایک ہیں، 30دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی، خدا کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کسی سےکوئی رابطہ نہیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ چاہتا ہوں مذاکرات ہوں اور حل نکلے، بانی پی ٹی آئی سمیت تمام لوگوں کو رہائی ملنی چاہئے۔

  • میں عام معافی اور مہنگائی کا خاتمہ چاہتا ہوں، شیخ رشید

    میں عام معافی اور مہنگائی کا خاتمہ چاہتا ہوں، شیخ رشید

    راولپنڈی: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جن کا سیاست سے تعلق ہے ان کا ٹرائل کریں اور جو عام آدمی ہیں انہیں معاف کریں۔

    انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی اور جی ایچ کیو حملہ کیسز کی سماعت کے موقع پر شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میرے اوپر 14 مقدمات ہیں امید ہے سرخرو ہوں گا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ 24 نومبر کی احتجاج کی کال پر میں کچھ نہیں کہہ سکتا، 24 نومبر کی کال کا پی ٹی آئی والوں سے پوچھا جائے۔

    انہوں نے زور دیا کہ اصل مسائل کی طرف آئیں کیونکہ لوگ مہنگائی سے مر رہے ہیں، مہنگائی میں جو سب کا حال ہے وہی میرا بھی ہے، آئی ایم ایف نے اس قوم کا مزید امتحان لینا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں عام معافی اور مہنگائی کا خاتمہ چاہتا ہوں، بے گناہ لوگوں کو رہا کیا جائے۔

    سابق وفاقی وزیر نے بتایا کہ میں نے بہاولپور میں 7 سال قید کاٹی لیکن 40 دن کا چلہ زیادہ سخت تھا، میں مشکور ہوں چلے کے دوران تشدد نہیں کیا گیا، 40 دن جس غار میں رکھا ہوا تھا وہ بہت مشکل تھا۔

    آخر میں انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ تعلقات بہتر ہوں مجھ سے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔

  • شیخ رشید کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

    شیخ رشید کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

    صدر آصف علی زرداری پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو قتل کرانے کی سازش کے الزام کے مقدمے سے شیخ رشید کو بری کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر آصف علی زرداری کے خلاف قتل کی سازش کرنے کے کیس میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو بری کر دیا۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی درخواست بریت پر محفوظ فیصلہ سنایا، عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا اب صرف دہشت گردی کے چودہ کیس رہ گئے ہیں۔

    شیخ رشید احمد کا کچہری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا آج اللہ تعالیٰ کی مدد سے یاسرمحمود کی عدالت سے بری ہوا ہوں، میں اپنے وکلا اور لوگوں کا مشکور ہوں جنہوں نے میرا کیس لڑا، اب بس دہشت گردی کے 14 کیس رہ گئے ہیں۔

    سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ان حکمرانوں سے جو کام لینا تھا وہ لے لیا گیا ہے، اب یہ خود کہہ رہے ہیں انڈے اور ٹماٹر پڑتے ہیں، آپ دونوں پارٹیاں نفرت کا نشان ہیں ہر کوئی آپ سے نفرت کرتا ہے، حالات اتنا خراب ہوتے دیکھ رہا ہوں کہ قومی حکومت وجود میں آسکتی ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا میں یہاں تھا ہی نہیں جب واقعہ ہوا مگر دہشتگردی کے مقدمات بنادیے گئے، مجھے کہا گیا آپ کا سامان واپس ہوگا مگر نہیں ہوا، ایسی جگہ بھی کیس ہوئے جو میں نے دیکھی ہی نہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بھارت کرکٹ نہیں کھیلنا چاہتا تو کشمیر میں کیا کررہا ہے، منی پور میں مسلمانوں سے ہونیوالے مظالم پر کوئی بیان نہیں دیاگیا۔

  • اللہ کو پتہ ہے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کب ہوگی، شیخ رشید

    اللہ کو پتہ ہے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کب ہوگی، شیخ رشید

    راولپنڈی : سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اللہ کو پتہ ہے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کب ہوگی، جوتاریخیں دےرہےہیں وہ نجومی ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے۔

    اس موقع پر سابق وزیر داخلہ اور عوام مسلم لیگ کے سربراہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درخواست کرتاہوں غریبوں کیلئےعام معافی کااعلان کریں، پوری قیادت ملک کواسموگ میں چھوڑگئی ہے، معیشت تباہ ہوگئی ہےانہیں ایک ملین ڈالرتک نہیں ملا۔

    سابق وزیر کا کہنا تھا کہ سنا ہے یہ منی بجٹ لارہے ہیں، لوگ اپنے بچوں کو اسکولوں سے ہٹا رہے ہیں، لوگوں کےپاس داخلہ فیس کیلئے پیسے نہیں ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ میں نے 40 دن کاچلہ کاٹا ، جس کا مرتے دم تک دکھ رہے گا، ملک میں قانون ہے نہ آئین اور نہ ہی جمہوریت۔

    بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی خبروں پر سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اللہ کوپتہ ہےبانی پی ٹی آئی کی رہائی کب ہوگی، جوتاریخیں دے رہے ہیں وہ نجومی ہوں گے۔